Articles by "Mufti Mohammad Ismail Qasmi"
Showing posts with label Mufti Mohammad Ismail Qasmi. Show all posts

نرس اور وارڈ بوائز کے ذریعے مریضوں سے رقم کا مطالبہ کئے جانے کے معاملے میں انتظامیہ سے باز پرس
مالیگاؤں: رکن اسمبلی مفتی محمد اسمعیل نے آج شام 4 بجے مالیگاؤں جنرل اسپتال کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے اسپتال کے انچارج ڈاکٹر مہالے اور اسپتال انتظامیہ کے ساتھ ایک جائزاتی میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں رکن اسمبلی مفتی محمد اسمعیل نے اسپتال کو دیئے گئے دیڑھ کروڑ ایم ایل اے فنڈ کی تفصیلات طلب کی اس کے علاوہ گذشتہ ماہ میں اسپتال انتظامیہ کی کارکردگی جائزہ لیا۔ جائزہ رپورٹ دیکھنے کے بعد انہوں نے اسپتال انتظامیہ کو بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی صلاح دی اور اپنے فرائض بخوبی انجام دینے، اور مریضوں کسے بہتر سلوک کرنے مشورہ دیا۔ 
اس کے علاوہ رکن اسمبلی نے کہا کہ ایسی باتیں بھی سامنے آرہی ہیں کہ جنرل اسپتال میں ڈیلیوری کیلئے آنے والی خواتین کے اہل خانہ سے یہاں کا اسٹاف اور نرسیز رقم کا مطالبہ کرتی ہیں۔ رقم دیئے جانے کی صورت میں ہی ان کا علاج بہتر ہوتا ہے اور سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ رکن اسمبلی مفتی محمد اسمعیل نے کہا کہ اگر ایسا کچھ ہورہا ہے تو یہ سب بند ہونا چاہیے انتظامیہ کو اس معاملے میں خاطیوں پر کارروائی کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اب وہ ہر ماہ جنرل اسپتال کا دورہ کریں گے اور اسی طرح انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ اس کے علاوہ اسپتال انتظامیہ کو درپیش مسائل کے حل اور اسپتال میں ضروری سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔
اس میٹنگ میں جنرل اسپتال کے انچارج ڈاکٹر مہالے کی جانب سے انتظامیہ کے ایک نمائندے نے ایم ایل اے کی جانب سے فراہم کردہ گنڈ کی تفصیلات پیش کیں۔انہوں نے بتایا کہ اب تک یمیں 10 ہزار ڈسپوز ایبل پلاسٹک گلوز، انجکشن ایک ہزار، پی پی ای کٹ 2500، ٹیبلیٹ پیرا سیٹامال پہلے 50 ہزار، اور دوبارہ 50 ہزار، ہائیڈروسی کلوگزی 5 ہزار، نیبو لائزر مشین12، وینٹیلیٹر بڑوں کیلئے ایک اور دیگر لوازمات موصول ہوچکے ہیں جبکہ 40 سے 50 لاکھ کے مزید لوازمات آنا باقی ہے۔
اسپتال انتظامیہ نے رکن اسمبلی کو مکمل تفصیلات پیش کرتے ہوئے ان کا استقبال کیا اور آئندہ بہتر طریقے سے خدمات انجام دینے کا یقین دلایا۔
رکن اسمبلی کا انتخابی منشور (مینی فیسٹو) ٹھیلہ گاڑی پر رکھ کر قدوائی روڈ پر گھمایا جائے گا

مالیگاؤں : 23 اکتوبر (پریس ریلیز) راشٹروادی کانگریس پارٹی کے رابطہ کار شکیل جانی بیگ نے آصف شیخ کے توسط سے موجودہ رکن اسمبلی پر تنقید کی کہ24 اکتوبر 2019 کو مالیگاؤں سینٹرل اسمبلی الیکشن میں جس طرح جھوٹ اور دروغ گوئی کا سہارا لیکر شہر کی عوام کو مذہب کے نام پر دھوکہ دیا گیا اور کامیابی حاصل کرلی گئی۔ اس وقت 2019 میں مفتی اسماعیل نے دوران الیکشن ایک اور جھوٹ کا سہارا لیا تھا۔ 
ایم ایل اے موصوف نے اردو میڈیا سینٹر میں پریس کانفرنس لیکر الیکشنی منشور کا اجراء کیا اور آٹھ صفحات پر مشتمل مینی فیسٹو چھاپ کر شہر بھر میں تقسیم کروایا جس میں مفتی اسماعیل نے شہر کی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ میں چن کر آؤں گا تو شہر کا نقشہ بدل دونگا ۔موصوف نے وعدہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "بدلیں گے ہم شہر، بدلاؤ تحفظ کیلئے، بدلاؤ ترقی کیلئے عنوان دیکر 19 اہم عنوانات پر 91 کاموں کا وعدہ کیا لیکن ایک بھی کام انہوں نے نہیں کیا اور شہر کی عوام کو دھوکہ دیکر ابھی تک بے شرمی سے شہر میں گھوم رہے ہیں ۔اور اب مفتی اسماعیل کے ایم ایل اے شپ کے 24 اکتوبر کو دو سال مکمل ہورہے لیکن شہر جیسا کہ ویسا ہی ہے ۔نہ کوئی تعمیری کام ہے نہ روزگار، نا اسکول کالج، نہ اسٹڈی سینٹر، نہ خواتین کیلئے سلائی کلاس، نہ بنکروں کیلئے کوئی سہولیات نہ غریب بچوں کیلئے فلاحی اسکیم اور نہ اناج، نہ کام صرف ایم ایل اے موصوف شہر کی عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں ۔موصوف نے کہا کہ 24 اکتوبر اتوار کو شام پانچ 5 بجے اردو میڈیا سینٹر کے پاس سے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے تمام عہدیداران کا قافلہ مفتی اسماعیل کے الیکشنی مینی فیسٹو کو ایک گاڑی پر رکھ کر انوکھے انداز میں نکال کر  قدوائی روڈ پر واقع اسکول نمبر کے پاس محمدیہ چوک پر ختم کیا جائے گا ۔اس موقع پر راشٹروادی سیوا دل، یوتھ ونگ، اقلیتی سیل ،کامگار سیل ،ڈرائیور سیل ،بیوپاری سیل ،وی جے این ٹی سیل ،او بی سی سیل، مہیلا سیل سمیت تمام ونگ و سیل کے دیگر مقررین مفتی اسماعیل کی ناکارہ کارکردگی کے ناکام دو سال پر انوکھا احتجاج کریں گے اور اپنے خیالات کا اظہار کریں گے ۔راشٹروادی کانگریس پارٹی کے تمام ونگ و سیل کے عہدیداران سے اس انوکھے پروگرام میں شرکت کی گزارش کی گئی ہے ۔

تعلیمی اداروں، کوآپریٹیو سوسائٹیز اور مذہبی تنظیموں سے سے دوٹوک بات، سرکاری دفاتر میں اب کسی کی نوکر شاہی نہیں چلے گی ورنہ این سی پی کہرام مچادے گی: شیخ آصف

مالیگاؤں: رونق آباد میں شیخ آصف کے استقبال کے لئے منعقد ایک استقبالیہ جلسے خطاب کرتے ہوئے راشٹریہ وادی ضلعی صدر شیخ آصف نے کہا کہ اب شہر کی سیاست کا رخ تبدیل ہوگا۔ مذہب اور دین کے نام پر گمراہ کرنے والے ہوشیار ہوجائیں۔ مذہبی، تعلیمی، کوآپریٹیو اور سماجی تنظیمیں اپنی پالیسہ واضح کریں۔ انہوں نے کہا کہ این سی پی کا مشورہ ہے کہ آپ اپنے معاملات درست کرلیں ورنہ ہمیں مجبورا سخت اقدمات کرنے پڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔ممبئی: کری روڈ کی کثیر منزلہ عمارت میں آتشزدگی

اس استقبالیہ جلسے میں شیخ آصف کا جارحانہ تیور سامنے آیا۔انہوں نے کہا کہ شہر کے نوجوان اور مائیں بہنیں جذباتی ہیں اور جذبات میں اکثر ہم غلط فیصلہ کرلیتے ہیں۔

شیخ آصف نے قومی سیاست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارا مقابلہ بی جے پی، آر ایس ایس اور ان جیسی دیگر فرقہ پرست جماعتوں سے ہے۔مسلمانوں کی لڑائی شرد پوار، ممتا بنرجی، لالو پرساد یادو اور اکھلیش یادو جیسے سکیولر لیڈران لڑ رہے ہیں۔ شیخ آصف نے اویسی برادران پر طنز کستے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ مسلمانوں سے جھوٹی ہمدردی ظاہر کرتے ہیں انہیں گمراہ کرتے ہیں اور سکیولر ووٹوں کا بٹوارا کرکے بی جے پی کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔لیکن یاد رکھنا جب تک سکیولر پارٹیاں زندہ ہیں اس ملک کا مسلمان محفوظ ہے جس دن سکیولر پارٹیاں ختم ہوگئیں اس دن اللہ ہی ہمارا محافظ ہے۔شیخ آصف نے آئندہ انتخابات سے متعلق عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ اس بات کا فیصلہ کریں کہ کسے کارپوریٹر بنانا ہے، کسے رکن اسمبلی منتخب کرنا اور کسے میئر بنانا ہے؟ انہوں نے کہا کہ میں نے پانچ سال رکن اسمبلی رہتے ہوئے ہرسال اپنے کاموں کا حساب دیا۔ 24 اکتوبر کو موجودہ رکن اسمبلی کو دو سال مکمل ہونے والے ہیں، وہ اگر اس گمان میں ہوں گے کہ شہر کی عوام حساب نہیں مانگے گی تو یاد رکھو مہاگٹھ بندھن می  شامل تمام لوگ جوابدہ ہیں، انہیں حساب دینا ہوگا۔انہوں نے کھلا چیلنج کیا کہ آپ اپنے چاروں میئر کا حساب دو اور یہ بتادو کہ کیا بجٹ کے حساب سے کارپوریشن کی آمدنی ہوتی ہے؟

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔جاوید اختر نے آرین خان کا دفاع کیا، متعدد فلمی ستاروں نے بھی آرین کو بے گناہ قرار دیا

شہر کے ایم ایل اے دلی کیوں جاتے ہیں اسکا حساب بھی عوام کو دینا پڑے گا ۔ حضرت کا ناگ منی کا شوق ابھی ختم نہیں ہوا ہے ۔شیخ آصف نے کہا کہ میری معلومات میں ہے کے شہر میں تین ہزار کروڑ روپے بلیک منی آنے والا ہے ۔سوئز بینک کے کروڑوں روپے کے چکر میں حضرت کو پانچ کروڑ کا چونا لگادیا گیا ہے ۔دہلی کے ٹھگوں نے مالیگاؤں کے ایم ایل اے کو ٹھگ لیا ہے ۔آج شہر کا نمائندہ تین ہزار کروڑ روپے کے لئے دلی کے چکّر کاٹ رہا ہے ۔شیخ آصف نے مشہور مراٹھی ڈائلاگ پیش کرتے ہوئے کہا کہ "اتا ماجھی سٹکلی" ، اگر میری بات کوئی پہنچا سکتا ہے تو تمام ہی سرکاری ڈیپارٹمنٹ تک پہنچا دے۔سول اسپتال کے ڈاکٹروں کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آج کے بعد کسی خاتون کو ڈلیوری کے لئے دھولیہ شفٹ کیا گیا تو راشٹروادی کے ورکر تانڈاؤ مچا دینگے، اب سول اسپتال میں کسی کی دادا گیری نہیں چلے گی ۔موصوف نے کہا کہ کارپوریشن کی نوکر شاہی اور ، علی اکبر کے ڈاکٹر، ہیلتھ آفیسر بھی خبردار ہوجائیں ۔ اگر عوام کو پریشان کیا گیا تو یاد رکھنا میں معاف نہیں کرونگا ۔اسی طرح ایف ڈی او آفس اور راشن دکان والوں نے لائن ڈوری پکڑ لینا چاہیے ۔شیخ آصف نے کہا کہ تم ایم ایل اے سے نہیں ڈرتے ہونگے مگر اب ہم برداشت نہیں کرینگے ۔موصوف نے جارحانہ رخ میں پولیس محکمہ سے مخاطب ہوکر کہا کہ یہ بات نوٹ کر لیں شہر کا لا اینڈ آرڈر برقرار رکھنے کی ذمہ داری پولس انتظامیہ کی ہے ۔ کولکتہ کمپنی کو ہم برداشت کررہے ہیں۔ جب تک میں ایم ایل اے تھا پرائیویٹ کمپنی کو شہر میں قدم رکھنے نہیں دیا ، پاور کمپنی کے ملازمین کی دھاندلی نہیں چلے گی ۔انہوں نے کہا کہ عوام کے گھروں تک بجلی کمپنی کے ملازمین میٹر نکالنے، لائن کٹ کرنے کے لئے دادا گری کرتے ہیں تو انھیں ایسا کرنے مت دو یہ بات میں آصف شیخ بول رہا ہوں ۔موصوف نے کہا کہ بجلی کمپنی پہلے شہر کے ٹرانسفارمر ، تار کھمبے بدلی کرے اسکے بعد میٹر تبدیل کرنے کے لئے آنا۔موصوف نے یہ بھی کہا کہ رونق آباد ، گرواروارڈ ، مدنی نگر ، محوی نگر وغیرہ علاقے میں پاور سب اسٹیشن سے پاور کی شکایات دور نہیں کی گئی تو یکم نومبر کے بعد سے مدنی نگر پاور سب اسٹیشن چلنے نہیں دیا جائے گا ۔شیخ آصف نے کہا کہ یہ بات کان کھول کر سن لو مہاوترن والوں ، یہ شہر میرا ہے ۔شیخ آصف نے تعلیمی اداروں کی کارکردگی پر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دو سال سے ہم لاک ڈاؤن کی مار جھیل رہے ہیں ، ہر والدین چاہتے ہیں کہ میرا بچہ اچھی اسکول میں تعلیم حاصل کریں ، لیکن پرائیوٹ اسکولوں کا جو ڈونیشن کے نام جنگل راج چل رہا ہے وہی ہرگز برداشت نہیں ۔ان پرائیویٹ اسکول والوں سے میری ہاتھ جوڑ کر اپیل ہیکہ وہ یہ سب بند کردیں ورنہ جس دن راشٹروادی کے ورکروں نے ٹھان لیا تو پھر سب کا کالا چٹھا باہر نکالا جائے گا اس لئے میری اپیل ہے کہ پرائیویٹ اسکول والوں کو لوٹ مار کے دھندے بند کر دینا چاہئے ، اب یہ سب نہیں چلے گا ہر معاملہ اب عوامی تحریک بنے گا۔اپوزیشن جماعتوں پر وار کرتے ہوئے شیخ آصف نے کہا کہ میرے خاندان کا کوئی بھی فرد کوآپریٹو ادارے کا الیکشن نہیں لڑے گا ، لیکن کواپریٹو اداروں میں دھاندل شاہی نہیں چلے گی ، بدعنوانی کو روکا جائے گا ، میں اعلان کر رہا ہوں ، اگر بنکر بھائیوں کا کوئی مضبوط پینل اس بدعنوانی کے خلاف الیکشن میں حصہ لیتا ہے تو میں اور میری پارٹی اسکے ساتھ کھڑی ہیں ۔ہم لوگ لڑینگے اور جیتینگے ، عوام کے لئے ، آج سے راشٹروادی کا چہرہ الگ ہوگا ، اب تانڈو مچے گا ، دو چار ہزار ووٹ سے کارپوریٹر بننے والوں کاجواب سیوا دل ہی دے گی ، میری خاندان پر کوئی انگلی اٹھائے گا اسکا جواب میں خود دونگا ، ہمارا خاندان ایک ہے ۔ہم سب ایک ساتھ ہیں ، سی بی آئی ، انٹی کرپشن ، کرائم برانچ کا دفتر کہاں ہے؟مجھے پتہ ہے ، مگر میرے پاس اتنا ٹائم نہیں ہے ، لیکن میرے کسی ورکر پر مہا گٹھ بندھن کے لوگوں نے نظر اٹھا کر بھی دیکھا تو ایسا شکنجہ کسونگا کے تم سوچتے رہے جاونگے کہ پالہ کس سے پڑا ہے؟ مجھے اب اس شہر کے لئے جینا اور مرنا ہے ، میں نے اپنے آپ کو اس شہر کے لئے وقف کر دیا۔شہر کی مذہبی تنظیموں اور بھی دینی جماعتوں کو مشورہ دیتے ہوئے شیخ آصف نے کہا کہ وہ ذرا اپنی پالیسی واضح کردیں ، مذہب الگ اور سیاست الگ رکھئے ۔سیاست کی آڑ میں بہت استعمال ہوگیا ۔ جب الیکشن آتا تب اسٹیج بدل جاتا ہے ۔شیخ آصف نے کہا کہ میں مذہبی افراد کا بہت احترام کرتا ہوں لیکن ابھی الیکشن آئے گا ، پھر خواتین کے اجتماع کئے جائیں گے اور کہا جائے گا بھیا تو ایسا کرتے ۔خدارا اس شہر کو دھوکہ مت دو ، صاف ستھری سیاست کرو ، اب شہر کو اور گمراہ مت کرو ۔عوام سے اپیل کر شیخ آصف نے کہا کہ اگر کوئی آپ کے پاس ووٹ مانگنے آئے تو اسکا گریبان پکڑ کر پوچھو تم نے کیا کیا ہے ۔مفتی اسماعیل قاسمی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے اعجاز عمر نے کہا کہ ، جنہیں کام کرنا ہوتا ہے وہ پی اے رکھتے ہیں ، انہیں تو کام کرنا ہی نہیں ہے ، تبھی انہوں نے ناسمجھ بیٹے عبد اللہ کو اپنا سرکاری پی اے بنا رکھا ہے ۔صرف 25 ہزار روپے کیلئے اپنے بیٹے کو پی اے بنانا اچھی بات نہیں ہے اگر انہیں 25 ہزار پیارا ہے تو ہم انکو چندہ کرکے دینگے لیکن ایک پڑھا کھا پی اے رکھ کر گائیڈ شہر کی تعمیر و ترقی کریں ۔اعجاز عمر نے مفتی اسماعیل کو مشورے دیا کہ وہ سیاست چھوڑ کر مذہب کی طرف لوٹ جائیں اور ہم سب کی نمائندگی کریں ۔انہوں نے کہا کہ پورے مہاراشٹر کے مسلمانوں کی نگاہ مالیگاؤں کی جانب لگی ہے۔شیخ آصف میں سیاسی قیادت کرنے کی صلاحیت ہے اور آپ مذہبی قیادت کریں ۔ اعجاز عمر نے کہا کہ آپ نے غلط راستہ اپنایا ہے ۔خدارا اب سنبھل جاؤ ۔اس اجلاس میں حافظ انیس اظہر نے کہا کہ مفتی صاحب اپنے مینو فیسٹو کو کاغذ کا ٹکرا مت سمجھنا یہ کل قیامت میں آپ کے گلے کا توک بن سکتا ہے ، میں مفتی صاحب سے گزارش کرتا ہوں کے وہ اپنے رب کی طرف مڑ جائے ، یہ حرکتیں بند کر دو ، آپ کو صرف استعمال کیا جارہا ہے ، آصف شیخ میں صلاحیت ہے انکے ہاتھوں کو مضبوط کیجیئے ۔انہوں نے مفتی اسماعیل کے مینو فیسٹو کا پوسٹ مارٹم کرتے ہوئے کہا کہ 19 عنوانات میں درج 91 کاموں کو کرنے کا وعدہ مفتی اسماعیل نے کہا تھا لیکن انہوں نے ایک وعدہ بھی نہیں کیا ۔نہ ہی انہوں نے خواتین کیلئے سلائی کلاس، مہندی کلاس اور دیگر وعدہ پورا کیا نہ ہی اسٹیڈی سینٹر بنوایا اور نہ ہی شہر میں تعمیری کام کئے وہ بالکل ناکام ہوگئے ہیں ۔اس پیغام موقع پر حاجی خالد شیخ نے کہا کہ ہم کو بہت سوچ سمجھ کر آنے والا الیکشن لڑنا ہے ، کیوں کے ہم نے ماضی میں بہت غلطیاں کی ہے ، ہم ایسے لوگوں کا انتخاب کرتے ہے جو کبھی عوام کے درمیان آتے ہی نہیں ہیں ۔موصوف نے کہا کہ ہمارے شہر کے ایم ایل اے کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے کیا؟ ، مفتی صاحب کو شہر میں رہنا چاہیئے ، شہر کی سڑکوں اور گٹروں کا حال دیکھو ، کیا ایم ایل اے اسے بنوا نہیں سکتا؟ انہوں نے کہا کہ مفتی صاحب کو سیاست چھوڑ کر واپس مذہبی کاموں میں لگ جانا چاہئے ، اگر آپ واپس دین کی خدمات کرنے لوٹ جاتے ہیں تو ہم سب آپ کے ساتھ ہے ۔ وہیں اس جلسہ عام سے رونق آباد سے راشٹروادی پارٹی سے امیدواری کے خواہش مند سوشل ورکر ریاض کچھی نے کہا کہ مجھے کام ہی سمجھتا ہے ، میں فالتو باتو پر دھیان نہیں دیتا ، میں شیخ رشید و آصف شیخ خانوادہ کے ساتھ کام کی بنیاد پر ہوں ، میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کا وہ آصف شیخ کا ساتھ دیں ۔اس سے قبل راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید کا عبّاس نگر چوک سے جلسہ گاہ تک علاقے کے نوجوانوں کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا ، اس پرہجوم جلسہ عام سے شاہ سلیم منا ،شفیق رانا ، صوفی انیس قادری ، ، اعجاز عمر و انیس اظہر، ریاض علی جابر شاہ، عادل پٹھان وغیرہ نے اظہار خیال کیا ۔جبکہ ارشاد انجم کی نظامت اور ظہیر احمد نے نظم راشٹروادی زندہ باد سے سامعین میں جوش بھر دیا ۔

 

رکن اسمبلی مفتی محمد اسمعیل کے ساتھ سول اور سہارا اسپتال کا جائزہ لیا، آکسیجن سپلائیکو سینٹرلائز کرنے کا مطالبہ منظور

مالیگاؤں: بروز پیر رات تقریباً 9 بجے ریاستی وزیر برائے صحت عامہ راجیش ٹوپے نے مالیگاؤں سول اسپتال اور سہارا اسپتال کا ہنگامی دورہ کیا۔ریاست میں کرونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے پیش نظر راجیش ٹوپے نے مالیگاؤں کے کووڈ سینٹرز کا جائزہ لیا۔اس موقع پر رکن اسمبلی مفتی محمد اسمعیل قاسمی بھی موجود تھے۔شہر میں آکایجن سلینڈر کی قلت سے متعلق رکن اسمبلی نے راجیش ٹوپے کو آگاہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ آکیسجن سلینڈر فراہمی کو سینٹرلائز کیا جائے، رکن اسمبلی کے اس مطالبے کو راجیش ٹوپے نے فوری طور پر منظور کرلیا۔واضح رہے کہ گذشتہ کچھ دنوں سے شہر کووڈ سینٹرز پر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، شہر میں آکسیجن سلینڈر کی قلت کے سبب مریضوں کو تکالیف کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ اس ضمن میں راجیش ٹوپے نے آکیسجن سلینڈر کی فراہمی کے بہتر انتظامات کا تیقن دیا۔