مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار طیارہ حادثے میں جاں بحق
مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سینئر رہنما اجیت پوار بدھ، 28 جنوری کو ضلع بارامتی میں طیارہ حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔ یہ افسوسناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ان کا طیارہ بارامتی ایئر اسٹرپ پر لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا۔
اطلاعات کے مطابق اجیت پوار آج بارامتی میں متعدد سیاسی تقاریب میں شرکت کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ ابتدائی جانچ میں بتایا گیا ہے کہ لینڈنگ کے دوران طیارے کو تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں طیارہ رن وے کے قریب 8 بج کر 48 منٹ پر گر کر تباہ ہو گیا۔
حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ VT-SSK لئیر جیٹ 45 تھا۔ طیارے میں کل پانچ افراد سوار تھے، جن میں تین مسافر، ایک پائلٹ اور ایک کریو ممبر شامل تھے۔ حادثے کے فوراً بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث کوئی بھی مسافر زندہ نہیں بچ سکا۔
بارامتی کے اے ٹی سی انسٹرکٹر کاروار ایوی ایشن کے مطابق طیارہ رن وے 11 کے تھریش ہولڈ پر حادثے کا شکار ہوا، جس کے بعد اس میں شدید آگ لگ گئی۔ تمام افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے اس افسوسناک واقعے کے بعد اپنا کونکن دورہ منسوخ کر دیا۔
حکام نے تصدیق کی کہ طیارے میں پانچ افراد سوار تھے، جن میں تین مسافر، ایک پائلٹ اور ایک کریو ممبر شامل تھے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق اجیت پوار کے ساتھ ایک پی ایس او، ایک اٹینڈنٹ اور دو کریو ممبران (پائلٹ اِن کمانڈ اور فرسٹ آفیسر) موجود تھے۔ حادثے میں کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچا۔
اجیت پوار آج بارامتی میں مختلف سیاسی پروگراموں میں شرکت کرنے والے تھے۔ لینڈنگ کے دوران طیارے کو پیش آنے والی خرابی حادثے کی ممکنہ وجہ بتائی جا رہی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی مکمل وجوہات جاننے کے لیے تکنیکی جانچ جاری ہے، جبکہ مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔


Post A Comment:
0 comments: