Malegaon Crime News, Crime, Malegaon News, News Malegaon, Breaking, Malegaon Breaking News, Malegaon Today Breaking News


ڈی وائی ایس پی لتا ڈھونڈے کے اسکواڈ نے شہر کے دو اہم مقامات پر کارروائی کی،60 ہزار روپئے مالیت کے لوازمات ضبط

مالیگاؤں پولیس کنٹرول روم سے ملی تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب ڈی وائی ایس پی لتا ڈھونڈے کے اسکواڈ نے شہر کے دو اہم مقامات پر پانچ نوجوانوں کو تین پستول اور سات زندہ کارتوس سمیت گرفتار کیاواضح رہے کہ پہلی کارروائی آزاد نگر پولس عملہ نے نیا پورہ گلی نمبر گیارہ کے پاس کی۔جہاں حفظ الرحمن محمد ادریس (نیا پورہ) اور عمران خان عطاء اللہ خان عرف (عمران شیٹھی) ساکن داتار نگر کے قبضے سے ایک پستول دو کارتوس اور ایک موبائل ضبط کیا۔

اس مقام پر ان دونوں نوجوانوں نے اسکواڈ کے پولیس ملازمین سے لفظی جھڑپ بھی کی۔ اسکے علاوہ عائشہ نگر پولیس نے تین نوجوانوں سے دو پستول اور پانچ زندہ کارتوس ضبط کیا۔اس معاملہ میں شہزاد اختر محمد صدیق (ہزار کھولی) اظہر الدین غیاث الدین سید (عائشہ نگر) اور تیسرا نوجوان شیخ عبد الرحمن شیخ حسن (کمال پورہ) کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔انکے قبضہ سے ضبط لوازمات کی کل قیمت ساٹھ ہزار پانچ سو بتائی گئی۔پولیس نے ارم ایکٹ 3/25 قلم 353 /120B - 34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: