وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کے مالیگاؤں دورہ پر مالیگاؤں کو ضلع بنانے کا مطالبہ کم معلومات کا نتیجہ، اشتہار میں شندے گروہ کے اراکین اسمبلی کے ساتھ مفتی اسمعیل کی فوٹو کا کیا مطلب؟ :آصف شیخ 

مالیگاؤں: مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے مالیگاؤں دورہ کے بعد آج سابق رکن اسمبلی شیخ آصف نے راشٹریہ وادی کانگریس بھون پر پریس کانفرنس میں کہا کہ ایکناتھ شندے کے مالیگاؤں دورہ سے قبل ماحول بنانے کیلئے مالیگاؤں کو ضلع بنائے جانے کا شوشہ چھوڑا گیا. ایسی فضا بنائی گئی اور عوام کو امید دلائی گئی کہ کل وزیراعلیٰ کی آمد کے ساتھ مالیگاؤں کو ضلع بنانے کا اعلان کیا جاسکتا ہے.

شیخ آصف نے کہا کہ عوام تو عوام شہر کے رکن اسمبلی کو بھی ایسا کہ وزیراعلیٰ مالیگاؤں کو ضلع بنانے کا اعلان کریں گے اور انہوں نے ایمرجنسی پریس کانفرنس لے کر بڑا بجٹ ملنے کی امید بھی لگا لی.لیکن ایکناتھ شندے کا مالیگاؤں دورہ کھودا پہاڑ نکلا چوہا ثابت ہوا اور کسی بڑے اعلان کے یوں ہی گزر گیا، پارٹی کی جائزہ میٹنگ ہوئی اور وزیراعلیٰ شندے لوٹ گئے.

شیخ آصف نے رکن اسمبلی مفتی محمد اسمعیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایکناتھ شندے کی جائزہ میٹنگ میں شہر کو ضلع بنانے کا مطالبہ کرنا رکن اسمبلی کی کم معلومات کی غمازی کرتا ہے. انہیں شاید علم ہی نہیں ہے کہ آبادی، اطراف کے تعلقہ کی شمولیت اور دیگر اہم امور پر غور و خوص کے بعد مالیگاؤں کو ضلع کا درجہ دیا جاسکتا ہے. شیخ آصف نے بتایا کہ چاندوڑ، دیولہ جیسے کچھ تعلقے مالیگاؤں میں شمولیت کی مخالفت کررہے ہیں. اس کے علاوہ اگر مالیگاؤں کو اقلیتی ضلع بنانا ہے تو منماڑ کو بھی تعلقہ بنانا ناگزیر ہوگا. ان ہی سب حالات کے سبب شہر مالیگاؤں کو ضلع بنانے کا اعلان نہیں کیا گیا.

شیخ آصف نے رکن اسمبلی مفتی اسمعیل سے اپیل کی کہ وہ شہر والوں کی عزت کا خیال رکھیں، مطالبہ کرنے سے قبل ضروری معلومات حاصل کرلیں اور شہر والوں کی جگ ہنسائی کا سبب نہ بنیں. وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کے دورہ سے متعلق مراٹھی اخبارات میں شائع ہونے والے ایک اشتہار میں مفتی اسمعیل کی فوٹو پر سوال اٹھاتے ہوئے شیخ آصف نے کہا کہ بحیثیت رکن اسمبلی وزیراعلیٰ کی تقریب میں رکن اسمبلی کی شرکت پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں لیکن ان کے اشتہار میں مفتی اسمعیل کے فوٹو کا کیا مطلب ہے؟ یہ بات کسی سے چھپی ہوئی نہیں ہے کہ فڑنویس-شندے حکومت ہندوتوا کی بنیاد ہر بنائی گئی ہے تو پھر مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی کا ان کی جائزہ میٹنگ میں جاکر اسٹیج پر بیٹھنے کا کیا مطلب ہے؟ شیخ آصف نے مجلس سربراہ اسدالدین اویسی اور رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل سے سوال کیا کہ وہ موقف واضح کریں اور مسلم سماج کو دھوکے میں نہ رکھیں.

پریس کانفرنس میں شیخ آصف نے مالیگاؤں کے رکن اسمبلی کی شندے گروہ اور بی جے پی سے سانٹھ گانٹھ کے ثبوت کے طور پر کچھ ویڈیوز بھی میڈیا نمائندوں کو دکھائے. اس کے علاوہ مالیگاؤں 12 نومبر تشدد معاملے سے متعلق رکن قومی اسمبلی کے حالیہ مطالبہ پر تنقید کرتے ہوئے شیخ آصف نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے دورے پر جائزہ میٹنگ میں 12 نومبر معاملہ ختم کرنے کا مطالبہ صرف ایک دکھاوا ہے. جب کہ 12 نومبر معاملہ ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے اب جو بھی ہوگا قانونی لڑائی کے ذریعے ہوگا. رکن اسمبلی نے اب تک اس معاملے میں حکومت سے کوئی مطالبہ نہیں کیا تھا اور نہ ہی وکیل لگائے تھے. جبکہ این سی پی اور جنتا دل نے اپنے ذاتی خرچ پر وکلاء کا انتظام کیا اور محروسین کی رہائی کیلئے قانونی لڑائی لڑ رہے ہیں.

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: