کنگ خان کی احرام میں تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، سعودی عرب کے ایک صحافی نے ٹوئٹ کرکے تصدیق کی

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بارے میں بڑی خبر سامنے آئی ہے یو اے ای میں فلم ’ڈنکی‘ کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد شاہ رخ خان عمرہ کے لیے مکہ پہنچ گئے ہیں۔ کچھ دن پہلے شاہ رخ خان نے مکہ آنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ وہ لمحہ بھی آیا ہے جب شاہ رخ عمرے کے لیے وہاں پہنچے ہیں۔

اب تک یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ شاہ رخ خان عمرہ کرنے مکہ پہنچیں گے ۔ لیکن اب اس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ سعودی عرب کے ایک صحافی نے ٹوئٹ کرکے تصدیق کی ہے کہ کنگ خان نے مکہ پہنچنے کے بعد عمرہ ادا کیا ہے۔ سپر اسٹار کی عمرہ کی ویڈیوز بھی منظر عام پر آگئی ہیں جس میں وہ احرام میں نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو میں شاہ رخ خان کو مداحوں اور سیکیورٹی میں گھرا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ شاہ رخ خان کو منفرد روپ میں دیکھ کر ان کے مداح کافی پرجوش نظر آ رہے ہیں۔ اب تک  شاہ رخ خان کے کئی روپ دیکھے جا چکے ہیں۔  لیکن ان کا یہ روپ پہلی بار دیکھا گیا ہے۔ کچھ عرصہ قبل کنگ خان نے ٹویٹ کرکے عمرہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ اب دیکھیں وہ لمحہ بھی آیا جب شاہ رخ خان کی یہ خواہش بھی پوری ہو گئی۔  شاہ رخ خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا، مکہ مدینہ انشاء اللہ جلد۔

شاہ رخ خان 'ڈنکی' کی شوٹنگ کے لیے یو اے ای گئے تھے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرکے شوٹنگ مکمل کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔ فلم کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد شاہ رخ خان نے ٹیم کے تمام اداکاروں کا شکریہ ادا کیا۔  اس کے علاوہ انہوں نے سعودی عرب کی وزارت ثقافت و فلم کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: