سابق رکن اسمبلی کا جنرل اسپتال دورہ، شکایتی مکتوب کے ساتھ اہم مدعوں پر انتظامیہ سے گفت وشنید، جنرل اسپتال انتظامیہ زچگی کی مریضاؤں کو دھولیہ ریفر کرنے پر بضد کیوں ہے: آصف شیخ

مالیگاؤں: مالیگاؤں شہر اور مسائل کا چولی دامن کا ساتھ رہا ہے۔یہاں وقفہ وقفہ سے نئے نئے مسائل جنم لیتے رہتے ہیں۔تعلیم سے کر روزگار، بنیادی سہولیات، طبی سہولیات تک مسائل کا انبار لگا ہوا ہے۔آج سابق رک  اسمبلی آصف شیخ نے مالیگاؤں جنرل اسپتال کا ہنگامی دورہ کرتے ہوئے جنرل اسپتال کے ذمی داران سے ملاقات کی اور ایک شکایتی مکتوب دیا۔اس مکتوب کی کاپیاں وزیرصحت راجیش ٹوپے، مہاراشٹر حکومت، ناسک سول سرجن کو بھی روانہ کی گئی۔اس تعلق سے شیخ آصف نے بتایا کہ جنرل اسپتال میں ڈیلیوری کیلئے لائی جانے والی خواتین کو دھولیہ سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے وہ ذہنی و جسمانی تکالیف میں مبتلاء ہوتی ہیں۔شیخ آصف نے متنبہ کیا کہ فوری طور پر ان مسائل کو حل کیا جائے بصورت دیگر جنرل اسپتال میں احتجاج کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں پورلوم مزدوروں اور محنت کشوں کا شہر ہے۔یہاں غریب عوام کی ایک بڑی تعداد بستی ہے۔کافی دنوں سے انہیں یہ شکایت موصول ہقرہی تھی کہ ڈیلیوری کے آنے والی غریب خواتین کو سیزر کیلئے دھولیہ منتقل کیا جارہا ہے جب انہیں فوری طبی امداد کی سخت ضرورت ہوتی ہے۔آصف شیخ نے کہا کہ سول اسپتال انتظامیہ زچگی کیلئے لائی جانے والی خواتین کو دھولیہ ریفر کرنے پر بضد کیوں ہیں۔یہ انتہائی افسوس ناک معاملہ ہے۔حکومت نے مالیگاؤں کے شہریان کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے سول اسپتال جاری کیا ہے تو پھر کیا وجہ ہے کہ مریضوں کو دھولیہ ریفر کیا جارہا ہے۔انہوں نے اسپتال انتظامیہ سے سوال کیا کہ اس کے پس پشت کیا وجوہات ہیں۔اسپتال میں اب تک سیزر کیلئے جدید ترین آپریشن تھیٹر بھی موجود نہیں ہے۔مہاراشٹر حکومت کا محکمہ صحت مالیگاؤں جنرل اسپتال پر توجہ کیوں نہیں دے رہا ہے؟

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: