Articles by "Shaikh Aasif"
Showing posts with label Shaikh Aasif. Show all posts

مالیگاؤں : 13 اگست (پریس ریلیز)  سخاوت ہوٹل سے انصار پترا ڈپو تک  اور انصار پترا ڈپو سے نیشنل پیٹرول پمپ تک سیمنٹ کانکریٹ  سڑک بنائی گئی ہے اور انصار پترا ڈپو سے نیشنل پیٹرول پمپ تک سڑک کا کام مکمل ہوچکا ہے اور سڑک کھلی نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو آمد و رفت میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ٹریفک نظام متاثر ہورہا ہے ۔اس لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ 15 اگست تک نئی تعمیر شدہ آگرہ روڈ کو بآسانی شروع کیا جائے اور اس روڈ پر کھڑی ہورہی فور وہیلرس، مال ٹرک گاڑیوں کو فوری طور سے ہٹایا جائے اور روڈ کے ڈیوائیڈر کو بھی باقاعدگی سے شروع کیا جائے۔اگر ایسا نہ کیا گیا تو پندرہ اگست کو راستہ

یہ بھی پڑھیں:.... ٹیچر نے بچے کی بے رحمی سے پٹائی کی، بچے کی موتrobe.html

 روکو احتجاج کیا جائے گا ۔ براہ مہربانی اسے نوٹ کریں. اسطرح کا انتباہ مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید نے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن  کمشنر سے کیا ہے ۔انہوں نے اس مکتوب کی ایک کاپی ایڈیشنل ایس پی،  پولیس انسپکٹر ٹریفک برانچ مالیگاؤں کو بھی روانہ کی گئی ہے ۔


وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کے مالیگاؤں دورہ پر مالیگاؤں کو ضلع بنانے کا مطالبہ کم معلومات کا نتیجہ، اشتہار میں شندے گروہ کے اراکین اسمبلی کے ساتھ مفتی اسمعیل کی فوٹو کا کیا مطلب؟ :آصف شیخ 

مالیگاؤں: مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے مالیگاؤں دورہ کے بعد آج سابق رکن اسمبلی شیخ آصف نے راشٹریہ وادی کانگریس بھون پر پریس کانفرنس میں کہا کہ ایکناتھ شندے کے مالیگاؤں دورہ سے قبل ماحول بنانے کیلئے مالیگاؤں کو ضلع بنائے جانے کا شوشہ چھوڑا گیا. ایسی فضا بنائی گئی اور عوام کو امید دلائی گئی کہ کل وزیراعلیٰ کی آمد کے ساتھ مالیگاؤں کو ضلع بنانے کا اعلان کیا جاسکتا ہے.

شیخ آصف نے کہا کہ عوام تو عوام شہر کے رکن اسمبلی کو بھی ایسا کہ وزیراعلیٰ مالیگاؤں کو ضلع بنانے کا اعلان کریں گے اور انہوں نے ایمرجنسی پریس کانفرنس لے کر بڑا بجٹ ملنے کی امید بھی لگا لی.لیکن ایکناتھ شندے کا مالیگاؤں دورہ کھودا پہاڑ نکلا چوہا ثابت ہوا اور کسی بڑے اعلان کے یوں ہی گزر گیا، پارٹی کی جائزہ میٹنگ ہوئی اور وزیراعلیٰ شندے لوٹ گئے.

شیخ آصف نے رکن اسمبلی مفتی محمد اسمعیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایکناتھ شندے کی جائزہ میٹنگ میں شہر کو ضلع بنانے کا مطالبہ کرنا رکن اسمبلی کی کم معلومات کی غمازی کرتا ہے. انہیں شاید علم ہی نہیں ہے کہ آبادی، اطراف کے تعلقہ کی شمولیت اور دیگر اہم امور پر غور و خوص کے بعد مالیگاؤں کو ضلع کا درجہ دیا جاسکتا ہے. شیخ آصف نے بتایا کہ چاندوڑ، دیولہ جیسے کچھ تعلقے مالیگاؤں میں شمولیت کی مخالفت کررہے ہیں. اس کے علاوہ اگر مالیگاؤں کو اقلیتی ضلع بنانا ہے تو منماڑ کو بھی تعلقہ بنانا ناگزیر ہوگا. ان ہی سب حالات کے سبب شہر مالیگاؤں کو ضلع بنانے کا اعلان نہیں کیا گیا.

شیخ آصف نے رکن اسمبلی مفتی اسمعیل سے اپیل کی کہ وہ شہر والوں کی عزت کا خیال رکھیں، مطالبہ کرنے سے قبل ضروری معلومات حاصل کرلیں اور شہر والوں کی جگ ہنسائی کا سبب نہ بنیں. وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کے دورہ سے متعلق مراٹھی اخبارات میں شائع ہونے والے ایک اشتہار میں مفتی اسمعیل کی فوٹو پر سوال اٹھاتے ہوئے شیخ آصف نے کہا کہ بحیثیت رکن اسمبلی وزیراعلیٰ کی تقریب میں رکن اسمبلی کی شرکت پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں لیکن ان کے اشتہار میں مفتی اسمعیل کے فوٹو کا کیا مطلب ہے؟ یہ بات کسی سے چھپی ہوئی نہیں ہے کہ فڑنویس-شندے حکومت ہندوتوا کی بنیاد ہر بنائی گئی ہے تو پھر مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی کا ان کی جائزہ میٹنگ میں جاکر اسٹیج پر بیٹھنے کا کیا مطلب ہے؟ شیخ آصف نے مجلس سربراہ اسدالدین اویسی اور رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل سے سوال کیا کہ وہ موقف واضح کریں اور مسلم سماج کو دھوکے میں نہ رکھیں.

پریس کانفرنس میں شیخ آصف نے مالیگاؤں کے رکن اسمبلی کی شندے گروہ اور بی جے پی سے سانٹھ گانٹھ کے ثبوت کے طور پر کچھ ویڈیوز بھی میڈیا نمائندوں کو دکھائے. اس کے علاوہ مالیگاؤں 12 نومبر تشدد معاملے سے متعلق رکن قومی اسمبلی کے حالیہ مطالبہ پر تنقید کرتے ہوئے شیخ آصف نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے دورے پر جائزہ میٹنگ میں 12 نومبر معاملہ ختم کرنے کا مطالبہ صرف ایک دکھاوا ہے. جب کہ 12 نومبر معاملہ ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے اب جو بھی ہوگا قانونی لڑائی کے ذریعے ہوگا. رکن اسمبلی نے اب تک اس معاملے میں حکومت سے کوئی مطالبہ نہیں کیا تھا اور نہ ہی وکیل لگائے تھے. جبکہ این سی پی اور جنتا دل نے اپنے ذاتی خرچ پر وکلاء کا انتظام کیا اور محروسین کی رہائی کیلئے قانونی لڑائی لڑ رہے ہیں.


مالیگاؤں تشدد معاملہ میں پولیس کی کارروائی غیر قانونی، پانچ ایف آئی آر کے خلاف ممبئی ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل کرنے کا عندیہ، وکلاء سے مشورہ

مالیگاؤں: آج 12 دسمبر راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے قومی سربراہ شرد پوار کے 81 ویں جنم دن کے موقع ریاست بھر میں این سی پی کے ذریعے مختلف تقاریب کا انعقاد عمل آیا۔ اسی سلسلے میں مالیگاؤں راشٹریہ وادی کانگریس پارٹی کے آج صبح 11 بجے حبیب لانس میں ایک تقریب منعقد کی۔ جس میں شرد پوار نے لائیو خطاب کے دوران کہا کہ راشٹریہ وادی کانگریس پارٹی کے کارکنان کو سماج میں فلاحی کام کرنے کی اہمیت پر توجہ دینا چاہیے۔ملک کے غریبوں اور پسماندہ طبقات کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے۔سیکولرازم پر خصوصی توجہ دینی چاہیے تاکہ ملک کا جمہوری ڈھانچہ مضبوط ہو اور ملک ترقی کرسکے۔
اس موقع پر راشٹریہ وادی کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر شیخ آصف نے شرد پوار ہی بی جے پی کو ٹکر دے سکتے ہیں، آج ملک کی سیکولر عوام اور سیاسی جماعتیں شرد پوار کی جانب امید بھری نظروں سے دیکھ رہی ہیں۔اس کی اہم وجہ شرد پوار کی سیکولر شبیہ اور اقلیتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی ہے۔آصف شیخ نے مزید کہا کہ مہاراشٹر میں اقلیتوں، کسانوں، دلتوں اور دیگر پچھڑے طبقات کو قومی دھارے میں شامل کیا گیا ہے۔
آج شرد پوار کے جنم دن کے موقع پر مالیگاؤں شہر راشٹریہ وادی کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر شیخ آصف نے شرد پوار کو 81 ویں جنم دن کی مبارکباد پیش کی۔ شیخ آصف نے کہا کہ ہمیں مثبت سوچ وفکر کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایک دن اس سیاہ رات کی سحر ہوگی۔ راشٹریہ وادی کانگریس پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے شیخ آصف نے کہا کہ ہمارے مخالفین ہماری کارکردگی سے خوفزدہ ہیں،  راتوں کو جاگ کر ہمارے خلاف منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔لیکن اگر ہم متحد رہے تو کامیابی ہمارا مقدر ہوگی۔
شہر سمیت قومی سیاست سے متعلق انہوں نے کہا کہ آج عوام کے بنیادی مسائل اور تعمیر وترقی کے عنوان کو بالائے طاق رکھ کر مذہب کے نام پر جذباتی سیاست کی جارہی ہے۔ مجلس اتحاد المسلمین کی مسلم ریزرویشن تحریک سے متعلق شیخ آصف نے کہا کہ دو سال سے اویسی صاحب کہاں تھے؟ مہاراشٹر کی عوام کو آپ اس بات کا جواب دیں۔ آج جب مہاراشٹر میں انتخابات ہونے جارہے ہیں تو مجلس نے ریزرویشن کا شوشہ چھوڑا ہے۔ مجلس کے دونوں اراکین اسمبلی نے کوئی کام نہیں کیا۔ اویسی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کہ آپ مسلمانوں کا لیڈر بننے کی کوشش نہ کریں، کیونکہ الیکشن کے ایام میں مہاراشٹر کا دورہ کرتے ہیں اور ریاست کا ماحول خراب کرکے ووٹوں کی سیاست کرتے ہیں۔ 
شیخ آصف نے کہا کہ ہم نے گذشتہ سات سال سے مسلم ریزرویشن پر ایوان کے اندر اور باہر مسلسل نمائندگی کی ہے، جس کا ثبوت خود اویسی کے مسلم ریزرویشن کے اجلاس میں ویڈیو بتاکر دیا گیا، یہ اس بات کی مثال ہے کہ سچائی اپنے آپ کو منوا لیتی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز مجلس کے ریزرویشن اجلاس میں شیخ آصف اور امین پٹیل کی ریزرویشن سے متعلق تقریر کا ویڈیو بتایا گیا تھا۔
این سی پی ضلع صدر نے کہا کہ اویسی صاحب کو مہاوکاس اگھاڑی سے اتنی تکلیف کیوں ہے؟ آج مہاراشٹر میں مسلمان پرسکون زندگی گزار رہے ہیں شاید یہ اویسی صاحب کو کھٹک رہا ہے۔ گذشتہ دو برسوں میں مہاراشٹر میں ماب لنچنگ نہیں ہوئی، فسادات نہیں ہوئے، امن وامان قائم رہا۔ بار بار مہاوکاس اگھاڑی حکومت پر انگشت نمائی کرکے کیا اویسی صاحب ماحول خراب کرنا اور بی جے پی کو اقتدار میں لانا چاہتے ہیں؟
شیخ آصف نے 12 نومبر تشدد معاملہ سے متعلق امن اجلاس کے اپ ے مطالبہ کا اعادہ کیا اور کہاکہ ابھی معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔ اجازت ملے تب مشاورت چوک میں ہی جلسہ لیا جائے گا۔ انہوں نے پولیس انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ پولیس کی کارروائی غیر قانونی ہے۔ پولیس نے ایک معاملے میں پانچ ایف آئی آر درج کرکے سپریم کورٹ کی توہین کی ہے۔ پولیس اپنا گریبان جھانکے شہر کے نوجوانوں پر کارروائی نہ کرے۔
شیخ آصف نے مزید کہا کہ وکلاء سے بات چیت کے بعد پولیس کی پانچ ایف آئی آر کے خلاف ممبئی ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی جائے اور پولیس کیس کو چلینج کیا جائے گا۔ پولیس اس غلط فہمی کو دور کرلے، راشٹریہ وادی کانگریس پارٹی کا ورکر ڈرنے والا نہیں ہے، ہم اس ملک کے قانون کو مانتے ہیں اور قانون ہمیں بہت ساری آزادی دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس ایسے ایسے ثبوت ہیں جو پولیس انتظامیہ کے پاس بھی نہیں ہیں۔ اگر کورٹ نے اجازت دی تو مشاورت چوک پر جلسہ لیں گے ورنہ ایک پریس کانفرنس لیکر عوام کے سامنے پورا واقعہ پیش کریں گے۔ شیخ آصف نے کہا کہ شہر کے کچھ لیڈران ہم پر الزام لگا رہے ہیں لیکن وہ انہیں مبارک ہو۔ ہم کسی پر الزام نہیں لگائیں گے بلکہ ہم شہر کے نوجوانوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کا کام کریں گے۔ہم شہر کے نوجوانوں کا ہر طرح سے ساتھ دیں گے۔ اس کے علاوہ بیوہ، بزرگ اور معذور فنڈ تین ماہ میں جاری کرنے کی کوشش کریں گے۔
راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے ہر گلی، ہر وارڈ میں محنت کریں، کارپوریشن چناؤ میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کا میئر بنانا ضروری ہے ۔کیونکہ آج شہر راشٹروادی کی طرف امیدوار بھری نظروں سے دیکھ رہا ہے ۔اس پروگرام میں  ایم ڈی ایف کو چھوڑ کر راشٹروادی کانگریس پارٹی میں شامل ہوئے رئیس عثمانی نے کہا کہ ہمیں غریبوں کی زبان بولنے والے لیڈر کی ضرورت ہے اور وہ شیخ آصف کی شکل میں ہمیں ملا ہے ۔ہمیں ایسے لیڈروں کی ضرورت نہیں جو صرف امیروں کی چوکھٹ پر حاضری دے ۔شرد پوار کے مکان اجلاس پر منعقدہ تقریب میں حبیب لانس میں ہزاروں مرد و خواتین ورکروں نے جوش و خروش سے اپنی سیاسی بیداری کا ثبوت دیتے ہوئے شرکت درج کروائی ۔اس موقع پر ممبئی سے ورچول ریلی میں ریاست کے صدر جینت پاٹل، اجیت پوار ،چھگن بھجبل ،امول کولہے، پرفل پٹیل وغیرہ نے شرد پوار پر اپنے تاثرات کا اظہار کر انہیں نیک خواہشات و مبارک باد پیش کی ۔

امن اجلاس سے متعلق این سی پی بھون پر منعقدہ میٹنگ میں اہم فیصلہ
مالیگاؤں (پریس ریلیز) 26 نومبر بروز جمعہ کو ہونے والے امن اجلاس کی اجازت نہ ملنے اور  پولس انتظامیہ کی جانب سے 149 کے تحت نوٹس ملنے کے معاملے کو لیکر کورٹ میں اپیل دائر کی گئی جس پر آج معزز جج نے شیخ آصف کی اپیل کو قبول کرلیا اور پولس و محصول انتظامیہ کو سمن جاری کرتے ہوئے 29 نومبر کو کورٹ میں حاضر رہنے کی ہدایت دی ہے ۔جس کی مکمل پیروی ایڈووکیٹ عارف شیخ و بی آر مرچنٹ نے کی ہے اور کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ پولس و محصول انتظامیہ نے امن اجلاس کی اجازت کیوں نہیں دی اور کیوں 149 کے تحت نوٹس جاری کی ہے؟ اسکا خلاصہ طلب کیا جائے اور جلسہ کی اجازت کب دی جائے گی ۔
اب جبکہ امن اجلاس کے متعلق معاملہ کورٹ میں سماعت کیلئے قبول کرلیا گیا تو ایسے میں کیا کیا جائے؟ اس ضمن میں جمعرات کی شب دس بجے راشٹروادی بھون پر عہدے داروں کی ایک اہم میٹنگ کا انعقاد این سی پی بھون پر شیخ آصف کی صدارت میں کیا گیا جس میں مختلف رائے مشورہ کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ آج بروز جمعہ 26 نومبر کو ہونے والا امن اجلاس کورٹ کا فیصلہ آنے تک ملتوی کیا جائے ۔کیوں کہ ہمیں کورٹ پر مکمل اعتماد ہے اور امید ہے کہ فیصلہ ہمارے حق میں ہوگا ۔لہذا اجلاس کو سرِدست ملتوی کردیا جائے ۔جس پر حاضرین نے ایک رائے سے اس تجویز کو منظوری دی اور یہ اعلان کیا گیا کہ کورٹ کا فیصلہ آنے تک امن اجلاس ملتوی کیا جاتا ہے ۔مزید تفصیلات آئندہ کے لائحہ عمل کی مناسبت سے دی جائے گی ۔اس طرح کی معلومات راشٹروادی کانگریس پارٹی ذرائع نے ایک پریس ریلیز میں دی اور کہا کہ شہریان اس بات کو نوٹ کرلیں کہ آج جمعہ کو جلسہ ملتوی کیا جاتا ہے ۔

آج شب دس بجے راشٹروادی بھون پر امن اجلاس کے متعلق اہم مشاورتی میٹنگ کا انعقاد :شیخ آصف

مالیگاؤں : 25 نومبر (پریس ریلیز) مشاورت چوک میں جمعہ کو ہونے والے امن اجلاس کی اجازت نہ ملنے اور عائشہ نگر پولس اسٹیشن کی جانب سے شیخ آصف کو 149 کے تحت نوٹس دیئے جانے کے معاملہ کو لیکر گزشتہ کل آصف شیخ نے ایڈوکیٹ عارف شیخ و بی آر مرچنٹ کے توسط سے سیشن کورٹ  میں عریضہ نمبر 338/2021 داخل کیا تھا جسے آج سینئر ڈیوژن نے قبول کرلیا ہے اور آئندہ سماعت 29 نومبر متعین کی گئی ہے ۔
اسطرح کی تفصیلات ایڈوکیٹ عارف شیخ نے دی اور بتایا کہ کیس نمبر ایم ایچ این ایس 080089112021 کے مطابق شیخ آصف کی جانب سے کورٹ میں اپیل دائر کی گئی لیکن قانونی نقاط کے سبب کورٹ کی جانب سے سرکاری آفیسران کو ڈائریکٹ سمن جاری نہیں کیا جاسکتا۔ کورٹ نے کہا کہ پہلے انہیں سی پی سی 138 کے تحت نوٹس جاری کی جائے ۔جس پر عارف وکیل اور بی آر مرچنٹ نے عدالت سے درخواست کی کہ معاملہ ارجنٹ اور حساس ہے اس لئے نوٹس جاری کرنے کا وقت ہمارے پاس نہیں ہے لہذا عدالت اس کیس کو فوری سماعت کیلئے قبول کرے اور متعلقہ سرکاری آفیسران کو سمن جاری کرے ۔ جس پر عدالت نے تحصیلدار، ایڈیشنل ایس پی ،ڈی وائے ایس پی ، عائشہ نگر پولس اسٹیشن، سٹی پولس اسٹیشن کو سمن جاری کرتے ہوئے 29 نومبر پیر کو کورٹ میں حاضر رہنے کا حکم جاری کیا ہے ۔ایڈوکیٹ عارف شیخ نے بتایا کہ اس کیس میں ہم نے پانچ افراد کو پارٹی بنایا ہے ۔مالیگاؤں شہر کی سینئر ڈیوژن کورٹ کے معزز جج دیشمکھ کی عدالت میں یہ کیس پیش کیا گیا لیکن آج موصوف کے نہ ہونے کی وجہ سے اس کیس کو سینئر ڈیوژن کے معزز جج شری پاٹھک کے روبرو پیش کیا گیا ۔جسکی سماعت 29 نومبر رکھی گئی ہے ۔اس سلسلے میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر وکیس کے پیٹیشنر آصف شیخ نے بتایا کہ اب معاملہ 29 نومبر کو سماعت کیلئے قبول کرلیا گیا ہے اس لئے جمعہ کو ہونے والے امن اجلاس کے متعلق آج رات دس بجے راشٹروادی بھون پر مشورتی میٹنگ کے بعد جلسہ سے متعلق اہم اعلان کیا جائے گا۔

راشٹریہ وادی کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر شیخ آصف کی پولیس انتظامیہ اور ریاستی وزیرداخلہ سے معاملہ کی مکمل جانچ کی اپیل

مالیگاؤں: پیغمبرِ اسلام حضرت محّمد ﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف بروز 12 نومبر کو آل انڈیا سنّی جمیعۃ علماء اور رضا اکیڈمی کے زیراہتمام تحفظِ ناموسِ رسالت کے بینر تلے مالیگاؤں بند کا اہتمام کیا گیا۔ تریپورہ میں فرقہ پرستوں کے ذریعے رحمت العالمین ﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف شہریان نے عظیم اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرامن احتجاج کیا۔ 

راشٹریہ وادی کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر شیخ آصف نے دیر رات راشٹریہ وادی بھون پر منعقد پریس کانفرنس میں کہا کہ مالیگاؤں بند پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہونے کے بعد عوام اور ذمہ داران پُر امن طریقے سے اپنے اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے۔ اسی اثناء میں آگرہ روڈ پر سہارا اسپتال پر پتھراؤ اور حملہ کیوں کیا گیا؟ شیخ آصف نے کہا کہ ہم مہاراشٹر حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ اس سنگین معاملہ کی جانچ کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اس سارے معاملے میں مسلم مخالف فرقہ پرست تنظیموں کی سازش کارفرما ہونے کا شک ہے۔ فرقہ پرستوں نے اس طرح کی حرکت تو نہیں کی ہے؟ کیا شہر کا امن وامان خراب کرنے کیلئے بیرون شہر سے کوئی آیا تھا؟

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔ہندوستان کو حقیقی آزادی 2014ء میں ملی: کنگنا رناوتason.html

شیخ آصف نے کہا کہ پولیس انتظامیہ شہر کے اہم راستوں پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کرے، مالیگاؤں شہر کے علاوہ ناندیڑ اور امراوتی میں بھی اس طرح کی واردات انجام دی گئی ہے اور ان مسلم شہروں کا امن وامان خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو ایک منظم سازش نظر آتی ہے۔ چونکہ آئندہ دنوں میں مہاراشٹر بھر میں میونسپل کارپوریشنوں، میونسپلٹیوں، گرام پنچایتوں اور ضلع پریشد کے انتخابات ہونے والے ہیں، اس تناظر میں فرقہ وارانہ ماحول خراب کرنے کی سازش کے امکانات سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ شیخ آصف نے کہا کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ مہاوکاس اگھاڑی حکومت کے خلاف اپوزیشن پارٹیاں ہندو مسلم کو آپس میں لڑا کر فرقہ وارانہ تشدد بھڑکا کر سیاسی فائدہ حاصل کرنا چاہتی ہیں؟ شیخ آصف نے مطالبہ کیا کہ ریاستی وزیرداخلہ کو اس معاملہ کی مکمل انکوائری کرنی چاہیے۔اس سے قبل سادھوی پرگیہ سنگھ اور کرنل پروہت جیسے فرقہ پرستوں نے مالیگاؤں میں بم دھماکے کرواکر شہر کی گنگا جمنی تہذیب نقصان پہنچایا تھا اور شہر کو شبہہ خراب کرنے ہی کوشش کی تھی۔شیخ آصف نے سوال اٹھایا کہ کیا فرقہ پرست تنظیموں کے افراد نے شہر میں پتھراؤ کرکے نوجوانوں کو مشتعل کرنے کی ناکام کوشش کی ہے؟

این سی پی ضلعی صدر نے واضح طور پر کہا کہ جس نے بھی قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش ہے اس کے خلاف کارروائی ہو لیکن کسی مخبر کی نشاندہی پر پولیس بے گناہوں پر کارروائی نہ کرے۔انہوں نے نے کہا کہ کل(سنیچر) وفد کی شکل میں جاکر پولیس انتظامیہ اس معاملے کی جانچ کی اپیل کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ریاستی وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹل سے گفتگو کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی مکمل معلومات کی جائے، اور بنا ثبوت کسی بے گناہ کے خلاف کارروائی نہ کی جائے۔اگر بنا ثبوت یا بلاوجہ کسی کو پریشان کیا گیا تو راشٹریہ وادی کانگریس پارٹی عوام کے ساتھ ہے۔بوقت ضرورت اس کے خلاف پرامن طریقے سے احتجاج کیا جائے گا۔

دوسال میں ایم ایل اے فنڈ سے کئے گئے کاموں کا حساب دیا، کارپوریشن برسراقتدار پر تنقید، آئندہ میونسپل انتخابات میں اتحاد کے ساتھ حصہ لینے کا اعلان
مالیگاؤں: کل بروز اتوار رکن اسمبلی مفتی محمد اسمعیل قاسمی کی ایم ایل اے شپ کے دو سال مکمل ہونے پر مالیگاؤں اردو میڈیا سینٹر پر ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔اس پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد اسمعیل نے کہا کہ ہمیں کام کرنے کا طریقہ آتا ہے۔انہوں نے اپوزیشن کے الزامات کی تردید کی کہ دو سال میں انہوں نے کوئی کام نہیں کیا ہے۔رکن اسمبلی نے اپنی کارکردگی کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے پچاس لاکھ روپے کے ایم ایل اے فنڈ سے آہر کے تین مقامات پر سمینٹ روڈ تعمیر کی جن میں ڈاکٹر خالد پرویز کے وارڈ میں مسجد حسن سے متصل روڈ دس لاکھ کے فنڈ سے تعمیر کی گئی، وارڈ نمبر 16 اعجاز بیگ کے مکان کے پاس دس لاکھ روپے تخمینہ سے روڈ کا کام کیا گیا جبکہ دس لاکھ روپے تخمینہ سے اسلامپورہ چکی والی گلی کی تعمیر کی گئی۔اس کے علاوہ درے گاؤں عبدالمطلب پیٹرول پمپ کے پاس سرکل کی تعمیر کیلئے 30 لاکھ روپے کا فنڈ مختص کیا جاچکا ہے جس کی کاغذی کارروائی مکمل ہوگئی ہے اور تعمیر جلد ہی ہوگی۔ اس سرکل پر پاورلوم اسٹرکچر نصب کیا جائے گا۔
مفتی محمد اسمعیل قاسمی نے کہا کہ آج سے دو سال قبل 24 اکتوبر 2019 کو شہر کی عوام نے مجھے ایک لاکھ 17 ہزار ووٹ دے کر تاریخی جیت دلائی۔جس کیلئے ہم عوام کے شکر گزار ہیں۔ایم ایل اے بننے کے بعد دو ماہ تک حکومت کی تشکیل نہیں ہوئی۔اس کے بعد کرونا وباء کا دور شروع ہوگیا اور تمام معاملات متاثر ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ کرونا عفریت کے دور میں جب تمام سیاسی لیڈران گھروں میں تھے اس وقت ہم نے تمام کووڈ سینٹرز کا دورہ کیا اور عوام کی مدد کی۔جمعیت علماء کے بینر تلے ہم نے مریضوں کے طعام کا انتظام کیا کارھا تقسیم کیا اور بالاخر چند دنوں میں راحت نصیب ہوئی۔
رکن اسمبلی نے کہا کہ کرونا کے سبب پوری دنیا متاثر تھی، حکومت کے پاس بجٹ نہیں تھا، حکومت نے واضح طور پر ہدایت دی تھی اپنا ایم ایل اے فنڈ کرونا سے نمٹنے کیلئے اسپتالوں میں دیں۔اس لئے ہم نے پہلے مرحلے میں 50 لاکھ اور دوسرے مرحلے میں ایک کروڑ روپے سول اسپتال میں ادویات کی فراہمی کیلئے دیا۔انہوں نے کہا کہ 2020-2021 کے 3 کروڑ ایم ایل اے فنڈ سے دیڑھ کروڑ روپے حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق سول اسپتال میں دیا جبکہ بقیہ 50 لاکھ روپے سے سڑکوں کی تعمیر کی گئی۔اس کے علاوہ بقیہ ایک کروڑ کے کام کاغذی مراحل سے گزر رہے ہیں۔جاری مالیاتی سال کے ایم ایل اے فنڈ کو استعمال کرنے کی کوشش جاری ہے اس کی تفصیلات بھی عوام کے سامنے پیش کی جائیں گی۔اس کے علاوہ سول اسپتال کے احاطہ میں مہیلا بال کلیان اسپتال کی تعمیر کیلئے مرکزی حکومت سے منظوری حاصل کرلی گئی ہے اور تقریبا 36 کروڑ روپے پپلے مرحلے میں منظور ہوچکا ہے۔اس مضمن میں رکن اسمبلی نے کہا کہ اس اسپتال کو شہر کے مغربی حصہ میں لے جانے کی کوشش کی جارہی تھی لیکن ہم نے سول اسپتال کی زمین پر ہی اس اسپتال کی تعمیر پر زور دیا۔
مفتی محمد اسمعیل نے اپنی دو سالہ ایم ایل شپ کا حساب دینے کے بعد کہا کہ ہم تو حساب دے دیا اب کارپوریشن میں برسراقتدار کانگریس پارٹی کی میئر اپنا ژساب دیں۔انہوں نے کہا کہ کارپوریشن اپنے سالانہ بجٹ میں دو سو کروڑ روپے بنیادی سہولیات کیلئے مختص کرتی ہے۔کانگریس پانچ سال سے کارپوریشن پر قابض ہے اسلئے کانگریس کو پانچ سال کے ایک ہزار کروڑ روپے کا حساب پیش کرنا چاہیے۔اسی طرح میئر کے خصوصی اختیارات کے 10 کروڑ روپے سالانہ کا بجٹ مختص ہوتا ہے تو میئر کو اپنے پانچ سال کے 50 کروڑ روپے کا حساب دینا چاہیے۔انہوں نے کانگریس پر عوام کے خون پسینے کی کمائی سے ادا کیا جانے والے بجٹ کو لوٹنے کا الزام عائد کیا۔سابق میئر شیخ رشید پر الزام عائد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وارڈ نمبر 20 میں زمین پر تعمیری کام کرنے کی بجائے کاغذ پر کام بتاکر بل نکالا جارہا ہے۔
مفتی محمد اسمعیل قاسمی نے مزید کہا کہ کانگریس میرے کام میں رخنہ اندازی کرتی ہے۔دھولیہ شہر کے رکن اسمبلی فاروق شاہ نے حال ہی میں میڈیا نمائندوں کے سامنے 125 کروڑ روپے کے فنڈ سے کام کرنے کا دعوی کیا تھا اس تعلق سے ایک سوال کے جواب میں مالیگاؤں رکن اسمبلی نے گول مول جواب دیتے ہوئے کہا کہ لوک مت اخبار میں دھولیہ ضلع کے تمام اراکین اسمبلی کے کاموں کی تفصیل شائع کی گئی ہے جس سے صاف ظاہر ہوگیا ہے کہ کس نے کتنا کام کیا ہے۔ سنجے گاندھی نرآدھار یوجنا کمیٹی کی تشکیل سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس کمیٹی کی تشکیل پروٹوکول کے مغائر ہیں۔اس معاملے میں انہوں نے ریاستی رابطہ وزیر چھگن بھجبل پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ مجھ سے ذاتی عداوت رکھتے ہیں یا پھر اس کے پس پشت فرقہ پرست ذہنیت کارفرما ہے۔ 2014 اسمبلی انتخابات میں میں این سی پی کا امیدوار تھا لیکن تب بھی چھگن بھجبل نے میری مدد نہیں کی اور مخالف امیدوار کو کامیاب کرنے کیلئے خطیر رقم فراہم کروائی تھی۔یہی وجہ ہے کہ سنجے گاندھی نرآدھار یوجنا کمیٹی کی تشکیل کے وقت مجھے نظر انداز کیا گیا۔
جمعہ کے روز این سی پی کے جلسہ سے شیخ آصف کے خطاب پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مفتی اسمعیل نے کہا کہ ایک وقت میں تعلیمی ادارے اور کوآپریٹیو سوسائٹیز شیخ آصف کے دوست تھے لیکن اب وہ دشمن نظر آرہے ہیں۔شیخ آصف کی حالیہ تقریر تخریبی سیاست اور انتقامی کارروائی نظر آتی ہے۔اگر شیخ آصف کو ہار برداشت نہیں ہوتی تو انہیں سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلینی چاہیے۔پریس کانفرنس میں جنتا دل اور مجلس کے ذمہ داران کی عدم موجودگی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم دوست پارٹیوں کے تشخص اور وجود کو ختم نہیں کرسکتے، وہ آزاد ہیں، اسلئے اپنے اپنے پلیٹ فارم سے سیاسی سرگرمیاں انجام دے سکتے ہیں۔ آئندہ کارپوریشن انتخابات میں ہم اتحاد کے ساتھ حصہ لیں گے۔
ایل بی ٹی تھک بقایا داروں کے مسائل میں اضافہ ، لاکھوں روپے کی نوٹس، CA گروپ کی این سی پی بھون پر آمد، بیوپاری طبقہ سمیت بنکروں کو راحت دلانے کی کوشش
مالیگاؤں : 23 اکتوبر (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر کے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے گروپ نے پاورلوم سمیت دیگر کاروبار سے منسلک تاجر طبقہ نے راشٹروادی بھون پر آصف شیخ رشید سے راؤنڈ ٹیبل میٹنگ کا انعقاد کیا ۔جس میں ایل بی ٹی مسائل پر گفتگو کی گئی ۔بیوپاری گروپ نے کارپوریشن سے ایل بی ٹی کی تھک بقایا رقم کی نوٹس تقسیم کی ہے ۔اس نوٹس کے ساتھ جرمانہ اور سود کی رقم بھی درج کی گئی ہے ۔
کارپوریشن نے تاجروں کو لاکھوں روپیہ ایل بی ٹی کے نام پر ادا کرنا ضروری قرار دیا ہے جس سے تاجر طبقہ میں شدید بے چینی کا ماحول پیدا ہوگیا ہے ۔اس ضمن میں شہر کے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے گروپ نے آصف شیخ سے ملاقات کی ۔جس پر شیخ آصف نے نمائندگی کا تیقن دیا ۔خیال رہے کہ کئی سال قبل مہاراشٹر سرکار نے پوری ریاست میں لوکل باڈی ٹیکس کا نفاذ کیا تھا۔اس کی کی روشنی میں مالیگاؤں کارپوریشن نے ایل بی ٹی کو نافذ کیا ۔اس سلسلے میں ایل بی ٹی تھک بقایا بڑھاتا جارہا ہے اور تاجر طبقہ مسائل سے دوچار ہورہا ہے جس سے انہیں ذہنی و جسمانی پریشانی میں اضافہ ہورہا ہے ۔اس پریشانی کورونا دیکھتے ہوئے مالیگاؤں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اسو سی ایشن  نے ثاقب نوری اور افضل مرزا کی کنوینر شپ میں آصف شیخ سے نمائندگی کا مطالبہ کیا ۔شیخ آصف نے کہا کہ کارپوریشن کمشنر سے نمائندگی کرتے ہوئے اصل رقم کی ادائیگی اور بقایا جرمانہ و سود کی رقم معاف کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا  اور بنکروں و بیوپاری طبقہ کو راحت دی جائے ۔اگر کمشنر نے تعاون نہیں کیا تو مہاراشٹر کے وزیر مالیات اجیت پوار سے ملاقات کرتے ہوئے ایل بی ٹی تھک بقایا داروں کے مسائل حل کئے جائیں گے ۔اس وفد میں مالیگاؤں چارٹرڈ اکاؤنٹ اسو سی ایشن کے صدر وکرم مہتا، سیکریٹری راجیش جاکوٹیہ، سی اے ستیش کاسلیوال، اوپیندر مہتا، سی اے ومل جین، رانیداس بھُوترا، دانش جین، للت جین، سی اے اویس، سی اے عامر، افضل مرزا، پرا فلہ گریگ، سی اے ویملش چھاجھیڑ وغیرہ شریک تھے ۔ یہاں یہ اپیل کی گئی ہے کہ شہر کے تاجر طبقہ جنکا ایل بی ٹی بقایا ہے اور انہیں نوٹس ملی وہ ثاقب نوری اور افضل مرزا سے رابطہ کریں اور اپنے کاغذات جمع کروائیں۔

تعلیمی اداروں، کوآپریٹیو سوسائٹیز اور مذہبی تنظیموں سے سے دوٹوک بات، سرکاری دفاتر میں اب کسی کی نوکر شاہی نہیں چلے گی ورنہ این سی پی کہرام مچادے گی: شیخ آصف

مالیگاؤں: رونق آباد میں شیخ آصف کے استقبال کے لئے منعقد ایک استقبالیہ جلسے خطاب کرتے ہوئے راشٹریہ وادی ضلعی صدر شیخ آصف نے کہا کہ اب شہر کی سیاست کا رخ تبدیل ہوگا۔ مذہب اور دین کے نام پر گمراہ کرنے والے ہوشیار ہوجائیں۔ مذہبی، تعلیمی، کوآپریٹیو اور سماجی تنظیمیں اپنی پالیسہ واضح کریں۔ انہوں نے کہا کہ این سی پی کا مشورہ ہے کہ آپ اپنے معاملات درست کرلیں ورنہ ہمیں مجبورا سخت اقدمات کرنے پڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔ممبئی: کری روڈ کی کثیر منزلہ عمارت میں آتشزدگی

اس استقبالیہ جلسے میں شیخ آصف کا جارحانہ تیور سامنے آیا۔انہوں نے کہا کہ شہر کے نوجوان اور مائیں بہنیں جذباتی ہیں اور جذبات میں اکثر ہم غلط فیصلہ کرلیتے ہیں۔

شیخ آصف نے قومی سیاست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارا مقابلہ بی جے پی، آر ایس ایس اور ان جیسی دیگر فرقہ پرست جماعتوں سے ہے۔مسلمانوں کی لڑائی شرد پوار، ممتا بنرجی، لالو پرساد یادو اور اکھلیش یادو جیسے سکیولر لیڈران لڑ رہے ہیں۔ شیخ آصف نے اویسی برادران پر طنز کستے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ مسلمانوں سے جھوٹی ہمدردی ظاہر کرتے ہیں انہیں گمراہ کرتے ہیں اور سکیولر ووٹوں کا بٹوارا کرکے بی جے پی کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔لیکن یاد رکھنا جب تک سکیولر پارٹیاں زندہ ہیں اس ملک کا مسلمان محفوظ ہے جس دن سکیولر پارٹیاں ختم ہوگئیں اس دن اللہ ہی ہمارا محافظ ہے۔شیخ آصف نے آئندہ انتخابات سے متعلق عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ اس بات کا فیصلہ کریں کہ کسے کارپوریٹر بنانا ہے، کسے رکن اسمبلی منتخب کرنا اور کسے میئر بنانا ہے؟ انہوں نے کہا کہ میں نے پانچ سال رکن اسمبلی رہتے ہوئے ہرسال اپنے کاموں کا حساب دیا۔ 24 اکتوبر کو موجودہ رکن اسمبلی کو دو سال مکمل ہونے والے ہیں، وہ اگر اس گمان میں ہوں گے کہ شہر کی عوام حساب نہیں مانگے گی تو یاد رکھو مہاگٹھ بندھن می  شامل تمام لوگ جوابدہ ہیں، انہیں حساب دینا ہوگا۔انہوں نے کھلا چیلنج کیا کہ آپ اپنے چاروں میئر کا حساب دو اور یہ بتادو کہ کیا بجٹ کے حساب سے کارپوریشن کی آمدنی ہوتی ہے؟

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔جاوید اختر نے آرین خان کا دفاع کیا، متعدد فلمی ستاروں نے بھی آرین کو بے گناہ قرار دیا

شہر کے ایم ایل اے دلی کیوں جاتے ہیں اسکا حساب بھی عوام کو دینا پڑے گا ۔ حضرت کا ناگ منی کا شوق ابھی ختم نہیں ہوا ہے ۔شیخ آصف نے کہا کہ میری معلومات میں ہے کے شہر میں تین ہزار کروڑ روپے بلیک منی آنے والا ہے ۔سوئز بینک کے کروڑوں روپے کے چکر میں حضرت کو پانچ کروڑ کا چونا لگادیا گیا ہے ۔دہلی کے ٹھگوں نے مالیگاؤں کے ایم ایل اے کو ٹھگ لیا ہے ۔آج شہر کا نمائندہ تین ہزار کروڑ روپے کے لئے دلی کے چکّر کاٹ رہا ہے ۔شیخ آصف نے مشہور مراٹھی ڈائلاگ پیش کرتے ہوئے کہا کہ "اتا ماجھی سٹکلی" ، اگر میری بات کوئی پہنچا سکتا ہے تو تمام ہی سرکاری ڈیپارٹمنٹ تک پہنچا دے۔سول اسپتال کے ڈاکٹروں کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آج کے بعد کسی خاتون کو ڈلیوری کے لئے دھولیہ شفٹ کیا گیا تو راشٹروادی کے ورکر تانڈاؤ مچا دینگے، اب سول اسپتال میں کسی کی دادا گیری نہیں چلے گی ۔موصوف نے کہا کہ کارپوریشن کی نوکر شاہی اور ، علی اکبر کے ڈاکٹر، ہیلتھ آفیسر بھی خبردار ہوجائیں ۔ اگر عوام کو پریشان کیا گیا تو یاد رکھنا میں معاف نہیں کرونگا ۔اسی طرح ایف ڈی او آفس اور راشن دکان والوں نے لائن ڈوری پکڑ لینا چاہیے ۔شیخ آصف نے کہا کہ تم ایم ایل اے سے نہیں ڈرتے ہونگے مگر اب ہم برداشت نہیں کرینگے ۔موصوف نے جارحانہ رخ میں پولیس محکمہ سے مخاطب ہوکر کہا کہ یہ بات نوٹ کر لیں شہر کا لا اینڈ آرڈر برقرار رکھنے کی ذمہ داری پولس انتظامیہ کی ہے ۔ کولکتہ کمپنی کو ہم برداشت کررہے ہیں۔ جب تک میں ایم ایل اے تھا پرائیویٹ کمپنی کو شہر میں قدم رکھنے نہیں دیا ، پاور کمپنی کے ملازمین کی دھاندلی نہیں چلے گی ۔انہوں نے کہا کہ عوام کے گھروں تک بجلی کمپنی کے ملازمین میٹر نکالنے، لائن کٹ کرنے کے لئے دادا گری کرتے ہیں تو انھیں ایسا کرنے مت دو یہ بات میں آصف شیخ بول رہا ہوں ۔موصوف نے کہا کہ بجلی کمپنی پہلے شہر کے ٹرانسفارمر ، تار کھمبے بدلی کرے اسکے بعد میٹر تبدیل کرنے کے لئے آنا۔موصوف نے یہ بھی کہا کہ رونق آباد ، گرواروارڈ ، مدنی نگر ، محوی نگر وغیرہ علاقے میں پاور سب اسٹیشن سے پاور کی شکایات دور نہیں کی گئی تو یکم نومبر کے بعد سے مدنی نگر پاور سب اسٹیشن چلنے نہیں دیا جائے گا ۔شیخ آصف نے کہا کہ یہ بات کان کھول کر سن لو مہاوترن والوں ، یہ شہر میرا ہے ۔شیخ آصف نے تعلیمی اداروں کی کارکردگی پر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دو سال سے ہم لاک ڈاؤن کی مار جھیل رہے ہیں ، ہر والدین چاہتے ہیں کہ میرا بچہ اچھی اسکول میں تعلیم حاصل کریں ، لیکن پرائیوٹ اسکولوں کا جو ڈونیشن کے نام جنگل راج چل رہا ہے وہی ہرگز برداشت نہیں ۔ان پرائیویٹ اسکول والوں سے میری ہاتھ جوڑ کر اپیل ہیکہ وہ یہ سب بند کردیں ورنہ جس دن راشٹروادی کے ورکروں نے ٹھان لیا تو پھر سب کا کالا چٹھا باہر نکالا جائے گا اس لئے میری اپیل ہے کہ پرائیویٹ اسکول والوں کو لوٹ مار کے دھندے بند کر دینا چاہئے ، اب یہ سب نہیں چلے گا ہر معاملہ اب عوامی تحریک بنے گا۔اپوزیشن جماعتوں پر وار کرتے ہوئے شیخ آصف نے کہا کہ میرے خاندان کا کوئی بھی فرد کوآپریٹو ادارے کا الیکشن نہیں لڑے گا ، لیکن کواپریٹو اداروں میں دھاندل شاہی نہیں چلے گی ، بدعنوانی کو روکا جائے گا ، میں اعلان کر رہا ہوں ، اگر بنکر بھائیوں کا کوئی مضبوط پینل اس بدعنوانی کے خلاف الیکشن میں حصہ لیتا ہے تو میں اور میری پارٹی اسکے ساتھ کھڑی ہیں ۔ہم لوگ لڑینگے اور جیتینگے ، عوام کے لئے ، آج سے راشٹروادی کا چہرہ الگ ہوگا ، اب تانڈو مچے گا ، دو چار ہزار ووٹ سے کارپوریٹر بننے والوں کاجواب سیوا دل ہی دے گی ، میری خاندان پر کوئی انگلی اٹھائے گا اسکا جواب میں خود دونگا ، ہمارا خاندان ایک ہے ۔ہم سب ایک ساتھ ہیں ، سی بی آئی ، انٹی کرپشن ، کرائم برانچ کا دفتر کہاں ہے؟مجھے پتہ ہے ، مگر میرے پاس اتنا ٹائم نہیں ہے ، لیکن میرے کسی ورکر پر مہا گٹھ بندھن کے لوگوں نے نظر اٹھا کر بھی دیکھا تو ایسا شکنجہ کسونگا کے تم سوچتے رہے جاونگے کہ پالہ کس سے پڑا ہے؟ مجھے اب اس شہر کے لئے جینا اور مرنا ہے ، میں نے اپنے آپ کو اس شہر کے لئے وقف کر دیا۔شہر کی مذہبی تنظیموں اور بھی دینی جماعتوں کو مشورہ دیتے ہوئے شیخ آصف نے کہا کہ وہ ذرا اپنی پالیسی واضح کردیں ، مذہب الگ اور سیاست الگ رکھئے ۔سیاست کی آڑ میں بہت استعمال ہوگیا ۔ جب الیکشن آتا تب اسٹیج بدل جاتا ہے ۔شیخ آصف نے کہا کہ میں مذہبی افراد کا بہت احترام کرتا ہوں لیکن ابھی الیکشن آئے گا ، پھر خواتین کے اجتماع کئے جائیں گے اور کہا جائے گا بھیا تو ایسا کرتے ۔خدارا اس شہر کو دھوکہ مت دو ، صاف ستھری سیاست کرو ، اب شہر کو اور گمراہ مت کرو ۔عوام سے اپیل کر شیخ آصف نے کہا کہ اگر کوئی آپ کے پاس ووٹ مانگنے آئے تو اسکا گریبان پکڑ کر پوچھو تم نے کیا کیا ہے ۔مفتی اسماعیل قاسمی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے اعجاز عمر نے کہا کہ ، جنہیں کام کرنا ہوتا ہے وہ پی اے رکھتے ہیں ، انہیں تو کام کرنا ہی نہیں ہے ، تبھی انہوں نے ناسمجھ بیٹے عبد اللہ کو اپنا سرکاری پی اے بنا رکھا ہے ۔صرف 25 ہزار روپے کیلئے اپنے بیٹے کو پی اے بنانا اچھی بات نہیں ہے اگر انہیں 25 ہزار پیارا ہے تو ہم انکو چندہ کرکے دینگے لیکن ایک پڑھا کھا پی اے رکھ کر گائیڈ شہر کی تعمیر و ترقی کریں ۔اعجاز عمر نے مفتی اسماعیل کو مشورے دیا کہ وہ سیاست چھوڑ کر مذہب کی طرف لوٹ جائیں اور ہم سب کی نمائندگی کریں ۔انہوں نے کہا کہ پورے مہاراشٹر کے مسلمانوں کی نگاہ مالیگاؤں کی جانب لگی ہے۔شیخ آصف میں سیاسی قیادت کرنے کی صلاحیت ہے اور آپ مذہبی قیادت کریں ۔ اعجاز عمر نے کہا کہ آپ نے غلط راستہ اپنایا ہے ۔خدارا اب سنبھل جاؤ ۔اس اجلاس میں حافظ انیس اظہر نے کہا کہ مفتی صاحب اپنے مینو فیسٹو کو کاغذ کا ٹکرا مت سمجھنا یہ کل قیامت میں آپ کے گلے کا توک بن سکتا ہے ، میں مفتی صاحب سے گزارش کرتا ہوں کے وہ اپنے رب کی طرف مڑ جائے ، یہ حرکتیں بند کر دو ، آپ کو صرف استعمال کیا جارہا ہے ، آصف شیخ میں صلاحیت ہے انکے ہاتھوں کو مضبوط کیجیئے ۔انہوں نے مفتی اسماعیل کے مینو فیسٹو کا پوسٹ مارٹم کرتے ہوئے کہا کہ 19 عنوانات میں درج 91 کاموں کو کرنے کا وعدہ مفتی اسماعیل نے کہا تھا لیکن انہوں نے ایک وعدہ بھی نہیں کیا ۔نہ ہی انہوں نے خواتین کیلئے سلائی کلاس، مہندی کلاس اور دیگر وعدہ پورا کیا نہ ہی اسٹیڈی سینٹر بنوایا اور نہ ہی شہر میں تعمیری کام کئے وہ بالکل ناکام ہوگئے ہیں ۔اس پیغام موقع پر حاجی خالد شیخ نے کہا کہ ہم کو بہت سوچ سمجھ کر آنے والا الیکشن لڑنا ہے ، کیوں کے ہم نے ماضی میں بہت غلطیاں کی ہے ، ہم ایسے لوگوں کا انتخاب کرتے ہے جو کبھی عوام کے درمیان آتے ہی نہیں ہیں ۔موصوف نے کہا کہ ہمارے شہر کے ایم ایل اے کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے کیا؟ ، مفتی صاحب کو شہر میں رہنا چاہیئے ، شہر کی سڑکوں اور گٹروں کا حال دیکھو ، کیا ایم ایل اے اسے بنوا نہیں سکتا؟ انہوں نے کہا کہ مفتی صاحب کو سیاست چھوڑ کر واپس مذہبی کاموں میں لگ جانا چاہئے ، اگر آپ واپس دین کی خدمات کرنے لوٹ جاتے ہیں تو ہم سب آپ کے ساتھ ہے ۔ وہیں اس جلسہ عام سے رونق آباد سے راشٹروادی پارٹی سے امیدواری کے خواہش مند سوشل ورکر ریاض کچھی نے کہا کہ مجھے کام ہی سمجھتا ہے ، میں فالتو باتو پر دھیان نہیں دیتا ، میں شیخ رشید و آصف شیخ خانوادہ کے ساتھ کام کی بنیاد پر ہوں ، میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کا وہ آصف شیخ کا ساتھ دیں ۔اس سے قبل راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید کا عبّاس نگر چوک سے جلسہ گاہ تک علاقے کے نوجوانوں کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا ، اس پرہجوم جلسہ عام سے شاہ سلیم منا ،شفیق رانا ، صوفی انیس قادری ، ، اعجاز عمر و انیس اظہر، ریاض علی جابر شاہ، عادل پٹھان وغیرہ نے اظہار خیال کیا ۔جبکہ ارشاد انجم کی نظامت اور ظہیر احمد نے نظم راشٹروادی زندہ باد سے سامعین میں جوش بھر دیا ۔

لکھیم پور کھیری واقعہ کے خلاف مہاوکاس اگھاڑی میں شامل حلیف جماعتوں کا مہاراشٹر بند کا مشترکہ فیصلہ، شیخ آصف نے بی جے پی ہٹاؤ، دیش بچاؤ کا نعرہ دیا

مالیگاؤں: اترپردیش کے لکھیم پور کھیری میں پیش آنے والے شرمناک واقعہ کی ملک بھر کی انصاف پسند عوام کی جانب سے مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔مہا وکاس اگھاڑی حکومت نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے 11 اکتوبر 2021 بروز پیر مشترکہ طور پر بند کا اعلان کیا ہے۔

آج مالیگاؤں شہر راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جانب سے رشٹریہ وادی بھون میں منعقد پریس کانفرنس میں ضلع صدر شیخ آصف نے مہاوکاس اگھاڑی کے اس مشترکہ فیصلہ کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے شہر کی عوام اور صنعت کاروں سے اس بند میں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔

شیخ آصف نے کہا کہ اترپردیش کے لکھیم پور میں کسان طویل مدت سے متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔حال ہی میں اترپردیش کے وزیر داخلہ برائے امورِ مملکت اجے شرما کے بیٹے نے اپنی گاڑی سے کسانوں کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں متعدد کسان ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔اس طرح کی واردات اب تک نہیں دیکھی گئی۔ یہ صرف کسانوں کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ ہندوستان میں بسنے والے ہر شہری کا مسئلہ ہے۔ اگر کسان بچے گا تو دیش بچے گا۔اگر سیاہ زرعی قوانین واپس نہیں لئے گئے تو مہنگائی بڑھے گی اور براہ راست غریب متاثر ہوگا۔اس لئے ہمارا فرض بنتا ہے کہ آج کسانوں کے ساتھ کھڑے ہوں ان کی حمایت میں شہر کے کاروبار اور دکانیں بند رکھیں۔

این سی پی ضلع صدر شیخ آصف نے کہا کہ دیش کو بچانے اور بی جے پی کو ہٹانے کیلئے سب کو مل کر اس بند میں شامل ہونا چاہیے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ 11 اکتوبر پیر کے روز صبح 11 بجے سے شام 7 بجے تک تمام کاروبار اور دکانیں رضاکارانہ طور پر بند رکھیں۔این سی پی کے عہدیداران اور کارکنان اس بند کا کامیاب بنانے کیلئے شہر کے اہم مقامات اور سڑکوں پر گشت کریں گے اور لوگوں سے اپنا کاروبار اور دکانیں بند رکھنے کی درخواست کریں گے۔

شیخ اصف نے کہا کہ حالانکہ اسکول، کالجس، اسپتال اور میڈیکل جاری رکھے جائیں گے۔بند کے روز نیا بس اسٹینڈ کے پاس انتظامیہ کو طلب کیا جائے اور ان سے درخواست کی جائے گی کہ وہ بس اسٹینڈ کے پاس آکر مطالباتی میمورنڈم قبول کریں۔

اس کے علاوہ سنجئے گاندھی نرادھار اسکیم کمیٹی کی صدرات ملنے پر ضلع راشٹریہ وادی کانگریس پارٹی کے صدر شیخ آصف نے شکیل جانی بیگ کو مبارکبادپیش کی۔ہفت روزہ بیباک کی ایک خبر کے مطابق

مرکزی حکومت کی منظور شدہ و نافذ العمل سنجئے گاندھی نرادھار اسکیم کے تحت بزرگوں اور بیوہ، معذور افراد کو گرانٹ (فنڈ)فراہم کیا جاتا ہے ۔اس کیلئے  ایک مشترکہ کمیٹی کا قیام کیا گیا جس میں سرکاری افسران و غیر سرکاری (سماجی خدمتگار) شخصیات کو شامل کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ناسک ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے نے اس ضمن میں ایک اپوائنٹ مینٹ لیٹر جاری کرتے ہوئے حکم صادر کیا ہے کہ ناسک ضلع رابطہ وزیر و رسد و خوراک اور صارفین کے تحفظ کے وزیر چھگن بھجبل کی سفارش اور مہاراشٹر سرکار کے فیصلہ نمبر 3،4 کے مطابق مالیگاؤں شہر اور تعلقہ کیلئے سنجے گاندھی نرادھار گرانٹ اسکیم کمیٹی کے مطابق صدر، ممبران اور نائب سیکریٹری کے عہدوں پر تقرری کا عمل مکمل کیا گیا ہے۔ جن میں سرکاری حکام اور غیر سرکاری افراد کو شامل کیا گیا ہے ۔سماجی میدان میں کام کرنے والے شعبہ سے اس کمیٹی کے صدر کیلئے شکیل جانی بیگ کو صدر نامزد کیا گیا جبکہ پسماندہ طبقات ایس سی ۔ایس ٹی سےپنٹو اشوک ہیرے کو رکن،غیر سرکاری خواتین شعبہ سے محترمہ تسلیمہ زین العابدین کو رکن، او بی سی شعبہ سے عبدالقیوم عبدالحفیظ اور ونایک نارائن کھیرنار کو رکن نامزد کیا گیا ہے ۔اشوک نارائن دیشمکھ کو بطور رکن اوپن کیٹیگری سے تقرر کیا گیا ۔اسکے علاوہ معذور طبقہ سے نمائندگی کرنے والے آصف خان اجمل خان کو رکن اور انیل بابو راؤ کو تعلقہ میں سماجی خدمات انجام دینے کے شعبہ سے نامزد کیا گیا ہے ۔اسی طرح سینئر سٹیزن شعبہ سے شیخ شبیر شیخ موسیٰ کو رکن اور مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے متعلقہ پربھاگ آفیسر کو بطور رکن تقرر کیا گیا ہے اسکے علاوہ سنجئے نرادھار کمیٹی میں تحصیلدار کو نائب سیکرٹری اور نائب تحصیلدار کو رکن مقرر کیا گیا ہے ۔ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس آرڈر کے ساتھ حکومتی فیصلے 2018 اور 2019 کے مطابق درج تمام شرائط کی پابندی سے عمل آوری کی جائے ۔موصوف نے اس آرڈر کی ایک کاپی وزیر رسد و خوراک، چھگن بھجبل، چیف سیکرٹری سماجی انصاف محکمہ منترالیہ ،ڈویژنل کمشنر ناسک رینج ، پرانت آفیسر ، تحصیلدار ،اور نئے تقرر کئے گئے صدر و اراکین کمیٹی کو روانہ کی ہے ۔

شہر کی عوام حیدرآباد کا پارسل واپس حیدرآباد بھیجنے کیلئے تیار، کارپوریشن کا اگلا میئر بھی این سی پی کا ہوگا: شیخ آصف

مالیگاؤں :مالیگاؤں شہر میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کی زمینی کارکردگی بہتر اور مضبوط ہوتی جارہی ہیں اور جس طرح مالیگاؤں شہر کی عوام کے حوالے سے شیخ آصف نے ہم سے وعدہ کیا ہے کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن پر آئندہ میئر راشٹروادی کانگریس پارٹی کا بنائیں گے تو پھر ایسی بات پر میں بھی عوام کے بیچ وعدہ کرتا ہوں کہ اگر مالیگاؤں شہر میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کا میئر بنتا ہے تو پھر ہم بھی مالیگاؤں شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے 100 کروڑ روپیہ کا تحفہ دینگے۔اسطرح کا اظہار مہاراشٹر پردیش راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر و ریاست کے وزیر آبپاشی جینت پاٹل نے اے ٹی ٹی ہائی اسکول میں دو اکتوبر کے موقع پر راشٹروادی کانگریس پارٹی کے زیر اہتمام منعقدہ راشٹروادی پریوار سنواد یاترا کے اجلاس سے کیا ۔
صوبائی وزیر جینت پاٹل نے پارٹی لیڈران و عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پریوار سنواد یاترا کے دوران انہوں نے ریاست کے 150 مختلف اسمبلی حلقوں کا دورہ کیا، ہر حلقے کے جائزہ اجلاس میں کارگزاری سنی لیکن مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی جس سطح پر کام کررہی ہیں  وہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ شیخ آصف سب سے کامیاب، مضبوط اور تمام ضلع صدور میں سب سے اہم ہیں۔کہ اتنے کم عرصہ میں انہوں نے شہر میں این سی پی کو جو استحکام بخشا ہے وہ قابل تعریف ہے۔جینت پاٹل نے کہا کہ عوام 2024ء کے اسمبلی انتخابات میں شیخ آصف کو رکن اسمبلی منتخب کریں۔راشٹروادی کانگریس پارٹی ہر ممکن طور پر راشٹروادی کے ورکروں کے ساتھ کھڑی ہے۔موصوف نے مرکزی حکومت کی پالیسیوں پر جم کر تنقید کی اور کہا کہ آج ملک کی معیشت سنگین بحران کا شکار ہے اور مودی جی امریکہ و مغربی ممالک کے دلدادہ بنے گھوم رہے ہیں ۔انہوں نے بی جے پی حکومت کی انتقامی کارروائی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں عجیب طرح کی سیاست کی جارہی ہیں ۔سیکولر پارٹیوں کے لیڈران اور اقلیتی نوجوانوں کو اے ٹی ایس ATS، ای ڈی ED اور سی بی آئی CBI کے ذریعے حراساں کیا جارہا ہے ۔جیل میں ٹھونس دیا جارہا ہے اور پتہ ہی نہیں چل رہا ہے کون گرفتار کرکے لے گیا ہے۔ جینت پاٹل نے کہا کہ آج سے پہلے مہاراشٹر میں ایسی سیاست میں نے کبھی نہیں دیکھی ۔انہوں نے کہا کہ آج ملک میں مہنگائی آسمان چھو رہی ہیں اور مودی جی بھارتیہ کمپنیوں کو پرائیویٹ لمیٹڈ بنا رہے ہیں ۔موصوف نے مالیگاؤں کی عوام سے اپیل کی کہ آج بی جے پی سے مقابلے کرنے کیلئے جو مہا اتحاد کیا جارہا ہے اسے مضبوط بنانے کیلئے سیکولر پارٹیوں کا ساتھ دینا چاہیے۔اس سے قبل مقامی این سی پی کے صدر شیخ آصف نے راشٹریہ وادی کانگریس پارٹی کے عہدیداران وکارکنان کے جائزہ اجلاس میں پارٹی کی کارکردگی پیش کی۔موصوف نے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں این سی پی شہر کاگزار صدور ،یوا اکائی،اقلیتی سیل، سیوا دل سیل، خواتین ونگ، بلاک صدور، کے عہدیداران و اہم ذمہ داران کی ایک جمبو جیٹ باڈی تشکیل دی گئی ۔موصوف نے  پارٹی میں اپنے چار ماہ کے سفر کی روداد بیان کی۔انہوں نے کہا کہ پارٹی نے جس امید اور بھروسے پر انہیں ضلعی صدر کا عہدہ دیا ہے انہوں نے حتی الامکان اس امید پر پورا اترنے کی کوشش کی ہے۔شیخ آصف نے جینت پاٹل کو یقین دلایا کہ وہ آئندہ بھی اسی تیزی و تندہی کے ساتھ پارٹی کو مستحکم کرنے کیلئے کام کریں گے۔انہوں نے عوام کی ایما پر جینت پاٹل سے وعدہ کیا کہ وہ آئندہ کارپوریشن انتخابات میں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن پر این سی پی کا پرچم لہرایں گے۔اور انشا اللہ میونسپل میئر بھی راشٹروادی کانگریس پارٹی کا ہی بنائیں گے ۔شیخ آصف نے قومی و ریاستی سیاسی منظرنامہ پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک کو دو فرقہ پرست جماعتوں سے پاک کرنا ضروری ہے ۔ایک پارسل جو حیدرآباد سے آیا ہے اسے واپس بھیجنا ہے اور دوسرا گجرات کے پارسل کو ۔شیخ آصف نے کہا کہ آئندہ کارپوریشن اور اسمبلی چناؤ میں مالیگاؤں سے مجلس کا پارسل حیدرآباد روانہ کرنے کا آغاز ہوگا تو ملک بھر سے مجلس کو حیدرآباد میں سمٹ کر رہنا پڑے گا ۔کیونکہ مالیگاؤں سمیت ملک کے مسلمان اب جذبات میں بہنے والے نہیں ہیں اور دھوکہ کھانے والے نہیں ۔اس اجلاس میں ممبئی سے تشریف لائے این سی پی سنواد یاترا کے لیڈران نے شہر این سی پی کے عہدیداران سے کارگزاری سنی اور ان کے احوال کے جائزہ لیا اور اس بات کا اعتراف کیا کہ قلیل مدت میں شیخ آصف نے مالیگاؤں میں پارٹی کو استحکام بخشا ہے۔ان کی امید سے بڑھ کر کارکردگی انجام دی گئی ہے۔اس موقع پر مالیگاؤں این سی پی سیوا دل ۔یوتھ ونگ ،لیڈیز ونگ ،مایناریٹی سیل وغیرہ نے آپکی کارگزاری پیش کی جس پر ذمہ داران نے اطمینان کا اظہار کیا ۔اس پروگرام میں راشٹروادی مہیلا سیل کی ریاستی صدر روپالی تائی ،ستش گنوانے، صوفی انیس قادری، شاہد ریشم والا، شفیق رانا، ایڈوکیٹ ہدایت اللہ ،سلیم رضوی، چراغ کانڈی والا ،جابر شاہ وغیرہ نے اپنے خیالات کا کیا ۔اس موقع پر جنتا دل، شیو سینا، آر پی آئی اور مجلس کو چھوڑ کر راشٹروادی کانگریس پارٹی میں شامل ہونے والے درجنوں افراد کا استقبال جنت پاٹل کے ہاتھوں کیا گیا ۔شکیل جانی بیگ اور ارشاد انجم نے پروگرام کی نظامت سنبھالی جبکہ راشٹروادی پریوار سنواد یاترا میں معروف شاعر عبدالواحد انصاری نے نظم، گیت اور اشعار پیش کر پروگرام کو چار چاند لگا دیااور سامعین میں جوش بھردیا ۔اس کامیاب پروگرام آور عوام کی بے پناہ محبتوں کا شیخ آصف اور جینت پاٹل نے شکریہ ادا کیا۔
 

راشٹریہ وادی کانگریس پارٹی کے مختلف سیل اور ونگ کے عہدیداران و کارکنان کے اجلاس میں شیخ آصف نے چار ماہ کی کارگزاری پیش کی

مالیگاؤں: شہر راشٹروادی کانگریس کی جانب سے آج 26 ستمبر 2021ء بروز اتوار اے ٹی ٹی ہائی اسکول میں پارٹی کے مختلف سیل اور ونگ کے عہدیداران، کارکنان اور ورکنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ریاستی وزیر برائے خوراک چھگن بھجبل نے شرکت کی۔اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راشٹریہ وادی کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر شیخ آصف نے پارٹی کی اب تک کی کارکردگی اور مخلتف کمیٹیوں کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی صدارت ملنے کے بعد سے انہوں نے شہر میں پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے سخت محنت کی ہے۔ پارٹی کے سربراہ شرد پوار اور دیگر لیڈران کی رہنمائی میں انہوں نے مختلف ونگ تشکیل دیئے اور عملی سیاست کے نظریہ کی عوام کے سامنے پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار ماہ میں شہر کی عوام اور خاص طور پر نوجوانوں نے جس طرح راشٹریہ وادی کانگریس پارٹی کی  پذیرائی کی ہے اس سے اندازہ ہوتا آج شہر میں پارٹی کس قدر مضبوط ہوئی ہے۔مد مقابل سیاسی جماعتیں راشٹریہ وادی کانگریس پارٹی کی اس مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، ایک مہاگٹھ بندھن بنانے کی تیاری کی جارہی ہے، یہ این سی پی کی طاقت کا ثبوت ہے۔

شیخ آصف نے شہر کے خستہ حال راستوں کا ذکر کرتے ہوئے، شہر کی فلاح وبہبود اور ترقی کیلئے چھگن بھجل سے خصوصی فنڈ جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔

چھگن بھجل نے پارٹی کارکنان سے خطاب کے دوران کہا کہ شیخ آصف نے اعلی لیڈر شپ کی رہنمائی میں کافی حوصلہ بخش کام کیا ہے۔کانگریس پارٹی چھوڑنے کے بعد شیخ آصف سے متعلق خبروں کے ذریعے علم ہوا کہ مخلتف قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہے کہ کس پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔ شیخ آصف سے ملاقات کے دوران ہم نے انہیں پارٹی کی پالیسی اور نظریات بتائے، شیخ آصف نے تمام شرائط کو قبول کیا اور پارٹی نے ان کی کام کرنے کی لگن، ہمت اور حوصلے کو دیکھتے ہوئے انہیں ضلعی صدر کا عہدہ تفویض کیا۔چھگن بھجبل نے کہاکہ شیخ آصف عوام کی خدمت کرنے والا لیڈر ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہمیں یقین تھا کہ وہ کانگریس سے استعفی دینے کے بعد گھر نہیں بیٹھے گا بلکہ عوام کی خدمت کرنے والی پارٹی میں شامل ہوگا۔

ریاستی وزیر نے کرونا وباء کے دوران مالیگاؤں کے سماجی کارکنان اور عوام کے ذریعے کئے گئے کاموں اور منصورہ کے کاڑھا کا ذکر کرتے ہوئے شہر کی عوام کی ستائش کی۔شہر کی ترقی کیلئے خصوصی فنڈ جاری کرنے کے شیخ آصف کے مطالبہ پر چھگن بھجبل نے کہا کہ کرونا کے سبب ایک آدمی سے لے کر حکومتیں تک معاشی تنگی کا شکار ہیں لیکن اگر اس شہر کی ترقی کیلئے خصوصی فنڈ کی ضرورت ہے تو حکومت ضرور فنڈ دےگی۔

چھگن بھجبل نے کہا کہ آصف شیخ کی ہمت اور کاموں کو دیکھ کر مہاراشٹر راشٹروادی کانگریس پارٹی نے مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کی صدارت دی ہے۔آصف شیخ غریبوں کے لیڈر ہیں اور کام کرنے والوں کو عزت ملتی ہے لیکن انہیں صبر سے کام لینا ہے ۔انہیں ڈرنا نہیں چاہیے ۔مزید ہمت و حوصلہ رکھیں اور عوام کے سکھ دکھ میں برابر کے شریک رہیں ۔لوگوں کے درد کو بانٹنے والے ہمیشہ دلوں میں رہتے ہیں ۔غریبوں کے کام کریں، غریب ہمیشہ احسان مند رہتے ہیں اور یہی سب کام شیخ آصف کی مقبولیت میں اضافہ کررہے ہیں۔ موصوف نے اے ٹی ٹی ہائی ہائی اسکول کیمپس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مالیگاؤں شہر کی ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ کورونا سے پوری دنیا متاثر ہوئی، عوام کے جیب خالی ہوگئے، کاروبار متاثر ہوئے اور سرکاروں کے بجٹ پر بھی اثر ہوا لیکن سرکار نے عوام کی زندگی کو بچانے ترجیح دی ۔انہوں نے مالیگاؤں کارپوریشن کے کورونا ایام میں کئے گئے کاموں کی بھی ستائش کی ۔چھگن بھجبل نے کہا کہ انسانیت ہی سب سے بڑا فریضہ ہے ۔ قومی دولت پر عوام کا بھی حق ہے اور ہم عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے ۔انہوں نے مقدمہ برسراقتدار پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ڈیوائد اینڈ رول کیا جارہا ہے لیکن انسانیت اسے برداشت نہیں کریگی ۔انہوں نے ہندو مسلم اتحاد سے متعلق کہا کہ جب مالیگاؤں شہر کورونا کا ہاٹ اسپاٹ بنا تو ہم سب فکر مند ہوگئے اور ہم سب نے مل کر مالیگاؤں کو کورونا سے پاک کیا ۔مالیگاؤں نے بڑھ چڑھ کر پورے ملک کی خدمت کی اور کورونا کاڑھا سے لوگوں کو فائدہ پہنچایا ۔بھجبل نے کہا کہ میں مہاتما پھلے، امبیڈکر اور شاہو مہاراج کا فالوور ہوں ۔یہی انسانیت کا درس دیتے ہیں ۔شرد پوار بھی انہیں خیالات کے ماننے والے ہیں ۔بجھبل نے خواتین کی تعلیم پر زور دیا اور کہا کہ ساوتری بائی اور فاطمہ شیخ نے لوگوں کو تعلیم سے آراستہ کیا ۔اب ہمیں اپنی خواتین کو تعلیم کے میدان میں آگے لانا ہے ۔شرد پوار نے خواتین کو آگے لایا ۔50 فیصد خواتیں کا ریزرویشن کروایا ۔انہوں نے موجودہ حالات پر کہا کہ انصاف کی چکی آہستہ چلتی ہیں لیکن آٹا باریک پستی ہیں ۔ہمیں ایسے حالات میں صبر رکھنا ہے ۔

موصوف نے انسانیت کے حوالے سے کہا کہ ناندگاؤں میں سیلاب آیا تو مالیگاؤں کارپوریشن کمشنر اور میئر نے اپنا فریضہ بحسن و خوبیوں انجام دیا میں انکا شکریہ ادا کرتا ہوں۔موصوف نے کہا کہ شیخ آصف کو ابھی بہت کام کرنا ہے ہم انہیں کہتے ہیں کہ لگے رہو آصف بھائی، ہم تمھارے ساتھ ہیں ۔موصوف نے اردو میڈیا سینٹر میں حاضری لگائی جہاں صحافیوں نے ریاستی وزیر چھگن بھجبل کا استقبال کیا۔

راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے مختلف شعبوں اور ونگ کے ذمہ داران میں عہدوں اور ذمہ داریوں کی تقسیم، 80 فیصد سماج کارن اور 20 فیصد راج کارن کے تحت میدانِ عمل میں اترنے کا عزم

راشٹریہ وادی کانگریس پارٹی کی جانب سے آج 16 ستمبر 2021ء بروز جمعرات ایک تقریب کے دوران پارٹی کے مختلف شعبوں اور ونگ کے ذمہ داران اور عہدیداران کا تقرر عمل میں آیا۔ضلع راشٹریہ وادی کانگریس اور راشٹریہ وادی کانگریس یوا ونگ کی مشترکہ تقریب میں کیمپ، سنگمیشور سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں پارٹی کی ساکھ کو مستحکم کرنے اور سماجی مسائل حل کرنے کیلئے 175 عہدوں پر کارکنان کا تقرر عمل میں آیا۔ اس میں صدر، نائب صدر، سکریٹری، جنرل سکریٹری اور ترجمان کے عہدے شامل ہیں۔اس کے علاوہ یوا راشٹریہ وادی کانگریس کے 200 کارکنان کو بھی مختلف عہدے تفویض کئے گئے۔
اس موقع پر راشٹریہ وادی کانگریس کے صدر شیخ آصف نے کہا کہ پارٹی سربراہ شرد پوار کے نظریہ 80 فیصد سماج کارن(کام) اور 20 فیصد راج کارن کے تحت شہر مالیگاؤں راشٹریہ وادی کانگریس میں عہدیداران کا تقرر عمل میں آیا۔ اسی نظریہ کو عوام تک پہنچانے کیلئے عہدیداران کو مختلف ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں اور امید ہے کہ اس کے ذریعے کارکنان و عہدیداران محنت کریں گے اور پارٹی کو استحکام عطا کریں گے۔شیخ آصف نے نومنتخب عہدیداران کو ہدایت دی کہ وہ پارٹی کے نظریہ کو سمجھیں اور اسے عوام تک پہنچائیں۔سماج کے ہر طبقہ تک رسائی حاصل کریں، ان کے مسائل جانیں اور انہیں حل کرنے کی کوشش کریں۔پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے کارکنان اور عہدیداران مستعد ہوجائیں۔شیخ آصف نے مزید کہا کہ پارٹی نے گذشتہ کچھ عرصہ میں شہر کی عوام اور شہری مسائل کی مناسبت سے متعدد سیل اور ونگ تشکیل دیئے ہیں اور عہدیداران کا تقرر بھی کیا ہے۔آئندہ یکم اکتوبر سے تمام ونگ کے ذمہ داران اور کارکنان طے شدہ لائحہ عمل اور منصوبہ بندی کے مطابق زمینی سطح پر محنت کا آغاز کریں گے،عوام کے مسائل جاننے کیلئے محلہ محلہ جائیں گے۔ اس کے علاوہ خواتین ونگ کے ذمہ داران خواتین کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے سینہ سپر ہوں گے۔راشٹریہ وادی کانگریس صدر نے کہا کہ اب باقائدہ طور پر عملی میدان میں اترنے کا وقت آگیا ہے، بوقت ضرورت پارٹی کی اعلی کمان میں شامل لیڈران کو بھی مالیگاؤں مدعو کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ کل بروز جمعہ کو ہونے والے راشٹریہ وادی کے استقبالیہ جلسے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارا جلسہ استقبالیہ جلسہ ہے۔شہید عبدالحمید روڈ اور اس سے متصل کئی علاقوں کے نوجوانوں کی دیرینہ خواہش تھی کہ وہ استقبالیہ جلسہ کا انعقاد کریں۔ حال ہی میں دیگر سیاسی جماعتوں نے بھی جلسوں کا انعقاد کیا لیکن ہم نے دیڑھ ماہ قبل اس جلسے کی منصوبہ بندی تھی۔ ہمارا جلسہ کوئی جوابی کارروائی یا کسی عمل کا ردعمل نہیں ہے۔

 

قبرستان کیلئے زمین مختص نہ کئے جانے کی صورت میں سخت احتجاج کا انتباہ، میونسپل کمشنر نے جنرل بورڈ میٹنگ میں عنوان شامل کرنے کا یقین دلایا

مالیگاؤں:(پریس ریلیز )گرو وار وارڈ مالدہ قبرستان سنگھرش کے وفد نے سابق رکن اسمبلی و قبرستان سنگھرش سمیتی کے کنوینر آصف شیخ کی قیادت میں میونسپل کمشنر بھالچندر گوساوی سے ملاقات کی ۔میونسپل میئر طاہرہ شیخ کو بھی مکتوب دیا گیا۔ کانفرنس ہال میں اس علاقے کی سرکردہ تعلیمی، مذہبی وہ سماجی شخصیت کی موجودگی میں آصف شیخ نے میونسپل کمشنر کو مطالباتی مکتوب پیش کرتے ہوئے کہا کہ مالدہ گٹ 44 میں ساڑھے آٹھ ایکر زمین خالی ہے اور وہ زمین کسی کی نجی ملکیت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ۔۔۔پولیس محکمہ میں ملازمت کے دوران داڑھی رکھنا، کیا کہتا ہے دستور کا آرٹیکل-25؟-25-of-the-Constitution-say.html

لیکن اتنی بڑی زمین اس علاقے میں کارپوریشن کے پاس بھی نہیں ہے اس لئے کارپوریشن اس پرائیویٹ زمین کو قبرستان کیلئے ریزرو کرے اور اسکی موجودہ قیمت زمین مالک کو ادا کرے کیونکہ اس علاقے میں تقریبا سوا لاکھ افراد رہائش پذیر ہیں۔

گرووار وارڈ سے لگ کر اطراف میں دیڑھ سے دو تین کلو میٹر تک قبرستان نہیں ہے ۔نیشنل ہائی وے کے اس پار بھی مالدہ شیوار میں ایک آبادی بڑی آبادی ہے اور انہیں اپنے اقرباء کے انتقال پر تدفین کیلئے قبرستان کی سہولیت مہیا نہیں ہے ۔میت کی تدفین کیلئے دور دراز کا راستہ عبور کر شہر کے مرکزی حصہ میں آنا پڑتا ہے اس لئے کارپوریشن اس زمین کو اکوائر کرے ۔شیخ آصف نے کہا کہ اگر کارپوریشن نے اس مطالبہ کو بروقت حل نہیں کیا اور مالدہ کے ڈیولپمینٹ پلان میں قبرستان کیلئے زمین مختص نہیں کی تو سخت تحریک چلائی جائے گی۔ وفد کے مطالبات کو بغور سننے کے بعد کمشنر نے تیقن دیا کہ آئندہ ہونے والی جنرل بورڈ میٹنگ میں اس عنوان کو شامل کیا جائے گا اور آنے والے دنوں میں اس تجویز پر مثبت فیصلہ لیا جائے گا ۔ایسا ہی بیان میئر طاہرہ شیخ نے دیا اور کہا کہ ہم جنرل بورڈ میٹنگ میں اس عنوان کو شامل کریں گے ۔

 

سابق رکن اسمبلی کا جنرل اسپتال دورہ، شکایتی مکتوب کے ساتھ اہم مدعوں پر انتظامیہ سے گفت وشنید، جنرل اسپتال انتظامیہ زچگی کی مریضاؤں کو دھولیہ ریفر کرنے پر بضد کیوں ہے: آصف شیخ

مالیگاؤں: مالیگاؤں شہر اور مسائل کا چولی دامن کا ساتھ رہا ہے۔یہاں وقفہ وقفہ سے نئے نئے مسائل جنم لیتے رہتے ہیں۔تعلیم سے کر روزگار، بنیادی سہولیات، طبی سہولیات تک مسائل کا انبار لگا ہوا ہے۔آج سابق رک  اسمبلی آصف شیخ نے مالیگاؤں جنرل اسپتال کا ہنگامی دورہ کرتے ہوئے جنرل اسپتال کے ذمی داران سے ملاقات کی اور ایک شکایتی مکتوب دیا۔اس مکتوب کی کاپیاں وزیرصحت راجیش ٹوپے، مہاراشٹر حکومت، ناسک سول سرجن کو بھی روانہ کی گئی۔اس تعلق سے شیخ آصف نے بتایا کہ جنرل اسپتال میں ڈیلیوری کیلئے لائی جانے والی خواتین کو دھولیہ سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے وہ ذہنی و جسمانی تکالیف میں مبتلاء ہوتی ہیں۔شیخ آصف نے متنبہ کیا کہ فوری طور پر ان مسائل کو حل کیا جائے بصورت دیگر جنرل اسپتال میں احتجاج کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں پورلوم مزدوروں اور محنت کشوں کا شہر ہے۔یہاں غریب عوام کی ایک بڑی تعداد بستی ہے۔کافی دنوں سے انہیں یہ شکایت موصول ہقرہی تھی کہ ڈیلیوری کے آنے والی غریب خواتین کو سیزر کیلئے دھولیہ منتقل کیا جارہا ہے جب انہیں فوری طبی امداد کی سخت ضرورت ہوتی ہے۔آصف شیخ نے کہا کہ سول اسپتال انتظامیہ زچگی کیلئے لائی جانے والی خواتین کو دھولیہ ریفر کرنے پر بضد کیوں ہیں۔یہ انتہائی افسوس ناک معاملہ ہے۔حکومت نے مالیگاؤں کے شہریان کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے سول اسپتال جاری کیا ہے تو پھر کیا وجہ ہے کہ مریضوں کو دھولیہ ریفر کیا جارہا ہے۔انہوں نے اسپتال انتظامیہ سے سوال کیا کہ اس کے پس پشت کیا وجوہات ہیں۔اسپتال میں اب تک سیزر کیلئے جدید ترین آپریشن تھیٹر بھی موجود نہیں ہے۔مہاراشٹر حکومت کا محکمہ صحت مالیگاؤں جنرل اسپتال پر توجہ کیوں نہیں دے رہا ہے؟