ریپر ہنی سنگھ کی بیوی شالنی تلوار نے ہنی سنگھ اور ان کے اہل خانہ کے خلاف دہلی کی تیس ہزاری کورٹ میں گھریلو تشدد کی شکایت درج کروائی ہے۔شالنی کی ایما پر ایڈوکیٹ سندیپ کپور، سینئر پارٹنر، کرنجا والا اینڈ کمپنی،اپوروا پانڈے اور جی جی کشیپ کے ذریعے دائر کی گئی عرضداشت کے مطابق شالنی نے اپنے ساس سسر بھوپیندر کور اور سربجیت سنگھ پر بھی تشدد کے الزامات عائد کئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:۔۔۔مالیگاؤں: تین پستول اور سات زندہ کارتوس سمیت پانچ نوجوان گرفتار
سالہ شالنی(38) نے اپنے سسرال والوں کی جانب سے تشدد کے کے خلاف تحفظ کی درخواست داخل کی ہے۔ہنی سنگھ اور ان کی بچپن کی ساتھی شالنی کی شادی کو دس سال ہوچکے ہیں، 23 جنوری 2011 کو دہلی کے سروجنی نگر گرودوارا میں دونوں کے اہل خانہ اور دوستوں کی موجودگی میں ان کی شادی ہوئی تھی۔شالنی نے اپنی عرضداشت میں کہا کہ انہیں متعدد بار جسمانی، ذہنی اور جذباتی طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہنی سنگھ کا کرئیر بننے اور عروج پانے کے بعد ان کا رویہ جارحانہ ہوگیا، وہ بدتمیزی کرنے لگے۔شالنی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ان کی شادی کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد ہنی سنگھ نے ان پر فوٹو لیک کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ان پر تشدد کیا اور انہیں بے رحمی سے پیٹا۔شالنی نے مزید کہا کہ ہنی سنگھ نے اپنی ازدواجی زندگی کو پوشیدہ رکھنے کیلئے ایسا کیا۔انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ ہنی سنگھ کے متعدد خواتین کے ساتھ جنسی تعلقات ہیں۔ہٹ گانے براؤن رنگ کی شوٹنگ کے دوران سنگھ اپنی ایک خاتون ساتھی کے ساتھ جنسی تعلقات میں تھے۔عدالت نے ہنی سنگھ کے خلاف اس معاملے میں نوٹس جاری کیا ہے۔
Post A Comment:
0 comments: