Articles by "Bollywood"
Showing posts with label Bollywood. Show all posts

بیٹی عالیہ کشیپ کو عصمت دری اور جان سے مارنے کی دھمکی ملنے کے بعد فلم ساز کا ردعمل

فلم ساز و اداکار انوراگ کشیپ نے برہمن سماج کے خلاف توہین آمیز تبصرے پر ہورہے تنازعات کے بعد معافی مانگ لی ہے. جمعہ 18 اپریل کو انوراگ نے انسٹا گرام پر اپنا بیان جاری کیا اور ساتھ اس بات کا انکشاف بھی کیا کہ  ان کی بیٹی عالیہ کشیپ کو عصمت دری اور جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں. دھمکی دینے والوں سے انہوں نے اپیل کی کہ وہ اس سے باز آجائیں اور انہیں اکیلا چھوڑ دیں. کشیپ نے اپنے بیان میں یہ بھی واضح کیا ہے کہ وہ اپنی صرف ایک لائن کیلئے معافی مانگ رہے ہیں جسے سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے.

یہ بھی پڑھیں:...... داؤدی بوہرا جماعت کی جانب سے وقف قانون کی حمایت کی شدید مذمتpport-for%20-the-Waqf-Amendment-Act.html

انوراگ کے "برہمن پر میں موتونگا... کوئی مسئلہ؟" یہ تبصرہ سوشل میڈیا پر ایک بڑے طبقہ کو ناگوار گزرا، جس کے سبب انہیں بڑے پیمانے پر ردعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. ممبئی میں ان کے خلاف ان کے 'ذات پات' اور 'توہین آمیز' تبصرے کے لئے شکایت بھی درج کی گئی تھی۔

انوراگ نے لکھا کہ یہ میرا معافی نامہ ہے میری پوسٹ کیلئے نہیں اس ایک لائن کیلئے جسے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا اور نفرت پھیلائی گئی. کوئی بھی بات یا عمل بیٹی، خاندان دوستوں اور ساتھیوں سے بڑھ کر قابل قدر نہیں ہے جب انہیں دھمکیاں دی جانے لگے.

انوراگ نے مزید لکھا کہ کہی ہوئی بات واپس نہیں لی جاسکتی، اور نہ لوں گا لیکن مجھے جو گالی دینا ہے دو... میرے پریوار نے نہ کچھ کہا ہے نہ کہتا ہے. اس لئے اگر مجھ سے معافی ہی چاہیے تو یہ میرا معافی نامہ ہے. فلم ساز انوراگ کشیپ نے مزید لکھا کہ"برہمن لوگ عورتوں کو بخش دو، اتنا سنسکار تو شاستروں میں بھی ہے، صرف منوواد میں نہیں ہے. آپ کون سے برہمن ہو طے کرلو، باقی میری طرف سے معافی.

گینگس آف واسے پور، بلیک فرائے ڈے اور دیو ڈی جیسی بولڈ اور اشتعال انگیز کہانیوں کیلئے مشہور انوراگ کشیپ ہمیشہ تنازعات میں رہتے ہیں لیکن حالیہ تنازعہ سے سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کے مطالبات زور پکڑ رہے ہیں.

تنازعہ کیا ہے؟؟؟

یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب انوراگ نے سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن (سی بی ایف سی) کو پرتیک گاندھی اور پترلیکھا کی فلم پُھلے کی ریلیز میں تاخیر کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس فلم میں پرتیک، جیوتی راؤ پُھلے اور پترلیکھا ساوتری بائی پھلے کا کردار ادا کررہے ہیں. مبینہ طور پر فلم میں غلط عکاسی کے سبب مہاراشٹر میں برہمن سماج کی طرف سے ردعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.

انوراگ نے نہ صرف سی بی ایف سی کے فیصلے پر سوال اٹھایا بلکہ مظاہرین کی مبینہ منافقت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ کس طرح ایک غیر ریلیز شدہ فلم مخصوص گروہوں کے لئے قابل رسائی بن گئی ہے، جس پر اس طرح کے رد عمل سامنے آئے ہیں۔

ممبئ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے واٹس ایپ پر سلمان کو جان سے مارنے کا پیغام موصول

سلمان خان کو پھر جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے. اس سے قبل بھی سلمان خان کو متعدد بار لارینس بشنوئی کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوچکی ہیں. گزشتہ سال اپریل میں دو نا معلوم افراد کے ذریعے سلمان کے گھر فائرنگ کئے جانے کے بعد سے یہ سلسلہ دراز ہے.

یہ معاملہ اس وقت سنگین ہوگیا جب بابا صدیقی کو گولی مار کر ان کا قتل کردیا گیا. اس واقعے کے بعد سلمان خان کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا اس کے علاوہ ان کے گھر کی بالکونی میں بلیٹ پروف شیشے بھی لگا دئیے گئے. اب سلمان خان کو پھر دھمکی دی گئی ہے. پولیس کے مطابق ممبئی ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ ورلی کے واٹس ایپ نمبر پر بذریعہ میسیج سلمان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے. جس میں سلمان خان کو ان کے گھر میں گھس کر مارنے یا ان کی کار کو بم سے اڑانے کی وارننگ دی گئی ہے. اس معاملے میں ورلی پولیس اسٹیشن میں نامعلوم شخص کے خلاف شکایت درج کی گئی ہے. پولیس اس معاملے میں ذرائع اور بشنوئی گینگ کے اس دھمکی آمیز میسیج کے تعلق کی تفتیش کررہی ہے. اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ سلمان کو موصول دھمکی بشنوئی گینگ کی جانب سے دی گئی ہے. بشنوئی، فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں کی شوٹنگ کے دوران کالی ہرن کا شکار کرنے پر سلمان خان سے انتقام لینے کا انتظار کررہا ہے. 2018 میں جودھ پور کورٹ میں حاضری کے دوران بشنوئی نے کہا تھا کہ ہم سلمان خان کا قتل کریں گے، جب ہم کارروائی کریں گے سب جان جائیں گے. اب تک میں کچھ نہیں کیا ہے بلاوجہ مجھ پر الزام لگایا جارہا ہے.

فلم سکندر کے پروموشن کے دوران سلمان خان نے دھمکی آمیز پیغامات سے متعلق خاموشی توڑتے ہوئے میڈیا نمائندوں سے کہا تھا کہ بھگوان، اللہ سب ان پر ہے، جتنی عمر لکھی ہے اتنی لکھی ہے. کبھی کبھی اتنے لوگوں کو ساتھ مکں لے کر چلنا پڑتا ہے بس وہی پرابلم ہوجاتی ہے.

بابا صدیقی کے قتل پر ٹوئیٹ نہ کرنے اور جنازے میں شرکت نہ کرنے پر شاہ رخ خان سوشل میڈیا یوزرس کے نشانے پر

ممبئی: 13 اکتوبر کو ہوئی این سی پی لیڈر بابا صدیقی کی تدفین میں ہر کوئی شاہ رخ خان کی راہ دیکھ رہا تھا. لوگوں کو یہ امید تھی کہ بابا صدیقی کے قریبی دوست شاہ رخ خان انہیں خراج عقیدت پیش کرنے پہنچیں گے. لیکن کنگ خان وہاں نظر نہیں آئے.

یہ بھی پڑھیں:... سرفراز خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کردی

ابھی حال ہی میں شاہ رخ خان کو ان کی مینجر پوجا دادلانی کے گھر کے باہر دیکھا گیا. فلم اسٹار کی کار مکمل طور سے کور تھی مگر بتایا جارہا ہے کہ شاہ رخ خان اس میں موجود تھے. وہیں ان کے گارڈز ان کی حفاظت پر مامور تھے. سوشل میڈیا پر آئے اس ویڈیو کو دیکھ کر یوزرس نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا. ایک یوزر نے لکھا کہ بابا صدیقی کی افطار پارٹی میں بڑی شان سے جاتے تھے اور ان کی موت کے دن کہاں تھے شاہ رخ آپ؟؟؟؟

ایک یوزر نے لکھا کہ آپ نا تو بابا صدیقی کے گھر گئے اور نا ہی ان کگ جنازے میں، وقت نہیں ملا کیا؟؟؟؟ اس کے علاوہ متعدد یوزرس نے شاہ رخ کے بابا صدیقی کے جنازے میں نہ پہنچنے پر ان پر سخت تنقید کی ہے.

واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے بابا صدیقی کے قتل معاملے پر کوئی ٹوئیٹ بھی نہیں کیا. میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان سے بابا صدیقی کی دوستی اتنی ہی خاص تھی جتنی سلمان خان سے تھی. ایسے میں جب بابا صدیقی کا قتل ہوا تو ہر کسی کو امید تھی کہ سلمان خان کے ساتھ ساتھ شاہ رخ خان بھی وہاں پہنچیں گے. سلمان خان نے بابا صدیقی کے گھر پہنچ کر ان کا آخری دیدار کیا لیکن وہاں بھی شاہ رخ خان نظر نہیں آئے اور نہ ہی انہوں نے اس معاملے پر ٹوئیٹ کیا.


 پانچ کروڑ ادا نہیں کئے تو بابا صدیقی سے برا حال ہوگا، دھمکی آمیز پیغام بھیجنے والے کا دعویٰ

بابا صدیقی کے قتل نے ہر کسی کو حیران کردیا تھا وہیں بابا کے قریبی دوست فلم اسٹار سلمان خان اب تک ان کی موت کے صدمے میں ہیں. سلمان خان کو ایک بار پھر جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے.

یہ بھی پڑھیں:... این سی پی (شرد چندر پوار) سے وزیراعلیٰ کا چہرہ کون؟

لارینس بشنوئی گینگ نے بابا صدیقی مرڈر کی مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہوئے سلمان خان سے ان کی گہری دوستی کو اس قتل کی وجہ بتائی ہے.

بابا صدیقی کے قتل کے بعد پولیس مسلسل اس معاملے میں تفتیش کررہی ہے اسی دوران سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی اور 5 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا ہے. دھمکی آمیز پیغام ممبئی ٹریفک پولیس کے واٹس ایپ پر بھیجا گیا. اے این آئی کے ایک ٹوئیٹ کے مطابق ممبئی ٹریفک پولیس کے واٹس ایپ نمبر پر دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا جس میں فلم اداکار سلمان خان سے 5 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا ہے. پیغام بھیجنے والے نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے معمولی نہ سمجھیں، اگر سلمان خان زندہ رہنا چاہتے ہیں تو انہیں 5 کروڑ روپے ادا کرنے ہوں گے. اگر روپے ادا نہیں کئے گئے تو سلمان خان کا حال بابا صدیقی سے بھی برا ہوگا.

مذکورہ دھمکی آمیز پیغام اور اسے بھیجنے والے کا پتہ لگانے کے لئے ممبئی پولیس نے تفتیش جاری کردی ہے. اس سے قبل بھی سلمان خان کو متعدد دھمکیاں مل چکی ہیں، گذشتہ ماہ گیلیکسی اپارٹمنٹ سلمان کی رہائش کے باہر فائرنگ بھی ہوئی تھی. پولیس نے اس خاطی کو. پکڑ لیا تھا. لیکن بابا صدیقی کے قتل کے بعد سلمان خان کے حفاظتی انتظامات پر زبردست توجہ دی جارہی ہے.

لال سنگھ چڈھا اور پی کے جیسی ان کی ہی فلموں کے کرداروں سے موازنہ کرتے ہوئے ٹوئٹر یوزرس نے لتاڑا

جمعرات کو عامر خان اور کرن راؤ کو ان کے نئے دفتر میں منعقدہ پوجا کے دوران ایک ساتھ دیکھا گیا۔  تقریب میں شریک مہمانوں نے اس موقع کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ عامر خان کی آرتی کرتے ہوئے تصاویر نے ٹرولز کو اپنی طرف متوجہ کیا کیونکہ صارفین نے اس معاملے کا موازنہ لال سنگھ چڈھا اور پی کے جیسی مشہور فلموں میں عامر خان کے کرداروں سے کیا۔

عامر اس تصویر میں نہرو کیپ اور گلے میں ایک کپڑا لٹکائے نظر آرہے ہیں وہ رسم(پوجا) کے دوران کلش کو تھامے ہوئے ہیں۔تاہم، اس واقعے کے پیچھے اصل وجہ غیر مصدقہ ہے جب کہ کچھ رپورٹس کا دعویٰ ہے کہ یہ ممبئی میں بالی ووڈ اداکار کے پروڈکشن ہاؤس کا افتتاح تھا۔

دریں اثنا، ٹوئیٹر صارفین نے وائرل تصاویر کو پر مختلف ردعمل ظاہر کیا ہے. کچھ ردعمل چیک کریں:

ایک ٹوئٹر یوزر نے لکھا کہ میں کیا دیکھ رہا ہوں؟ خدا... کیا یہ حقیقت ہے؟  یقین نہیں آتا..وہ سپر اسٹار جس نے کہا کہ یہ سب پوجا اور فرائض جو ہم خدا پر یقین رکھ کر ادا کرتے ہیں اس کی فلم میں یہ سب جعلی ہے اب یہ سب خود کر رہا ہے؟ جو لوگوں کو بولتا ہے کہ یہ سب کرنا بند کرو اب وہی خود سب کر رہا ہے. ایک یوزر نے لکھا کہ بس اب کچھ نہیں بچا اس زندگی میں دیکھنے کو....

ایک اور یوزر نے لکھا کہ کیوں ناٹک کرتے ہو، مل جائے گی کوئی اچھی فلم جلد ہی، ہندو جذبات سے بنو ڈھونگ سے نہیں.

کنگ خان کی احرام میں تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، سعودی عرب کے ایک صحافی نے ٹوئٹ کرکے تصدیق کی

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بارے میں بڑی خبر سامنے آئی ہے یو اے ای میں فلم ’ڈنکی‘ کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد شاہ رخ خان عمرہ کے لیے مکہ پہنچ گئے ہیں۔ کچھ دن پہلے شاہ رخ خان نے مکہ آنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ وہ لمحہ بھی آیا ہے جب شاہ رخ عمرے کے لیے وہاں پہنچے ہیں۔

اب تک یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ شاہ رخ خان عمرہ کرنے مکہ پہنچیں گے ۔ لیکن اب اس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ سعودی عرب کے ایک صحافی نے ٹوئٹ کرکے تصدیق کی ہے کہ کنگ خان نے مکہ پہنچنے کے بعد عمرہ ادا کیا ہے۔ سپر اسٹار کی عمرہ کی ویڈیوز بھی منظر عام پر آگئی ہیں جس میں وہ احرام میں نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو میں شاہ رخ خان کو مداحوں اور سیکیورٹی میں گھرا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ شاہ رخ خان کو منفرد روپ میں دیکھ کر ان کے مداح کافی پرجوش نظر آ رہے ہیں۔ اب تک  شاہ رخ خان کے کئی روپ دیکھے جا چکے ہیں۔  لیکن ان کا یہ روپ پہلی بار دیکھا گیا ہے۔ کچھ عرصہ قبل کنگ خان نے ٹویٹ کرکے عمرہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ اب دیکھیں وہ لمحہ بھی آیا جب شاہ رخ خان کی یہ خواہش بھی پوری ہو گئی۔  شاہ رخ خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا، مکہ مدینہ انشاء اللہ جلد۔

شاہ رخ خان 'ڈنکی' کی شوٹنگ کے لیے یو اے ای گئے تھے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرکے شوٹنگ مکمل کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔ فلم کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد شاہ رخ خان نے ٹیم کے تمام اداکاروں کا شکریہ ادا کیا۔  اس کے علاوہ انہوں نے سعودی عرب کی وزارت ثقافت و فلم کا بھی شکریہ ادا کیا۔

کسٹم ڈپارٹمنٹ کی جانچ میں فلم اسٹار کے بیگ سے بیش قیمت گھڑیاں برآمد، تقریباً 7لاکھ کسٹم ڈیوٹی ادا کرنی پڑی

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کو ممبئی ایئرپورٹ پر کسٹم ڈپارٹمنٹ نے روک لیا. ایئرپورٹ پر تعینات ایئر انٹلی جنس یونٹ AIU کے ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کی رات شاہ رخ خان شارجہ سے لوٹے تھے. ان کے پاس بیش قیمت گھڑیاں اور ان کے کور تھے جن کی قیمت 18 لاکھ روپے تھی. ان گھڑیوں کیلئے شاہ رخ کو 6.83 لاکھ روپے کسٹم ڈیوٹی ادا کرنی پڑی.

شاہ رخ خان پرائیویٹ چارٹرڈ پلین سے جمعہ کی رات تقریباً ساڑھے 12 بجے ممبئی پہنچے تھے. یہاں ٹی-3 ٹرمنل پر رات تقریباً ایک بجے ریڈ چینل پار کرتے وقت کسٹم یونٹ نے شاہ رخ خان اور ان کی ٹیم کو روکا تھا. جانچ کے دوران ان کے بیگ سے 

Babun&zurbk

 گھڑی، رولیکس گھڑی کے 6 ڈبے

 spirit 

برانڈ کی گھڑی اور ایپل سیریز کی گھڑیاں اور اس کے علاوہ گھڑیوں کے خالی باکس بھی برآمد ہوئے.

ایئرپورٹ پر تقریباً ایک گھنٹہ چلنے والی کارروائی کے بعد شاہ رخ خان اور ان کی منیجر پوجا دادلانی کو جانے دیا گیا لیکن شاہ رخ کے باڈی گارڈ روی اور ٹیم کے دیگر ممبران کو روک لیا گیا. اطلاعات کے مطابق شاہ رخ کے باڈی گارڈ روی نے ہی 6 لاکھ 83 ہزار روپے کسٹم ڈیوٹی کی ادائیگی کی. کسٹم ڈپارٹمنٹ کی کارروائی آج صبح تک جاری رہی. صبح 8 بجے کارروائی مکمل ہونے کے بعد ہی کسٹم افسران نے روی کا چھوڑا.

شاہ رخ 11 نومبر کو یو اے ای کے ایکسپو سینٹر پہنچے تھے۔ وہاں انہیں شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر 2022 کے 41 ویں ایڈیشن میں شرکت کرنے پر گلوبل آئیکون آف سنیما اور کلچرل نیریٹیو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس تقریب میں شرکت کے لیے شاہ رخ اپنی ٹیم کو بھی پرائیویٹ چارٹرڈ پلین سے لے کر گئے تھے۔ وہ جمعہ رات دیر گئے 12:30بجے ممبئی واپس لوٹے.

منگل کو بوریولی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، 2020 کے ایک متنازعہ ٹوئیٹ کی بنیاد پر کی گئی کارروائی 

اداکار اور فلمی نقاد کمال راشد خان کو ممبئی پولیس نے دو سال پرانے کیس میں گرفتار کر لیا ہے۔ یہ کارروائی 2020 کے ایک متنازعہ ٹوئیٹ کی بنیاد پر کی گئی۔ ذرائع کے مطابق انہیں منگل کو بوریولی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ کمال کو ممبئی ایئرپورٹ سے حراست میں لیا گیا اور پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔ کمال دو سال بعد ممبئی واپس آئے ہیں۔ کمال پر 2020 میں یووا سینا کی کور کمیٹی نے ملاڈ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ کمیٹی کے رکن راہل کنال نے الزام لگایا کہ کمال نے آنجہانی اداکار عرفان خان اور رشی کپور کے بارے میں قابل اعتراض ٹوئیٹ کی تھیں۔ اس معاملے میں پولیس نے کمال کے خلاف دفعہ 294 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔  کمال خان نے 2020 میں عرفان خان (29 اپریل) اور رشی کپور (30 اپریل) کے انتقال کے بعد ٹوئیٹ کیا تھا۔ انہوں نے لکھا تھا کہ میں نے کچھ دن پہلے کہا تھا کہ کورونا تب تک نہیں جائے گا جب تک کچھ مشہور لوگوں کو ساتھ نہیں لے جاتا۔ میں نے نام تب نہیں لکھے تھے، کیونکہ لوگ مجھے گالی دیں گے، لیکن مجھے پہلے سے معلوم تھا کہ رشی اور عرفان جائیں گے۔ مجھے یہ بھی معلوم ہے کہ آگے کس کا نمبر آنے والا ہے۔

جب رشی کپور کو ریلائنس اسپتال میں داخل کرایا گیا تو کے آر کے نے ٹوئیٹ کیا تھا کہ رشی کپور کو ریلائینس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ میں ان سے صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ سر ٹھیک ہو جائیں اور جلد واپس آنا، نکل مت لینا، کیونکہ شراب کی دکان صرف 2-3 دن میں کھلنے والی ہے۔ کمال کی گرفتاری پر راہل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میری شکایت کی وجہ سے کمال کی گرفتاری ہوئی ہے۔ میں ممبئی پولیس کے اس کام کی تعریف اور شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اس گرفتاری سے ممبئی پولیس نے ایسے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کا پیغام دیا ہے۔

دھمکی آمیز خط میں لکھا تھا گینگ کسی کو نہیں بخشے گا، آپ کے خاندان کے افراد کو بھی نہیں، آپ کا بھی وہی انجام ہو گا جو موسے والا کا ہوا، جودھ پور پولیس میں شکایت درج

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے چند دن بعد اب ان کے وکیل کو بھی ایسی ہی دھمکی موصول ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:..... سوئیگی ڈیلیوری بوائے کی وائرل ویڈیو سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہی ہے
 ٹائمز ناؤ کی ایک رپورٹ کے مطابق سلمان کے وکیل ہستیمل سرسوت کو ایک خط موصول ہوا جس میں کہا گیا کہ گینگ کسی کو نہیں بخشے گا.
اس خط میں مبینہ طور پر لکھا گیا تھا کہ تمہارا وہی انجام ہو گا جو موسے والا کا ہوا۔ خط میں مزید لکھا گیا کہ ہم کسی کو نہیں بخشیں گے، یہاں تک کہ آپ کے خاندان کے افراد کو بھی نہیں. رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ خط پر ایل بی اور جی بی کے نام سے دستخط کیے گئے تھے جس میں گینگسٹر لارنس بشنوئی اور گولڈی برار کا حوالہ دیا گیا تھا۔
اس سلسلے میں جودھ پور پولیس میں شکایت درج کرائی گئی ہے اور حکام اب اس خط کی تحقیق کر رہے ہیں۔
جودھ پور میں کالے ہرن کے شکار کے معاملے میں سرسوت سلمان کی پیروی کر رہے ہیں۔ گزشتہ ماہ سلمان اور ان کے والد سلیم خان کو ایک خط موصول ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ باپ بیٹے کی جوڑی جلد ہی موسے والا کی قسمت سے ملاقات کرے گی. ایک نامعلوم شخص نے یہ خط باندرہ بینڈ اسٹینڈ کے ایک بینچ پر گرا دیا جہاں سلیم خان صبح کی سیر کے بعد بیٹھے تھے۔باندرہ پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعہ 506-II (مجرمانہ دھمکی) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔



وزیر اعظم مودی ممبئی پہنچے،شام ساڑھے چھ بجے شیواجی پارک میں سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات، نامور شخصیات کی شرکت متوقع

دہلی : ہندوستان کی عظیم گلوکارہ لتا منگیشکر کے انتقال سے ملک اور دنیا بھر میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم وینکئیا نائیڈو، وزیراعظم نریندر مودی، بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈا اور کانگریس رہنما راہل گاندھی، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا و شیو سینا کے صدر و وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے ،سماجوادی صدر سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے لتا منگیشکر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

لتا منگیشکر کے انتقال پر قومی (سوگ) تعزیت کا اعلان کیا گیا ہے۔ دو دن قومی پرچم سرنگوں رہےگا۔ان کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ آج شام شیواجی پارک میں ادا کی جائیں گی۔

دوسری جانب مہاراشٹر  حکومت نے بھارت رتن گلوکارہ لتا منگیشکر کے انتقال پر عام غم کا اظہار کرتے ہوئے  پیر 7 فروری 2022 کو ریاست میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بھارت رتن لتا منگیشکر اتوار 6 فروری 2022 کو انتقال کر گئیں اور ان کے انتقال سے موسیقی اور فن کی دنیا کا عظیم خسارہ ہوا ہے۔  اس عظیم گلوکار کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے (پراکرامیے سنلیک ایکٹ 1881 (ایکٹ 26) کی دفعہ 25)نیگوشی ایبل رائٹنگ ایکٹ 1881 (1981 ایکٹ 26) کے سیکشن 25 کے تحت مہاراشٹر حکومت کو حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پیر 7 فروری کو ریاست میں عام تعطیل کا اعلان کیا جا رہا ہے۔

آج شام سوا چھ بجے ممبئی کے شیواجی پارک میں لتا منگیشکر کی آخری رسوم ادا کی جائے گی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی حیدرآباد سے نکل کر ممبئی پہنچ گئے ہیں ۔وزیر اعلیٰ مہاراشٹر ادھو ٹھاکرے سمیت ملک کی نامور شخصیات آخری رسومات میں شرکت کریں گی۔


ٹوئٹر پر شدید تنقید کا سامنا، روہنی سنگھ سمیت متعدد خواتین نے ٹوئیٹ کرکے برہمی کا اظہار کیا

ممبئی: مشہور شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر کو مسلم خواتین کو بلی بائی ایپ کے ذریعے نیلامی کے لیے پیش کرنے والی مبینہ ماسٹر مائنڈ کے حق میں بولنا مہنگا پڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔پسند کی شادی کیلئے برطانوی مسلم نوجوان کا انوکھا اقدام

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم خواتین کو بلی بائی ایپ کے ذریعے نیلامی یا فروخت کے لیے پیش کرنے کا انکشاف ہوا جس کے بعد ممبئی پولیس نے متعدد شکایات پر ایپ کی 18 سالہ ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

جاوید اختر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے ایک ٹوئٹ کیا جس پر شاعر و نغمہ نگار کے خلاف شدید تنقید شروع ہوگئی۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا بلی بائی ایپ کی ماسٹر مائنڈ ایک 18 سالہ لڑکی ہے جو حال ہی میں کینسر اور کورونا وائرس کی وجہ سے اپنے والدین کھو بیٹھی ہے۔شاعر و نغمہ نگار نے مزید کہا میرا خیال ہے کہ نیلامی کے لیے پیش کی گئیں خواتین یا ان میں سے کچھ اس لڑکی سے ملاقات کریں اور اسے بڑوں کی طرح سمجھا کر پوچھیں کہ اس نے ایسا کیوں کیا۔ اسے اپنی ہمدردی کا یقین دلائیں اور اسے معاف کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔مسلم خواتین کی آن لائن نیلامی معاملہ: وزیراعظم سمیت سب کی خاموشی پر حیران ہوں: جاوید اخترnister-said-Javed-Akhtar.html

جاوید اختر اپنے اس ٹوئٹ کے بعد تنقید کی زد میں آگئے۔ثانیہ سید نامی صارف لکھتی ہیں آپ متاثرین میں سے نہیں ہیں لہٰذا آپ نہ ہی بولیں۔ روہنی سنگھ نے لکھا جناب، اگر اس لڑکی کے والدین کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوئے تو اس کی وجہ حکومت کی بدانتظامی ہے جس نے بہت سی جانیں لیں۔ اسے حکومت کے خلاف برہمی کا اظہار کرنا چاہیے۔ یہ خواتین کو فروخت کے لیے پیش کر کے خود ملزمہ کیوں کر بن گئی؟

سدرہ نامی صارف نے لکھا کہ اگر آپ اپنے آپ کو واضح نہیں کرسکتے، بڑے سوالات اٹھانے کا استحقاق نہیں رکھتے اور احتساب کا مطالبہ نہیں کر سکتے تو برائے مہربانی یہ سب کہنا بند کر دیں۔ یہ کوئی غیر معمولی رویہ نہیں۔ یہ اکثریتی بنیاد پرستی ہے جس پر توجہ کی ضرورت ہے۔ایک اور ٹوئٹر صارف پرو جی نے کہا کہ آپ کو بھی کنگنا رناوت کو معاف کر دینا چاہیے۔ آپ نے اپنی بے عزتی کے لیے کنگنا رناوت کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کیوں دائر کیا۔ ہمیں معافی کی نصیحت مت کریں جبکہ آپ خود اس معاملے میں ایسا نہیں کر رہے۔ نیلامی کے لیے پیش کی گئیں متاثرہ خواتین کو اس کے خلاف کارروائی کرنے کا حق ہے۔

پنویل فارم ہاؤس پر کرسمس کا جشن منانے پہنچے سلمان خان کے ساتھ حادثہ، دیر رات اسپتال میں داخل

فلم اداکار سلمان خان کو کل سنیچر کے روز سانپ نے کاٹ لیا۔ سلمان خان کرسمس کا جشن منانے کیلئے پنویل میں واقع اپنے فارم ہاؤس گئے تھے وہیں دیر رات یہ حادثہ پیش آیا، سانپ نے انہیں ہاتھ پر کاٹ لیا۔ رات 3 بجے سلمان خان کو ایم جی ایم اسپتال میں داخل کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق سانپ زہریلا نہیں تھا۔ علاج کے بعد انہیں اسپتال سے رخصت دے دی گئی، ذرائع کے مطابق ان کی حالت ٹھیک بتائی جارہی ہے۔ علاج کے بعد سلمان خان آج صبح 9 بجے اپنے فارم ہاؤس پہنچے۔
سلمان خان 27 دسمبر کو اپنی سالگرہ منانے والے ہیں، خبروں کے مطابق سلمان خان اسی فارم ہاؤس پر سالگرہ کا جشن منانے والے تھے۔
میں نے پورٹ پر پکڑے گئے ایک بیلین ڈالر کے کوکین سے متعلق کہیں ایک بھی ہیڈ لائن نہیں پڑھی لیکن 1.30 لاکھ کا چرس یا گانجہ پکڑا گیا تو نیشنل نیوز بن گئی: جاوید اختر
کروز شپ ڈرگس معاملہ میں گرفتار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو اب تک راحت نہیں مل سکی ہے۔آرین نے پاس سے کچھ بھی برآمد نہیں کیا گیا ہے مگر ان کے دوست کے پاس سے منشیات برآمد ہوئی ہے۔ایسے کئی لوگوں کے ذہنوں میں یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ آرین خان کو اب تک رہا کیوں نہیں کیا گیا۔
آرین کی گرفتاری سے شاہ رخ خان کی مشکلیں بھی بڑھ گئی ہیں انہیں اپنی شوٹنگ تک چھوڑنی پڑی۔شاہ رخ کو اس مشکل وقت میں لوگوں کا ساتھ مل رہا ہے۔اب بالی ووڈ کے مشہور نغمہ نگار جاوید اختر آرین خان کی حمایت میں آگے آئے ہیں۔جاوید اختر نے کہا کہ میں نے پورٹ پر پکڑے گئے ایک بیلین ڈالر کے کوکین سے متعلق کہیں ایک بھی ہیڈ لائن نہیں پڑھی مگر 1.30 لاکھ کا چرس یا گانجہ پکڑا گیا ہے تو یہ ایک نیشنل نیوز بن گئی۔فلم انڈسٹری کو ہائے پرفائل ہونے کی یہ سزا بھگتنی پڑتی ہے۔
اس سے قبل سوشانت سنگھ راجپوت معاملہ بھی منشیات جڑا اور کئی بالی ووڈ اسٹارز پر سوال اٹھے اس وقت بھی جاوید اختر نے بالی ووڈ اسٹارز کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج کل کے یہ نوجوان ایسا نہیں کرتے وہ اپنی صحت کا پورا خیال رکھتے ہیں۔
آرین خان اس وقت ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں ہیں۔بالی ووڈ کے کئی ستارے شاہ رخ خان اور آرین کا دفاع کررہے ہیں جبکہ کچھ ستارے اس معاملے میں ردعمل ظاہر کرنے سے گریز کررہے ہیں۔وہیں کچھ فلمی ستارے کھلے طور پر آرین کا دفاع کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔سنیل شیٹی، روینہ ٹنڈن، ہنسل مہتا، فرح خان، پوجا بیدی، سلمان خان، سچترا کرشنا مورتی، اور جانی لیور سمیت کئی فلمی ستاروں نے آرین خان کا دفاع کیا اور انہیں بے گناہ قرار دیا۔
واضح رہے کہ آج 20 اکتوبر کو سیشن کورٹ میں اس معاملہ کی شنوائی ہوگی اور آرین خان کی ضمانت پر فیصلہ ہوگا۔

شاہ رخ خان خود اگر کچھ دن مدرسے میں تعلیم حاصل کرتے تو انہیں اس بات کا احساس ہوتا کہ مذہبی تعلیم بھی حاصل کرنا ضروری ہے

جب سے شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو منشیات معاملے میں این سی بی نے گرفتار کیا ہے ملک میں عوام اور سرکردہ افراد کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آرہے ہیں۔ شاہ رخ خان کے مداح بھی دو گرہوں میں تقسیم ہوچکے ہیں۔اب بریلی کے تنظیم علمائے اسلام کے قومی جنرل سکریٹری مولانا شہاب الدین رضوی نے دعوی کیا ہے کہ اگر شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے کو مدرسے میں تعلیم دلائی ہوتی تو انہیں یہ دن نہیں دیکھنا پڑتا۔مولانا کا کہنا ہے کہ اگر شاہ رخ خان کچھ دن اپنے بیٹے کو مدرسے میں تعلیم دلائی ہوتی تو اسے اسلامی احکامات کا علم ہوتا کہ اسلام میں کسی بھی طرح کا نشہ کرنا حرام ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فلم انڈسٹری کے لوگ اسلامی احکامات سے ناواقف ہیں۔اسلام میں نشہ حرام ہے یہ بات مدرسوں میں پڑھائی اور سمجھائی جاتی ہے۔

مولانا کے مطابق اسلام میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر اولاد بری صحبت میں پڑ جائے تو والدین کو اسے سمجھا بھجا کر صحیح راستے پر لانے کی کوشش کریں۔شاہ رخ خان اگر خود کچھ دن مدرسے میں پڑھے ہوتے تو انہیں اس بات کا احساس ہوتا۔ بھلے ہی کچھ لیکن مذہبی تعلیم بھی حاصل کرنی چاہیے۔شاہ رخ خان کو اگر مدرسہ نہیں ملا تھا تو گھر کے پاس کسی مسجد کے امام سے مذہبی تعلیم لے لیتے۔انہیں اپنے بیٹے کو بھی اسلام کے اصولوں اور قوانین سے روبرو کروانا چاہیے تھا۔

کروز شپ پر جاری ڈرگس پارٹی پر این سی بی کا چھاپہ، آرین خان سمیت 8 لوگوں سے تفتیش

سنیچر کے روز ممبئی سے گوا جانے والے ایک کروز شپ نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے افسران نے چھاپہ مارا۔این سی بی کو کروز پر ڈرگس پارٹی ہونے کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی۔جس کے بعد افسران حلیہ بدل کر پارٹی میں شامل ہوئے اور ڈرگس پارٹی کا پردہ فاش کیا۔واضح رہے کہ اس پارٹی میں بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان بھی موجود تھے۔این سی بی نے آرین خان کو بھی حراست میں اور این سی بی دفتر میں ان سے تفتیش کی جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اس کروز شپ ڈرگس پارٹی میں شامل تمام لوگوں کے نام سامنے آگئے جنہیں این سی بی نے حراست میں لیا۔ان میں آرین خان کے علاوہ منمن دھاموچہ، نوپور ساریکا، اشمت سنگھ، مہک جیسوال، وکرانت چھوکر، گومت چوپڑا اور ارباز مرچنٹ شامل ہیں۔
ڈرگس معاملے میں بیٹے کے پھنسنے کے بعد شاہ رخ خان کے تعلق سے کہا جارہا ہے کہ وہ اپنی فلم پٹھان کی شوٹنگ ملتوی کرسکتے ہیں۔شاہ رخ خان کو فلم کی شوٹنگ کیلئے اسپین جانا تھا۔ایسا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ شاید اب فلم کی شوٹنگ رد کی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ شاہ رخ نے اب تک اس معاملے پر کوئی بیان نہیں دیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ وہ مسلسل این سی بی افسران کے رابطے میں ہیں۔جبکہ سنیل شیٹی نے آج تک سے بات چیت کے دوران آرین سے متعلق کہا کہ جہاں جہاں چھاپہ مارا جاتا ہے بہت سارے لوگوں کو حراست میں لیا جاتا ہے۔ہم مان کر چلتے ہیں کہ اس بچے نے منشیات کا استعمال کیا ہوگا لیکن ابھی کارروائی جاری ہے اس بچے کو سانس لینے کا موقع دیں۔جب ہماری انڈسٹری میں کچھ ہوتا ہے تو میڈیا ٹوٹ ٹوٹ پڑتی ہے۔بچوں کو موقع دیں۔سچ سامنے آنے دیجئے۔وہ بچہ ہے اس کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔
اس معاملے میں دہلی این سی بی سے ممبئی این سی بی کو اطلاع موصول ہوئی تھی۔جس کے بعد کارروائی کی گئی۔دہلی کے کچھ منتظمین نے اس پارٹی کے انتظامات کئے تھے جو پہلے ہی این سی بی کے رڈار پر تھے۔بتایا جارہا ہے کہ جتنے لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔انہیں منشیات استعمال کرنے کے جرم میں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔کروز پر ڈرگس پارٹی سے حراست میں لئے گئے لوگوں سے تفتیش کے دوران ایک ڈرگس پیڈلر کا نام سامنے آیا ہے۔این سی بی کی ایک ٹیم اس کی تلاش میں سرگرم ہے۔این سی بی کے 22 افسر پیسنجر بن کر کروز میں سوار ہوئے تھے۔کہا جارہا ہے کہ 1800 لوگوں سے 8 لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے تو ظاہر ہے کہ ان کے پاس سے کچھ برآمد ہوا ہوگا۔این سی بی کی کارروائی ابھی جاری ہے تمام لوگوں سے تفتیش کی جارہی ہے۔
این سی بی ذرائع کے مطابق کسی کی بھی گرفتاری سے قبل ان کا بیان درج کرنا ضروری ہے۔تمام 8 لوگوں کا این ڈی پی سی ایکٹ کے تحت بیان درج کیا جارہا ہے۔بیان درج کرنے کے بعد انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔فی الحال شاہ رخ خان کے بیٹے آرین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
دل کا دورہ پڑنے سے کوپر اسپتال میں 40 سالہ اداکار کی موت، ثناء خان سمیت دیگر ساتھی اداکاروں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا

ٹی وی کے مشہور اداکار اور بگ باس 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا کی آج 40 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔سدھارتھ کی اچانک موت پر ان کے ساتھیوں سمیت مداحوں کو بھی یقین نہیں آرہا ہے۔حالانکہ کوپر ہاسپیٹل نے ہارٹ اٹیک سے سدھارتھ کی موت کی تصدیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ۔۔۔مالیگاؤں: آزاد نگر پولیس اسٹیشن کے پولیس افسر اور پولیس سپاہی رشوت لیتے ہوئے گرفتارing-bribe.html

سوشل میڈیا پر لوگ گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کررہے ہیں۔سابق اداکارہ اور سدھارتھ کی دوست رہ چکی ثناء خان نے آج تک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں سدھارتھ کو پرسنلی جانتی ہوں، میں نے ان کے تعلق سے کوئی غلط خبر سنی ہے، یہ بہت ہی حیران کن خبر ہے۔یہ بہت برا ہوا۔اس خبر پر یقین کرپانا مشکل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ۔۔۔جموں و کشمیر: علحیدگی پسند لیڈر سید علی شاہ گیلانی کا انتقال

انہوں نے کہا کہ اس خبر کی حقیقت جاننے کے لئے میں نے گوگل بھی کیا۔مجھے اب تک یقین نہیں آرہا ہے۔وہ بہت اچھے انسان تھے۔راہل مہاجن نے کہا کہ سدھارتھ صحت مند اور زبردست انسان تھے۔ان کی باڈی دیکھ کر احساس ہوتا تھا کہ فٹنس میں انہیں فالو کرنا چاہیے۔راہل نے کہا کہ سدھارتھ کی مالی حالت و پیشہ وارانہ کام اچھا چل رہا تھا، انہوں نے اپنی ماں کیلئے گھر لیا تھا۔وہ اپنے دل کی بات کسی کو بتایا نہیں کرتے تھے۔

آج سدھارتھ کی موت کی خبر سامنے آنے کے بعد انڈسٹری میں غم کا ماحول ہے۔وہیں بگ باس میں سدھارتھ کے کافی قریب رہنے والی شہناز گل کو کافی صدمہ ہوا ہے اطلاعات کے مطابق سدھارتھ کی موت کے بعد سے اب تک شہناز گل نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت شہناز صدمے میں ہیں انہیں ہوش نہیں ہے۔وہ اس خبر پر یقین نہیں کرپارہی ہے۔

 کریئر بننے اور شہرت پانے کے بعد ہنی سنگھ کا رویہ جارحانہ ہوگیا، انہوں نے متعدد بار جسمانی و ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا: شالنی تلوار

ریپر ہنی سنگھ کی بیوی شالنی تلوار نے ہنی سنگھ اور ان کے اہل خانہ کے خلاف دہلی کی تیس ہزاری کورٹ میں گھریلو تشدد کی شکایت درج کروائی ہے۔شالنی کی ایما پر ایڈوکیٹ سندیپ کپور، سینئر پارٹنر، کرنجا والا اینڈ کمپنی،اپوروا پانڈے اور جی جی کشیپ کے ذریعے دائر کی گئی عرضداشت کے مطابق شالنی نے اپنے ساس سسر بھوپیندر کور اور سربجیت سنگھ پر بھی تشدد کے الزامات عائد کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔مالیگاؤں: تین پستول اور سات زندہ کارتوس سمیت پانچ نوجوان گرفتار

 سالہ شالنی(38) نے اپنے سسرال والوں کی جانب سے تشدد کے کے خلاف تحفظ کی درخواست داخل کی ہے۔ہنی سنگھ اور ان کی بچپن کی ساتھی شالنی کی شادی کو دس سال ہوچکے ہیں، 23 جنوری 2011 کو دہلی کے سروجنی نگر گرودوارا میں دونوں کے اہل خانہ اور دوستوں کی موجودگی میں ان کی شادی ہوئی تھی۔شالنی نے اپنی عرضداشت میں کہا کہ انہیں متعدد بار جسمانی، ذہنی اور جذباتی طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہنی سنگھ کا کرئیر بننے اور عروج پانے کے بعد ان کا رویہ جارحانہ ہوگیا، وہ بدتمیزی کرنے لگے۔شالنی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ان کی شادی کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد ہنی سنگھ نے ان پر فوٹو لیک کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ان پر تشدد کیا اور انہیں بے رحمی سے پیٹا۔شالنی نے مزید کہا کہ ہنی سنگھ نے اپنی ازدواجی زندگی کو پوشیدہ رکھنے کیلئے ایسا کیا۔انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ ہنی سنگھ کے متعدد خواتین کے ساتھ جنسی تعلقات ہیں۔ہٹ گانے براؤن رنگ کی شوٹنگ کے دوران سنگھ اپنی ایک خاتون ساتھی کے ساتھ جنسی تعلقات میں تھے۔عدالت نے ہنی سنگھ کے خلاف اس معاملے میں نوٹس جاری کیا ہے۔

راج کندرا کی عدالتی تحویل میں 27 جولائی تک توسیع، کندرا نے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا، پورنوگرافی معاملہ میں شلپا شیٹی سے پوچھ تاچھ

فحش فلمیں بنانے کے معاملے میں آج کرائم برانچ کے افسران جوہو میں واقع شلپا شیٹی کے گھر پہنچے، اداکارہ سے چھ گھنٹے تک تفتیش کی گئی کیو کہ وہ اپنے شوہر راج کندرا کے ساتھ ویان نامی کمپنی کی ڈائریکٹر رہی ہیں۔ممبئی کرائم برانچ نے اس تعلق سے فلم اداکارہ سے متعدد سوالات کئے۔اسکے علاوہ ان کے بینک کی تفصیلات کی بات بھی سامنے آئی ہے۔حال ہی میں ممبئی کرائم برانچ نے اندھیری میں واقع ویان کمپنی میں چھاپہ مار کر کافی ڈیٹا برآمد کیا تھا۔کرائم برانچ نے شلپا سے سوال کیاکہ کہ وہ اس کمپنی کی ڈائریکٹر کب سے تھی؟ کیا پورنوگرافی ریکیٹ کا انہیں علم تھا؟2020 میں انہوں نے کمپنی کی ڈائریکٹر شپ سے استعفیکیوں دیا؟

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔۔گیارہویں جماعت میں داخلے کیلئے سی ای رجسٹریشن جاری

ذرائع کے مطابق ان کے بینک اکاؤنٹس کی جانچ بھی کی جائے گی۔واضح رہے کہ پورنوگرافی معاملہ میں گرفتار راج کندرا نے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ممبئی پولیس کے ذریعے انہیں 41A نوٹس نہیں دیا گیا تھا۔ 41A نوٹس پولیس کے روبرو پیشی کیلئے دیا جاتا ہے، اس نوٹس کے ملنے کے بعد کسی شخص کو اس کے قوانین کی پاسداری لازمی طور پر کرنی ہوتی ہے۔اگر کوئی شخص ان قوانین پر عمل کرتا ہے تو اسے گرفتار نہیں کیا جاتا، لیکن اسے بیان درج کروانے کیلئے حراست میں لیا جاسکتا ہے۔قوانین پر عمل نہ کرنے کی صورت میں شخص کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو فحش فلمیں بنانے اور اسے موبائل ایپ پر اپلوڈ کرنے کے الزام میں 19 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا، راج کو 23 جولائی تک عدالتی تحویل میں رکھا گیا تھا۔کل انہیں دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا تھا جس میں عدالت نے انہیں 27 جولائی تک عدالتی تحویل میں توسیع کا فیصلہ دیا گیا۔جب کندرا کو گرفتار کیا گیا تو ان کے گوگل اور ایپل اسٹور سے ہاٹ اسٹار جیسے ایپ کو ہٹادیا گیا۔کندرا کی گرفتاری کے بعد اداکارہ پونم پانڈے نے بھی ان پر الزام عائد کیا ہے ،پونم نے 2019 میں کندرا کے خلاف بامبے ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ کندرا کے ساتھ ان کا کانٹریکٹ ختم ہونے کے بعد دوبارہ کانٹریکٹ بنوانے کیلئے کندرا اور ان کے ساتھیوں نے انہیں دھمکی دی تھی۔جب انہوں نے منع کیا تو کندرا نے ان کا پرسنل نمبر لیک کردیا تھا۔

 


میں نے کہا تھا فلم انڈسٹری گٹر ہے، ہر چمکتی ہوئی چیز سونا نہیں ہوتی، اپنی آئندہ فلم میں انڈسٹری کی کچھ مخفی چیزوں کو اجاگر کروں گی: کنگنا رناوت

شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو فحش فلمیں بنانے اور او ٹی ٹی ایپ پر اپلوڈ کرنے کے الزام میں ممبئی کرائم برانچ نے گرفتار کیا ہے۔انہیں پیر کی رات ان کے دفتر سے حراست میں لیا گیا۔ان کی گرفتاری کے بعد بالی ووڈ انڈسٹری کی شخصیات کا ردعمل سامنے آرہا ہے۔جہاں راکھی ساونت، میکا سنگھ اور پونم پانڈے نے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے وہیں اب کنگنا رناوت کا ردعمل منظر عام پر آیا ہے۔واضح رہے کہ کنگنا رناوت اپنے متنازعہ بیانات کے لئے ہمیشہ سہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔انہوں نے اس تعلق سے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے فلم انڈسٹری کا موازنہ گٹر سے کیا ہے۔پوسٹ میں کنگنا نے لکھا کہ اسلئے میں فلم انڈسٹری کو گٹر کہتی ہوں، ہر چمکنے والی چیز سونا نہیں ہوتی۔انہوں نے مزید لکھا کہ اپنی آئندہ فلم ٹیکو ویڈس شیرو میں، میں انڈسٹری کی کئی مخفی باتوں کو منظر عام پر لانے والی ہوں۔ہمیں اس تخلیقی انڈسٹری میں ایک اسٹرانگ ویلیو سسٹم کی ضرورت ہے اور ظاہری طور پر کسی ایسے کی ضرورت ہے جو نظر رکھ سکے۔

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔مالیگاؤں: عیدالضحی کے پیش نظر پولیس انتظامیہ مستعد، اہم چوک چوراہوں پر پیدل مارچ

کنگنا کے علاوہ پونم پانڈے اور میکا سنگھ نے بھی اس معاملے پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ پونم پانڈے نے شلپا شیٹی اور ان کے بچوں کیلئے اظہار ہمدردی کیا وہیں میکا سنگ نے کہا کہ میں انتظار کررہا ہوں کہ کیا ہوتا ہے، جو ہوگا اچھا ہوگا۔مجھے اس اپلیکیشن کے بارے میں اتنی معلومات نہیں ہے۔میں نے ایک ایپ دیکھا تھا وہ کافی سادہ ایپ تھا، زیادہ کچھ تھا نہیں اس میں۔تو اچھے کی امید کریں، راج کندرا بے حد اچھے انسان ہیں۔دیکھتے ہیں کیا سچ ہے اور کیا جھوٹ ہے، یہ تو وہ خود ہی بتا سکتے ہیں۔ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے دعوی کیا ہے کہ راج یوزرس سے سبسکرپشن فیس لے کر اس غیر قانونی کاروبار سے معاشی فائدہ حاصل کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔۔فحش ویڈیو ریکیٹ: شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا گرفتار

ڈپارٹمنٹ کو اس تعلق سے کئی واٹس ایپ چیٹس بھی ملی ہیں۔جس سے راج کے اس معاملے میں ملوث ہونے کا اشارہ ملتا ہے۔واضح رہے کہ منگل کو راج کندرا کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں 23 جولائی تک پولیس تحویل میں ریمانڈ پر رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

بروز پیر دیر رات پولیس نے شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو اندھیری میں واقع ان کے دفتر سے حراست میں لیا، متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج، آج عدالت میں پیشی

ممبئی: ممبئی کرائم برانچ نے فحش فلم ریکیٹ میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں پیر کو دیر رات فلم اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اور تاجر راج کندرا کو گرفتار کرلیا ہے۔ممبئی پولیس کے عہدیداروں نے فلم اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ راج کندرا اس ریکیٹ کے کلیدی سازش کار ہیں۔انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ اس معاملے میں تاجر راج کندرا کے خلاف ان کے پاس کافی ثبوت موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق کندرا کو اندھیری ویرا دیسائی میں واقع ان کے دفتر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ انہیں آج بروز منگل اسپلینیڈ کورٹ میں حاضر کیا جائے گا۔ان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 292، 293، 420، دفعہ 67، 67A(انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ) اور 2 (g) 3, 4, 6, اور 7 

Indecent Representation of women(prohibition) Act 

کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ حال ہی میں اس معاملے میں کرائم برانچ نے 35 سالہ ماڈل کارڈینیٹر اومیش کامت کو گرفتار کیا تھا جو راج کندرا کا سابق ملازم ہے۔کامت ایک برطانوی پروڈکشن ہاؤس کینرین کا نمائندہ ہے، اس پر الزام ہے کہ اس نے منافع کمانے کے مقصد سے ماڈل  گہنا واسستھ کے ذریعہ شوٹ کی گئی سات سے آٹھ فحش ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیا تھا۔رواں سال فروری میں پراپرٹی سیل نے ایک ویب سیریز میں کام دینے کا وعدہ کرنے کے بہانے نئے آنے والے اداکاروں کی فحش ویڈیوز بنانے کے ایک ریکیٹ کا پردہ فاش کیا تھا۔اس ریکیٹ کا پردہ فاش ہونے کے کچھ دنوں بعد ہی کرائم برانچ نے 35 سالہ واسستھ اور کامت کو گرفتار کرلیا تھا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کامت کا کندرا سے تعلق تھا اسلئے کامت کی گرفتاری کے بعد راج کندرا ان کے نشانے پر تھا۔پولیس کے مطابق واسستھ ایک پروڈکشن ہاؤس چلاتا ہے فحش ویڈیوز ریکارڈ کرتا ہے اور  ویڈیوز کامت کو بھیجتا ہے جو بعد میں ان ویڈیوز کو غیر ملکی آئی پی اڈریس استعمال کرکے ویب سائٹس پر اپلوڈ کرتا ہے۔ فحش ویڈیو مبینہ طور پر یو کے ایٹ شاٹس، نوفلکس اور ہاٹ ہٹ جیسے موبائل ایپ اپلوڈ کی گئی تھیں۔فروری میں پراپرٹی سیل نے مڈھ مالونی میں ایک بنگلے پر چھاپہ مارا تھا تب وہ لوگ مبینہ طور پر فحش فلم کی شوٹنگ کررہے تھے۔راج کندرا کی گرفتاری کے بعد ان کے پبلیسٹی فلین ریمیڈیوز کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ قانون اپنا کام کرے گا، ہمیں ممبئی پولیس پر مکمل اعتماد ہے، جو اچھا کام کررہی ہے۔عدالت بالآخر مقدمے کی سماعت کے دوران فیصلہ کرے گی اصل مجرم کون ہیں؟