شہر کی اہم شاہراہوں اور چوک چوراہوں پر ایڈیشنل ایس پی، ڈی وائے ایس پی اور پولیس اہلکاروں کا پیدل مارچ، عوام سے تعاون کی اپیل

مالیگاؤں: عیدالضحی کے پیش نظر آج مالیگاؤں میں ایس آر پی، پولیس اہلکاروں اور شہری حدود کے تمام پولیس اسٹیشنوں کے پی آئی اور ڈی وائے ایس پی کی موجودگی میں شہر ایڈیشنل ایس پی کی قیادت میں ایک پیدل مارچ کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز پولیس کنٹرول روم سے ہوا، شہر کی اہم شاہراہوں اور مقامات سے ہوتے ہوئے پولیس کنٹرول روم پر اس مارچ کا اختتام ہوا۔اس سے قبل کنٹرول روم میں شہر ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی نے عیدالضحی سے متعلق گائیڈ لائن کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانان شہر اور نمائندہ جماعتوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ عیدالضحی کی نماز گھروں پر ادا کریں اور نماز سے فراغت کے بعد سادگی سے فریضہ قربانی ادا کریں۔ بھیڑ بھاڑ اکٹھی نہ کریں سماجی دوری بنائے رکھیں اور گائیڈ لائن کی پاسداری کریں۔غلاضت اور فضلات مخصوص مقامات پر پھینکیں۔ اس تعلق سے کارپوریشن انتظامات کا تعاون کریں۔اس کے علاوہ ڈیوٹی پر معمور کئے گئے پولیس اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اطراف ان تمام چیزوں پر توجہ دیں، کسی بدنظمی کی صورت میں اپنے اعلی افسران کو اس کی اطلاع دیں اور ان کی رہنمائی میں مناسب اقدامات کریں۔ڈیوٹی کے وقت موبائل کا استعمال نہ کریں، بیٹھ کر بات چیت نہ کریں بلکہ پوری ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دیں۔واضح رہے کہ آج شام پولیس انتظامیہ نے پولیس کنٹرول روم سے ایک پیدل مارچ نکال کر شہر کے مختلف مقامات، اہم شاہراہوں اور چوک چوراہوں پر عوام کو بیدار کرنے کی کوشش کی۔پولیس انتظامیہ عیدالضحی کے موقع پر مستعد ہے۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: