Education, Maharashtra, Maharashtra State Board of Secondary and Higher Secondary Education, SSC, Entrance Test Registration, CET, Malegaon News

 آپشنل انٹرنس ٹیسٹ کا انعقاد 21 اگست کو ہوگا، سی ای ٹی میں شریک طلباء کو گیارہویں جماعت میں داخلہ میں ترجیح دی جائے گی، رجسٹریشن کی آخری تاریخ 26 جولائی

ریاست میں کرونا وباء صورتحال تشویشناک ہونے کے سبب مہاراشٹر حکومت نے دسویں اور بارہویں کے امتحانات رد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔اب گیارہویں جماعت میں داخلہ کیلئے ایک انٹرنس ٹیسٹ(سی ای ٹی) لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔گذشتہ ہفتے ایس ایس سی کے نتائج ظاہر کر دیئے گئے ہیں اب طلباء گیارہویں جماعت میں داخلہ کیلئے ہونے والے سی ای ٹی امتحانات کی تاریخ کا انتظار کررہے ہیں۔گیارہویں جماعت میں داخلے سے متعلق غیر یقینی صورتحال پر مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سکینڈری اینڈ ہائر سکنڈری ایجوکیشن نے پیر کے روز اطلاع دی کہ گیارہویں جماعت میں داخلہ کیلئے ہونے والے انٹرنس ٹیسٹ کا انعقاد 21 اگست 2021 کو کیا جائے گا۔یہ ایک آف لائن امتحان ہوگا۔طلباء 

//cet.mh-ssc.ac.in

پر 20 جولائی سے 26 جولائی کے درمیان سی ای ٹی امتحان کیلئے درخواست داخل کرسکتے ہیں۔مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سکینڈری اینڈ ہائر سکنڈری ایجوکیشن نے پیر کے روز ایک سرکیولر جاری کیا، جس کے مطابق تعلیمی سال 2021-2022 جماعت گیارہویں میں داخلہ کیلئے 21 اگست 2021 کو صبح 11 سے ایک بجے تک آف لائن سی ای ٹی امتحان منعقد ہوگا۔اس امتحان کیلئے 

 //cet.mh-ssc.ac.in

 پر 20 جولائی صبح 11 بجے سے 26 جولائی تک رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔سی بی ایس سی اور سی آئی ایس سی جیسے مختلف بورڈ کے طلباء گیارہویں میں داخلہ حاصل کرنے کیلئے اس آپشنل سی ای ٹی امتحان میں شرکت کرسکیں گے۔مذکورہ سی ای ٹی امتحان دسویں جماعت کے اسٹیٹ بورڈ کے نصاب پر مبنی ہوگا۔اس آپشنل سی ای ٹی میں شرکت کرنے والے طباء کو سی ای ٹی میں حاصل کردہ مارکس کی بنا پر گیارہویں جماعت میں داخلہ کیلئے ترجیح دی جائے گی۔اس کے بعد دیگر طلباء کو ان کے دسویں میں حاصل کردہ مارکس کی بنا پر میرٹ کے لحاظ سے داخلہ دیا جائے گا۔آپشنل سی ای ٹی امتحان ایم سی کیوز(متبادل جوابات) پر مبنی 100 نمبرات پر مشتمل ہوگا۔جس میں انگلش، ریاضی، سائنس اور سوشل سائنس ہر مضمون پر 25 مارکس کے سوالات ہوں گے۔امتحان آپٹیکل مارک ریڈنگ(OMR) 

میتھڈ کے تحت لیا جائے گا اس امتحان کی میعاد 2 گھنٹے ہو گی۔مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سکینڈری اینڈ ہائر سکنڈری ایجوکیشن نے کہا کہ طلباء کو اس امتحان کا داخلہ پاس(ایڈمٹ کارڈ) آن لائن جاری کیا جائے گا۔جسے ڈاؤنلوڈ کیا جاسکے گا، امتحان آف لائن طرز پر اسکولوں اور جونئیر کالجوں میں منعقد ہوگا اس کے لئے امتحانی مراکز بنائے جائیں گے۔اگست کے اختتام تک اس انٹرنس ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: