خط سوشل میڈیا پر وائرل، رکن اسمبلی نے ناراضگی کا اظہار کیا، نوجوان کی تلاش جاری
مہاراشٹر کے چندر پور سے ایک حیران کن معاملہ منظر عام پر آیا ہے۔جہاں ایک شخص نے گرل فرینڈ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مقامی رکن اسمبلی سبھاش گھوٹے کو خط لکھا ہے۔اس نے خط میں لکھا کہ اس کی جانب نہ تو کوئی لڑکی دیکھتی ہے اور نہ ہی اسے کوئی لڑکی اسے لفٹ کرواتی ہے۔اسلئے رکن اسمبلی اس تعلق سے اس کی مدد کریں۔رکن اسمبلی کو لکھا گیا یہ خط پیر کے روز منظر عام پر آیا اور اب یہ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے۔خط لکھنے والے نوجوان کی شناخت بھوشن راٹھوڑ کے طور پر کوئی ہے۔
راجورا اسمبلی حلقہ کے ساکن بھوشن راٹھوڑ نے اپنے خط میں کہا کہ کوئی بھی لڑکی اس کی گرل فرینڈ بننے کیلئے تیار نہیں ہورہی ہے۔نوجوان نے اپنے شکایتی خط میں لکھا کہ شراب بیچنے والے اور سانولے لوگوں کی بھی گرل فرینڈ ہیں لیکن میری نہیں ہے۔میں درخواست کرتا ہوں کہ آپ اپنے اسمبلی حلقہ کی لڑکیوں سے میری گرل فرینڈ بننے کیلئے کہیں۔
بھوشن راٹھوڑ کا خط:
مودبانہ گزارش ہے کہ پورے تعلقہ میں لڑکیاں ہونے کے باوجود مجھے اس بات کی فکر ہے میری ایک بھی گرل فرینڈ نہیں ہے۔میری خود اعتمادی ختم ہوگئی ہے۔میں ایک گاؤں سے ہوں اور راجورا سے گڑچندور آتا جاتا رہتا ہوں۔مجھے کوئی لڑکی پسند نہیں کرتی۔مجھے اس وقت دکھ ہوتا ہے جب میں دیکھتا ہوں کہ شراب بیچنے والے اور کالے کلوٹے لوگوں کی بھی گرل فرینڈ ہے۔میری التجا ہے کہ آپ اپنے حلقہ کی لڑکیوں سے کہیں کہ ہم جیسے لوگوں کو بھاؤ دیا جائے۔
اس خط کے نیچے نوجوان کا نام لکھا ہوا ہے لیکن اب تک نوجوان کا پتہ نہیں لگایا جاسکا ہے۔رکن اسمبلی نے اس معاملے پر ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے کیا کہ ہم یہاں عوام کی خدمت کیلئے بیٹھے ہیں، اور اگر کوئی سنجیدہ مسائل کیلئے حل کیلئے ہم سے رابطہ کرتا ہے تو ہم اس کی مدد کرتے ہیں۔ایسے خط لکھنا وقت برباد کرنے کی کوشش ہے۔ہم اس نوجوان کی تلاش کررہے ہیں اور اسے تلاش کرنے کے بعد کارروائی کریں گے۔
Post A Comment:
0 comments: