شوہر کی پولیس تحویل میں توسیع نہ کرنے اور مزید کیس نہ بنانے کے عوض خاتون سے 30 ہزار روپے رشوت طلب کرنے والا پولیس افسر اور ایک پولیس سپاہی رنگے ہاتھوں گرفتار

مالیگاؤں: ناسک ضلع اینٹی کرپشن محکمہ نے مالیگاؤں شہر آزاد نگر پولیس اسٹیشن  میں کارروائی کرتے ہوئے ایک اے پی آئی اور ایک پولیس اہلکار کو 30 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ایک 30 سالہ خاتون نے اینٹی کرپشن محکمہ میں شکایت درج کروائی تھی کہ اس کے شوہر کی پولیس تحویل میں توسیع نہ کرنے اور مزید کیس نہ بنانے کے عوض پولیس افسر 30 ہزار روپے رشوت طلب کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ۔۔۔انجمن معین الطلباء سینئر کالج کی منظوری جہد مسلسل کا ثمرہ: اسحاق سیٹھ زر والا-continuous-efforts-says-Ishaq%20Seth-Zarwala.html

بعدازاں انیل کڑاسنے کی سرپرستی میں ناسک ضلع اینٹی کرپشن محکمہ نے آج شہر کے آزاد نگر پولیس اسٹیشن میں کارروائی کرتے ہوئے دونوں پولیس اہلکاروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔گرفتار شدگان میں آزاد نگر پولیس اسٹیشن کے پولیس اہلکار سنیل ہمت راؤ پاڑوی(40) اور معاون پولیس انسپکٹر پردیپ نوناتھ اہواڑ(34) شامل ہیں۔ اس کارروائی میں سنیل کڑاسنے کے ساتھ پولیس اہلکار دیپک تشارے، سچن گوساوی اور راجو گیتے وغیرہ شامل تھے۔
 

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: