صحافت سے وابستہ افراد، اہل علم حضرات اور طلباء کیلئے مفید و کارآمد معلوماتی صحافتی کتاب
دورِ جدید میں تیزی سے صحافت کا معیار بلند ہورہا ہے۔ ایسے میں اردو صحافت سے وابستہ افراد کو جہاں اپنے ماضی کا بخوبی علم ہونا چاہیے وہیں دورِ جدید میں رائج صحافتی وسائل کا علم ہونا بھی ضروری ہے۔ مستقبل کی ممکنہ تبدیلیوں کا اندازہ بھی ہونا چاہیے اسی کے ساتھ اگر آپ صحافت کو بطور کیرئیر اپنانا چاہتے ہوتو آپ کو راستے کا تعین کرنا نہایت ضروری ہے۔ انہی سب عنوانات کا احاطہ کرتی ہے حال ہی میں منظر عام پر آنے والی ریحان یونس کی صحافتی کتاب "صحیفہ صحافت" جو کہ اردو کتاب میلہ میں دستاب ہے۔ صحافت سے وابستہ افراد اور صحافت سے دلچسپی رکھنے والے اہل علم حضرات و قارئین کتاب میلہ میں ثناء بکڈپو، سٹی بکڈپو، شوقی کتاب گھر، سویرا بکڈپو، ساگر پبلیکیشن اور البرکات پبلیکیشن سے کتاب حاصل کرسکتے ہیں۔
صحافت کے بنیادی اصول و ضوابط سے جدید صحافتی تقاضوں کا احاطہ کرنے والی کتاب صحیفئہ صحافت کو شہر کے صحافتی حلقے اور اہل علم حضرات کی جانب سے پذیرائی حاصل ہوئی۔ صحیفئہ صحافت بیک وقت صحافیوں، قارئین اور طلباء کیلئے مفید و کارآمد معلوماتی کتاب ہے۔ محبانِ اردو سے درخواست ہے کہ کتاب میلہ کی مذکورہ اسٹال سے کتاب حاصل کریں۔
Post A Comment:
0 comments: