ٹی وی کے مشہور اداکار اور بگ باس 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا کی آج 40 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔سدھارتھ کی اچانک موت پر ان کے ساتھیوں سمیت مداحوں کو بھی یقین نہیں آرہا ہے۔حالانکہ کوپر ہاسپیٹل نے ہارٹ اٹیک سے سدھارتھ کی موت کی تصدیق کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ۔۔۔مالیگاؤں: آزاد نگر پولیس اسٹیشن کے پولیس افسر اور پولیس سپاہی رشوت لیتے ہوئے گرفتارing-bribe.html
سوشل میڈیا پر لوگ گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کررہے ہیں۔سابق اداکارہ اور سدھارتھ کی دوست رہ چکی ثناء خان نے آج تک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں سدھارتھ کو پرسنلی جانتی ہوں، میں نے ان کے تعلق سے کوئی غلط خبر سنی ہے، یہ بہت ہی حیران کن خبر ہے۔یہ بہت برا ہوا۔اس خبر پر یقین کرپانا مشکل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ۔۔۔جموں و کشمیر: علحیدگی پسند لیڈر سید علی شاہ گیلانی کا انتقال
انہوں نے کہا کہ اس خبر کی حقیقت جاننے کے لئے میں نے گوگل بھی کیا۔مجھے اب تک یقین نہیں آرہا ہے۔وہ بہت اچھے انسان تھے۔راہل مہاجن نے کہا کہ سدھارتھ صحت مند اور زبردست انسان تھے۔ان کی باڈی دیکھ کر احساس ہوتا تھا کہ فٹنس میں انہیں فالو کرنا چاہیے۔راہل نے کہا کہ سدھارتھ کی مالی حالت و پیشہ وارانہ کام اچھا چل رہا تھا، انہوں نے اپنی ماں کیلئے گھر لیا تھا۔وہ اپنے دل کی بات کسی کو بتایا نہیں کرتے تھے۔
آج سدھارتھ کی موت کی خبر سامنے آنے کے بعد انڈسٹری میں غم کا ماحول ہے۔وہیں بگ باس میں سدھارتھ کے کافی قریب رہنے والی شہناز گل کو کافی صدمہ ہوا ہے اطلاعات کے مطابق سدھارتھ کی موت کے بعد سے اب تک شہناز گل نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت شہناز صدمے میں ہیں انہیں ہوش نہیں ہے۔وہ اس خبر پر یقین نہیں کرپارہی ہے۔
Post A Comment:
0 comments: