National News, J&K News, Sayed Ali Shah Geelani Dies at 90, Malegaon News, News Malegaon


بدھ کی رات 10:30 بجے حیدرپور میں واقع اپنی رہائش پر آخری سانس لی، محبوبہ مفتی نے گہرے دکھ کا اظہار کیا

جموں وکشمیر کے بزرگ علیحدگی پسند لیڈر اور تین مرتبہ رکن اسمبلی رہ چکے سید علی شاہ گیلانی کا 90 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔بدھ کی رات 10:30 بجے شری نگر کے حیدر پورہ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر انہوں نے آخری سانس لی اور دنیا کو خیرباد کہا۔

یہ بھی پڑھیں: ۔۔۔مالیگاؤں: آزاد نگر پولیس اسٹیشن کے پولیس افسر اور پولیس سپاہی رشوت لیتے ہوئے گرفتارing-bribe.html

مرکز کی زیر اثر ریاست کی سابق وزیراعلی اور پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئیٹ کرکے کہا کہ گیلانی صاحب کے انتقال کی خبر سے دکھی ہوں۔اکثر باتوں پر ہم میں اتفاق نہیں ہوتا تھا لیکن میں ان کے عزم کے سبب ان کا احترام کرتی ہوں۔اللہ انہیں جنت نصیب فرمائے۔کشمیری لیڈر شاہ گیلانی 29 ستمبر 1929 کو پیدا ہوئے تھے۔وہ پہلے جماعت اسلامی کشمیر کے رکن تھے بعد میں انہوں نے تحریکِ حریت کی بنیاد ڈالی۔انہوں نے جموں و کشمیر میں عکحیدگی پسند جماعتوں کے ایک گروپ کل جماعتی حریت کانفرنس کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔وہ 1972، 1977 اور 1987 میں جموں و کشمیر کے سوپور حلقہ سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔تاہم انہوں نے جون 2020 میں حریت سے علیحدگی اختیار کرلی۔وہ گذشتہ چند سالوں سے خرابی صحت کے سبب سرگرم نہیں تھے۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: