Articles by "Social Media"
Showing posts with label Social Media. Show all posts

کچرے سے ہائی فیشن ملبوسات بنا کر ایک ماہ میں 10 لاکھ فالوورز حاصل کئے

ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والا نوجوان فیشن کریئیٹر Kaluputics (ممکنہ نام: Kaleab) ان دنوں سوشل میڈیا، خاص طور پر انسٹاگرام پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ صرف اپریل 2026 کے دوران اس نے چند ویڈیوز کی مدد سے ایک ماہ کے اندر 10 لاکھ سے زائد فالوورز حاصل کر کے عالمی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔

Kaluputics کی خاص پہچان اس کا منفرد انداز ہے، جس میں وہ روزمرہ کے استعمال کے بعد پھینکے جانے والے سامان جیسے پلاسٹک بوتلیں، ٹائر، کارڈبورڈ اور بیگز کو استعمال کر کے ہائی فیشن طرز کے ملبوسات تیار کرتا ہے۔ اس کی ویڈیوز میں تیز رفتار ایڈیٹنگ، ڈرامائی انٹری اور رن وے اسٹائل واک شامل ہوتی ہے، جو ناظرین کو فوری طور پر اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس کی کامیابی کی بڑی وجہ صرف فیشن نہیں بلکہ اس کا “کچرے سے تخلیق” (Upcycling) کا تصور ہے، جو ماحولیاتی شعور، تخلیقی صلاحیت اور محدود وسائل کے باوجود کچھ بڑا کرنے کا پیغام دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کے ویڈیوز نہ صرف افریقہ بلکہ یورپ اور ایشیا میں بھی بڑے پیمانے پر شیئر کیے جا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر بعض اطلاعات یہ بھی سامنے آئی ہیں کہ انسٹاگرام (Meta) کی جانب سے Kaluputics سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ اسے بطور فیچرڈ کریئیٹر پیش کیا جا سکے، تاہم کہا جا رہا ہے کہ وہ فی الحال ان رابطوں کا جواب نہیں دے رہا۔

البتہ اس حوالے سے ابھی تک کوئی باضابطہ یا تصدیق شدہ بیان سامنے نہیں آیا، اس لیے اس دعوے کو احتیاط کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ Kaluputics کی تخلیقات کا موازنہ بین الاقوامی فیشن برانڈز سے بھی کیا جا رہا ہے، اور کچھ صارفین نے تبصرہ کیا ہے کہ بڑے فیشن ہاؤسز کو بھی اس کے منفرد آئیڈیاز سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر Kaluputics اسی تسلسل کے ساتھ کام جاری رکھتا ہے تو وہ جلد ہی عالمی فیشن انڈسٹری میں ایک نمایاں مقام حاصل کر سکتا ہے، جبکہ برانڈ کولیبوریشنز اور اپنی فیشن لائن لانچ کرنے کے بھی روشن امکانات موجود ہیں۔

بی جے پی کونسلر رینو چودھری کی غیر ملکی شہری کو دھمکی، ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر شدید برہمی

پٹپڑ گنج (دہلی): دہلی کے پٹپڑ گنج علاقے سے بی جے پی کی کونسلر رینو چودھری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ ایک جنوبی افریقی شہری کو ہندی نہ بولنے پر دھمکاتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ ویڈیو کے منظرِ عام پر آنے کے بعد سیاسی اور سماجی حلقوں میں سخت ردِعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:..سدھی وسترے نے ریاست کی سب سے کم عمر صدر بلدیہ بن کر تاریخ رقم کردی

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رینو چودھری ایک عوامی پارک میں موجود لوگوں سے تلخ لہجے میں بات کر رہی ہیں، جہاں جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والا ایک فٹبال کوچ بھی موجود ہے، جو کئی برسوں سے مقامی بچوں کو تربیت دے رہا ہے۔ کونسلر بلند آواز میں سوال کرتی ہیں کہ غیر ملکی شہری نے اب تک ہندی کیوں نہیں سیکھی۔

ویڈیو میں رینو چودھری کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ اگر متعلقہ کوچ ایک ماہ کے اندر ہندی نہیں سیکھتا تو اس سے پارک چھین لیا جائے گا۔ اس دوران وہ موجود افراد کو یہ ہدایت بھی دیتی ہیں کہ اس شخص پر کڑی نظر رکھی جائے، اور یہ الزام بھی عائد کرتی ہیں کہ اگر اس کی جانب سے کوئی غلط حرکت ہوئی تو سب کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔

ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے رینو چودھری کے رویے کی سخت مذمت کی۔ کئی صارفین نے ان کے طرزِ عمل کو غنڈہ گردی، بدتمیزی اور اختیارات کے غلط استعمال سے تعبیر کیا۔ بعض صارفین نے الزام لگایا کہ کونسلر سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے کے لیے اس طرح کا رویہ اختیار کر رہی ہیں۔

آن لائن صارفین نے رینو چودھری کو سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ’غنڈہ‘، ’جاہل‘ اور ’ذہنی طور پر غیر متوازن‘ تک قرار دیا۔

اس واقعے کے بعد زبان تھوپنے کے مسئلے پر بھی بحث چھڑ گئی ہے۔ کئی صارفین نے سوال اٹھایا کہ ایک غیر ملکی شہری، جو برسوں سے بچوں کی خدمت کر رہا ہے، اس پر ہندی سیکھنے کا دباؤ کیوں ڈالا جا رہا ہے، جبکہ بیرونِ ملک کام کرنے والے بھارتیوں پر عموماً مقامی زبان سیکھنے کی ایسی پابندی نہیں لگائی جاتی۔

کچھ صارفین نے اس معاملے کا موازنہ جنوبی ہند اور مہاراشٹر میں زبان کے حساس مسئلے سے بھی کیا، جہاں لسانی تنازعات پہلے ہی ایک نازک موضوع رہے ہیں۔

کون ہیں رینو چودھری؟

رینو چودھری بھارتیہ جنتا پارٹی کی سینئر رہنما ہیں اور مشرقی دہلی کے وارڈ نمبر 197 (پٹپڑ گنج) سے میونسپل کونسلر ہیں۔ انہوں نے 2022 کے ایم سی ڈی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی امیدوار کو تقریباً 403 ووٹوں کے فرق سے شکست دی تھی۔

فی الحال وہ بی جے پی دہلی مہیلا مورچہ میں صوبائی وزیر کے عہدے پر فائز ہیں اور اس سے قبل ضلع صدر کی ذمہ داری بھی نبھا چکی ہیں۔

یہ واقعہ ایک بار پھر عوامی نمائندوں کے رویے، زبان کے استعمال اور اختیارات کی حدود پر سنگین سوالات کھڑے کر رہا ہے۔

شریک بانی جاوید کریم کی اس معمولی ویڈیو پر 356 ملین سے زائد ویوز

یوٹیوب کی ابتداء میں جب یہ ویڈیو اپلوڈنگ کی دنیا میں اتنا بڑا پلیٹ فارم نہیں تھا اور نہ ہی یہ تخلیق کاروں کیلئے کرئیر بنانے کا کوئی ذریعہ تھا. اس وقت یوٹیوب پر پہلی ویڈیو کلپ "می ایٹ دی زوو"  

Me at the Zoo اپلوڈ کی گئی تھی. یہ ویڈیو آج سے تقریباً 20 سال قبل اپلوڈ کی گئی تھی.

یہ بھی پڑھیں:.. سترہ سال بعد بالآخر مالیگاؤں بم دھماکہ کیس ختم، 8 مئی کو عدالت سنائے گی فیصلہl

 اپریل23، 2005 کو یوٹیوب کے شریک بانی جاوید کریم نے سین ڈیاگو زوو سے ایک ویڈیو کلپ اپلوڈ کی تھی، یہ ویڈیو اب 20 سال پرانی ہوچکی ہے. جس میں وہ ہاتھیوں کے سامنے کھڑے ہیں اور ایک بہت ہی معمولی کی لائن (ایک جملہ) کہتے ہیں کہ "ہم ہاتھیوں کے سامنے کھڑے ہیں اور ان کے بارے میں ایک اچھی بات یہ ہے کہ ان کے پاس لمبی سونڈ ہے.

Watch Video Here

اس ویڈیو پر 356 ملین ویوز اور 17 ملین لائکس ہیں. اور یہ کریم کے چینل پر اپلوڈ واحد ویڈیو ہے جس کے اب 5.3 ملین سے زائد سبسکرائبر ہیں. جاوید کریم، چیڈ ہرلی، اسٹیو چین اور پے پال کے کچھ سابق ملازمین کے ذریعے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب 14 فروری 2005 کو قائم کیا گیا. یہ گوگل کی ملکیت ہے.

چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے دوران میچ کے دوران انرجی ڈرنک پیتے نظر آئے شامی، سوشل میڈیا پر ٹرول

رمضان المبارک میں چیمپیئنز ٹرافی کے میچ کے دوران روزہ نہ رکھنے پر ہندوستان کے مشہور تیز گید باز محمد شامی کو تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. وہیں مشہور نغمہ نگار جاوید اختر، محمد شامی کا دفع کرتے ہوئے نظر آئے.

چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے میچ کے دوران محمد شامی انجری ڈرنگ پیتے ہوئے نظر آئے اس کے بعد ان پر تنقید کا سلسلہ شروع ہوا. جاوید اجتر نے کرکٹر کو مشورہ دیا کہ وہ ان متعصب بے وقوفوں کی باتوں پر توجہ نہ دیں.

جاوید اختر نے اپنے ایکس ہینڈل پر لکھا کہ شامی صاحب ان بے وقوفوں کی باتوں پر توجہ نہ دیں جنہیں آپ کے دبئی کے کرکٹ میدان میں دوپہر کی تپتی دھوپ میں انرجی ڈرنک پینے پر کوئی مسئلہ ہے. اختر نے  شامی اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہندوستانی کرکٹ کے ایک مایہ ناز کھلاڑی ہیں ہمیں آپ پر فخر ہے.

آل انڈیا مسلم جماعت کے صدر مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے روزہ چھوڑنے پر محمد شامی کو مجرم قرار دیا. مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے اے این آئی سے کہا کہ روزہ چھوڑ کر شامی نے جرم کیا ہے انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے. جاوید اختر کے علاوہ شامی کے کزِن ڈاکٹر ممتاز نے بھی محمد شامی دفاع کرتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بھی بہت سے کھلاڑی میچ کے دوران روزہ نہیں رکھتے.

بابا صدیقی کے قتل پر ٹوئیٹ نہ کرنے اور جنازے میں شرکت نہ کرنے پر شاہ رخ خان سوشل میڈیا یوزرس کے نشانے پر

ممبئی: 13 اکتوبر کو ہوئی این سی پی لیڈر بابا صدیقی کی تدفین میں ہر کوئی شاہ رخ خان کی راہ دیکھ رہا تھا. لوگوں کو یہ امید تھی کہ بابا صدیقی کے قریبی دوست شاہ رخ خان انہیں خراج عقیدت پیش کرنے پہنچیں گے. لیکن کنگ خان وہاں نظر نہیں آئے.

یہ بھی پڑھیں:... سرفراز خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کردی

ابھی حال ہی میں شاہ رخ خان کو ان کی مینجر پوجا دادلانی کے گھر کے باہر دیکھا گیا. فلم اسٹار کی کار مکمل طور سے کور تھی مگر بتایا جارہا ہے کہ شاہ رخ خان اس میں موجود تھے. وہیں ان کے گارڈز ان کی حفاظت پر مامور تھے. سوشل میڈیا پر آئے اس ویڈیو کو دیکھ کر یوزرس نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا. ایک یوزر نے لکھا کہ بابا صدیقی کی افطار پارٹی میں بڑی شان سے جاتے تھے اور ان کی موت کے دن کہاں تھے شاہ رخ آپ؟؟؟؟

ایک یوزر نے لکھا کہ آپ نا تو بابا صدیقی کے گھر گئے اور نا ہی ان کگ جنازے میں، وقت نہیں ملا کیا؟؟؟؟ اس کے علاوہ متعدد یوزرس نے شاہ رخ کے بابا صدیقی کے جنازے میں نہ پہنچنے پر ان پر سخت تنقید کی ہے.

واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے بابا صدیقی کے قتل معاملے پر کوئی ٹوئیٹ بھی نہیں کیا. میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان سے بابا صدیقی کی دوستی اتنی ہی خاص تھی جتنی سلمان خان سے تھی. ایسے میں جب بابا صدیقی کا قتل ہوا تو ہر کسی کو امید تھی کہ سلمان خان کے ساتھ ساتھ شاہ رخ خان بھی وہاں پہنچیں گے. سلمان خان نے بابا صدیقی کے گھر پہنچ کر ان کا آخری دیدار کیا لیکن وہاں بھی شاہ رخ خان نظر نہیں آئے اور نہ ہی انہوں نے اس معاملے پر ٹوئیٹ کیا.


اہل خانہ کے مطابق ماتم کرنے کے بجائے مرنے والوں کو خوشی سے الوداع کرنا ہوگا اور یہی ہم نے کیا

کیرالہ میں ایک خاتون کی آخری رسومات کے دوران رشتہ داروں نے مسکراتے ہوئے تصویر کھنچوائی جوکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق 95 سالہ خاتون 17 اگست کو چل بسی، جن کی آخری رسومات کے دوران فیملی کے کم از کم 40 افراد نے تابوت کے ارد گرد جمع ہوکر مسکراتے ہوئے تصویر کھنچوائی۔ فیملی کی جانب سے کھنچوائی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جبکہ تصویر میں کیرالہ کے ایک وزیر 
بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :....
خاتون اپنی عمر اور صحت کی خرابی کے باعث کچھ سال سے بستر پر ہی تھیں لیکن کچھ ہفتہ قبل طبعیت بگڑ گئی تھی، خاتون کے 9 بچے جبکہ 19 پوتے اور پوتیاں ہیں۔ انکی موت کے وقت فیملی کے زیادہ تر افراد گھر پر ہی موجود تھے۔
وائرل ہونے والی تصویر پر اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ہمارا تصویر وائرل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، مرحومہ نے اپنی 95 سالہ زندگی بہت خوشی سے گزاری اور سب بچوں سے بہت پیار کرتی تھیں جبکہ تصویر لینا کا مقصد یہ تھا کہ اس لمحے کو یاد رکھا جائے۔
اہل خانہ کے مطابق عموماً لوگ مرنے والے کی میت پر آنسو ہی بہاتے ہیں اور اس تصویر کے پس منظر کو لوگ نہیں سمجھ سکتے، لیکن ہمیں ماتم کرنے کے بجائے مرنے والوں کو خوشی سے الوداع کرنا ہوگا اور یہی ہم نے کیا۔ کیرالہ کے وزیر تعلیم نے بھی فیملی کے حق میں رائے دی۔

ٹوئیٹر صارفین نے ناراضگی کا اظہار کیا، نصرت فتح علی خان کے مینجر کے کاندھے پر ہاتھ رکھ کر کہا یہ نصرت میری جان ہے

پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے اس میں وہ نشے میں دھت ہیں اور اپنے مرحوم چچا نصرت فتح علی خان کے منیجر کو نصرت فتح علی خان کہہ کر پکار رہے ہیں۔ اس ویڈیو کی وجہ سے راحت ٹرولز کے نشانے پر آگئے ہیں۔

 ٹوئیٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں راحت اپنے چچا نصرت فتح علی خان کے مینیجر کے ساتھ کندھے پر ہاتھ رکھ کر بات کرتے نظر آ رہے ہیں۔ پھر انہوں نے مینیجر کو گلے لگایا اور کہا ہم ایک ہیں اور ہمیشہ ایک رہیں گے۔ یہ میری زندگی ہے نصرت فتح علی خان۔ مداحوں اور ٹوئیٹر صارفین کو گلوکار کا اپنے چچا کا اس طرح مذاق اڑانا پسند نہیں آیا۔ لوگوں نے اس ویڈیو کو ری ٹوئیٹ کیا ہے۔ بعض نے غصے کا اظہار کیا اور بعض نے تشویش کا اظہار کیا۔ بہت سے لوگ نصرت فتح علی خان کے منیجر پر اس طرح محبت کی بارش کرنے پر راحت کی تعریف بھی کر رہے ہیں۔ تاہم ابھی تک اس پر راحت فتح علی خان کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

گلوکار نے 16 اگست کو اپنے چچا استاد نصرت فتح علی خان کو ان کی 24 ویں برسی پر ایک پوسٹ شیئر کرکے خراج عقیدت پیش کیا تھا۔  پوسٹ میں راحت نے لکھا تھا کہ آپ نے اپنی زندگی میں لاتعداد لوگوں کے دلوں کو چھوا ہے اور اپنی موت کے بعد بھی آپ اپنی موسیقی اور اپنی خاندانی میراث میں زندہ ہیں۔ آپ کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔

نئے فیچر صارفین کو مزید رازداری فراہم کریں گے، اسی ماہ کی جائیں گی واٹس ایپ میں کچھ بڑی تبدیلیاں 

میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ تین نئے پرائیویسی فیچرز لارہا ہے۔ ان فیچرز کے متعارف ہونے کے بعد صارفین خاموشی سے گروپ چھوڑ سکیں گے، وہ اس متبادل کا انتخاب بھی کر سکیں گے کہ کون انہیں آن لائن دیکھ سکتا ہے اور کون نہیں. ویو ونس میسجز کے اسکرین شاٹس بھی بلاک کر دیے جائیں گے۔ میٹا کے بانی اور سی ای او مارک زکربرگ نے کہا کہ ہم آپ کے پیغامات کو محفوظ رکھنے اور انہیں روبرو گفتگو کی طرح نجی اور محفوظ رکھنے کے لئے نئے طریقے متعارف کرانا جاری رکھیں گے۔

*پرائیویسی کے نئے فیچرز*

*خاموشی سے گروپ چھوڑیں*

 یہ فیچر صارفین کو کسی کو مطلع کیے بغیر گروپ سے باہر نکلنے کی اجازت دے گا۔ جب کوئی گروپ چھوڑنا چاہے گا تو صرف منتظمین(ایڈمن) کو مطلع کیا جائے گا۔ یہ فیچر رواں ماہ متعارف کرایا جائے گا۔

*آن لائن ہونے پر کنٹرول کریں*

*یہ خصوصیت صارفین کو اپنی آن لائن موجودگی کو نجی رکھنے کی اجازت دے گی۔ جب صارف آن لائن ہوتا ہے، تو وہ فیصلہ کر سکے گا کہ کون اسے آن لائن دیکھ سکتا ہے اور کون نہیں۔ یہ فیچر بھی اسی ماہ سے شروع کیا جائے گا۔

*ویو ونس میسجز کے اسکرین شاٹس کو روکنے کے قابل ہوں گے. ویو ونس میسجز فیچر صارف کو مستقل ڈیجیٹل ریکارڈ کے بغیر فوٹو یا میڈیا شیئر کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ ویو ونس پیغامات کے اسکرین شاٹس کو بلاک کرنے سے، صارفین کو سیکیورٹی ملے گی۔ اس فیچر کی جانچ کی جا رہی ہے اور جلد ہی اسے متعارف کرایا جائے گا۔


*گروپ کے ممبران آپ کا نمبر نہیں دیکھ سکیں گے*

اس فیچر کے بارے میں معلومات ماضی میں سامنے آئی تھیں۔ یہ فیچر ڈیولپمنٹ کے مرحلے میں ہے اور اسے ٹیسٹنگ کے بعد جلد ہی لانچ کیا جائے گا۔ دراصل کئی بار ہم ایسے گروپوں میں شامل ہو جاتے ہیں جن میں سے بعض کا نام تک نہیں آتا۔ ایسی صورتحال میں دوسرا صارف ہماری مرضی کے خلاف نمبر دیکھ کر اپنے فون میں محفوظ کر سکتا ہے لیکن نیا فیچر آنے کے بعد گروپ کے دیگر ممبران آپ کا موبائل نمبر نہیں دیکھ سکیں گے۔ واٹس ایپ نے اس سال کئی دیگر چھوٹی مگر معنی خیز اپ ڈیٹس کی ہیں۔ ایموجی ری ایکشنز کو رول آؤٹ کرنے اور صوتی پیغامات کو تیز کرنے کا طریقہ پیش کرنے کے علاوہ، پلیٹ فارم نے اینڈرائیڈ صارفین کو اپنی چیٹ ہسٹری آئی فون میں منتقل کرنے کی اجازت بھی دینا شروع کر دی ہے۔

واٹس ایپ پروڈکٹ ہیڈ امی ویرا نے کہا کہ واٹس ایپ میں ہم ایسی خصوصیات متعارف کرانے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں جو لوگوں کو اپنے پیغامات پر زیادہ کنٹرول اور رازداری کے لیے بااختیار بناتے ہیں۔ کوئی دوسری عالمی میسجنگ سروس اپنے صارفین کو اس سطح کی سیکیورٹی فراہم نہیں کرتی ہے۔

ایکناتھ شندے نے ٹوئیٹ کرکے پوار سے ملاقات کی تردید کی، تصویر کو پرانی بتاتے ہوئے افواہوں پر توجہ نہ دینے کی اپیل کی

مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کی راشٹریہ وادی کانگریس پارٹی سربراہ شرد پوار کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے. ایکناتھ شندے نے اس معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ تصویر کو جعلی قرار دیا اور منگل کے روز شرد پوار سے ملاقات کی تردید کی ہے.

یہ بھی پڑھیں:.... وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کابینہ سے استعفیٰ دیا
ایکناتھ شندے نے ٹوئیٹ کرکے کہا کہ فی الحال راشٹریہ وادی کانگریس سربراہ شرد پوار کے ساتھ ملاقات کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے، ایسی کوئی ملاقات ہی نہیں ہوئی، افواہوں پر توجہ نہ دیں.
سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہونے کے بعد چہ میگوئیاں شروع ہوگئی کہ ایکناتھ شندے نے اپنے سابق قائد اور سابق وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے آشیرواد لینے کی بجائے شرد پوار کا آشیرواد لینے کو ترجیح دی.
بعد ازاں وزیراعلیٰ کے دفتر سے وضاحت کی گئی کہ تصویر پرانی ہے. شرد پوار کی سالگرہ پر ایکناتھ شندے نے جب انہیں مبارکباد پیش کی تھی اس وقت کی تصویر ہے.
 وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے ممبئی اور مہاراشٹر کے دیگر علاقوں میں بارش اور حالات کا جائزہ لینے میں مصروف ہیں. اسلئے شرد پوار سے ملاقات کی خبریں محض افواہ ہیں.



سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں سوئیگی ڈیلیوری بوائے گھوڑے پر سوار ممبئی کی سڑکوں پر دکھائی دیا، ڈیلیوری بوائے کو داد و تحسین ملی رہی ہے

سوئیگی ڈیلیوری بوائے کی ایک وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچارکھی ہے۔  وائرل کلپ میں ایک شخص ممبئی کی بارش میں گھوڑے پر سوار نظر آرہا ہے۔ وائرل کلپ میں یہ شخص اپنے کاندھوں پر سوئیگی بیگ اٹھائے ہوئے ہے۔  ڈیلیوری مین کو اس کی لگن کے لیے داد و تحسین ملی رہی ہے۔
  اس اسٹنٹ کے بعد سوئیگی کو بھی کافی توجہ ملی۔ تاہم سوئیگی گھوڑے پر سوار شخص کی شناخت نہیں کرسکی ہے اس لیے کمپنی نے تلاش شروع کردی ہے۔
 سوئیگی اس شخص کو 5 ہزار روپے انعام دینے کو تیار ہے جو اس گھڑ سوار کو سوئیگی بیگ سمیت تلاش کرے گا.
سوئگی نے ٹویٹر پر لکھا، یہ بہادر نوجوان اسٹار کون ہے؟ سوئیگی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کیا وہ طوفان پر سوار ہے یا بجلی پر؟  اس بیگ میں کیا ہے جو اس کی پیٹھ پر لٹکا ہوا ہے؟ وہ بارش والے دن ممبئی کی مصروف سڑک کو پار کرنے کے لیے اتنا پرعزم کیوں ہے؟ اس نے اپنا گھوڑا کہاں کھڑا کیا تھا، جب وہ یہ آرڈر دینے گیا تھا؟

حالات کے پیش نظر سوشل میڈیا کا استعمال احتیاط سے کریں، شوسل میڈیا پر مالیگاؤں پولس کیساتھ ساتھ سائبر پولس کی بھی کڑی نظر

مالیگاؤں : (28 جون) شہریان مالیگاؤں باالخصوص واٹس ایپ یوزرس اور گروپ ایڈمن کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ اپنے واٹس ایپ کا استعمال احتیاط سے کریں ۔اپنی ذات سے کسی کی دل آزاری یا قانون کی خلاف ورزی نہ ہوسکے اسکا دھیان رکھا جائے ۔اسطرح کی اطلاع شہریان کے نام مالیگاؤں پولس انتظامیہ نے جاری کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:... کرلا سانحہ: مہلوکین کی تعداد اٹھارہ ہوگئی
انتظامیہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ عوام ملک کے حالات کو دیکھتے ہوئے سوشل میڈیا کا استعمال کریں ۔کسی دوسرے شہر یا ریاست کے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو ضرب لگانے والے پیغامات مالیگاؤں شہر کے واٹس ایپ گروپ میں شیئر نہ کریں ۔پولس انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بیرونی ریاست کے دل آزار ویڈیوز اور آڈیو کلپ وائرل نہ کریں ۔
سماجی ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے پولس انتظامیہ نے حفظ ماتقدم کے طور پر مذکور اپیل جاری کرتے ہوئے کہا کہ شوسل میڈیا پر مالیگاؤں پولس کیساتھ ساتھ سائبر پولس بھی کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں ۔لہذا شہریان واٹس ایپ پر قابل اعتراض پوسٹ شیئر کرنے سے گریز کریں اور گروپ ایڈمن سے بھی اپیل ہے کہ وہ اپنے اپنے گروپ کو اونلی ایڈمن موڈ کرلیں ۔