Articles by "Drugs Case"
Showing posts with label Drugs Case. Show all posts

آرین خان کو کروز ڈرگز کیس میں ملوث نہ کرنے کے لیے 25 کروڑ رشوت طلب کرنے کا الزام

سی بی آئی نے آج  جمعہ کو ممبئی این سی بی کے سابق چیف سمیر وانکھیڈے کے گھر پر چھاپہ مارا،جنہوں نے شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو کروز ڈرگز کیس میں گرفتار کیا تھا۔  تفتیشی ایجنسی کے ذرائع نے بتایا کہ سمیر نے آرین خان کو کروز ڈرگز کیس میں ملوث نہ کرنے کے لیے 25 کروڑ کی رشوت طلب کی تھی۔  اس معاملے میں سمیر کے ایک ساتھی نے مبینہ طور پر 50 لاکھ روپے لیے تھے۔  اس معاملے میں سی بی آئی نے سمیر وانکھیڈے سمیت 4 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔  ایجنسی نے ممبئی، دہلی، رانچی اور کانپور میں ان کے 29 مقامات پر چھاپے مارے۔

یہ بھی پڑھیں:..... این سی پی پینل نے شرد پوار کا استعفیٰ مسترد کردیا

واضح رہے کہ سمیر وانکھیڈے نے 2 اکتوبر 2021 کو ممبئی سے گوا جانے والی کورڈیلیا کروز میں ریو پارٹی کی اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا تھا۔ آرین خان کو یہاں سے گرفتار کیا گیا۔ اس کے بعد آرین 26 دن تک پولیس کی حراست میں رہا، اس دوران اسے آرتھر روڈ جیل بھی بھیجا گیا۔ آرین کے خلاف ٹھوس ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے عدالت نے انہیں 28 اکتوبر کو ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔اس معاملے میں گرفتار ارباز مرچنٹ نے عدالت میں گواہی دی تھی کہ آرین کے پاس منشیات نہیں تھی اور اس نے ارباز کو بھی منشیات لے جانے سے منع کیا تھا۔


جیل میں ڈالنے والا اب خود جیل جانے سے ڈرنے لگا ہے، اس نے کوئی غلط کام ضرور کیا ہوگا اسلئے کارروائی سے خوفزدہ ہے: نواب ملک
کروز منشیات معاملے میں شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کی ضمانت منظور ہوجانے کے بعد این سی پی ترجمان نواب ملک نے سوشل میڈیا پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔نواب ملک نے شاہ رخ خان کی فلم اوم شانتی اوم کا ڈائیلاگ "پکچر ابھی باقی ہے میرے دوست" پوسٹ کیا ہے۔نواب ملک اس معاملے سے ابتداء سے ہی منسلک رہے ہیں انہوں نے کئی مرتبہ یہ بھی کہا کہ یہ کیس فرضی اور بناوٹی ہے۔انہوں نے کہا کہ آرین کو پہلے ہی ضمانت مل جانی چاہیے تھی۔وانکھیڈے کا فرضی کھیل سامنے آرہا ہے، انہیں چھٹی پر بھیج دینا چاہیے ان کے چہرے سے نقاب اتر چکا ہے۔
نواب ملک نے ایک بیان میں کہ جس طرح کا فرضی معاملہ بنایا گیا ایسے میں قلعہ کورٹ میں پہلے ہی ان کی ضمانت ہوسکتی تھی۔لیکن این سی بی نے ہمیشہ اپنے وکلاء کے ذریعے اپنا کردار تبدیل کیا ہے۔ہمیں لگتا ہے کہ یہ معاملہ فرضی ہے اور آنے والے وقت میں اس معاملے میں دیگر ملزمین کو بھی ضمانت مل جائے گی۔
ملک نے مزید کہا کہ جیل میں ڈالنے والا اب خود جیل جانے سے ڈرنے لگا ہے۔وہ اب ممبئی ہائی کورٹ میں جاکر ممبئی پولیس کے خلاف عدم اطمنان ظاہر کررہا ہے۔اس نے ضرور کچھ غلط کیا ہوگا اسی لئے اپ ے خلاف کارروائی سے خوفزدہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ممبئی پولیس نے بامبے ہائی کورٹ کو مطلع کیا ہے کہ اگر وہ ایسی کوئی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو وہ 72 گھنٹہ پہلے ان کی گرفتاری کا نوٹس جاری کریں گے۔میں اپنی پہلی رائے کو دہراتا ہوں کہ یہ منشیات معاملہ فرضی ہے بچوں کو جان بوجھ کر پھنسایا گیا ہے۔
میں نے پورٹ پر پکڑے گئے ایک بیلین ڈالر کے کوکین سے متعلق کہیں ایک بھی ہیڈ لائن نہیں پڑھی لیکن 1.30 لاکھ کا چرس یا گانجہ پکڑا گیا تو نیشنل نیوز بن گئی: جاوید اختر
کروز شپ ڈرگس معاملہ میں گرفتار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو اب تک راحت نہیں مل سکی ہے۔آرین نے پاس سے کچھ بھی برآمد نہیں کیا گیا ہے مگر ان کے دوست کے پاس سے منشیات برآمد ہوئی ہے۔ایسے کئی لوگوں کے ذہنوں میں یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ آرین خان کو اب تک رہا کیوں نہیں کیا گیا۔
آرین کی گرفتاری سے شاہ رخ خان کی مشکلیں بھی بڑھ گئی ہیں انہیں اپنی شوٹنگ تک چھوڑنی پڑی۔شاہ رخ کو اس مشکل وقت میں لوگوں کا ساتھ مل رہا ہے۔اب بالی ووڈ کے مشہور نغمہ نگار جاوید اختر آرین خان کی حمایت میں آگے آئے ہیں۔جاوید اختر نے کہا کہ میں نے پورٹ پر پکڑے گئے ایک بیلین ڈالر کے کوکین سے متعلق کہیں ایک بھی ہیڈ لائن نہیں پڑھی مگر 1.30 لاکھ کا چرس یا گانجہ پکڑا گیا ہے تو یہ ایک نیشنل نیوز بن گئی۔فلم انڈسٹری کو ہائے پرفائل ہونے کی یہ سزا بھگتنی پڑتی ہے۔
اس سے قبل سوشانت سنگھ راجپوت معاملہ بھی منشیات جڑا اور کئی بالی ووڈ اسٹارز پر سوال اٹھے اس وقت بھی جاوید اختر نے بالی ووڈ اسٹارز کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج کل کے یہ نوجوان ایسا نہیں کرتے وہ اپنی صحت کا پورا خیال رکھتے ہیں۔
آرین خان اس وقت ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں ہیں۔بالی ووڈ کے کئی ستارے شاہ رخ خان اور آرین کا دفاع کررہے ہیں جبکہ کچھ ستارے اس معاملے میں ردعمل ظاہر کرنے سے گریز کررہے ہیں۔وہیں کچھ فلمی ستارے کھلے طور پر آرین کا دفاع کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔سنیل شیٹی، روینہ ٹنڈن، ہنسل مہتا، فرح خان، پوجا بیدی، سلمان خان، سچترا کرشنا مورتی، اور جانی لیور سمیت کئی فلمی ستاروں نے آرین خان کا دفاع کیا اور انہیں بے گناہ قرار دیا۔
واضح رہے کہ آج 20 اکتوبر کو سیشن کورٹ میں اس معاملہ کی شنوائی ہوگی اور آرین خان کی ضمانت پر فیصلہ ہوگا۔