اہم تکنیکی کاموں کیلئے شٹ ڈاؤن، پانی کا استعمال کفایت شعاری کرنے کی اپیل
مالیگاؤں: مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق،دو اہم تکنیکی کی کاموں کی وجہ سے پورے شہر میں یہ شٹ ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔کارپوریشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق 33 کے وی دہیوال فیڈر پر 33 کے وی سولار لائن کراسنگ کا کام طے پایا ہے، جس کی وجہ سے 5 اور 6 ستمبر کو گرنا پمپنگ اسٹیشن کی بجلی کی سپلائی بند رہے گی۔امرِت فیز-2 ٹَیپنگ کیلئے آزاد نگر میں واقع نو تعمیر شدہ واٹر ٹینک کو پانی کی سپلائی کے لیے اولڈ آگرہ روڈ پر پرانے درے گاؤں (کھوکا ناکا) کے پاس 1200 ملی میٹر قطر کی مین پائپ لائن پر ٹَیپنگ کا کام کیا جائے گا۔اس وجہ سے بھی پانی سپلائی کا نظام متاثر ہوگا ۔کارپوریشن جانب سے دی گئی تفصیلات کے مطابق 5 ستمبر کا معطل شدہ پانی 7 ستمبر کو دیا جائے گا اور 6 ستمبر کا معطل شدہ پانی 8 ستمبر کو دیا جائے گا۔تیکنیکی کام مکمل ہونے کے بعد گرنا پمپنگ اسٹیشن سے معمول کے مطابق ایک دن ناغہ (ہر دوسرے دن) پانی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن نے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس تیکنیکی ضرورت کو سمجھتے ہوئے پانی کا استعمال کفایت شعاری سے کریں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔


Post A Comment:
0 comments: