Kangna Ranaut Vs Varun Gandhi, kangna Ranaut Controversial statement, Bollywood News, News18 Urdu, Dailyhunt Urdu

کنگنا نے لاکھوں مجاہدینِ آزادی کی توہین کی ہے، اس سوچ کو پاگل پن کہوں یا پھر ملک سے غدّاری: ورون گاندھی

فلم ادکارہ کنگنا رناوت نے آج کہا کہ ہندوستان کو حقیقی آزادی 2014ء میں ملی۔ کنگنا کے اس بیان پر بی جے پی رکن پارلیمان ورون گاندھی نے کہا کہ میں اسے پاگل پن کہوں کا ملک سے غداری؟ واضح رہے کہ ورون گاندھی گذشتہ کچھ عرصے سے اپنی ہی پارٹی سے بدظن ہیں۔

کنگنا رناوت کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے کیونکہ کئی مشہور شخصیات نے کنگنا رناوت کے مذکورہ بیان کی شدید مذمت کی ہے۔

دراصل ایک نیشنل میڈیا نیٹ ورک کی سالانہ سمیٹ میں کنگنا رناوت کو بطور مہمان مقرر مدعو کیا گیا تھا۔ اس دوران انہوں نے ہندوستان کی آزادی سے متعلق ساورکر، رانی لکشمی بائی اور سبھاش چندر بوس کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ جانتے تھے کہ خون بہے گا لیکن یہ ہندوستانی خون نہیں ہونا چاہیے۔ بے شک انہیں اعزاز دیا جانا چاہیے۔وہ آزادی نہیں تھی وہ بھیک تھی۔ہمیں 2014ء میں اصلی آزادی ملی ہے۔

بی جے پی رکن پارلیمان ورون گاندھی نے کنگنا رناوت کے وائرل ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کبھی مہاتما گاندھی کی قربانی کی تضحیک، ان کے قاتل کے تئیں عزت، اب منگل پانڈے سے لے کر رانی لکشمی بائی، بھگت سنگھ، چندر شیکھر آزاد، نیتا جی اور دیگر لاکھوں مجاہدینِ آزادی کی یہ توہین، میں اس سوچ کو پاگل پن کہوں یا پھر ملک سے غداری؟

وہیں فلم انڈسٹری کے کمال راشد خان نے ٹوئیٹر پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بے وقوف کنگنا رناوت نے کہا کہ ہندوستان کو آزادی 1947ء میں نہیں ملی تھی۔وہ والی آزادی تو بھیک تھی۔دراصل ہندوستان کو 2014ء میں آزادی ملی تھی۔آج بھگت سنگھ، ادھم سنگھ اور ان جیسے دیگر مجاہدینِ آزادی یہ سن کر جنت میں رو رہے ہوں گے۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: