شاہراہ پر بورڈ لگا کر لکھا مجھے ارینج میرج سے بچاؤ، بورڈ لگانے کے بعد کئی پیغامات موصول
برمنگھم: برطانیہ میں پسند کی شادی کے لیے ایک نوجوان نے انوکھا طریقہ اختیار کرتے ہوئے شاہراہ پر بل بورڈ لگا دیا جس پر لکھا تھا مجھے ارینج میرج سے بچاؤ۔
یہ بھی پڑھیں:۔۔۔مسلم خواتین کی آن لائن نیلامی معاملہ: وزیراعظم سمیت سب کی خاموشی پر حیران ہوں: جاوید اخترnister-said-Javed-Akhtar.html
برطانیہ میں ایک نوجوان نے پسند کی شادی کا انتخاب کیا لیکن اب تک ان کی دلی مراد پوری نہیں ہوسکی جس پر نوجوان نے ایک انوکھا قدم اُٹھا کر سب کو حیران کردیا۔من پسند بیوی کی تلاش کے لیے نوجوان نے ایک بڑا بل بورڈ نصب کیا جس میں لکھا تھا کہ مجھے ارینج میرج سے بچاؤ۔ بل بورڈ میں نوجوان کی مسکراتی ہوئی تصویر بھی ہے۔
29 سالہ نوجوان نے بل بورڈ پر اپنی ویب سائٹ کا ایڈریس دیا جو انھوں نے شریک حیات کی تلاش کے لیے بنائی ہے اور جس کا نام ’’فائنڈ مالک اے وائف‘‘۔
محمد مالک نے بتایا کہ وہ ایک ایسی مسلمان لڑکی سے شادی کرنا چاہتے ہیں جس کی عمر 20 سے 25 کے درمیان ہو اور وہ دین کے بارے میں علم رکھتی ہو۔نوجوان کا کہنا ہے کہ اس بل بورڈ کے بعد مجھے کئی پیغامات موصول ہوئے ہیں اور مجھے امید ہو چلی ہے کہ اس ترکیب سے کام بن جائے گا۔

Post A Comment:
0 comments: