Articles by "Local News"
Showing posts with label Local News. Show all posts

جے سی بی کی مدد سے تلاش جاری، سرچ آپریشن تیز

مالیگاؤں : (29 جولائی) موسم ندی میں ڈوبے ہوئے محمد احتشام کی تلاش کا عمل چوتھے دن بھی جاری ہے اور اب جے سی بی مشین کی مدد سے ریسکیو آپریشن کو تیز کر دیا گیا ہے۔قلعہ تیراک گروپ اور ریسکیو ٹیموں کے مطابق محمد احتشام ندی میں ڈوب گیا تھا اور اب تک اسکی لاش برآمد نہیں ہو سکی۔ تلاش کے عمل میں یہ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ بارش کے باعث پائپ یا پل کے نیچے پھنس گیا ہوگا۔اسی بنیاد پر بھکن شاہ درگاہ والے پل کو جے سی بی سے صاف کیا جا رہا ہے تاکہ اگر وہ وہاں پھنسا ہوا ہو تو باہر نکالنے میں آسانی ہو، اور اگر نہ بھی ہو تو کم از کم پانی کی سطح کم ہو جائے تاکہ آگے تلاش آسان ہو سکے۔

تلاش کرنے والے قلعہ تیراک گروپ نے بتایا کہ اب تک نعمانی پل سے گیارہ ہزار کالونی تک کے علاقے میں تلاش کی جا چکی ہے۔ دسہرہ گراؤنڈ کے قریب ندی کے بیچ میں دونوں کناروں پر کانٹے دار جھاڑیاں بھی کاٹی گئیں جہاں یہ اندیشہ تھا کہ پانی کے نیچے کچھ ہو سکتا ہے۔ دو سے تین بجے رات تک روشنیوں اور بیٹری ٹارچوں کی مدد سے بھی تلاش جاری رہی۔تلاش میں مصروف افراد کا کہنا ہے کہ پانی کم ہونے کے باوجود ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا۔ وہ اللہ کی مرضی پر بھروسہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ اپنی پوری کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں کہ کسی بھی طرح محمد احتشام کی لاش مل جائے اور ان کے لواحقین کے حوالے کر دی جائے۔قلعہ تیراک گروپ کی جانب سے مسلسل کوششیں جاری ہیں اور امید ہے کہ جلد ہی کوئی مثبت نتیجہ سامنے آئے گا۔

چند بی ایل اوز کی شکایت، عوام کے ووٹ کا تحفظ اولین ترجیح، فارم تقسیم و ڈیجیٹائزیشن میں رکاوٹیں ناقابلِ برداشت: اسلام پارٹی کی جائزہ میٹنگ 

مالیگاؤں : اسلام پارٹی کی جانب سے تمام عہدیداروں، کارپوریٹروں اور ورکروں کی ایک اہم جائزہ میٹنگ سکینہ ہال نئے فاران ہاسپٹل کے سامنے جمعہ کو بعد نماز عشاء پارٹی کے صدر نوید خطیب کی صدارت میں منعقد کی گئی، جس میں عوام کو درپیش مسائل، خصوصی طور ایس آئی  سروے فارم تقسیم اور ڈیجٹائزیشن کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس میٹنگ  میں ورکروں اور کارپوریٹرس کی جانب سے بتایا گیا کہ کئی علاقوں میں بعض بی ایل اوز (BLOs) کی جانب سے ووٹروں میں فارم تقسیم نہیں کیے جا رہے ہیں،جس کی وجہ سے عوام کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ میٹنگ میں کارکنان کو ہدایت دی گئی کہ وہ گھر گھر پہنچ کر عوام میں بیداری پیدا کریں، وارڈ وائز اور ووٹر لسٹ کے مطابق اہل ووٹروں کی شناخت کرتے ہوئے فارم تقسیم کرائیں اور انہیں بھروا کر جمع کرنے میں مکمل تعاون کریں۔اس میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ عوام اور بی ایل اوز کے درمیان بہتر رابطہ قائم کیا جائے اور تمام بی ایل اوز سے اپیل کی جائے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری اور تیزی کے ساتھ انجام دیں تاکہ کوئی بھی اہل ووٹر اپنے حقِ رائے دہی سے محروم نہ رہے۔

آصف شیخ کی قیادت میں اسلام پارٹی نے اعلان کیا کہ بی ایل اوز کے کام سے متعلق تمام شکایات پرانت آفیسر کے سامنے پیش کی جائیں گی اور ان مسائل کے فوری حل کی کوشش کی جائے گی۔ اس موقع پر آصف شیخ نے کہا کہ پرانت آفیسر کی رپورٹ کے مطابق تقریباً 50 فیصد بی ایل اوز قابلِ تعریف انداز میں اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں اور اسلام پارٹی ایسے بی ایل اوز کا استقبال اور حوصلہ افزائی کرے گی، جبکہ باقی 50 فیصد بی ایل اوز کی کارکردگی غیر اطمینان بخش ہے، جن کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔میٹنگ میں آصف شیخ نے کہا کہ یہاں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اگر پیر تک بی ایل اوز کے طریقۂ کار میں بہتری نہیں آئی تو اسلام پارٹی کی جانب سے وارڈ وائز "راستہ روکو" احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔ اس کے علاوہ پارٹی نے الزام عائد کیا کہ بعض بی ایل اوز جان بوجھ کر فارم تقسیم نہیں کر رہے ہیں، جس کی شکایت سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے متعلقہ انتخابی افسران میں پرانت آفسیر ،کمشنر اور پولس انتظامیہ سے بھی کی ہے۔

 آصف شیخ نے کہا کہ اگر ان تمام مسائل کو جلد از جلد حل نہیں کیا گیا تو 29 تاریخ کے بعد کسی بھی وقت اور کسی بھی مقام پر ہنگامی دھرنا اور احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی، جس کی مکمل ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر احتجاج کے دوران پولیس انہیں گرفتار بھی کرتی ہے تو وہ اس کے لیے تیار ہیں، تاہم عوامی خدمت اور ووٹروں کے حقوق کے تحفظ کی جدوجہد سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے۔آصف شیخ نے کہا کہ آئندہ جمعہ کو وارڈ وائز اسلام پارٹی کے ورکر گلی گلی گھوم کر عوام کے فارم جمع کرنے کیلئے بیداری لائیں ۔اپنے تمام کام درکنار کر عوامی خدمت کیلئے اپنے آپ کو وقف کریں ۔انہوں نے کہا کہ عوام سب دیکھ رہی ہے کہ کون ایسے مشکل حالات میں عوام کے ساتھ کھڑا ہے اس لیے عوام کے فارم بھریں اور جمع کریں ۔آصف شیخ نے کہا کہ کاغذات کیلئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، پہلے اپنا فارم بھریں اور جمع کریں ۔آئندہ بھی اسلام پارٹی نوٹس اور شنوائی کے وقت عوام کے کاغذات درست کروانے کیلئے مدد کرنے تیار ہے ۔اس موقع پر اسلام پارٹی کے تمام عہدیداروں ورکروں اور کارپوریٹرس موجود تھے ۔

اسلام پارٹی کے تمام کارپوریٹرس کو خود کو 15 دنوں کیلئے SIR مہم کیلئے وقف کرنے کی ہدایت

مالیگاؤں: مالیگاؤں شہر کے سابق رکن اسمبلی و اسلام پارٹی کے رہنما آصف شیخ رشید نے آج پرانت آفیسر نتن سدگیر سے ملاقات کرکے شہر میں جاری اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) مہم اور انومریشن فارموں کے ڈیجیٹائزیشن عمل کا جائزہ لیا۔ ملاقات کے دوران حاصل ہونے والی معلومات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے عوام اور بی ایل اوز (BLOs) سے فوری تعاون کی اپیل کی۔آصف شیخ نے بتایا کہ پرانت آفیسر کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق اب تک SIR فارموں کے ڈیجیٹائزیشن کا صرف 42 فیصد کام مکمل ہو سکا ہے، جبکہ 38 فیصد شہریوں نے فارم حاصل کرنے کے باوجود اپنے BLO کے واپس جمع نہیں کرائے اور 20 فیصد افراد ایسے ہیں جنہوں نے ابھی تک اپنے متعلقہ بی ایل او سے فارم وصول ہی نہیں کیا ہے۔انہوں نے شہر کے تمام ووٹرس سے اپیل کی کہ وہ دیگر مصروفیات کو مؤخر کرکے فوری طور پر اپنے بی ایل او سے رابطہ کریں، انومریشن فارم حاصل کریں، درست معلومات کے ساتھ اسے پُر کریں اور بلا تاخیر واپس جمع کرائیں تاکہ کسی بھی شہری کا ووٹ ڈیلیٹ نہ ہوسکے۔

آصف شیخ نے کہا کہ بیشتر بی ایل اوز اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے انجام دے رہے ہیں، تاہم موجودہ صورتحال کے پیش نظر انہیں مزید تیز رفتاری سے وارڈ وائز گھر گھر پہنچ کر فارم تقسیم کرنے، جمع کرنے اور ڈیجیٹائزیشن کے عمل کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اگر کسی بی ایل او کو رضاکارانہ مدد درکار ہو تو اسلام پارٹی کے کارپوریٹرس اور کارکن ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں شہریوں کے جمہوری حق، یعنی حقِ رائے دہی کے تحفظ کیلئے سب کو متحد ہوکر کام کرنا ہوگا تاکہ کوئی بھی اہل ووٹر اس عمل سے محروم نہ رہ جائے۔

دریں اثنا، آصف شیخ رشید اور اسلام پارٹی کے صدر نوید خطیب احمد نے پارٹی کے تمام کارپوریٹرس کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آئندہ 15 دنوں تک اپنی تمام سیاسی سرگرمیوں کو مؤخر کرکے صرف SIR مہم پر توجہ دیں۔ ہدایت میں کہا گیا ہے کہ ہر کارپوریٹر اپنے اپنے وارڈ میں عوام کو فارم حاصل کرنے، اسے درست طریقے سے بھرنے اور متعلقہ بی ایل او کے پاس جمع کرانے تک مکمل رہنمائی اور تعاون فراہم کرے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے مہاراشٹر سمیت ملک کی مختلف ریاستوں میں 30 جون سے SIR سروے کا آغاز کیا گیا ہے، جو 8 اگست تک جاری رہے گا۔ اس دوران ووٹرس کے انومریشن فارم بھرے جا رہے ہیں، اور اسلام پارٹی نے اپنے تمام منتخب نمائندوں کو عوام کے ووٹنگ کے حق کے تحفظ کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت دی ہے۔


 کارپوریشن میں کمشنر، آصف شیخ، ایڈیشنل ایس پی سورج گنجال اور گٹ نیتا خالد حاجی کی مشترکہ میٹنگ میں اہم فیصلہ 

​مالیگاؤں : مالیگاؤں شہر کو نشہ اور جرائم سے پاک کرنے کی سمت میں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن نے ایک انتہائی اہم اور بڑا فیصلہ کیا ہے۔ شہر کے ایسے نوجوان اور بچے جو مختلف قسم کے نشوں (جیسے کتا گولی وغیرہ) کے عادی ہو کر ذہنی توازن کھو چکے ہیں اور بے قابو ہوچکے ہیں، ان کے علاج اور بحالی کیلئے کارپوریشن کی جانب سے ایک جدید نشہ مکتی مرکز قائم کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے کارپوریشن کے جنرل بجٹ میں باقاعدہ فنڈ کا انتظام  کیا گیا ہے۔اس طرح کی تفصیلات سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے دی ۔انہوں نے بتایا کہ شہریان کے بہتر مستقبل، حفظان صحت اور سیکورٹی کے نقطہ نظر سے بھی آج اہم فیصلہ لیا گیا ۔

آصف شیخ کے مطابق ​اس سلسلے میں دوسرا بڑا فیصلہ شہر میں امن و امان قائم رکھنے اور جرائم پر قابو پانے کے حوالے سے کیا گیا ہے۔ پولس ڈپارٹمنٹ کی تیار کردہ فہرست اور تجویز کے مطابق، شہر کے جن پولس اسٹیشنوں کی حدود میں جرائم کی شرح زیادہ ہے، وہاں کے حساس چوک چوراہوں پر سی سی ٹی وی (CCTV) کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ اس اہم پروجیکٹ کیلئے بجٹ میں 2 کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔

​ان دونوں اہم موضوعات پر تفصیلی غور و خوض اور حکمت عملی وضع کرنے کیلئے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر، ایڈیشنل ایس پی سورج گنجال، ڈپٹی کمشنر کماوت میڈم اور اسلام پارٹی کے بانی و قائد آصف شیخ و کارپوریٹر خالد حاجی کے درمیان ایک اہم مشاورتی میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں شہر کی فلاح و بہبود اور نوجوان نسل کو نشے کے دلدل سے نکالنے کیلئے ان دونوں منصوبوں پر جلد از جلد کام شروع کرنے کا فیصلہ ظاہر کیا گیا۔

جنم داخلہ معاملہ صرف چند افراد کا نہیں بلکہ پورے مالیگاؤں کی عزت و ساکھ کا مسئلہ ہے :مستقیم ڈگنیٹی 

مالیگاؤں : مالیگاؤں شہر کے "جنم داخلہ" (برتھ سرٹیفکیٹ) مبینہ معاملہ کے مقدمات میں آج عدالت نے ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے تین ایجنٹوں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ آج معزز جج اشون بھوبے صاحب کی عدالت کے روبرو ان مقدمات کی تفصیلی سماعت ہوئی۔ دفاعی ​وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے تین مبینہ ایجنٹس صغیر ماسٹر، عتیق منا اور فیصل کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کے کیسز میں بھی متعدد ایجنٹس کو عدالت کی جانب سے ضمانت مل چکی ہے۔اس طرح کی تفصیلات ممبئی ہائی کورٹ سے مائناریٹی ڈیفنس کمیٹی کے معاون کنوینر مستقیم ڈگنیٹی نے نمائندہ بیباک کو دی ۔انہوں نے بتایا کہ ​غزالہ پروین اور دیپالی دھارنکر کی درخواست کیلئے بھی ہماری کوشش جاری ہے، ​عدالتی کارروائی کے مطابق، اب سب کی نظریں خواتین ملزمان پر مرکوز ہیں۔ غزالہ پروین اور دیپالی دھارنکر کی ضمانت کی درخواستوں پر اب اگلی سماعت 22 جولائی کو شام 5:00 بجے ہوگی۔ مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کی جانب سے قوی امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ انسانی ہمدردی اور قانونی بنیادوں پر انہیں بھی جلد ہی ضمانت مل جائے گی۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی آصف شیخ کی سرپرستی میں قانونی امداد فراہم کررہی ہے ۔

​انہوں نے مزید کہا کہ، اس مقدمے سے جڑے سرکاری ملازمین بشمول عبد التواب شیخ ،دھارنکر، مہاجن اور امبورے کے کیسز کی الگ الگ سماعت 27 جولائی کو مقرر کی گئی ہے۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ​متاثرین کی قانونی امداد کرنے والی مائنارٹی ڈیفنس کمیٹی آصف شیخ کی سربراہی میں اس معاملے میں اول روز سے متحرک ہے اور ​اب تک ہائی کورٹ کے ذریعے 8 افراد کی رہائی عمل میں آ چکی ہے۔

مائناریٹی ​کمیٹی غزالہ پروین، عبدالتواب اور دیگر تمام بے قصور افراد کے مقدمات کی پیروی پوری مضبوطی سے کر رہی ہے۔​کمیٹی کے سرگرم وکیل سدھانشو مہندر  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ​"غزالہ پروین کے معصوم بچہ بھی آج عدالت میں موجود تھا، جن کی حالتِ زار کو دیکھتے ہوئے ہم امید کر رہے ہیں کہ اگلی سماعت پر عدالت انہیں فوری ضمانت کی راحت فراہم کرے گی۔"۔

 ​مائنارٹی ڈیفنس کمیٹی اور کارپوریٹر مستقیم ڈگنیٹی نے اس پورے معاملے کو شہر کی ساکھ پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ

 ابتدائی طور پر اس کیس کو بنگلہ دیشی اور روہنگیا دراندازوں سے جوڑ کر شہر کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی تھی اور اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (SIT) کی رپورٹ کو اب تک عام نہ کرنا یہ ثابت کرتا ہے کہ پولیس کو شہر میں کسی بھی قسم کے بنگلہ دیشی یا روہنگیا باشندے کا کوئی سراغ نہیں ملا۔کارپوریشن اور تحصیل انتظامیہ اور کلرکوں کی معمولی و تکنیکی غلطیوں کی سزا عام اور غریب شہریوں کو بھگتنی پڑ رہی ہے، جنہیں سنگین دفعات کے تحت جیلوں میں بند کیا گیا۔​مستقیم ڈگنیٹی نے آخر میں عزم ظاہر کیا کہ کمیٹی انصاف کی یہ جنگ آخری دم تک جاری رکھے گی اور ان شاء اللہ بہت جلد تمام بے گناہ شہری اس بحران سے سرخرو ہو کر باہر نکلیں گے۔ یہ مقدمات صرف چند افراد کے نہیں بلکہ پورے مالیگاؤں شہر کی عزت و ساکھ کا مسئلہ ہیں۔

مالیگاؤں میں تقریباً 1 لاکھ 26 ہزار ناموں میں مختلف فرق سامنے آئے، عوام بلاخوف ایس آئی آر فارم بھریں 

مالیگاؤں: 4 جولائی: ناسک ضلع کے کلکٹر آیوش پرساد نے مالیگاؤں میں انتخابی ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی (SIR) کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے SIR عمل کی تفصیلات، پیشرفت اور چیلنجز سے آگاہ کیا اور تمام سیاسی جماعتوں سے مکمل تعاون کی اپیل کی۔کلکٹر آیوش پرساد نے بتایا کہ انتخابی کمیشن آف انڈیا کے تحت SIR پروگرام مہاراشٹر سمیت کئی ریاستوں میں شروع ہو چکا ہے۔ 

ناسک ضلع میں یہ عمل 16 جون سے جاری ہے۔ پہلا مرحلہ فارموں کی پرنٹنگ اور BLOs (بوتھ لیول آفیسرز) کو ان کی تقسیم کا 29 جون تک مکمل ہو چکا ہے۔ تمام BLOs کو تربیت دی جا چکی ہے اور آج مالیگاؤں اور مالیگاؤں آؤٹر دونوں حلقوں میں BLO سپروائزرز، اسسٹنٹ الیکٹرل رجسٹریشن آفیسرز (AEROs) کے ساتھ اہم میٹنگز منعقد کی گئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ بھی الگ میٹنگ کی گئی جس میں انتخابی کمیشن کے تمام طریقہ کار، پروسیجر اور ممکنہ شکوک و شبہات کی مکمل وضاحت کی گئی۔ کلکٹر نے سیاسی جماعتوں سے درخواست کی کہ وہ اس پورے عمل میں فعال تعاون فراہم کریں تاکہ ووٹر لسٹ درست، شفاف اور تنازع سے پاک بن سکے۔

کلکٹر نے بتایا کہ مالیگاؤں میں تقریباً 1 لاکھ 26 ہزار ناموں میں مختلف قسم کی فرق (mismatches) سامنے آئی ہیں۔ تاہم، ٹیبل ٹاپ ایکسرسائز کے ذریعے مالیگاؤں میں 76 سے 77 فیصد میپنگ مکمل ہو چکی ہے جبکہ پورے ضلع میں یہ شرح 82 فیصد ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مالیگاؤں کسی صورت پیچھے نہیں ہے۔مماثلت کی وجوہات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرانے ووٹر کارڈز میں ناموں کی ترتیب، ابتدائی حروف، والد کا نام، عمر کے فرق اور دیگر 12-13 معیار پر فرق پایا جاتا ہے۔ AI ٹیکنالوجی کے ذریعے مسلسل جانچ ہو رہی ہے۔ اب BLOs گھر گھر جا کر تصدیق کریں گے اور غلطیاں دور کی جائیں گی۔

ایس آئی آر کا مکمل عمل 5 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ اس کے بعد ڈرافٹ الیکٹرول رول شائع کیا جائے گا جس پر اعتراضات وصول کیے جائیں گے اور ضروری اصلاحات کی جائیں گی۔BLOs کے بارے میں بتاتے ہوئے کلکٹر نے کہا کہ ایک عام BLO کے پاس تقریباً 800 ووٹرز ہوتے ہیں۔ انہیں دو اسسٹنٹس فراہم کیے گئے ہیں۔ فارم بھرنے اور ڈیجیٹائز کرنے میں محض ایک سے دو منٹ لگتے ہیں۔ ضلع کے بعض علاقوں میں چار دنوں میں 70 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ انہوں نے BLOs کو ہدایات دی ہیں کہ وہ منظم اور سمارٹ طریقے سے کام کریں تاکہ ایس آئی آر کا عمل وقت پر مکمل ہو۔

کلکٹر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ BLOs کے ساتھ تعاون کریں۔ 8 مختلف دستاویزات قبول کی جائیں گی۔ LC (لیونگ سرٹیفکیٹ) کی بجائے 10ویں اور 12ویں کلاس کی مارک شیٹس بھی قابل قبول ہیں۔ مالیگاؤں میں 70 فیصد لوگوں کے پاس برتھ رجسٹریشن موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ عمل بہت آسان ہے۔ خود انہوں نے BLOs کے ساتھ جا کر فیلڈ ورک دیکھا ہے۔ گجرات سمیت دیگر ریاستوں کے تجربات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ شفاف اور افواہوں سے پاک طریقہ ہے۔ کلکٹر آیوش پرساد نے تمام قومی، ریاستی اور رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں سے BLA (بلوک لیول اسٹنٹ) تعینات کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام فریقین مل کر کام کریں تاکہ ووٹر لسٹ میں کوئی غلطی نہ رہے اور عمل مکمل طور پر شفاف رہے۔اس پریس کانفرنس میں مقامی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اور مختلف سوالات اٹھائے جن کے جوابات دیے گئے۔ SIR عمل الیکشن کمیشن کے تحت جاری ہے اور اس کا مقصد ووٹر لسٹ کو درست اور تازہ ترین بنانا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ 

BLOs

 کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

الیکٹرک پول میں مبینہ کرنٹ دوڑنے سے پیش آیا سانحہ، شہریوں کا بجلی محکمہ کے خلاف کارروائی اور اہل خانہ کو معاوضہ دینے کا مطالبہ

مالیگاؤں (اسٹاف رپورٹر) گلشن معصوم، نئی تہذیب ہائی اسکول سے متصل بستی میں پیش آئے ایک افسوسناک حادثے میں 13 سالہ معصوم بچے محمد مزمل محمد آصف کی کرنٹ لگنے سے موت واقع ہوگئی، جس کے بعد علاقے میں غم و افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، متوفی مغرب کی نماز ادا کرنے کے بعد لوہے کی سیڑھی کے ذریعے اپنے مکان پر جا رہا تھا۔ اسی دوران اس کا ہاتھ قریب موجود الیکٹرک پول سے چھو گیا، جس میں مبینہ طور پر کرنٹ دوڑ رہا تھا، اور وہ شدید کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی کارپوریٹر ڈاکٹر خالد پرویز، سماجی کارکن شفیق اینٹی کرپشن اور دیگر مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے۔ واقعہ کے بعد شہریوں نے بجلی محکمہ کی مبینہ لاپرواہی پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی اور متوفی کے اہل خانہ کو مناسب معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس موقع پر کارپوریٹر ڈاکٹر خالد پرویز نے بتایا کہ متوفی بچے کے مکان کے سامنے سڑک کافی خستہ حال ہے، جہاں بارش کا پانی جمع تھا۔ بچہ اسی مقام سے لوہے کی سیڑھی کے ذریعے اپنے مکان پر جا رہا تھا کہ اچانک اس کا ہاتھ الیکٹرک پول سے ٹکرا گیا اور کرنٹ لگنے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ سماجی کارکن شفیق اینٹی کرپشن نے واقعے کی تفصیلات دیتے ہوئے بجلی محکمہ سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں موجود خطرناک برقی کھمبوں اور تاروں کی فوری مرمت کی جائے تاکہ آئندہ ایسے المناک حادثات سے بچا جا سکے۔

ادھر پوار واڑی پولیس اسٹیشن کے اہلکار موقع پر پہنچ کر پنچنامہ کی کارروائی انجام دے رہے ہیں۔ تمام قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد نعش کو تدفین کے لیے اہل خانہ کے سپرد کر دیا جائے گا۔

ایک اندازے کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران مالیگاؤں میں کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں 10 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جن میں معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ مسلسل احتجاج اور عوامی مطالبات کے باوجود ایسے حادثات کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ شہریوں نے بجلی محکمہ کی مبینہ غفلت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں برقی کھمبوں، تاروں اور ٹرانسفارمروں کا فوری معائنہ اور مرمت کی جائے تاکہ مزید قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

​میئر و کمشنر کی ہدایت پر کارپوریشن کے اعلی افسران و کارپوریٹرس کا دورہ، خواتین کیلئے باپردہ انتظامات، ایل ای ڈی اسکرین کا بھی نظم 

​مالیگاؤں : 23 جون : عالمی تحریک سنی دعوتِ اسلامی، شاخ مالیگاؤں کے زیرِ اہتمام ہر سال کی طرح امسال بھی ذکرِ تاجدارِ کربلا کے عظیم الشان اور روح پرور اجتماعات کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ وارث علی چوک اور آزاد نگر جیلانی چوک میں کامیاب اجتماعات کے انعقاد کے بعد، اب کل بروز بدھ کو اس سلسلے کا اگلا بڑا اجتماع نور باغ چوک میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔ اس کے بعد جمعرات اور جمعہ کو اے ٹی ٹی ہائی اسکول گراؤنڈ پر آخری اجتماعات کے ساتھ یہ سلسلہ اپنے اختتام کو پہنچے گا۔

​ان اجتماعات میں ملک کے مایہ ناز اور شعلہ بیاں خطیب حضرت مولانا سید امین القادری قبلہ کا سلسلہ وار رقت انگیز اور علمی خطاب جاری ہے، جسے سننے کے لیے شہر بھر سے ہزاروں کی تعداد میں عاشقانِ رسول شرکت کر رہے ہیں۔اس طرح کی تفصیلات آج نور باغ چوک میں دورہ کے دوران نور باغ گروپ کے ذمہ داران میں رضوان میمن نے دی، انہوں نے بتایا کہ نور  باغ چوک میں ہونے والے اجتماع کی اہمیت کے پیشِ نظر مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے افسران اور مختلف محکموں کے ذمہ داران نے اجتماع گاہ اور گرد و نواح کا تفصیلی دورہ کیا۔ میئر نسرین حاجی خالد شیخ رشید اور کمشنر کی خصوصی ہدایت پر کارپوریٹر شکیل بیگ، فقیر محمد، عرفان عابد علی، پربھاگ آفیسر عرفان تابانی، محکمہءِ صفائی کے سربراہ اقبال جان محمد، اور لائٹ و تجاوزات (اتیکرمن) ڈپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام نے موقع پر پہنچ کر تیاریوں کا جائزہ لیا۔​حکام نے یقین دلایا ہے کہ اجتماع سے قبل دو دنوں کے اندر نور باغ کے پورے علاقے کو ہنگامی طور پر مکمل صاف کر دیا جائے گا۔​انہوں نے بتایا کہ اجتماع کے پیش نظر پورے علاقے کی گہرائی سے صفائی، جھاڑو مارنا اور کچرے کی فوری نکاسی۔​گٹروں کی صفائی اور تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا تاکہ آمد و رفت میں رکاوٹ نہ ہو۔اسی طرح ​اسٹریٹ لائٹس اور بجلی کے نظام کو چاک و چوبند کرنا۔​بارش اور وبائی امراض کے پیشِ نظر جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ (فوارنی) اور سڑکوں کے دونوں جانب چونا/پاؤڈر کا بھی چھڑکاؤ کیا جائے گا۔​سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے آج شام پولس ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسران بھی نور باغ چوک پہنچ کر حفاظتی انتظامات اور پولس بندوبست کا جائزہ لیں گے۔​رضوان میمن گروپ نے مزید تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کے لیے خصوصی باپردہ انتظام کیا گیا ہے، ایس ڈی آئی نور باغ گروپ کے متحرک ذمہ داران میں رضوان میمن، اقبال بھائی بکھار والے، شفیق انصاری اور ان کے تمام رفقاء گزشتہ کئی دنوں سے گھر گھر جا کر دعوت نامے تقسیم کر رہے ہیں۔ انہوں نے شہر کے برادرانِ اسلام اور خواتین سے کثیر تعداد میں اس دینی بزم میں شرکت کی مخلصانہ اپیل کی ہے۔

​شرکاء کی سہولت کے لئے  خواتین اسلام کے لیے باغبان جماعت خانہ کے گراؤنڈ پر مکمل باپردہ نشستوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ ان کے لیے بڑی ایل ای ڈی (LED) اسکرین لگائی جا رہی ہیں تاکہ وہ پروگرام کو باآسانی دیکھ اور سن سکیں۔اسی طرح علماءِ کرام اور مشائخ عظام کے لیے ایک وسیع و عریض اسٹیج تیار کیا جا رہا ہے۔ پنڈال میں شرکاء کے بیٹھنے کے لیے صوفے، کرسیاں اور فرش کا بہترین انتظام رہے گا۔اس کے علاوہ گرمی اور موسم کی مناسبت سے زائرین کے لیے ٹھنڈے پانی اور شربت کی سبیلیں لگائی جا رہی ہیں۔پروگرام بروز بدھ کو بعد نمازِ مغرب شروع ہوگا، جس میں مولانا سید امین القادری صاحب کے مرکزی خطاب سے قبل دیگر علمائے کرام کے بیانات ہوں گے۔اور پروگرام رات ٹھیک دس بجے اختتام پذیر ہوگا۔​نمازِ عشاء: اجتماع کے فوری بعد رات دس بجے نمازِ عشاء باجماعت قاضی شرف الدین ہال میں ادا کی جائے گی۔اس پروگرام کی نظامت مسجد یارسول اللہ کے امام حافظ غفران اشرفی انجام دینگے۔​شہر بھر سے آنے والے شرکاء کے لیے نور باغ چوک کی طرف آنے والے تمام راستوں کو صاف اور کشادہ اور روشن کیا جا رہا ہے تاکہ ٹریفک کا کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو۔

عباس نگر مالیگاؤں کا شیخ سلطان شیخ حسین نامی شخص جاں بحق

مالیگاؤں : 13 جون: مالیگاؤں شہر کا نوجوان شیخ سلطان شیخ حسین ساکن عباس نگر کا درد ناک سڑک حادثے میں انتقال ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق شیخ سلطان اپنی بیوی بچوں کے ساتھ موٹر سائیکل پر اپنی بیٹی سے ملنے جارہے تھے۔چاندوڑ گھاٹ کے آگے پیپل گاؤں سے پہلے انکی موٹر سائیکل کو پیچھے سے آرہی تیز رفتار کار نے زور دار ٹکر دے ماری جس کے سبب شیخ سلطان زمین پر گرگئے اور سر میں شدید چوٹ لگنے سے کافی خون بہہ گیا اور شیخ سلطان تاب نہ لاتے ہوئے وہیں جاں بحق ہوگئے ۔اس طرح کی اطلاع عارف ایا ممبر، خالد ایس کے نے دی ۔انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی ہمیں اسکی اطلاع ملی ہم شہباز بھائی ایمبولینس والے کو لیکر روانہ ہوئے اور لاش کو جائے حادثہ سے چاندوڑ سول ہسپتال لایا ۔اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی خالد حاجی اور شفیق اینٹی کرپشن ہمارے رابطے میں رہے اور ہر ممکن قانونی معاونت کرتے رہے، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مالیگاؤں کے نوجوان موٹر سائیکل کا استعمال ہائی وے پر نہ کریں، یہ حادثہ جس کار سے پیش آیا اس کار کو چاندوڑ پولس اسٹیشن نے ضبط کرلیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے ۔

जनआंदोलन तथा आमरण अनशन जैसे आंदोलनात्मक कदम उठाने की भी चेतावनी

मालेगांव, दि. 1 जून 2027 : दरेगांव स्थित गट क्रमांक 38/2, 83 व उपगटों में जमीन घोटाला, वन भूमि अतिक्रमण, राजस्व चोरी व अनधिकृत औद्योगिक निर्माण को लेकर भारतीय जनता पार्टी ने मा. अपर जिल्हाधिकारी, नाशिक के समक्ष एक बार फिर कड़ी कार्रवाई की मांग की है और इसे प्रशासन को दी गई “अंतिम चेतावनी” बताया है।

भाजपा पदाधिकारियों द्वारा दिए गए निवेदन में कहा गया है कि ‘फेयर एक्सपोर्ट्स’ कंपनी, स्थानीय भूमाफिया व कुछ भ्रष्ट राजस्व अधिकारियों की मिलीभगत से शासन के करोड़ों रुपये के राजस्व की हानि की गई है तथा आदिवासी व आरक्षित वन भूमि का अवैध हस्तांतरण किया गया है।

भाजपा ने प्रशासन के समक्ष निम्न प्रमुख मांगें रखी हैं :

• महाराष्ट्र जमीन राजस्व संहिता, 1966 की धारा 53 के अंतर्गत गट क्र. 83, 83/14, 83/15, 83/16 व 83/17 पर स्थित सभी अनधिकृत औद्योगिक निर्माणों पर तत्काल बुलडोजर कार्रवाई कर उन्हें ध्वस्त किया जाए।

• शासन का बकाया 83,04,000 रुपये नजराना तथा अनधिकृत उपयोग के लिए लगाए जाने वाले 40 गुना दंड संबंधितों की संपत्ति जब्त कर वसूला जाए।

• संबंधित जमीनों के 7/12 उतारे पर दर्ज निजी व कंपनी के नाम रद्द कर कब्जेदार के स्थान पर “महाराष्ट्र शासन (आरक्षित वन)” दर्ज किया जाए।

• आदिवासी वन भूमि के अवैध हस्तांतरण के मामले में संबंधित गैर-आवेदक तथा जिम्मेदार तलाठी व मंडल अधिकारियों पर मकोका (MCOCA) व अनुसूचित जाति-जनजाति अत्याचार निवारण अधिनियम के तहत मामले दर्ज किए जाएं।

भाजपा पदाधिकारियों ने यह भी कहा कि माननीय मुख्यमंत्री तथा राजस्व मंत्री के निर्देश पर जांच समिति गठित की गई है, लेकिन अब तक रिपोर्ट शासन को प्रस्तुत नहीं की गई है। इसलिए प्रशासन बिना किसी देरी के तत्काल सख्त कार्रवाई करे।

अन्यथा भारतीय जनता पार्टी लोकतांत्रिक तरीके से तीव्र जनआंदोलन शुरू करेगी तथा आमरण अनशन जैसे आंदोलनात्मक कदम उठाने की चेतावनी दी गई है।

इस अवसर पर भाजपा विधि प्रकोष्ठ शहर अध्यक्ष एड. योगेश निकम, इंजी. हर्षल पवार व प्रमोद गांगुर्डे उपस्थित थे।

ایک ہی خاندان کے چار افراد کی پراسرار موت، تحقیقات جاری

ممبئی کے جنوبی علاقے پائیدھونی میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک مسلم خاندان کے چار افراد کی ہلاکت نے حکام کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عبداللہ دوکاڈیا (40)، ان کی اہلیہ نسرین دوکاڈیا (35) اور ان کی دو بیٹیاں عائشہ (16) اور زینب (13) کے طور پر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:........راگھو چڈھا 6 راجیہ سبھا اراکین کے ساتھ بی جے پی میں شامل

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، 25 اپریل کی رات تقریباً 10:30 بجے خاندان نے رشتہ داروں کے ساتھ کھانا کھایا، جس میں کل نو افراد شریک تھے۔ بعد ازاں رشتہ دار اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔ اطلاعات کے مطابق رات تقریباً 1:00 سے 1:30 بجے کے درمیان خاندان کے چاروں افراد نے تربوز کھایا، جس کے کچھ ہی گھنٹوں بعد ان کی طبیعت بگڑنے لگی۔

مقامی خبروں کے مطابق اتوار کی صبح دونوں بیٹیاں بے ہوش پائی گئیں، جس کے بعد فوری طور پر انہیں قریبی ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا۔ صبح تقریباً 5:30 سے 6:00 بجے کے درمیان چاروں افراد میں قے اور دست جیسی علامات ظاہر ہوئیں۔ حالت بگڑنے پر انہیں سر جے جے اسپتال منتقل کیا گیا۔

علاج کے دوران کم عمر بیٹی زینب کی صبح تقریباً 10:15 بجے موت واقع ہوئی، جبکہ خاندان کے سربراہ عبداللہ دوکاڈیا رات تقریباً 10:30 بجے دم توڑ گئے۔ اس سے قبل اہلیہ اور بڑی بیٹی بھی انتقال کر چکی تھیں۔

پڑوسیوں نے صورتحال بگڑنے پر فوری طور پر پولیس اور ایمرجنسی خدمات کو اطلاع دی، تاہم ڈاکٹروں کی تمام تر کوششوں کے باوجود چاروں افراد کو بچایا نہ جا سکا۔

پولیس نے سر جے جے مارگ تھانے میں حادثاتی موت کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ لاشوں کا پوسٹ مارٹم کر لیا گیا ہے جبکہ موت کی اصل وجہ کا تعین ہسٹوپیتھالوجی رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔


راشٹریہ وادی کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر شیخ آصف کی پولیس انتظامیہ اور ریاستی وزیرداخلہ سے معاملہ کی مکمل جانچ کی اپیل

مالیگاؤں: پیغمبرِ اسلام حضرت محّمد ﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف بروز 12 نومبر کو آل انڈیا سنّی جمیعۃ علماء اور رضا اکیڈمی کے زیراہتمام تحفظِ ناموسِ رسالت کے بینر تلے مالیگاؤں بند کا اہتمام کیا گیا۔ تریپورہ میں فرقہ پرستوں کے ذریعے رحمت العالمین ﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف شہریان نے عظیم اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرامن احتجاج کیا۔ 

راشٹریہ وادی کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر شیخ آصف نے دیر رات راشٹریہ وادی بھون پر منعقد پریس کانفرنس میں کہا کہ مالیگاؤں بند پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہونے کے بعد عوام اور ذمہ داران پُر امن طریقے سے اپنے اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے۔ اسی اثناء میں آگرہ روڈ پر سہارا اسپتال پر پتھراؤ اور حملہ کیوں کیا گیا؟ شیخ آصف نے کہا کہ ہم مہاراشٹر حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ اس سنگین معاملہ کی جانچ کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اس سارے معاملے میں مسلم مخالف فرقہ پرست تنظیموں کی سازش کارفرما ہونے کا شک ہے۔ فرقہ پرستوں نے اس طرح کی حرکت تو نہیں کی ہے؟ کیا شہر کا امن وامان خراب کرنے کیلئے بیرون شہر سے کوئی آیا تھا؟

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔ہندوستان کو حقیقی آزادی 2014ء میں ملی: کنگنا رناوتason.html

شیخ آصف نے کہا کہ پولیس انتظامیہ شہر کے اہم راستوں پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کرے، مالیگاؤں شہر کے علاوہ ناندیڑ اور امراوتی میں بھی اس طرح کی واردات انجام دی گئی ہے اور ان مسلم شہروں کا امن وامان خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو ایک منظم سازش نظر آتی ہے۔ چونکہ آئندہ دنوں میں مہاراشٹر بھر میں میونسپل کارپوریشنوں، میونسپلٹیوں، گرام پنچایتوں اور ضلع پریشد کے انتخابات ہونے والے ہیں، اس تناظر میں فرقہ وارانہ ماحول خراب کرنے کی سازش کے امکانات سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ شیخ آصف نے کہا کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ مہاوکاس اگھاڑی حکومت کے خلاف اپوزیشن پارٹیاں ہندو مسلم کو آپس میں لڑا کر فرقہ وارانہ تشدد بھڑکا کر سیاسی فائدہ حاصل کرنا چاہتی ہیں؟ شیخ آصف نے مطالبہ کیا کہ ریاستی وزیرداخلہ کو اس معاملہ کی مکمل انکوائری کرنی چاہیے۔اس سے قبل سادھوی پرگیہ سنگھ اور کرنل پروہت جیسے فرقہ پرستوں نے مالیگاؤں میں بم دھماکے کرواکر شہر کی گنگا جمنی تہذیب نقصان پہنچایا تھا اور شہر کو شبہہ خراب کرنے ہی کوشش کی تھی۔شیخ آصف نے سوال اٹھایا کہ کیا فرقہ پرست تنظیموں کے افراد نے شہر میں پتھراؤ کرکے نوجوانوں کو مشتعل کرنے کی ناکام کوشش کی ہے؟

این سی پی ضلعی صدر نے واضح طور پر کہا کہ جس نے بھی قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش ہے اس کے خلاف کارروائی ہو لیکن کسی مخبر کی نشاندہی پر پولیس بے گناہوں پر کارروائی نہ کرے۔انہوں نے نے کہا کہ کل(سنیچر) وفد کی شکل میں جاکر پولیس انتظامیہ اس معاملے کی جانچ کی اپیل کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ریاستی وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹل سے گفتگو کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی مکمل معلومات کی جائے، اور بنا ثبوت کسی بے گناہ کے خلاف کارروائی نہ کی جائے۔اگر بنا ثبوت یا بلاوجہ کسی کو پریشان کیا گیا تو راشٹریہ وادی کانگریس پارٹی عوام کے ساتھ ہے۔بوقت ضرورت اس کے خلاف پرامن طریقے سے احتجاج کیا جائے گا۔