Articles by "Aamir Khan"
Showing posts with label Aamir Khan. Show all posts

گوری اسپرٹ سے تیسری شادی پر نتیش رانے نے اٹھایا سوال کیا اسے لو جہاد سمجھا جائے؟؟سوشل میڈیا پر چھڑی بحث

بالی ووڈ اداکار عامر خان کی غیر مسلم خواتین سے شادیوں، خصوصاً گوری اسپرٹ سے حالیہ شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر دوبارہ بحث چھڑ گئی، جب بعض سیاست دانوں اور سوشل میڈیا صارفین نے اس معاملے پر سوالات اٹھائے۔

ریڈف (Rediff) سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ "نہ گوری، نہ کرن اور نہ ہی رینا نے اپنا مذہب تبدیل کیا، کیونکہ ہماری شادیاں سول میرج تھیں۔ گوری ہندو بھی نہیں بلکہ عیسائی ہیں، اور وہ بھی باقاعدہ باعمل عیسائی نہیں ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ زندگی مزید مزاحیہ ہوتی جا رہی ہے۔"

عامر خان کے مطابق ان کے تمام رشتے مذہبی بنیادوں پر نہیں بلکہ باہمی احترام اور ذاتی پسند پر قائم رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے خاندان کے بارے میں بھی کہا کہ بین المذاہب شادیاں ان کے خاندان میں ہمیشہ سے قبول کی جاتی رہی ہیں۔ ان کے مطابق، "ہمارا خاندان بہت وسیع النظر (Inclusive) ہے۔ میری دونوں بہنوں کی شادیاں ہندو افراد سے ہوئی ہیں، میری بیٹی بھی ایک ہندو سے شادی کر چکی ہے، جبکہ میرے کزن منصور کی شادی ایک عیسائی خاتون سے ہوئی ہے۔"

دوسری جانب، اطلاعات کے مطابق اتر پردیش کے مسلم پرسنل دارالافتاء کے شاہی چیف مفتی مولانا چودھری ابراہیم حسین نے عامر خان کے خلاف فتویٰ جاری کیا ہے۔ مفتی چودھری ابراہیم کے مطابق کوئی مسلمان مرد غیر مسلم خاتون سے اس وقت تک شادی نہیں کر سکتا جب تک وہ اسلام قبول نہ کر لے۔

دوسری طرف بی جے پی رہنما اور مہاراشٹر کے وزیر نتیش رانے نے بھی عامر خان کی شادی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب مشہور شخصیات ایسے ذاتی فیصلے کرتی ہیں تو ہندو سماج کو اس پر غور کرنا چاہیے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا عامر خان کی تازہ شادی کو "لو جہاد" کی مثال سمجھا جانا چاہیے؟

واضح رہے کہ عامر خان نے 5 جولائی کو ممبئی کے باندرہ علاقے میں واقع اپنی پالی ہِل رہائش گاہ پر ایک سادہ تقریب میں ویلنیس اور بیوٹی انڈسٹری سے وابستہ گوری اسپرٹ سے شادی کی۔

اس سے قبل عامر خان کی پہلی شادی رینا دتہ سے 1986 میں ہوئی تھی، جو 2002 میں ختم ہوگئی۔ بعد ازاں انہوں نے 2005 میں فلم ساز کرن راؤ سے شادی کی، تاہم 2021 میں دونوں نے علیحدگی کا اعلان کیا۔ اس کے باوجود وہ اپنے بیٹے کی مشترکہ پرورش کرتے ہوئے خوشگوار تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

لال سنگھ چڈھا اور پی کے جیسی ان کی ہی فلموں کے کرداروں سے موازنہ کرتے ہوئے ٹوئٹر یوزرس نے لتاڑا

جمعرات کو عامر خان اور کرن راؤ کو ان کے نئے دفتر میں منعقدہ پوجا کے دوران ایک ساتھ دیکھا گیا۔  تقریب میں شریک مہمانوں نے اس موقع کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ عامر خان کی آرتی کرتے ہوئے تصاویر نے ٹرولز کو اپنی طرف متوجہ کیا کیونکہ صارفین نے اس معاملے کا موازنہ لال سنگھ چڈھا اور پی کے جیسی مشہور فلموں میں عامر خان کے کرداروں سے کیا۔

عامر اس تصویر میں نہرو کیپ اور گلے میں ایک کپڑا لٹکائے نظر آرہے ہیں وہ رسم(پوجا) کے دوران کلش کو تھامے ہوئے ہیں۔تاہم، اس واقعے کے پیچھے اصل وجہ غیر مصدقہ ہے جب کہ کچھ رپورٹس کا دعویٰ ہے کہ یہ ممبئی میں بالی ووڈ اداکار کے پروڈکشن ہاؤس کا افتتاح تھا۔

دریں اثنا، ٹوئیٹر صارفین نے وائرل تصاویر کو پر مختلف ردعمل ظاہر کیا ہے. کچھ ردعمل چیک کریں:

ایک ٹوئٹر یوزر نے لکھا کہ میں کیا دیکھ رہا ہوں؟ خدا... کیا یہ حقیقت ہے؟  یقین نہیں آتا..وہ سپر اسٹار جس نے کہا کہ یہ سب پوجا اور فرائض جو ہم خدا پر یقین رکھ کر ادا کرتے ہیں اس کی فلم میں یہ سب جعلی ہے اب یہ سب خود کر رہا ہے؟ جو لوگوں کو بولتا ہے کہ یہ سب کرنا بند کرو اب وہی خود سب کر رہا ہے. ایک یوزر نے لکھا کہ بس اب کچھ نہیں بچا اس زندگی میں دیکھنے کو....

ایک اور یوزر نے لکھا کہ کیوں ناٹک کرتے ہو، مل جائے گی کوئی اچھی فلم جلد ہی، ہندو جذبات سے بنو ڈھونگ سے نہیں.

 

عامر خان کی دونوں سابقہ بیویاں بچوں کو لےکر کہاں جائیں گی، عامر کو اس کی فکر نہیں ہے اور وہ تیسری بیوی کی تلاش میں ہیں، بی جے پی رکن پارلیمان کا متنازعہ بیان

ورلڈ پاپولیشن ڈے کے موقع پر بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر آبادی پر قابو پانے سے متلعق سخت اقدامات کئے جانے کے مطالبات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔اس وقت پورے ملک میں اترپردیش کی نئی آبادی پالیسی کا شور ہے۔اسی دوران بی جے پی رکن پارلیمان سدھیر گپتا نے فلم اداکار عامر خان سے متعلق ایک متنازعہ بیان دیا ہے۔آبادی پر قابو پانے کیلئے سخت اقدامات کئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے سدھیر گپتا نے کہا کہ ہندوستان کی آبادی کو بے قابو کرنے میں عامر خان جیسے لوگوں کا ہاتھ ہے، یہ ملک کی بدقسمتی ہے۔سدھیر گپتا نے کہا کہ عامر خان کی پہلی بیوی کے دو بچے ہیں، دوسری بیوی کا ایک بچہ ہے، وہ بچوں کو لے کر کہاں بھٹکیں گی؟ اس کی فکر نہیں ہے، لیکن دادا عامر خان تیسری کی تلاش میں مصروف ہیں۔یہ پیغام ہے ایک ہیروکا؟انہوں نے کہا کہ یہ جو دنیا کہتی تھی انڈا بیچنے کے علاوہ زیادہ کچھ عقل ہے نہیں، اتنا ہی کریں تو ٹھیک ہے۔بی جے پی رکن پارلیمان نے کہا کہ یہ بالکل واضح ہے کہ ہمیں ایک نا ایک دن اس تعلق سے غور تو کرنا پڑے گ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں دیکھا کہ ہندوستان کی ایک انچ بھی زمین میں اضافہ نہیں ہوا اور آبادی 140 کروڑ ہوگئی۔ اس پر نہ تو مبارکباد دی جاسکتی ہے نا نیک خواہشات۔اگر ماضی دیکھیں تو جب ہندوستان اور پاکستان کا بٹوارا ہوا تھا تب پاکستان کے حصے میں زمین زیادہ گئی تھی لیکن آبادی کم گئی تھی۔


 اداکارہ نے ویڈیو جاری کرکے کہا کہ عامر جی میں کنواری ہوں، آپ میرے بارے میں کیا سوچتے ہیں، یہاں میرا گھر نہیں بس رہا اور لوگوں کی طلاقیں ہورہی ہیں

ممبئی: گذشتہ روز عامر خان اور کرن راؤ کی علیحدگی کی خبروں کے بعد اداکارہ راکھی ساونت نے عامر خان کو شادی کی پیشکش کر دی ہے۔ٹائمز آف انڈیا کی خبر کے مطابق عامر خان اور کرن راؤ میں طلاق ہوجانے کے بعد اداکارہ راکھی ساونت نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں میرا گھر نہیں بس رہا ہے اور لوگوں کی طلاقیں ہورہی ہیں۔راکھی نے کہا کہ آج سے 15 سال قبل میں نے کہا تھا کہ عامر خان نے اپنی پہلی بیوی کو چھوڑ کر کرن راؤ سے شادی کرلی جس میں پر ناخوش ہوں۔راکھی نے مزید کہا کہ لگتا ہے کہ 15 سال بعد عامر نے میری بات کو سنجیدگی سے لیا اور کرن راؤ کو طلاق دے دی۔ادکارہ نے عامر خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عامر جی آپ اپنی بیوی کو مت چھوڑیئے۔اس پر میڈیا نمائندوں نے کہا کہ عامر خان نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی ہے اب کچھ نہیں ہوسکتا۔

راکھی ساونت نے مزید کہا کہ عامر جی میں کنواری ہوں، آپ میرے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟میں اس طلاق پر دکھی ہوں، میرا گھر نہیں بس رہا ہے اور لوگوں کی طلاقیں ہورہی ہیں۔مہرے لئے کوئی شوہر ڈھونڈ کر لائے، اس بار میں ضرور شادی کروں گی۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا تھا کہ میں بہترین اداکارہ ہوں، لیکن میں اب ایک اچھی بیوی اور ایک اچھی ماں بننا چاہتی ہوں۔

Watch Video on Instagram RAKHI SAWANT

 

عامر اور کرن راؤ کی طلاق پر ٹوئیٹر پر میمز اور ٹرول کا سلسلہ دراز,ٹوئیٹر یوزر نے عامر خان اور اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ کو پیشگی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں

اداکار عامر خان اور پروڈیوسر کرن راؤ نے آج شادی کے 15 سال بعد طلاق لینے کا اعلان کردیا۔انہوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ اب وہ ایک دوسرے کے ساتھ شریک والدین اور کنبہ کی حیثیت سے ایک نئے باب کا آغاز کریں گے۔عامر اور کرن نے جب نیک خواہشات کی درخواست کی تو سوشل میڈیا اور مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئیٹر پر میمز اور ٹرول کا سلسلہ جاری ہوگا۔یوزرس نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا، عامر اور کرن راؤ کے ساتھ ساتھ فاطمہ ثناء شیخ، لو جہاد اور ڈیوائس مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر ٹرینڈنگ موضوع بن گئے۔واضح رہے کہ عامر خان اپنی فلم دنگل اور ٹھگس آف ہندوستان کی اپنی شریک اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ سے منسلک ہوگئے تھے۔ ایک ٹوئیٹر یوزر نے کہا کہ عامر اور فاطمہ ثناء شیخ کو پیشگی مبارک ہو، امید ہے کہ یہ رشتہ طویل عرصے تک قائم رہے۔ایک اور یوزر نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا ہم اخلاقی طور پر مردہ معاشرے میں نہیں رہ رہے؟ مزید ایک ٹوئیٹر یوزر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک مسٹر پرفیکشنسٹ بھی اپنے کامل تعلقات قائم کرنے میں ناکام رہا۔عامر اور کرن کے طلاق کی خبر کے بعد عمار خان کی فلموں کے مکالموں اور تصاویر پر مبنی ممیز سوشل میڈیا کی زینت بن گئے،متعدد ٹوئیٹس میں سلمان خان کا بھی مذاق اڑایا گیا۔ایک ٹوئیٹر یوزر نے لکھا کہ شادی کوئی مذاق نہیں ہے۔

 

پندرہ سال بعد عامر اور کرن راؤ کا رشتہ ٹوٹا، ایل مشترکہ بیان کے مطابق کچھ عرصہ قبل ہی انہوں نے علحیدگی کا فیصلہ کیا تھا

بالی ووڈ فلم اسٹار اور مسٹر فرفکشنسٹ کہے جانے والے عامر خان نے اپنی بیوی سے طلاق کا اعلان کر دیا ہے۔15 سال قبل دونوں کی شادی ہوئی تھی ان کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام آزاد خان ہے۔عامر خان نے کہا کہ انہوں نے کچھ عرصے قبل ہی علیحدگی کا منصوبہ بنایا تھا اور اب اس کا باقاعدہ اعلان کررہے ہیں۔عامر خان اور کرن راؤ نے ایک مشترکہ بیان میں لکھا کہ ان خوبصورت 15 برسوں میں ہم  نے تجربات اور خوشیوں میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔ہمارا رشتہ صرف اعتماد، عزت اور محبت کے بیچ پروان چڑھا۔ہم اب اپنی زندگی کا ایک نیا سفر شروع کرنا چاہتے ہیں میاں بیوی نہیں بلکہ بطور والدین اور بطور خاندان ہم اپنا نیا سفر شروع کریں گے۔ہم نے کچھ عرصہ قبل ہی علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا اب حالات کے موزوں ہونے پر ہم اس کا اعلان کرنے میں آسانی اور سہولت محسوس کررہے ہیں۔علحیدہ ہونے کے باوجود ہم ایک خاندان کے طور پر اپنی زندگی خاندان کے طور پر شیئر کریں گے۔ہم اپنے بیٹے آزاد کی کفالت ایک ساتھ مل کریں کریں گے۔عامر خان نے اپنے بیان میں کہا کہ علیحدہ ہونے کے بعد وہ اپنی فلموں، پانی فاؤنڈیشن اور دیگر منصوبوں پر مل کر کام کریں گے۔کرن راؤ نے اپنے خاندان کے ہر فیصلے میں ساتھ دینے کیلئے عامر خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔واضح رہے کہ عامر خان اور کرن راؤ کی ملاقات فلم لگان کے سیٹ پر ہوئی تھی۔عامر اس وقت اپنی پہلی بیوی رینا دتا سے علحیدگی اختیار کرچکے تھے۔کرن راؤ لگان کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر تھی۔فلم میں ساتھ کام کرنے کے دوران دونوں ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے۔اطلاعات کے مطابق عامر اور کرن دو سال تک لیو ان ریلیشن شپ میں رہے۔28 دامبر 2005 کو دونوں نے شادی کرلی۔سال 2011 میں سروگیسی کے ذریعے کرن راؤ ماں بنی تھی۔