اینٹی کرپشن کارکن انجلی دمنیا اور مہاراشٹر کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے انّا کی صحت کیلئے دعا کی
خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے موصول خبروں کے مطابق سماجی کارکن انّا ہزارے کو سینے میں تکلیف کے بعد پونے کے روبی ہال کلینک میں داخل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کی نگرانی میں ان کا علاج جاری ہے۔ ان کی طبعیت ٹھیک بتائی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔۔۔تحصیلدار سمیت پولس انتظامیہ کو کورٹ کا سمن، 29 نومبر کو سماعت
اینٹی کرپشن کارکن انجلی دمنیا نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ابھی ابھی معلوم ہوا کہ انّا ہزارے کو پونے کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ان کچھ درد کی شکایت تھی، انجیو گرافی کے مراحل سے گزر رہے ہیں۔ ان کی صحت کیلئے دعاگو ہیں۔
مہاراشٹر کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے انّا ہزارے کی صحت سے متعلق جانکاری حاصل کرنے کے بعد کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ وہ جلد صحتیاب ہو جائیں۔
Post A Comment:
0 comments: