مالیگاؤں: شہر کے نیا اسلامپورہ علاقے میں سروے نمبر 42 کالے کھیت کے پاس بالے کی ہوٹل کے قریب آج رات قریب 12 بجے انیس احمد سعید احمد عرف انیس انّا کا نامعلوم افراد نے تیز دھار چاقو سے متعدد وار کرکے قتل کردیا۔ دیر رات لاش سول اسپتال لائی گئی ہے۔واضح رہے کہ مقتول انیس احمد شہر کی معروف صنعتی شخصیت سابق کونسلر مختار مرغا کے پوتے ہیں۔اطلاعات کے مطابق آج چند نامعلوم افراد نے انیس احمد پر اس وقت چاقو سے حملہ کردیا جب وہ ہوٹل پر بیٹھے ہوئے تھے۔چاقو کے وار اتنے سنگین تھے کہ انیس احمد جانبر نہ ہوسکے اور ان کی موت ہوگئی۔تادمِ تحریر لاش سول اسپتال پہنچائی گئی ہے۔رات قریب ایک بج کر 35 منٹ پر شہر ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی نے سول اسپتال پہنچ کر لاش معائنہ کیا۔اسکے علاوہ ڈی وائی ایس پی اور اعلی پولیس افسران نے سول اسپتال کا دورہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:۔۔۔۔کسمبا روڈ ملن ہوٹل کے قریب قاتلانہ حملہ میں نوجوان کی موت
اطلاعات کے مطابق ملزمیں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔سول اسپتال میں پوسٹ مارٹم سے متعلق کارروائی جاری ہے جبکہ عائشہ نگر پولیس اسٹیشن میں دیگر قانونی کارروائی جاری ہے۔
سول اسپتال میں مقتول کے اہل خانہ، رفقاء اور دیگر سماجی کارکنان، کارپوریٹر فاروق قریشی، مستقیم ڈگنٹی، راشد ایوب اور شفیق رانا معاونت میں پیش پیش رہے۔
Post A Comment:
0 comments: