پنویل فارم ہاؤس پر کرسمس کا جشن منانے پہنچے سلمان خان کے ساتھ حادثہ، دیر رات اسپتال میں داخل
فلم اداکار سلمان خان کو کل سنیچر کے روز سانپ نے کاٹ لیا۔ سلمان خان کرسمس کا جشن منانے کیلئے پنویل میں واقع اپنے فارم ہاؤس گئے تھے وہیں دیر رات یہ حادثہ پیش آیا، سانپ نے انہیں ہاتھ پر کاٹ لیا۔ رات 3 بجے سلمان خان کو ایم جی ایم اسپتال میں داخل کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق سانپ زہریلا نہیں تھا۔ علاج کے بعد انہیں اسپتال سے رخصت دے دی گئی، ذرائع کے مطابق ان کی حالت ٹھیک بتائی جارہی ہے۔ علاج کے بعد سلمان خان آج صبح 9 بجے اپنے فارم ہاؤس پہنچے۔
سلمان خان 27 دسمبر کو اپنی سالگرہ منانے والے ہیں، خبروں کے مطابق سلمان خان اسی فارم ہاؤس پر سالگرہ کا جشن منانے والے تھے۔
Post A Comment:
0 comments: