مالیگاؤں تشدد معاملہ میں پولیس کی کارروائی غیر قانونی، پانچ ایف آئی آر کے خلاف ممبئی ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل کرنے کا عندیہ، وکلاء سے مشورہ

مالیگاؤں: آج 12 دسمبر راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے قومی سربراہ شرد پوار کے 81 ویں جنم دن کے موقع ریاست بھر میں این سی پی کے ذریعے مختلف تقاریب کا انعقاد عمل آیا۔ اسی سلسلے میں مالیگاؤں راشٹریہ وادی کانگریس پارٹی کے آج صبح 11 بجے حبیب لانس میں ایک تقریب منعقد کی۔ جس میں شرد پوار نے لائیو خطاب کے دوران کہا کہ راشٹریہ وادی کانگریس پارٹی کے کارکنان کو سماج میں فلاحی کام کرنے کی اہمیت پر توجہ دینا چاہیے۔ملک کے غریبوں اور پسماندہ طبقات کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے۔سیکولرازم پر خصوصی توجہ دینی چاہیے تاکہ ملک کا جمہوری ڈھانچہ مضبوط ہو اور ملک ترقی کرسکے۔
اس موقع پر راشٹریہ وادی کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر شیخ آصف نے شرد پوار ہی بی جے پی کو ٹکر دے سکتے ہیں، آج ملک کی سیکولر عوام اور سیاسی جماعتیں شرد پوار کی جانب امید بھری نظروں سے دیکھ رہی ہیں۔اس کی اہم وجہ شرد پوار کی سیکولر شبیہ اور اقلیتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی ہے۔آصف شیخ نے مزید کہا کہ مہاراشٹر میں اقلیتوں، کسانوں، دلتوں اور دیگر پچھڑے طبقات کو قومی دھارے میں شامل کیا گیا ہے۔
آج شرد پوار کے جنم دن کے موقع پر مالیگاؤں شہر راشٹریہ وادی کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر شیخ آصف نے شرد پوار کو 81 ویں جنم دن کی مبارکباد پیش کی۔ شیخ آصف نے کہا کہ ہمیں مثبت سوچ وفکر کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایک دن اس سیاہ رات کی سحر ہوگی۔ راشٹریہ وادی کانگریس پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے شیخ آصف نے کہا کہ ہمارے مخالفین ہماری کارکردگی سے خوفزدہ ہیں،  راتوں کو جاگ کر ہمارے خلاف منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔لیکن اگر ہم متحد رہے تو کامیابی ہمارا مقدر ہوگی۔
شہر سمیت قومی سیاست سے متعلق انہوں نے کہا کہ آج عوام کے بنیادی مسائل اور تعمیر وترقی کے عنوان کو بالائے طاق رکھ کر مذہب کے نام پر جذباتی سیاست کی جارہی ہے۔ مجلس اتحاد المسلمین کی مسلم ریزرویشن تحریک سے متعلق شیخ آصف نے کہا کہ دو سال سے اویسی صاحب کہاں تھے؟ مہاراشٹر کی عوام کو آپ اس بات کا جواب دیں۔ آج جب مہاراشٹر میں انتخابات ہونے جارہے ہیں تو مجلس نے ریزرویشن کا شوشہ چھوڑا ہے۔ مجلس کے دونوں اراکین اسمبلی نے کوئی کام نہیں کیا۔ اویسی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کہ آپ مسلمانوں کا لیڈر بننے کی کوشش نہ کریں، کیونکہ الیکشن کے ایام میں مہاراشٹر کا دورہ کرتے ہیں اور ریاست کا ماحول خراب کرکے ووٹوں کی سیاست کرتے ہیں۔ 
شیخ آصف نے کہا کہ ہم نے گذشتہ سات سال سے مسلم ریزرویشن پر ایوان کے اندر اور باہر مسلسل نمائندگی کی ہے، جس کا ثبوت خود اویسی کے مسلم ریزرویشن کے اجلاس میں ویڈیو بتاکر دیا گیا، یہ اس بات کی مثال ہے کہ سچائی اپنے آپ کو منوا لیتی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز مجلس کے ریزرویشن اجلاس میں شیخ آصف اور امین پٹیل کی ریزرویشن سے متعلق تقریر کا ویڈیو بتایا گیا تھا۔
این سی پی ضلع صدر نے کہا کہ اویسی صاحب کو مہاوکاس اگھاڑی سے اتنی تکلیف کیوں ہے؟ آج مہاراشٹر میں مسلمان پرسکون زندگی گزار رہے ہیں شاید یہ اویسی صاحب کو کھٹک رہا ہے۔ گذشتہ دو برسوں میں مہاراشٹر میں ماب لنچنگ نہیں ہوئی، فسادات نہیں ہوئے، امن وامان قائم رہا۔ بار بار مہاوکاس اگھاڑی حکومت پر انگشت نمائی کرکے کیا اویسی صاحب ماحول خراب کرنا اور بی جے پی کو اقتدار میں لانا چاہتے ہیں؟
شیخ آصف نے 12 نومبر تشدد معاملہ سے متعلق امن اجلاس کے اپ ے مطالبہ کا اعادہ کیا اور کہاکہ ابھی معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔ اجازت ملے تب مشاورت چوک میں ہی جلسہ لیا جائے گا۔ انہوں نے پولیس انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ پولیس کی کارروائی غیر قانونی ہے۔ پولیس نے ایک معاملے میں پانچ ایف آئی آر درج کرکے سپریم کورٹ کی توہین کی ہے۔ پولیس اپنا گریبان جھانکے شہر کے نوجوانوں پر کارروائی نہ کرے۔
شیخ آصف نے مزید کہا کہ وکلاء سے بات چیت کے بعد پولیس کی پانچ ایف آئی آر کے خلاف ممبئی ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی جائے اور پولیس کیس کو چلینج کیا جائے گا۔ پولیس اس غلط فہمی کو دور کرلے، راشٹریہ وادی کانگریس پارٹی کا ورکر ڈرنے والا نہیں ہے، ہم اس ملک کے قانون کو مانتے ہیں اور قانون ہمیں بہت ساری آزادی دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس ایسے ایسے ثبوت ہیں جو پولیس انتظامیہ کے پاس بھی نہیں ہیں۔ اگر کورٹ نے اجازت دی تو مشاورت چوک پر جلسہ لیں گے ورنہ ایک پریس کانفرنس لیکر عوام کے سامنے پورا واقعہ پیش کریں گے۔ شیخ آصف نے کہا کہ شہر کے کچھ لیڈران ہم پر الزام لگا رہے ہیں لیکن وہ انہیں مبارک ہو۔ ہم کسی پر الزام نہیں لگائیں گے بلکہ ہم شہر کے نوجوانوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کا کام کریں گے۔ہم شہر کے نوجوانوں کا ہر طرح سے ساتھ دیں گے۔ اس کے علاوہ بیوہ، بزرگ اور معذور فنڈ تین ماہ میں جاری کرنے کی کوشش کریں گے۔
راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے ہر گلی، ہر وارڈ میں محنت کریں، کارپوریشن چناؤ میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کا میئر بنانا ضروری ہے ۔کیونکہ آج شہر راشٹروادی کی طرف امیدوار بھری نظروں سے دیکھ رہا ہے ۔اس پروگرام میں  ایم ڈی ایف کو چھوڑ کر راشٹروادی کانگریس پارٹی میں شامل ہوئے رئیس عثمانی نے کہا کہ ہمیں غریبوں کی زبان بولنے والے لیڈر کی ضرورت ہے اور وہ شیخ آصف کی شکل میں ہمیں ملا ہے ۔ہمیں ایسے لیڈروں کی ضرورت نہیں جو صرف امیروں کی چوکھٹ پر حاضری دے ۔شرد پوار کے مکان اجلاس پر منعقدہ تقریب میں حبیب لانس میں ہزاروں مرد و خواتین ورکروں نے جوش و خروش سے اپنی سیاسی بیداری کا ثبوت دیتے ہوئے شرکت درج کروائی ۔اس موقع پر ممبئی سے ورچول ریلی میں ریاست کے صدر جینت پاٹل، اجیت پوار ،چھگن بھجبل ،امول کولہے، پرفل پٹیل وغیرہ نے شرد پوار پر اپنے تاثرات کا اظہار کر انہیں نیک خواہشات و مبارک باد پیش کی ۔
Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: