سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں سوئیگی ڈیلیوری بوائے گھوڑے پر سوار ممبئی کی سڑکوں پر دکھائی دیا، ڈیلیوری بوائے کو داد و تحسین ملی رہی ہے
سوئیگی ڈیلیوری بوائے کی ایک وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچارکھی ہے۔ وائرل کلپ میں ایک شخص ممبئی کی بارش میں گھوڑے پر سوار نظر آرہا ہے۔ وائرل کلپ میں یہ شخص اپنے کاندھوں پر سوئیگی بیگ اٹھائے ہوئے ہے۔ ڈیلیوری مین کو اس کی لگن کے لیے داد و تحسین ملی رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:.... ناسک کے صوفی بابا کا گولی مار کر قتل
اس اسٹنٹ کے بعد سوئیگی کو بھی کافی توجہ ملی۔ تاہم سوئیگی گھوڑے پر سوار شخص کی شناخت نہیں کرسکی ہے اس لیے کمپنی نے تلاش شروع کردی ہے۔
سوئیگی اس شخص کو 5 ہزار روپے انعام دینے کو تیار ہے جو اس گھڑ سوار کو سوئیگی بیگ سمیت تلاش کرے گا.
سوئگی نے ٹویٹر پر لکھا، یہ بہادر نوجوان اسٹار کون ہے؟ سوئیگی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کیا وہ طوفان پر سوار ہے یا بجلی پر؟ اس بیگ میں کیا ہے جو اس کی پیٹھ پر لٹکا ہوا ہے؟ وہ بارش والے دن ممبئی کی مصروف سڑک کو پار کرنے کے لیے اتنا پرعزم کیوں ہے؟ اس نے اپنا گھوڑا کہاں کھڑا کیا تھا، جب وہ یہ آرڈر دینے گیا تھا؟

Post A Comment:
0 comments: