Articles by "Mumbai News"
Showing posts with label Mumbai News. Show all posts

 

مہلوکین میں ایک نوجوان اور تین بچے شامل، ڈمپر ڈرائیور پولیس حراست میں

ممبئی(گوونڈی): آج بروز سنیچر شام میں گوونڈی علاقے میں دلخراش سڑک حادثہ پہش آیا جس میں ایک ہی فیملی کے چار افراد جاں بحق ہوگئے جن میں تین بچے شامل ہیں.

یہ بھی پڑھیں:..... شہر میں بڑھتے حادثات.... مولانا عمرین کی اہم اپیل

مذکورہ حادثہ شام تقریباً پونے چار 3:45 بجے گھاٹکوپر-مانخورد لنک روڈ لوٹس جنکشن کے پاس پیش آیا. تفصیلات کے مطابق برگ مین پر سوار چار لوگوں کو ایک تیز رفتار ڈمپر نے ٹکر ماردی. حادثہ کے بعد غصے سے بپھری عوام نے احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کردیا جس کے سبب ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیا. حالات کو قابو کرنے کے لیے پولیس کو مجبوراً لاٹھی چارج کرکے عوام کو منتشر کرنا پڑا.

پولیس کے مطابق اس حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نور محمد غلام نبی خان(29)، محمد حسین غلام احمد خان(13)، عبدل غلام احمد خان(12)، اور محمد ایان غلام مصطفیٰ خان(7) کے طور پر ہوئی ہے. تمام مہلوکین اندھیری گھاٹکوپر لنک روڈ، ملّت نگر،ساکی ناکہ کے ساکن تھے جو بکرا خریدنے دیونار آئے تھے تبھی ان کی ٹووہیلر کو ایک ڈمپر نے زبردست ٹکر ماری اور ان کی موت ہوگئی.

حادثہ کے فوراً بعد عوام نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے ڈمپر کو نقصان پہنچایا اور روڈ بلاک کردیا. پولیس مستعدی دکھاتے ہوئے ڈمپر ڈرائیور کو نکالا اور مقامی دیونار پولیس اسٹیشن لے گئی. ساتھ ہی ساتھ مظاہرین بھی دیونار پولیس اسٹیشن کے باہر جمع ہوگئے. پولیس نور اور ایان کو شتابدی اسپتال جبکہ حسین اور عبدل کو راجاواڑی اسپتال لے گئی جہاں انہیں داخل کرنے سے قبل ہی مردہ قرار دیا گیا. پولیس تصدیق کی ہے کہ ڈمپر ڈرائیور پولیس کی حراست میں ہے، اس معاملے میں مقدمہ درج کرنے کی کارروائی جاری ہے.

آرین خان کو کروز ڈرگز کیس میں ملوث نہ کرنے کے لیے 25 کروڑ رشوت طلب کرنے کا الزام

سی بی آئی نے آج  جمعہ کو ممبئی این سی بی کے سابق چیف سمیر وانکھیڈے کے گھر پر چھاپہ مارا،جنہوں نے شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو کروز ڈرگز کیس میں گرفتار کیا تھا۔  تفتیشی ایجنسی کے ذرائع نے بتایا کہ سمیر نے آرین خان کو کروز ڈرگز کیس میں ملوث نہ کرنے کے لیے 25 کروڑ کی رشوت طلب کی تھی۔  اس معاملے میں سمیر کے ایک ساتھی نے مبینہ طور پر 50 لاکھ روپے لیے تھے۔  اس معاملے میں سی بی آئی نے سمیر وانکھیڈے سمیت 4 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔  ایجنسی نے ممبئی، دہلی، رانچی اور کانپور میں ان کے 29 مقامات پر چھاپے مارے۔

یہ بھی پڑھیں:..... این سی پی پینل نے شرد پوار کا استعفیٰ مسترد کردیا

واضح رہے کہ سمیر وانکھیڈے نے 2 اکتوبر 2021 کو ممبئی سے گوا جانے والی کورڈیلیا کروز میں ریو پارٹی کی اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا تھا۔ آرین خان کو یہاں سے گرفتار کیا گیا۔ اس کے بعد آرین 26 دن تک پولیس کی حراست میں رہا، اس دوران اسے آرتھر روڈ جیل بھی بھیجا گیا۔ آرین کے خلاف ٹھوس ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے عدالت نے انہیں 28 اکتوبر کو ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔اس معاملے میں گرفتار ارباز مرچنٹ نے عدالت میں گواہی دی تھی کہ آرین کے پاس منشیات نہیں تھی اور اس نے ارباز کو بھی منشیات لے جانے سے منع کیا تھا۔

میں نے پورٹ پر پکڑے گئے ایک بیلین ڈالر کے کوکین سے متعلق کہیں ایک بھی ہیڈ لائن نہیں پڑھی لیکن 1.30 لاکھ کا چرس یا گانجہ پکڑا گیا تو نیشنل نیوز بن گئی: جاوید اختر
کروز شپ ڈرگس معاملہ میں گرفتار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو اب تک راحت نہیں مل سکی ہے۔آرین نے پاس سے کچھ بھی برآمد نہیں کیا گیا ہے مگر ان کے دوست کے پاس سے منشیات برآمد ہوئی ہے۔ایسے کئی لوگوں کے ذہنوں میں یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ آرین خان کو اب تک رہا کیوں نہیں کیا گیا۔
آرین کی گرفتاری سے شاہ رخ خان کی مشکلیں بھی بڑھ گئی ہیں انہیں اپنی شوٹنگ تک چھوڑنی پڑی۔شاہ رخ کو اس مشکل وقت میں لوگوں کا ساتھ مل رہا ہے۔اب بالی ووڈ کے مشہور نغمہ نگار جاوید اختر آرین خان کی حمایت میں آگے آئے ہیں۔جاوید اختر نے کہا کہ میں نے پورٹ پر پکڑے گئے ایک بیلین ڈالر کے کوکین سے متعلق کہیں ایک بھی ہیڈ لائن نہیں پڑھی مگر 1.30 لاکھ کا چرس یا گانجہ پکڑا گیا ہے تو یہ ایک نیشنل نیوز بن گئی۔فلم انڈسٹری کو ہائے پرفائل ہونے کی یہ سزا بھگتنی پڑتی ہے۔
اس سے قبل سوشانت سنگھ راجپوت معاملہ بھی منشیات جڑا اور کئی بالی ووڈ اسٹارز پر سوال اٹھے اس وقت بھی جاوید اختر نے بالی ووڈ اسٹارز کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج کل کے یہ نوجوان ایسا نہیں کرتے وہ اپنی صحت کا پورا خیال رکھتے ہیں۔
آرین خان اس وقت ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں ہیں۔بالی ووڈ کے کئی ستارے شاہ رخ خان اور آرین کا دفاع کررہے ہیں جبکہ کچھ ستارے اس معاملے میں ردعمل ظاہر کرنے سے گریز کررہے ہیں۔وہیں کچھ فلمی ستارے کھلے طور پر آرین کا دفاع کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔سنیل شیٹی، روینہ ٹنڈن، ہنسل مہتا، فرح خان، پوجا بیدی، سلمان خان، سچترا کرشنا مورتی، اور جانی لیور سمیت کئی فلمی ستاروں نے آرین خان کا دفاع کیا اور انہیں بے گناہ قرار دیا۔
واضح رہے کہ آج 20 اکتوبر کو سیشن کورٹ میں اس معاملہ کی شنوائی ہوگی اور آرین خان کی ضمانت پر فیصلہ ہوگا۔


خودکشی کی لائیو اسٹریمنگ کرتے ہوئے نوجوان نے اپنا درد بیان کیا، پولیس نے حادثاتی موت کا اندراج کیا، مزید تفتیش جاری

مہاراشٹر: گرل فرینڈ نے شادی سے انکار کیا تو ایک 27 سالہ نوجوان نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے کہا کہ گرل فرینڈ کی جانب سے انکار سن کر نوجوان نے خودکشی کرلی اور اپنے آخری لمحات کو فیس بک پر لائیو اسٹریم کیا۔ایک افسر نے کہا کہ کلیان کے ساکن انکُش پوار نے اس وقت خودکشی کرلی جب اس کی گرل فرینڈ نے اس سے شادی سے انکار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔۔نیرج چوپڑا نے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی

انہوں نے مزید بتایا کہ ایک اسپتال میں بطور وارڈ بوائے خدمات انجام دینے والے 27 سالہ نوجوان انکش پوار نے فیس بک پر اپنی خودکشی کی لائیو اسٹریمنگ کرتے ہوئے کہا کہ وہ تین سال سے اس کے ایک خاتون سے تعلقات تھے، اپنی بچت سے اس نے خاتون کو رقم بھی دی تھی۔ایک افسر نے کہا کہ دونوں میں کئی معاملات پر اکثر جھگڑا ہوا کرتا تھا، جمعرات کے روز کافی جھگڑے اور بحث کے بعد خاتون نے مبینہ طور پر اسے مر جانے کو کہا، جس کے بعد اس نے غصے میں آکر خودکشی کرلی۔ایم ایف سی پولیس نے حادثاتی موت کا اندراج کرلیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔