Articles by "Sana khan"
Showing posts with label Sana khan. Show all posts
دل کا دورہ پڑنے سے کوپر اسپتال میں 40 سالہ اداکار کی موت، ثناء خان سمیت دیگر ساتھی اداکاروں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا

ٹی وی کے مشہور اداکار اور بگ باس 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا کی آج 40 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔سدھارتھ کی اچانک موت پر ان کے ساتھیوں سمیت مداحوں کو بھی یقین نہیں آرہا ہے۔حالانکہ کوپر ہاسپیٹل نے ہارٹ اٹیک سے سدھارتھ کی موت کی تصدیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ۔۔۔مالیگاؤں: آزاد نگر پولیس اسٹیشن کے پولیس افسر اور پولیس سپاہی رشوت لیتے ہوئے گرفتارing-bribe.html

سوشل میڈیا پر لوگ گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کررہے ہیں۔سابق اداکارہ اور سدھارتھ کی دوست رہ چکی ثناء خان نے آج تک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں سدھارتھ کو پرسنلی جانتی ہوں، میں نے ان کے تعلق سے کوئی غلط خبر سنی ہے، یہ بہت ہی حیران کن خبر ہے۔یہ بہت برا ہوا۔اس خبر پر یقین کرپانا مشکل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ۔۔۔جموں و کشمیر: علحیدگی پسند لیڈر سید علی شاہ گیلانی کا انتقال

انہوں نے کہا کہ اس خبر کی حقیقت جاننے کے لئے میں نے گوگل بھی کیا۔مجھے اب تک یقین نہیں آرہا ہے۔وہ بہت اچھے انسان تھے۔راہل مہاجن نے کہا کہ سدھارتھ صحت مند اور زبردست انسان تھے۔ان کی باڈی دیکھ کر احساس ہوتا تھا کہ فٹنس میں انہیں فالو کرنا چاہیے۔راہل نے کہا کہ سدھارتھ کی مالی حالت و پیشہ وارانہ کام اچھا چل رہا تھا، انہوں نے اپنی ماں کیلئے گھر لیا تھا۔وہ اپنے دل کی بات کسی کو بتایا نہیں کرتے تھے۔

آج سدھارتھ کی موت کی خبر سامنے آنے کے بعد انڈسٹری میں غم کا ماحول ہے۔وہیں بگ باس میں سدھارتھ کے کافی قریب رہنے والی شہناز گل کو کافی صدمہ ہوا ہے اطلاعات کے مطابق سدھارتھ کی موت کے بعد سے اب تک شہناز گل نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت شہناز صدمے میں ہیں انہیں ہوش نہیں ہے۔وہ اس خبر پر یقین نہیں کرپارہی ہے۔



مجھے انس کی جو خوبی سب سے زیادہ پسند ہے وہ یہ کہ انس شریف اور باحیا ہیں، ثناء نے یہ بھی وضاحت کی کہ وہ عام ہیں مفتی نہیں

ٹائمز آف انڈیا کو دیئے گئے تازہ انٹرویو سے اقتباس 

حال ہی میں بالی ووڈ کو خیرباد کہنے اور انس سید سے نکاح کرنے والی سابق بالی ووڈ اداکارہ ثناء خان نے اپنے ایک انٹرویو میں خلاصہ کیا کہ انس سید میں کون سی ایسی بات تھی جس کی وجہ سے وہ ان کی طرف راغب ہوئی؟انہیں اسلام سے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کا اشتیاق کیوں کر ہوا؟ انہوں نے کہا کہ لوگ مجھ سے سوال کرتے ہیں کہ کیا وجہ تھی کہ انہیں اتنی تاخیر سے یہ بات سمجھ آئی کہ وہ غلط شعبہ میں ہیں۔سابق اداکارہ ثناء خان نے گذشتہ ماہ انس سید سے نکاح کیا تھا اس کے بعد ثناء نے شادی کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا(انسٹاگرام) پر شیئر کی تھیں۔اکتوبر میں انہوں نے اپنی پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ وہ شوبز کو خیرباد کہہ رہی ہیں۔اب انہوں نے اپنی شادی اور دیگر معاملات پر تفصیل سے بات کی ہے۔قارئین کی دلچسپی کیلئے ثناء خان کے انٹرویو کے چند اقتباسات پیش کئے جارہے ہیں۔ثناء خان نے انس سید سے پہلی ملاقات سے متعلق کہا کہ 2017ء میں مکہ میں ہماری پہلی ملاقات ہوئی،یہ ایک مختصر ملاقات تھی جب میں ہندوستان واپس آرہی تھی۔مجھ سے بطور اسلامک اسکالر انس کا  تعارف کروایا گیا تھا۔ثناء نے کہا کہ میں یہ واضح کرنا چاہتی ہوں کہ انس عالم ہیں مفتی نہیں۔میرے پاس مذہب سے متعلق کچھ سوالات تھے اسلئے 2018ء میں میں نے انس سے رابطہ کیا۔اس کے بعد ایک سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے بعد 2020ء میں ہمارا دوبارہ رابطہ ہوا۔میں ہمیشہ اسلام سے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کی طرف مائل رہتی تھی۔انس سید سے شادی اور اس کی وجوہات سے متعلق ثناء خان نے کہا کہ انس سید سے شادی کوئی فوری فیصلہ نہیں تھا، میں نے برسوں دعا کی تھی کہ ان جیسا شخص میری زندگی میں ہونا چاہیے۔ان کی جو چیز مجھے سب سے زیادہ پسند ہے وہ یہ کہ وہ شریف ہیں اور ان میں حیا ہے۔ثناء نے بالی ووڈ کو خیرباد کہنے سے متعلق کہا کہ بہت سے لوگ مجھ سے سوال کرتے ہیں کہ مجھے یہ احساس اتنی تاخیر سے کیوں ہوا کہ میں غلط پروفیشن میں ہوں؟کچھ چیزیں اور باتیں آپ کو فوری طور پر سمجھ میں نہیں آتیں۔میرے معاملے میں یہ اپنی بقا کا سوال تھا، میں اپنے خاندان کی کفالت کا واحد ذریعہ تھی۔ لاک ڈاؤن نے مجھے یہ قدم اٹھانے میں بہت مدد کی۔میں جو کام کررہی تھی وہ کوئی معمولی کام نہیں تھا،انڈسٹری نے جو کچھ بھی مجھے دیا میں اس کیلئے انڈسٹری کی احسان مند ہوں، لیکن مجھے یہ احساس ہوا کہ میرا وجود اس سے وابستہ نہیں ہوں۔

 


یہ میری زندگی ہے لوگوں کو اس پر رائے نہیں دینی چاہیے، ہم دونوں بہت خوش ہیں، ثناء خوش اخلاق اور صاف دل کی مالک ہے

سابق بالی ووڈ اداکارہ ثناء خان کے شوہر انس سید نے کہا کہ ثناء کے بالی ووڈ انڈسٹری کو خیرباد کہنے کے ان کے فیصلے میں میرا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔واضح رہے کہ امسال ہی ثناء خان نے فلم انڈسٹری کو خیر باد کہتے ہوئے اپنی زندگی خالق کائنات اور اسلام کئے وقف کرنے کا فیصلہ کیا۔ثناء نے نبر میں مفتی انس سید سے نکاح کیا تھا۔انس سید نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ لوگ ان کے رشتے سے متعلق سوالات کرنے کیلئے آزاد ہیں اور ہمارے رشتے سے متعلق شکوک و شبہات کا اظہار کرنا ان کی کم فہمی اور تنگ نظری کی علامت ہے۔انس سید نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا کہ میں کبھی بھی ثناء کی زندگی میں مداخلت نہیں کی اور نہ اس پر کسی چیز کیلئے دباؤ ڈالا۔6 ماہ قبل اس نے انسٹاگرام پر اعلان کیا کہ اس نے حجاب لینا شروع کر دیا ہے۔عوام کا خیال تھا کہ کرونا وباء یا کام نہ ہونے کے سبب وہ ایسا کررہی ہے۔لیکن وہ جو کچھ بھی کررہی ہے اس سے خود کو الگ کرنا چاہتی ہے۔میں اسے وقت دینا چاہتا ہوں۔دراصل میں خود بھی حیران تھا جب اس نے اعلان کیا کہ وہ انڈسٹری کو خیرباد کررہی ہے۔انس نے مزید کہا کہ میں نے اللہ سے دعا کی کہ میری شادی ثناء سے ہو اور میری دعا قبول ہوگئی۔میرے خیال ہے کہ اگر میری شادی کسی اور سے ہوتی تو شاید میں اتنا خوش نہیں ہوتا۔لوگ مجھ سے اب تک سوال کررہے ہیں کہ میں نے ایک اداکارہ سے کیسے شادی کرلی؟ لیکن یہ چھوٹی سوچ کے لوگ ہیں، یہ میری زندگی ہے اور لوگوں کو اس پر رائے نہیں دینا چاہیے۔لوگوں کا خیال ہے کہ ہماری جوڑی مناسب نہیں ہے لیکن یہ ہم دونوں جانتے ہیں کہ ہم ایک دوسرے کیلئے کتنے مناسب ہیں۔