کسٹم ڈپارٹمنٹ کی جانچ میں فلم اسٹار کے بیگ سے بیش قیمت گھڑیاں برآمد، تقریباً 7لاکھ کسٹم ڈیوٹی ادا کرنی پڑی

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کو ممبئی ایئرپورٹ پر کسٹم ڈپارٹمنٹ نے روک لیا. ایئرپورٹ پر تعینات ایئر انٹلی جنس یونٹ AIU کے ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کی رات شاہ رخ خان شارجہ سے لوٹے تھے. ان کے پاس بیش قیمت گھڑیاں اور ان کے کور تھے جن کی قیمت 18 لاکھ روپے تھی. ان گھڑیوں کیلئے شاہ رخ کو 6.83 لاکھ روپے کسٹم ڈیوٹی ادا کرنی پڑی.

شاہ رخ خان پرائیویٹ چارٹرڈ پلین سے جمعہ کی رات تقریباً ساڑھے 12 بجے ممبئی پہنچے تھے. یہاں ٹی-3 ٹرمنل پر رات تقریباً ایک بجے ریڈ چینل پار کرتے وقت کسٹم یونٹ نے شاہ رخ خان اور ان کی ٹیم کو روکا تھا. جانچ کے دوران ان کے بیگ سے 

Babun&zurbk

 گھڑی، رولیکس گھڑی کے 6 ڈبے

 spirit 

برانڈ کی گھڑی اور ایپل سیریز کی گھڑیاں اور اس کے علاوہ گھڑیوں کے خالی باکس بھی برآمد ہوئے.

ایئرپورٹ پر تقریباً ایک گھنٹہ چلنے والی کارروائی کے بعد شاہ رخ خان اور ان کی منیجر پوجا دادلانی کو جانے دیا گیا لیکن شاہ رخ کے باڈی گارڈ روی اور ٹیم کے دیگر ممبران کو روک لیا گیا. اطلاعات کے مطابق شاہ رخ کے باڈی گارڈ روی نے ہی 6 لاکھ 83 ہزار روپے کسٹم ڈیوٹی کی ادائیگی کی. کسٹم ڈپارٹمنٹ کی کارروائی آج صبح تک جاری رہی. صبح 8 بجے کارروائی مکمل ہونے کے بعد ہی کسٹم افسران نے روی کا چھوڑا.

شاہ رخ 11 نومبر کو یو اے ای کے ایکسپو سینٹر پہنچے تھے۔ وہاں انہیں شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر 2022 کے 41 ویں ایڈیشن میں شرکت کرنے پر گلوبل آئیکون آف سنیما اور کلچرل نیریٹیو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس تقریب میں شرکت کے لیے شاہ رخ اپنی ٹیم کو بھی پرائیویٹ چارٹرڈ پلین سے لے کر گئے تھے۔ وہ جمعہ رات دیر گئے 12:30بجے ممبئی واپس لوٹے.

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: