Articles by "Baba Siddiqui"
Showing posts with label Baba Siddiqui. Show all posts

ممبئ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے واٹس ایپ پر سلمان کو جان سے مارنے کا پیغام موصول

سلمان خان کو پھر جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے. اس سے قبل بھی سلمان خان کو متعدد بار لارینس بشنوئی کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوچکی ہیں. گزشتہ سال اپریل میں دو نا معلوم افراد کے ذریعے سلمان کے گھر فائرنگ کئے جانے کے بعد سے یہ سلسلہ دراز ہے.

یہ معاملہ اس وقت سنگین ہوگیا جب بابا صدیقی کو گولی مار کر ان کا قتل کردیا گیا. اس واقعے کے بعد سلمان خان کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا اس کے علاوہ ان کے گھر کی بالکونی میں بلیٹ پروف شیشے بھی لگا دئیے گئے. اب سلمان خان کو پھر دھمکی دی گئی ہے. پولیس کے مطابق ممبئی ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ ورلی کے واٹس ایپ نمبر پر بذریعہ میسیج سلمان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے. جس میں سلمان خان کو ان کے گھر میں گھس کر مارنے یا ان کی کار کو بم سے اڑانے کی وارننگ دی گئی ہے. اس معاملے میں ورلی پولیس اسٹیشن میں نامعلوم شخص کے خلاف شکایت درج کی گئی ہے. پولیس اس معاملے میں ذرائع اور بشنوئی گینگ کے اس دھمکی آمیز میسیج کے تعلق کی تفتیش کررہی ہے. اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ سلمان کو موصول دھمکی بشنوئی گینگ کی جانب سے دی گئی ہے. بشنوئی، فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں کی شوٹنگ کے دوران کالی ہرن کا شکار کرنے پر سلمان خان سے انتقام لینے کا انتظار کررہا ہے. 2018 میں جودھ پور کورٹ میں حاضری کے دوران بشنوئی نے کہا تھا کہ ہم سلمان خان کا قتل کریں گے، جب ہم کارروائی کریں گے سب جان جائیں گے. اب تک میں کچھ نہیں کیا ہے بلاوجہ مجھ پر الزام لگایا جارہا ہے.

فلم سکندر کے پروموشن کے دوران سلمان خان نے دھمکی آمیز پیغامات سے متعلق خاموشی توڑتے ہوئے میڈیا نمائندوں سے کہا تھا کہ بھگوان، اللہ سب ان پر ہے، جتنی عمر لکھی ہے اتنی لکھی ہے. کبھی کبھی اتنے لوگوں کو ساتھ مکں لے کر چلنا پڑتا ہے بس وہی پرابلم ہوجاتی ہے.

بشنوئی کو ایک سیاسی پارٹی نے مہاراشٹر سے امیدواری کی پیشکش کی، شہید بھگت سنگھ سے موازنہ 

این سی پی لیڈر اور سابق وزیر بابا صدیقی کے قتل نے ایک بار پھر لارینس بشنوئی کو شہ سرخیوں میں جگہ دے دی ہے. کھلے عام قتل کی ذمہ داری قبول کرنے والے بشنوئی نے کہا کہ اداکار سلمان خان کے ساتھ این سی پی لیڈر بابا صدیقی کے  قریبی تعلقات بدقسمتی سے ان کی موت کا سبب بن گئے. لارنس بشنوئی کالے ہرن کے مبینہ قتل معاملے پر سلمان کو کئی بار جان سے مارنے کی دھمکی دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھین:... گیس سلینڈر پھٹنے سے عمارت منہدم

ان واقعات کے درمیان کرنی سینا کے قومی صدر راج شیخاوت نے ایک اہم اعلان کیا ہے کہ اگر کوئی پولیس افسر لارینس بشنوئی کا انکاؤنٹر کرتا ہے تو کرنی سینا کی جانب سے اسے 1.1 کروڑ روپے انعام دیا جائے گا.

آج تک کی ایک رپورٹ کے مطابق شیخاوت نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان کو ایک ایسے ملک کی ضرورت ہے جو خوف سے پاک ہو نہ کہ دہشت میں رہنے والے ملک کی۔ انہوں نے ایسے افراد کو ختم کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور یقین دلایا کہ کرنی سینا پولیس افسر کے اہل خانہ کی حفاظت اور فلاح و بہبود کی ذمہ داری سنبھالے گی.

اسی درمیان احمد آباد کی سابرمتی سینٹرل جیل میں بند گینگسٹر لارنس بشنوئی کو مبینہ طور پر ایک سیاسی جماعت کی جانب سے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات لڑنے کی پیشکش موصول ہوئی ہے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا اور مہاراشٹر اسٹیٹ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ پارٹی اتر بھارتیہ وکاس سینا (یو بی وی ایس) نے بشنوئی کو یہ پیشکش کی۔ رپورٹ کے مطابق یو بی وی ایس کے قومی صدر سنیل شکلا نے بشنوئی کو خط لکھ کر مہاراشٹر انتخابات میں حصہ لینے کی درخواست کی تھی۔ شکلا کے مطابق ممبئی میں الیکشن لڑنے کے لئے یو بی وی ایس کے چار امیدواروں کے نام طے کئے جاچکے ہیں اور بشنوئی کی منظوری کے ساتھ جلد ہی 50 مزید امیدواروں کی فہرست کا اعلان کیا جائے گا۔ اپنے خط میں شکلا نے بشنوئی کے شمالی ہندوستانی میں اثر و رسوخ پر فخر کرتے ہوئے کہا کہ کہ وہ پنجاب میں پیدا ہوئے تھے اور ایک ایسی پارٹی کی نمائندگی کرتے ہیں جو پورے ہندوستان میں شمالی ہندوستانیوں کے حقوق کے لئے کام کرتی ہے۔ یو بی وی ایس، جیسا کہ شکلا نے ذکر کیا، شمالی ہندوستانیوں، خاص طور پر مہاراشٹر کے لوگوں کے حقوق کے لیے لڑنے کے لیے پرعزم ہے۔

اس خط میں شکلا نے بشنوئی اور بھگت سنگھ کے درمیان موازنہ کیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بہت سے شمالی ہندوستانی ، جو او بی سی ، ایس سی اور ایس ٹی برادریوں سے تعلق رکھتے ہیں اور مہاراشٹر میں پیدا ہوئے اور پلے بڑھے ہیں ، ریزرویشن کے حقوق سے صرف اس لئے محروم ہیں کیونکہ ان کے آبا و اجداد شمالی ہندوستانی تھے۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر ہندوستان ایک متحد اکائی ہے تو انہیں ان حقوق سے محروم کیوں کیا جارہا ہے۔

شکلا نے مزید تجویز پیش کی کہ بشنوئی مہاراشٹر اسمبلی انتخابات لڑیں اور انہیں یقین دلایا کہ یو بی وی ایس کے ارکان اور عہدیدار ان کی کامیابی کو یقینی بنائیں گے۔ اس خط کا اختتام ایک امید افزا نوٹ کے ساتھ ہوا، جس میں بشنوئی کی پیش کش کے جواب کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے، جب یو بی وی ایس فتح حاصل کرنے اور ان کی برادری کی ترقی میں ان کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔

بابا صدیقی کے قتل پر ٹوئیٹ نہ کرنے اور جنازے میں شرکت نہ کرنے پر شاہ رخ خان سوشل میڈیا یوزرس کے نشانے پر

ممبئی: 13 اکتوبر کو ہوئی این سی پی لیڈر بابا صدیقی کی تدفین میں ہر کوئی شاہ رخ خان کی راہ دیکھ رہا تھا. لوگوں کو یہ امید تھی کہ بابا صدیقی کے قریبی دوست شاہ رخ خان انہیں خراج عقیدت پیش کرنے پہنچیں گے. لیکن کنگ خان وہاں نظر نہیں آئے.

یہ بھی پڑھیں:... سرفراز خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کردی

ابھی حال ہی میں شاہ رخ خان کو ان کی مینجر پوجا دادلانی کے گھر کے باہر دیکھا گیا. فلم اسٹار کی کار مکمل طور سے کور تھی مگر بتایا جارہا ہے کہ شاہ رخ خان اس میں موجود تھے. وہیں ان کے گارڈز ان کی حفاظت پر مامور تھے. سوشل میڈیا پر آئے اس ویڈیو کو دیکھ کر یوزرس نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا. ایک یوزر نے لکھا کہ بابا صدیقی کی افطار پارٹی میں بڑی شان سے جاتے تھے اور ان کی موت کے دن کہاں تھے شاہ رخ آپ؟؟؟؟

ایک یوزر نے لکھا کہ آپ نا تو بابا صدیقی کے گھر گئے اور نا ہی ان کگ جنازے میں، وقت نہیں ملا کیا؟؟؟؟ اس کے علاوہ متعدد یوزرس نے شاہ رخ کے بابا صدیقی کے جنازے میں نہ پہنچنے پر ان پر سخت تنقید کی ہے.

واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے بابا صدیقی کے قتل معاملے پر کوئی ٹوئیٹ بھی نہیں کیا. میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان سے بابا صدیقی کی دوستی اتنی ہی خاص تھی جتنی سلمان خان سے تھی. ایسے میں جب بابا صدیقی کا قتل ہوا تو ہر کسی کو امید تھی کہ سلمان خان کے ساتھ ساتھ شاہ رخ خان بھی وہاں پہنچیں گے. سلمان خان نے بابا صدیقی کے گھر پہنچ کر ان کا آخری دیدار کیا لیکن وہاں بھی شاہ رخ خان نظر نہیں آئے اور نہ ہی انہوں نے اس معاملے پر ٹوئیٹ کیا.


 پانچ کروڑ ادا نہیں کئے تو بابا صدیقی سے برا حال ہوگا، دھمکی آمیز پیغام بھیجنے والے کا دعویٰ

بابا صدیقی کے قتل نے ہر کسی کو حیران کردیا تھا وہیں بابا کے قریبی دوست فلم اسٹار سلمان خان اب تک ان کی موت کے صدمے میں ہیں. سلمان خان کو ایک بار پھر جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے.

یہ بھی پڑھیں:... این سی پی (شرد چندر پوار) سے وزیراعلیٰ کا چہرہ کون؟

لارینس بشنوئی گینگ نے بابا صدیقی مرڈر کی مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہوئے سلمان خان سے ان کی گہری دوستی کو اس قتل کی وجہ بتائی ہے.

بابا صدیقی کے قتل کے بعد پولیس مسلسل اس معاملے میں تفتیش کررہی ہے اسی دوران سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی اور 5 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا ہے. دھمکی آمیز پیغام ممبئی ٹریفک پولیس کے واٹس ایپ پر بھیجا گیا. اے این آئی کے ایک ٹوئیٹ کے مطابق ممبئی ٹریفک پولیس کے واٹس ایپ نمبر پر دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا جس میں فلم اداکار سلمان خان سے 5 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا ہے. پیغام بھیجنے والے نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے معمولی نہ سمجھیں، اگر سلمان خان زندہ رہنا چاہتے ہیں تو انہیں 5 کروڑ روپے ادا کرنے ہوں گے. اگر روپے ادا نہیں کئے گئے تو سلمان خان کا حال بابا صدیقی سے بھی برا ہوگا.

مذکورہ دھمکی آمیز پیغام اور اسے بھیجنے والے کا پتہ لگانے کے لئے ممبئی پولیس نے تفتیش جاری کردی ہے. اس سے قبل بھی سلمان خان کو متعدد دھمکیاں مل چکی ہیں، گذشتہ ماہ گیلیکسی اپارٹمنٹ سلمان کی رہائش کے باہر فائرنگ بھی ہوئی تھی. پولیس نے اس خاطی کو. پکڑ لیا تھا. لیکن بابا صدیقی کے قتل کے بعد سلمان خان کے حفاظتی انتظامات پر زبردست توجہ دی جارہی ہے.


باندرا کھیرواڑی سگنل کے پاس تین گولی ماری گئی، دو ملزمین حراست میں

این سی پی اجیت پوار گروپ کے لیڈر بابا صدیقی کو گولی مار کر قتل کردیا گیا. خبروں کے مطابق بابا صدیقی کو ان کے بیٹے ذیشان صدیقی کے دفتر باندرا کھیرواڑی سگنل کے پاس تین گولی ماری گئی جس کے بعد انہیں علاج کیلئے لیلاوتی اسپتال میں داخل کیا گیا. لیکن اسپتال میں ہی انہوں نے دم توڑ دیا.

باندرا ایسٹ میں نرمل نگر پولیس اسٹیشن کی حدود میں بابا صدیقی پر فائرنگ کی گئی. حادثہ کی خبر ملتے ہی ممبئی کرائم برانچ کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی. ایسا بتایا جارہا ہے کہ اس معاملے میں دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے.