دھمکی آمیز خط میں لکھا تھا گینگ کسی کو نہیں بخشے گا، آپ کے خاندان کے افراد کو بھی نہیں، آپ کا بھی وہی انجام ہو گا جو موسے والا کا ہوا، جودھ پور پولیس میں شکایت درج

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے چند دن بعد اب ان کے وکیل کو بھی ایسی ہی دھمکی موصول ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:..... سوئیگی ڈیلیوری بوائے کی وائرل ویڈیو سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہی ہے
 ٹائمز ناؤ کی ایک رپورٹ کے مطابق سلمان کے وکیل ہستیمل سرسوت کو ایک خط موصول ہوا جس میں کہا گیا کہ گینگ کسی کو نہیں بخشے گا.
اس خط میں مبینہ طور پر لکھا گیا تھا کہ تمہارا وہی انجام ہو گا جو موسے والا کا ہوا۔ خط میں مزید لکھا گیا کہ ہم کسی کو نہیں بخشیں گے، یہاں تک کہ آپ کے خاندان کے افراد کو بھی نہیں. رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ خط پر ایل بی اور جی بی کے نام سے دستخط کیے گئے تھے جس میں گینگسٹر لارنس بشنوئی اور گولڈی برار کا حوالہ دیا گیا تھا۔
اس سلسلے میں جودھ پور پولیس میں شکایت درج کرائی گئی ہے اور حکام اب اس خط کی تحقیق کر رہے ہیں۔
جودھ پور میں کالے ہرن کے شکار کے معاملے میں سرسوت سلمان کی پیروی کر رہے ہیں۔ گزشتہ ماہ سلمان اور ان کے والد سلیم خان کو ایک خط موصول ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ باپ بیٹے کی جوڑی جلد ہی موسے والا کی قسمت سے ملاقات کرے گی. ایک نامعلوم شخص نے یہ خط باندرہ بینڈ اسٹینڈ کے ایک بینچ پر گرا دیا جہاں سلیم خان صبح کی سیر کے بعد بیٹھے تھے۔باندرہ پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعہ 506-II (مجرمانہ دھمکی) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔


Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: