Articles by "Municipal Corporation Election 2022"
Showing posts with label Municipal Corporation Election 2022. Show all posts
دوسال میں ایم ایل اے فنڈ سے کئے گئے کاموں کا حساب دیا، کارپوریشن برسراقتدار پر تنقید، آئندہ میونسپل انتخابات میں اتحاد کے ساتھ حصہ لینے کا اعلان
مالیگاؤں: کل بروز اتوار رکن اسمبلی مفتی محمد اسمعیل قاسمی کی ایم ایل اے شپ کے دو سال مکمل ہونے پر مالیگاؤں اردو میڈیا سینٹر پر ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔اس پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد اسمعیل نے کہا کہ ہمیں کام کرنے کا طریقہ آتا ہے۔انہوں نے اپوزیشن کے الزامات کی تردید کی کہ دو سال میں انہوں نے کوئی کام نہیں کیا ہے۔رکن اسمبلی نے اپنی کارکردگی کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے پچاس لاکھ روپے کے ایم ایل اے فنڈ سے آہر کے تین مقامات پر سمینٹ روڈ تعمیر کی جن میں ڈاکٹر خالد پرویز کے وارڈ میں مسجد حسن سے متصل روڈ دس لاکھ کے فنڈ سے تعمیر کی گئی، وارڈ نمبر 16 اعجاز بیگ کے مکان کے پاس دس لاکھ روپے تخمینہ سے روڈ کا کام کیا گیا جبکہ دس لاکھ روپے تخمینہ سے اسلامپورہ چکی والی گلی کی تعمیر کی گئی۔اس کے علاوہ درے گاؤں عبدالمطلب پیٹرول پمپ کے پاس سرکل کی تعمیر کیلئے 30 لاکھ روپے کا فنڈ مختص کیا جاچکا ہے جس کی کاغذی کارروائی مکمل ہوگئی ہے اور تعمیر جلد ہی ہوگی۔ اس سرکل پر پاورلوم اسٹرکچر نصب کیا جائے گا۔
مفتی محمد اسمعیل قاسمی نے کہا کہ آج سے دو سال قبل 24 اکتوبر 2019 کو شہر کی عوام نے مجھے ایک لاکھ 17 ہزار ووٹ دے کر تاریخی جیت دلائی۔جس کیلئے ہم عوام کے شکر گزار ہیں۔ایم ایل اے بننے کے بعد دو ماہ تک حکومت کی تشکیل نہیں ہوئی۔اس کے بعد کرونا وباء کا دور شروع ہوگیا اور تمام معاملات متاثر ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ کرونا عفریت کے دور میں جب تمام سیاسی لیڈران گھروں میں تھے اس وقت ہم نے تمام کووڈ سینٹرز کا دورہ کیا اور عوام کی مدد کی۔جمعیت علماء کے بینر تلے ہم نے مریضوں کے طعام کا انتظام کیا کارھا تقسیم کیا اور بالاخر چند دنوں میں راحت نصیب ہوئی۔
رکن اسمبلی نے کہا کہ کرونا کے سبب پوری دنیا متاثر تھی، حکومت کے پاس بجٹ نہیں تھا، حکومت نے واضح طور پر ہدایت دی تھی اپنا ایم ایل اے فنڈ کرونا سے نمٹنے کیلئے اسپتالوں میں دیں۔اس لئے ہم نے پہلے مرحلے میں 50 لاکھ اور دوسرے مرحلے میں ایک کروڑ روپے سول اسپتال میں ادویات کی فراہمی کیلئے دیا۔انہوں نے کہا کہ 2020-2021 کے 3 کروڑ ایم ایل اے فنڈ سے دیڑھ کروڑ روپے حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق سول اسپتال میں دیا جبکہ بقیہ 50 لاکھ روپے سے سڑکوں کی تعمیر کی گئی۔اس کے علاوہ بقیہ ایک کروڑ کے کام کاغذی مراحل سے گزر رہے ہیں۔جاری مالیاتی سال کے ایم ایل اے فنڈ کو استعمال کرنے کی کوشش جاری ہے اس کی تفصیلات بھی عوام کے سامنے پیش کی جائیں گی۔اس کے علاوہ سول اسپتال کے احاطہ میں مہیلا بال کلیان اسپتال کی تعمیر کیلئے مرکزی حکومت سے منظوری حاصل کرلی گئی ہے اور تقریبا 36 کروڑ روپے پپلے مرحلے میں منظور ہوچکا ہے۔اس مضمن میں رکن اسمبلی نے کہا کہ اس اسپتال کو شہر کے مغربی حصہ میں لے جانے کی کوشش کی جارہی تھی لیکن ہم نے سول اسپتال کی زمین پر ہی اس اسپتال کی تعمیر پر زور دیا۔
مفتی محمد اسمعیل نے اپنی دو سالہ ایم ایل شپ کا حساب دینے کے بعد کہا کہ ہم تو حساب دے دیا اب کارپوریشن میں برسراقتدار کانگریس پارٹی کی میئر اپنا ژساب دیں۔انہوں نے کہا کہ کارپوریشن اپنے سالانہ بجٹ میں دو سو کروڑ روپے بنیادی سہولیات کیلئے مختص کرتی ہے۔کانگریس پانچ سال سے کارپوریشن پر قابض ہے اسلئے کانگریس کو پانچ سال کے ایک ہزار کروڑ روپے کا حساب پیش کرنا چاہیے۔اسی طرح میئر کے خصوصی اختیارات کے 10 کروڑ روپے سالانہ کا بجٹ مختص ہوتا ہے تو میئر کو اپنے پانچ سال کے 50 کروڑ روپے کا حساب دینا چاہیے۔انہوں نے کانگریس پر عوام کے خون پسینے کی کمائی سے ادا کیا جانے والے بجٹ کو لوٹنے کا الزام عائد کیا۔سابق میئر شیخ رشید پر الزام عائد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وارڈ نمبر 20 میں زمین پر تعمیری کام کرنے کی بجائے کاغذ پر کام بتاکر بل نکالا جارہا ہے۔
مفتی محمد اسمعیل قاسمی نے مزید کہا کہ کانگریس میرے کام میں رخنہ اندازی کرتی ہے۔دھولیہ شہر کے رکن اسمبلی فاروق شاہ نے حال ہی میں میڈیا نمائندوں کے سامنے 125 کروڑ روپے کے فنڈ سے کام کرنے کا دعوی کیا تھا اس تعلق سے ایک سوال کے جواب میں مالیگاؤں رکن اسمبلی نے گول مول جواب دیتے ہوئے کہا کہ لوک مت اخبار میں دھولیہ ضلع کے تمام اراکین اسمبلی کے کاموں کی تفصیل شائع کی گئی ہے جس سے صاف ظاہر ہوگیا ہے کہ کس نے کتنا کام کیا ہے۔ سنجے گاندھی نرآدھار یوجنا کمیٹی کی تشکیل سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس کمیٹی کی تشکیل پروٹوکول کے مغائر ہیں۔اس معاملے میں انہوں نے ریاستی رابطہ وزیر چھگن بھجبل پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ مجھ سے ذاتی عداوت رکھتے ہیں یا پھر اس کے پس پشت فرقہ پرست ذہنیت کارفرما ہے۔ 2014 اسمبلی انتخابات میں میں این سی پی کا امیدوار تھا لیکن تب بھی چھگن بھجبل نے میری مدد نہیں کی اور مخالف امیدوار کو کامیاب کرنے کیلئے خطیر رقم فراہم کروائی تھی۔یہی وجہ ہے کہ سنجے گاندھی نرآدھار یوجنا کمیٹی کی تشکیل کے وقت مجھے نظر انداز کیا گیا۔
جمعہ کے روز این سی پی کے جلسہ سے شیخ آصف کے خطاب پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مفتی اسمعیل نے کہا کہ ایک وقت میں تعلیمی ادارے اور کوآپریٹیو سوسائٹیز شیخ آصف کے دوست تھے لیکن اب وہ دشمن نظر آرہے ہیں۔شیخ آصف کی حالیہ تقریر تخریبی سیاست اور انتقامی کارروائی نظر آتی ہے۔اگر شیخ آصف کو ہار برداشت نہیں ہوتی تو انہیں سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلینی چاہیے۔پریس کانفرنس میں جنتا دل اور مجلس کے ذمہ داران کی عدم موجودگی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم دوست پارٹیوں کے تشخص اور وجود کو ختم نہیں کرسکتے، وہ آزاد ہیں، اسلئے اپنے اپنے پلیٹ فارم سے سیاسی سرگرمیاں انجام دے سکتے ہیں۔ آئندہ کارپوریشن انتخابات میں ہم اتحاد کے ساتھ حصہ لیں گے۔

تعلیمی اداروں، کوآپریٹیو سوسائٹیز اور مذہبی تنظیموں سے سے دوٹوک بات، سرکاری دفاتر میں اب کسی کی نوکر شاہی نہیں چلے گی ورنہ این سی پی کہرام مچادے گی: شیخ آصف

مالیگاؤں: رونق آباد میں شیخ آصف کے استقبال کے لئے منعقد ایک استقبالیہ جلسے خطاب کرتے ہوئے راشٹریہ وادی ضلعی صدر شیخ آصف نے کہا کہ اب شہر کی سیاست کا رخ تبدیل ہوگا۔ مذہب اور دین کے نام پر گمراہ کرنے والے ہوشیار ہوجائیں۔ مذہبی، تعلیمی، کوآپریٹیو اور سماجی تنظیمیں اپنی پالیسہ واضح کریں۔ انہوں نے کہا کہ این سی پی کا مشورہ ہے کہ آپ اپنے معاملات درست کرلیں ورنہ ہمیں مجبورا سخت اقدمات کرنے پڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔ممبئی: کری روڈ کی کثیر منزلہ عمارت میں آتشزدگی

اس استقبالیہ جلسے میں شیخ آصف کا جارحانہ تیور سامنے آیا۔انہوں نے کہا کہ شہر کے نوجوان اور مائیں بہنیں جذباتی ہیں اور جذبات میں اکثر ہم غلط فیصلہ کرلیتے ہیں۔

شیخ آصف نے قومی سیاست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارا مقابلہ بی جے پی، آر ایس ایس اور ان جیسی دیگر فرقہ پرست جماعتوں سے ہے۔مسلمانوں کی لڑائی شرد پوار، ممتا بنرجی، لالو پرساد یادو اور اکھلیش یادو جیسے سکیولر لیڈران لڑ رہے ہیں۔ شیخ آصف نے اویسی برادران پر طنز کستے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ مسلمانوں سے جھوٹی ہمدردی ظاہر کرتے ہیں انہیں گمراہ کرتے ہیں اور سکیولر ووٹوں کا بٹوارا کرکے بی جے پی کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔لیکن یاد رکھنا جب تک سکیولر پارٹیاں زندہ ہیں اس ملک کا مسلمان محفوظ ہے جس دن سکیولر پارٹیاں ختم ہوگئیں اس دن اللہ ہی ہمارا محافظ ہے۔شیخ آصف نے آئندہ انتخابات سے متعلق عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ اس بات کا فیصلہ کریں کہ کسے کارپوریٹر بنانا ہے، کسے رکن اسمبلی منتخب کرنا اور کسے میئر بنانا ہے؟ انہوں نے کہا کہ میں نے پانچ سال رکن اسمبلی رہتے ہوئے ہرسال اپنے کاموں کا حساب دیا۔ 24 اکتوبر کو موجودہ رکن اسمبلی کو دو سال مکمل ہونے والے ہیں، وہ اگر اس گمان میں ہوں گے کہ شہر کی عوام حساب نہیں مانگے گی تو یاد رکھو مہاگٹھ بندھن می  شامل تمام لوگ جوابدہ ہیں، انہیں حساب دینا ہوگا۔انہوں نے کھلا چیلنج کیا کہ آپ اپنے چاروں میئر کا حساب دو اور یہ بتادو کہ کیا بجٹ کے حساب سے کارپوریشن کی آمدنی ہوتی ہے؟

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔جاوید اختر نے آرین خان کا دفاع کیا، متعدد فلمی ستاروں نے بھی آرین کو بے گناہ قرار دیا

شہر کے ایم ایل اے دلی کیوں جاتے ہیں اسکا حساب بھی عوام کو دینا پڑے گا ۔ حضرت کا ناگ منی کا شوق ابھی ختم نہیں ہوا ہے ۔شیخ آصف نے کہا کہ میری معلومات میں ہے کے شہر میں تین ہزار کروڑ روپے بلیک منی آنے والا ہے ۔سوئز بینک کے کروڑوں روپے کے چکر میں حضرت کو پانچ کروڑ کا چونا لگادیا گیا ہے ۔دہلی کے ٹھگوں نے مالیگاؤں کے ایم ایل اے کو ٹھگ لیا ہے ۔آج شہر کا نمائندہ تین ہزار کروڑ روپے کے لئے دلی کے چکّر کاٹ رہا ہے ۔شیخ آصف نے مشہور مراٹھی ڈائلاگ پیش کرتے ہوئے کہا کہ "اتا ماجھی سٹکلی" ، اگر میری بات کوئی پہنچا سکتا ہے تو تمام ہی سرکاری ڈیپارٹمنٹ تک پہنچا دے۔سول اسپتال کے ڈاکٹروں کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آج کے بعد کسی خاتون کو ڈلیوری کے لئے دھولیہ شفٹ کیا گیا تو راشٹروادی کے ورکر تانڈاؤ مچا دینگے، اب سول اسپتال میں کسی کی دادا گیری نہیں چلے گی ۔موصوف نے کہا کہ کارپوریشن کی نوکر شاہی اور ، علی اکبر کے ڈاکٹر، ہیلتھ آفیسر بھی خبردار ہوجائیں ۔ اگر عوام کو پریشان کیا گیا تو یاد رکھنا میں معاف نہیں کرونگا ۔اسی طرح ایف ڈی او آفس اور راشن دکان والوں نے لائن ڈوری پکڑ لینا چاہیے ۔شیخ آصف نے کہا کہ تم ایم ایل اے سے نہیں ڈرتے ہونگے مگر اب ہم برداشت نہیں کرینگے ۔موصوف نے جارحانہ رخ میں پولیس محکمہ سے مخاطب ہوکر کہا کہ یہ بات نوٹ کر لیں شہر کا لا اینڈ آرڈر برقرار رکھنے کی ذمہ داری پولس انتظامیہ کی ہے ۔ کولکتہ کمپنی کو ہم برداشت کررہے ہیں۔ جب تک میں ایم ایل اے تھا پرائیویٹ کمپنی کو شہر میں قدم رکھنے نہیں دیا ، پاور کمپنی کے ملازمین کی دھاندلی نہیں چلے گی ۔انہوں نے کہا کہ عوام کے گھروں تک بجلی کمپنی کے ملازمین میٹر نکالنے، لائن کٹ کرنے کے لئے دادا گری کرتے ہیں تو انھیں ایسا کرنے مت دو یہ بات میں آصف شیخ بول رہا ہوں ۔موصوف نے کہا کہ بجلی کمپنی پہلے شہر کے ٹرانسفارمر ، تار کھمبے بدلی کرے اسکے بعد میٹر تبدیل کرنے کے لئے آنا۔موصوف نے یہ بھی کہا کہ رونق آباد ، گرواروارڈ ، مدنی نگر ، محوی نگر وغیرہ علاقے میں پاور سب اسٹیشن سے پاور کی شکایات دور نہیں کی گئی تو یکم نومبر کے بعد سے مدنی نگر پاور سب اسٹیشن چلنے نہیں دیا جائے گا ۔شیخ آصف نے کہا کہ یہ بات کان کھول کر سن لو مہاوترن والوں ، یہ شہر میرا ہے ۔شیخ آصف نے تعلیمی اداروں کی کارکردگی پر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دو سال سے ہم لاک ڈاؤن کی مار جھیل رہے ہیں ، ہر والدین چاہتے ہیں کہ میرا بچہ اچھی اسکول میں تعلیم حاصل کریں ، لیکن پرائیوٹ اسکولوں کا جو ڈونیشن کے نام جنگل راج چل رہا ہے وہی ہرگز برداشت نہیں ۔ان پرائیویٹ اسکول والوں سے میری ہاتھ جوڑ کر اپیل ہیکہ وہ یہ سب بند کردیں ورنہ جس دن راشٹروادی کے ورکروں نے ٹھان لیا تو پھر سب کا کالا چٹھا باہر نکالا جائے گا اس لئے میری اپیل ہے کہ پرائیویٹ اسکول والوں کو لوٹ مار کے دھندے بند کر دینا چاہئے ، اب یہ سب نہیں چلے گا ہر معاملہ اب عوامی تحریک بنے گا۔اپوزیشن جماعتوں پر وار کرتے ہوئے شیخ آصف نے کہا کہ میرے خاندان کا کوئی بھی فرد کوآپریٹو ادارے کا الیکشن نہیں لڑے گا ، لیکن کواپریٹو اداروں میں دھاندل شاہی نہیں چلے گی ، بدعنوانی کو روکا جائے گا ، میں اعلان کر رہا ہوں ، اگر بنکر بھائیوں کا کوئی مضبوط پینل اس بدعنوانی کے خلاف الیکشن میں حصہ لیتا ہے تو میں اور میری پارٹی اسکے ساتھ کھڑی ہیں ۔ہم لوگ لڑینگے اور جیتینگے ، عوام کے لئے ، آج سے راشٹروادی کا چہرہ الگ ہوگا ، اب تانڈو مچے گا ، دو چار ہزار ووٹ سے کارپوریٹر بننے والوں کاجواب سیوا دل ہی دے گی ، میری خاندان پر کوئی انگلی اٹھائے گا اسکا جواب میں خود دونگا ، ہمارا خاندان ایک ہے ۔ہم سب ایک ساتھ ہیں ، سی بی آئی ، انٹی کرپشن ، کرائم برانچ کا دفتر کہاں ہے؟مجھے پتہ ہے ، مگر میرے پاس اتنا ٹائم نہیں ہے ، لیکن میرے کسی ورکر پر مہا گٹھ بندھن کے لوگوں نے نظر اٹھا کر بھی دیکھا تو ایسا شکنجہ کسونگا کے تم سوچتے رہے جاونگے کہ پالہ کس سے پڑا ہے؟ مجھے اب اس شہر کے لئے جینا اور مرنا ہے ، میں نے اپنے آپ کو اس شہر کے لئے وقف کر دیا۔شہر کی مذہبی تنظیموں اور بھی دینی جماعتوں کو مشورہ دیتے ہوئے شیخ آصف نے کہا کہ وہ ذرا اپنی پالیسی واضح کردیں ، مذہب الگ اور سیاست الگ رکھئے ۔سیاست کی آڑ میں بہت استعمال ہوگیا ۔ جب الیکشن آتا تب اسٹیج بدل جاتا ہے ۔شیخ آصف نے کہا کہ میں مذہبی افراد کا بہت احترام کرتا ہوں لیکن ابھی الیکشن آئے گا ، پھر خواتین کے اجتماع کئے جائیں گے اور کہا جائے گا بھیا تو ایسا کرتے ۔خدارا اس شہر کو دھوکہ مت دو ، صاف ستھری سیاست کرو ، اب شہر کو اور گمراہ مت کرو ۔عوام سے اپیل کر شیخ آصف نے کہا کہ اگر کوئی آپ کے پاس ووٹ مانگنے آئے تو اسکا گریبان پکڑ کر پوچھو تم نے کیا کیا ہے ۔مفتی اسماعیل قاسمی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے اعجاز عمر نے کہا کہ ، جنہیں کام کرنا ہوتا ہے وہ پی اے رکھتے ہیں ، انہیں تو کام کرنا ہی نہیں ہے ، تبھی انہوں نے ناسمجھ بیٹے عبد اللہ کو اپنا سرکاری پی اے بنا رکھا ہے ۔صرف 25 ہزار روپے کیلئے اپنے بیٹے کو پی اے بنانا اچھی بات نہیں ہے اگر انہیں 25 ہزار پیارا ہے تو ہم انکو چندہ کرکے دینگے لیکن ایک پڑھا کھا پی اے رکھ کر گائیڈ شہر کی تعمیر و ترقی کریں ۔اعجاز عمر نے مفتی اسماعیل کو مشورے دیا کہ وہ سیاست چھوڑ کر مذہب کی طرف لوٹ جائیں اور ہم سب کی نمائندگی کریں ۔انہوں نے کہا کہ پورے مہاراشٹر کے مسلمانوں کی نگاہ مالیگاؤں کی جانب لگی ہے۔شیخ آصف میں سیاسی قیادت کرنے کی صلاحیت ہے اور آپ مذہبی قیادت کریں ۔ اعجاز عمر نے کہا کہ آپ نے غلط راستہ اپنایا ہے ۔خدارا اب سنبھل جاؤ ۔اس اجلاس میں حافظ انیس اظہر نے کہا کہ مفتی صاحب اپنے مینو فیسٹو کو کاغذ کا ٹکرا مت سمجھنا یہ کل قیامت میں آپ کے گلے کا توک بن سکتا ہے ، میں مفتی صاحب سے گزارش کرتا ہوں کے وہ اپنے رب کی طرف مڑ جائے ، یہ حرکتیں بند کر دو ، آپ کو صرف استعمال کیا جارہا ہے ، آصف شیخ میں صلاحیت ہے انکے ہاتھوں کو مضبوط کیجیئے ۔انہوں نے مفتی اسماعیل کے مینو فیسٹو کا پوسٹ مارٹم کرتے ہوئے کہا کہ 19 عنوانات میں درج 91 کاموں کو کرنے کا وعدہ مفتی اسماعیل نے کہا تھا لیکن انہوں نے ایک وعدہ بھی نہیں کیا ۔نہ ہی انہوں نے خواتین کیلئے سلائی کلاس، مہندی کلاس اور دیگر وعدہ پورا کیا نہ ہی اسٹیڈی سینٹر بنوایا اور نہ ہی شہر میں تعمیری کام کئے وہ بالکل ناکام ہوگئے ہیں ۔اس پیغام موقع پر حاجی خالد شیخ نے کہا کہ ہم کو بہت سوچ سمجھ کر آنے والا الیکشن لڑنا ہے ، کیوں کے ہم نے ماضی میں بہت غلطیاں کی ہے ، ہم ایسے لوگوں کا انتخاب کرتے ہے جو کبھی عوام کے درمیان آتے ہی نہیں ہیں ۔موصوف نے کہا کہ ہمارے شہر کے ایم ایل اے کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے کیا؟ ، مفتی صاحب کو شہر میں رہنا چاہیئے ، شہر کی سڑکوں اور گٹروں کا حال دیکھو ، کیا ایم ایل اے اسے بنوا نہیں سکتا؟ انہوں نے کہا کہ مفتی صاحب کو سیاست چھوڑ کر واپس مذہبی کاموں میں لگ جانا چاہئے ، اگر آپ واپس دین کی خدمات کرنے لوٹ جاتے ہیں تو ہم سب آپ کے ساتھ ہے ۔ وہیں اس جلسہ عام سے رونق آباد سے راشٹروادی پارٹی سے امیدواری کے خواہش مند سوشل ورکر ریاض کچھی نے کہا کہ مجھے کام ہی سمجھتا ہے ، میں فالتو باتو پر دھیان نہیں دیتا ، میں شیخ رشید و آصف شیخ خانوادہ کے ساتھ کام کی بنیاد پر ہوں ، میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کا وہ آصف شیخ کا ساتھ دیں ۔اس سے قبل راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید کا عبّاس نگر چوک سے جلسہ گاہ تک علاقے کے نوجوانوں کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا ، اس پرہجوم جلسہ عام سے شاہ سلیم منا ،شفیق رانا ، صوفی انیس قادری ، ، اعجاز عمر و انیس اظہر، ریاض علی جابر شاہ، عادل پٹھان وغیرہ نے اظہار خیال کیا ۔جبکہ ارشاد انجم کی نظامت اور ظہیر احمد نے نظم راشٹروادی زندہ باد سے سامعین میں جوش بھر دیا ۔

ریاستی الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نظام الاوقات کے مطابق تمام کارپوریشنوں میں انتخابی سرگرمیاں انجام دی جائیں گی
ممبئی: ریاستی چیف الیکشن کمشنر جے ایس سہاریہ نے مہاراشٹر میں ہونے والے آئندہ کارپوریشن انتخابات سے متعلق ریزرویشن قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق 22 اکتوبر کو ممبئی میونسپل کارپوریشن انتخابات کیلئے ریزرویشن ظاہر کیا جائے گا، جبکہ الہاس نگر کیلئے 26 اکتوبر اور ریاست کی بقیہ تمام میونسپل کارپوریشنوں کیلئے ریزرویشن قرعہ اندازی کا اعلان 28 اکتوبر کو کیا جائے 
گا۔
وارڈ کی تشکیل:
ریاستی الیکشن کمیشن نے آئندہ میونسپل کارپوریشن انتخابات کیلئے وارڈز کی تشکیل اور ریزرویشن کے تعین کے نظام الاوقات کا اعلان کردیا ہے۔وارڈ کمپوزیشن( وارڈ کی تشکیل) اور ریزرویشن سے متعلق اعتراضات اور تجاویز، ریزرویشن جاری ہونے کے بعد درج کرائی جاسکتی ہیں۔واضح رہے کہ آئندہ سال 2022 میں ممبئی، تھانے، الہاس نگر، پونے، پمپری چنچوڑ، سولاپور، ناسک، اکولا، امراوتی، ناگپور اور مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی میعاد ختم ہورہی ہے۔ریاستی الیکشن کمیشن کے ذریعے جاری کردہ نظام الاوقات کے مطابق مذکورہ بالا تمام کارپوریشنوں میں انتخابی سرگرمیاں انجام دی جائیں گی۔تمام میونسپل کارپوریشنوں کے مجوزہ وارڈ ڈھانچے کو ریاستی الیکشن کمیشن 22 اکتوبر 2021 تک منظور کرلے گا۔ممبئی اور باقی میونسپل کارپوریشنوں کی حتمی وارڈ کمپوزیشن 28 نومبر کو ظاہر کی جائے گی۔

ہم اپنے انتخابی منشور کے پابند، شہر کی اہم شاہراہوں کی تعمیر و مرمت کیلئے 100 کروڑ روپے گرانٹ حاصل کرنے کا منصوبہ

مالیگاؤں: 7 اکتوبر (نامہ نگار) آئندہ میونسپل کارپوریشن انتخابات سے متعلق لائحہ عمل تیار کرنے کے ساتھ ساتھ موجودہ اور مستقبل کی منصوبہ بندی کیلئے 9 اکتوبر 2021ء بروز سنیچر کو کانگریس رابطہ آفس ہزار کھولی میں شیخ رشید کے چاہنے والوں اور ہمدردوں و عہدیداران اور کارکنان سے مشورہ کرنے کیلئے ایک مشاورتی میٹنگ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اسی کے ساتھ اگر ہمیں اکثریت ملتی ہیں تو میونسپل کارپوریشن پر میئر بھی ہمارا۔ اسطرح کا اظہار شہر کانگریس پارٹی کی جانب سے اردو میڈیا سینٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس سےکانگریس صدر شیخ رشید نے کیا ۔

یہ بھی پڑھیں: ۔۔۔اترپردیش کے بارہ بنکی میں اہدوہناک سڑک حادثہ، 9ہلاک 27زخمی

موصوف نے آئندہ ہفتے کانگریس پارٹی عہدیداران و کارکنان کی ایک مشاورتی میٹنگ کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سنیچر کو کانگریس رابطہ آفس ہزار کھولی میں منعقد کی جانے والی میٹنگ میں میونسپل کارپوریشن انتخابات سے متعلق لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔کئی اہم امور پر پارٹی عہدیداران اور کارکنان سے تبادلۂ خیال کیا جائے گا اور انکے مشوروں سے فیصلہ کیا جائے گا ۔سابق میئر شیخ رشید نے آگرہ روڈ کی تعمیر دوبارہ جاری ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ بارش اور دیگر وجوہات کی بنا پر آگرہ روڈ کا کام رک گیا تھا جس پر شہر میں مختلف باتیں بنائی جارہی تھیں لیکن اب کام دوبارہ جاری ہوگیا ہے اور جس طرح سڑک کے ایک جانب کا کام مکمل ہوا اسی طرح دوسری جانب کا بھی کام دو سے ڈھائی ماہ میں مکمل ہوجائے گا ۔اس کے بعد شہید عبدالحمید المعروف کسمبا روڈ کی تعمیر کیلئے بھی 7 کروڑ روپے کا بجٹ منظور کرانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

شہر کے موجودہ رکن اسمبلی کی کارکردگی سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہر بار یہی سوال کیا جاتا ہے کہ ایم ایل اے موصوف کی کارکردگی صِفر ہیں تو پھر  عوام کو پتہ ہے کہ اب تک شہر میں ان کے توسط سے کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ایک سال گزرا، اب دو سال مکمل ہونے کو ہے لیکن ان کی کارکردگی سابقہ کی طرح صفر ہے۔اسی طرح سے پانچ سال گزر جائیں گے اور شہر تعمیر و ترقی سے محروم رہے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ ہم ریاستی حکومت سے 100 کروڑ روپے فنڈ حاصل کرنے کی جستجو میں لگے ہوئے ہیں اور اس فنڈ سے شہر کے اندرونی اور بیرونی راستوں کی تعمیر کرینگے ۔ اس پریس کانفرنس میں شیخ رشید نے لکھیم پور میں کسانوں کو گاڑی سے روندے جانے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کے بعد متاثرین سے ملاقات کیلئے جانے والی پرینکا گاندھی اور سماجوادی لیڈران کو گرفتار کیا جانا قابل مذمت ہے۔اگرچہ اس واقعہ کے متاثرین کو حکومت نے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ لیکن اس واقعہ کی ذمہ داری ریاستی حکومت پر عائد ہوتی ہے، معاوضہ کا اعلان کردینا مارو اور معاوضہ دو کے مترادف ہے۔انہوں نے حکومت کی سرزنش کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کی جانب سے مذمت کی۔

کنہیا کمار کے کانگریس پارٹی میں شامل ہونے پر شیخ رشید نے کہا کہ کنہیا جیسے نوجوانوں کے پارٹی میں شامل ہونے سے پارٹی مضبوط ہوگی۔قومی سطح پر نوجوانوں کو پارٹی میں شامل کرنے پر توجہ دی جانی چاہیے اس کے علاوہ پارٹی کی قیادت کسی قابل نوجوان لیڈر کو دی جانی چاہیے۔آخر میں شیخ رشید نے سنیچر کو ہونے والی مشاورتی میٹنگ میں عوام سے شرکت کی گزارش کی ہے ۔اس پریس کانفرنس میں صدر شہر کانگریس شیخ رشید کے ہمراہ کارپوریٹر اسلم انصاری، شیخ ذاکر عبدالمجید، عبدالحفیظ انصاری، کلیم ماڈرن، عبدالکریم اقصٰی اور بزرگ کانگریس کارکن اصغر انصاری بھی موجود تھے۔

شہر کی عوام حیدرآباد کا پارسل واپس حیدرآباد بھیجنے کیلئے تیار، کارپوریشن کا اگلا میئر بھی این سی پی کا ہوگا: شیخ آصف

مالیگاؤں :مالیگاؤں شہر میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کی زمینی کارکردگی بہتر اور مضبوط ہوتی جارہی ہیں اور جس طرح مالیگاؤں شہر کی عوام کے حوالے سے شیخ آصف نے ہم سے وعدہ کیا ہے کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن پر آئندہ میئر راشٹروادی کانگریس پارٹی کا بنائیں گے تو پھر ایسی بات پر میں بھی عوام کے بیچ وعدہ کرتا ہوں کہ اگر مالیگاؤں شہر میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کا میئر بنتا ہے تو پھر ہم بھی مالیگاؤں شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے 100 کروڑ روپیہ کا تحفہ دینگے۔اسطرح کا اظہار مہاراشٹر پردیش راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر و ریاست کے وزیر آبپاشی جینت پاٹل نے اے ٹی ٹی ہائی اسکول میں دو اکتوبر کے موقع پر راشٹروادی کانگریس پارٹی کے زیر اہتمام منعقدہ راشٹروادی پریوار سنواد یاترا کے اجلاس سے کیا ۔
صوبائی وزیر جینت پاٹل نے پارٹی لیڈران و عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پریوار سنواد یاترا کے دوران انہوں نے ریاست کے 150 مختلف اسمبلی حلقوں کا دورہ کیا، ہر حلقے کے جائزہ اجلاس میں کارگزاری سنی لیکن مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی جس سطح پر کام کررہی ہیں  وہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ شیخ آصف سب سے کامیاب، مضبوط اور تمام ضلع صدور میں سب سے اہم ہیں۔کہ اتنے کم عرصہ میں انہوں نے شہر میں این سی پی کو جو استحکام بخشا ہے وہ قابل تعریف ہے۔جینت پاٹل نے کہا کہ عوام 2024ء کے اسمبلی انتخابات میں شیخ آصف کو رکن اسمبلی منتخب کریں۔راشٹروادی کانگریس پارٹی ہر ممکن طور پر راشٹروادی کے ورکروں کے ساتھ کھڑی ہے۔موصوف نے مرکزی حکومت کی پالیسیوں پر جم کر تنقید کی اور کہا کہ آج ملک کی معیشت سنگین بحران کا شکار ہے اور مودی جی امریکہ و مغربی ممالک کے دلدادہ بنے گھوم رہے ہیں ۔انہوں نے بی جے پی حکومت کی انتقامی کارروائی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں عجیب طرح کی سیاست کی جارہی ہیں ۔سیکولر پارٹیوں کے لیڈران اور اقلیتی نوجوانوں کو اے ٹی ایس ATS، ای ڈی ED اور سی بی آئی CBI کے ذریعے حراساں کیا جارہا ہے ۔جیل میں ٹھونس دیا جارہا ہے اور پتہ ہی نہیں چل رہا ہے کون گرفتار کرکے لے گیا ہے۔ جینت پاٹل نے کہا کہ آج سے پہلے مہاراشٹر میں ایسی سیاست میں نے کبھی نہیں دیکھی ۔انہوں نے کہا کہ آج ملک میں مہنگائی آسمان چھو رہی ہیں اور مودی جی بھارتیہ کمپنیوں کو پرائیویٹ لمیٹڈ بنا رہے ہیں ۔موصوف نے مالیگاؤں کی عوام سے اپیل کی کہ آج بی جے پی سے مقابلے کرنے کیلئے جو مہا اتحاد کیا جارہا ہے اسے مضبوط بنانے کیلئے سیکولر پارٹیوں کا ساتھ دینا چاہیے۔اس سے قبل مقامی این سی پی کے صدر شیخ آصف نے راشٹریہ وادی کانگریس پارٹی کے عہدیداران وکارکنان کے جائزہ اجلاس میں پارٹی کی کارکردگی پیش کی۔موصوف نے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں این سی پی شہر کاگزار صدور ،یوا اکائی،اقلیتی سیل، سیوا دل سیل، خواتین ونگ، بلاک صدور، کے عہدیداران و اہم ذمہ داران کی ایک جمبو جیٹ باڈی تشکیل دی گئی ۔موصوف نے  پارٹی میں اپنے چار ماہ کے سفر کی روداد بیان کی۔انہوں نے کہا کہ پارٹی نے جس امید اور بھروسے پر انہیں ضلعی صدر کا عہدہ دیا ہے انہوں نے حتی الامکان اس امید پر پورا اترنے کی کوشش کی ہے۔شیخ آصف نے جینت پاٹل کو یقین دلایا کہ وہ آئندہ بھی اسی تیزی و تندہی کے ساتھ پارٹی کو مستحکم کرنے کیلئے کام کریں گے۔انہوں نے عوام کی ایما پر جینت پاٹل سے وعدہ کیا کہ وہ آئندہ کارپوریشن انتخابات میں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن پر این سی پی کا پرچم لہرایں گے۔اور انشا اللہ میونسپل میئر بھی راشٹروادی کانگریس پارٹی کا ہی بنائیں گے ۔شیخ آصف نے قومی و ریاستی سیاسی منظرنامہ پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک کو دو فرقہ پرست جماعتوں سے پاک کرنا ضروری ہے ۔ایک پارسل جو حیدرآباد سے آیا ہے اسے واپس بھیجنا ہے اور دوسرا گجرات کے پارسل کو ۔شیخ آصف نے کہا کہ آئندہ کارپوریشن اور اسمبلی چناؤ میں مالیگاؤں سے مجلس کا پارسل حیدرآباد روانہ کرنے کا آغاز ہوگا تو ملک بھر سے مجلس کو حیدرآباد میں سمٹ کر رہنا پڑے گا ۔کیونکہ مالیگاؤں سمیت ملک کے مسلمان اب جذبات میں بہنے والے نہیں ہیں اور دھوکہ کھانے والے نہیں ۔اس اجلاس میں ممبئی سے تشریف لائے این سی پی سنواد یاترا کے لیڈران نے شہر این سی پی کے عہدیداران سے کارگزاری سنی اور ان کے احوال کے جائزہ لیا اور اس بات کا اعتراف کیا کہ قلیل مدت میں شیخ آصف نے مالیگاؤں میں پارٹی کو استحکام بخشا ہے۔ان کی امید سے بڑھ کر کارکردگی انجام دی گئی ہے۔اس موقع پر مالیگاؤں این سی پی سیوا دل ۔یوتھ ونگ ،لیڈیز ونگ ،مایناریٹی سیل وغیرہ نے آپکی کارگزاری پیش کی جس پر ذمہ داران نے اطمینان کا اظہار کیا ۔اس پروگرام میں راشٹروادی مہیلا سیل کی ریاستی صدر روپالی تائی ،ستش گنوانے، صوفی انیس قادری، شاہد ریشم والا، شفیق رانا، ایڈوکیٹ ہدایت اللہ ،سلیم رضوی، چراغ کانڈی والا ،جابر شاہ وغیرہ نے اپنے خیالات کا کیا ۔اس موقع پر جنتا دل، شیو سینا، آر پی آئی اور مجلس کو چھوڑ کر راشٹروادی کانگریس پارٹی میں شامل ہونے والے درجنوں افراد کا استقبال جنت پاٹل کے ہاتھوں کیا گیا ۔شکیل جانی بیگ اور ارشاد انجم نے پروگرام کی نظامت سنبھالی جبکہ راشٹروادی پریوار سنواد یاترا میں معروف شاعر عبدالواحد انصاری نے نظم، گیت اور اشعار پیش کر پروگرام کو چار چاند لگا دیااور سامعین میں جوش بھردیا ۔اس کامیاب پروگرام آور عوام کی بے پناہ محبتوں کا شیخ آصف اور جینت پاٹل نے شکریہ ادا کیا۔