مسلم خواتین کی آن لائن نیلامی اور پارلیمنٹ آف ریلیجنز پر بے باک تبصرے کے بعد جاوید اختر کے خلاف آن لائن نفرت انگیز مہم شروع

عالمی شہرت یافتہ نغمہ نگار جاوید اختر نے 100 سے زائد مسلم خواتین کی آن لائن نیلامی اور  پارلیمنٹ آف ریلیجنز پر اپنے انقلابی خیالات کا اظہار کیا جس پر  ان ہی کے خلاف آن لائن نفرت انگیز مہم شروع ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔فلسطینیوں کی حمایت کرنے پر ایما واٹسن یہود دشمن قرارestinians.html

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے انہوں نے وزیراعظم نریندرمودی سے سوال کیا کہ سیکڑوں خواتین کی آن لائن نیلامی ہو رہی ہے، نام نہاد دھرم سنسد فوج اور پولیس کو تقریباً 20 کروڑ ہندوستانیوں کا قتل عام کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ جاوید اختر نے لکھا کہ میں سب کی خاموشی پر حیران ہوں، خاص طور پر وزیر اعظم کی خاموشی پر، کیا سب کا ساتھ‘یہی ہے؟

تقریباً 100 مسلم خواتین کو ’بلی بائی نامی ایک بھارتی ایپ پر نیلامی کے لیے رکھا گیا اور اسے ہوسٹنگ پلیٹ فارم Github پر لانچ کیا گیا تھا۔یہ معاملہ اُس وقت سامنے آیا جب نئے سال کے پہلے دن کچھ سرگرم خواتین نے اس کے خلاف آواز اٹھائی اور  ایپ کے ڈیولپر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔دہلی اور ممبئی میں ایف آئی آر کے بعد معاملے کی جانچ جاری ہے جب کہ Github

 پر مذکورہ اکاؤنٹ بند کر دیا گیا ہے۔نریندر مودی سے سوال پوچھنے پر جاوید اختر کے خلاف آن لائن نفرت انگیز مہم کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: