Articles by "Police Administrations"
Showing posts with label Police Administrations. Show all posts

حالات کے پیش نظر سوشل میڈیا کا استعمال احتیاط سے کریں، شوسل میڈیا پر مالیگاؤں پولس کیساتھ ساتھ سائبر پولس کی بھی کڑی نظر

مالیگاؤں : (28 جون) شہریان مالیگاؤں باالخصوص واٹس ایپ یوزرس اور گروپ ایڈمن کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ اپنے واٹس ایپ کا استعمال احتیاط سے کریں ۔اپنی ذات سے کسی کی دل آزاری یا قانون کی خلاف ورزی نہ ہوسکے اسکا دھیان رکھا جائے ۔اسطرح کی اطلاع شہریان کے نام مالیگاؤں پولس انتظامیہ نے جاری کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:... کرلا سانحہ: مہلوکین کی تعداد اٹھارہ ہوگئی
انتظامیہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ عوام ملک کے حالات کو دیکھتے ہوئے سوشل میڈیا کا استعمال کریں ۔کسی دوسرے شہر یا ریاست کے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو ضرب لگانے والے پیغامات مالیگاؤں شہر کے واٹس ایپ گروپ میں شیئر نہ کریں ۔پولس انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بیرونی ریاست کے دل آزار ویڈیوز اور آڈیو کلپ وائرل نہ کریں ۔
سماجی ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے پولس انتظامیہ نے حفظ ماتقدم کے طور پر مذکور اپیل جاری کرتے ہوئے کہا کہ شوسل میڈیا پر مالیگاؤں پولس کیساتھ ساتھ سائبر پولس بھی کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں ۔لہذا شہریان واٹس ایپ پر قابل اعتراض پوسٹ شیئر کرنے سے گریز کریں اور گروپ ایڈمن سے بھی اپیل ہے کہ وہ اپنے اپنے گروپ کو اونلی ایڈمن موڈ کرلیں ۔


راشٹریہ وادی کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر شیخ آصف کی پولیس انتظامیہ اور ریاستی وزیرداخلہ سے معاملہ کی مکمل جانچ کی اپیل

مالیگاؤں: پیغمبرِ اسلام حضرت محّمد ﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف بروز 12 نومبر کو آل انڈیا سنّی جمیعۃ علماء اور رضا اکیڈمی کے زیراہتمام تحفظِ ناموسِ رسالت کے بینر تلے مالیگاؤں بند کا اہتمام کیا گیا۔ تریپورہ میں فرقہ پرستوں کے ذریعے رحمت العالمین ﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف شہریان نے عظیم اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرامن احتجاج کیا۔ 

راشٹریہ وادی کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر شیخ آصف نے دیر رات راشٹریہ وادی بھون پر منعقد پریس کانفرنس میں کہا کہ مالیگاؤں بند پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہونے کے بعد عوام اور ذمہ داران پُر امن طریقے سے اپنے اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے۔ اسی اثناء میں آگرہ روڈ پر سہارا اسپتال پر پتھراؤ اور حملہ کیوں کیا گیا؟ شیخ آصف نے کہا کہ ہم مہاراشٹر حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ اس سنگین معاملہ کی جانچ کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اس سارے معاملے میں مسلم مخالف فرقہ پرست تنظیموں کی سازش کارفرما ہونے کا شک ہے۔ فرقہ پرستوں نے اس طرح کی حرکت تو نہیں کی ہے؟ کیا شہر کا امن وامان خراب کرنے کیلئے بیرون شہر سے کوئی آیا تھا؟

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔ہندوستان کو حقیقی آزادی 2014ء میں ملی: کنگنا رناوتason.html

شیخ آصف نے کہا کہ پولیس انتظامیہ شہر کے اہم راستوں پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کرے، مالیگاؤں شہر کے علاوہ ناندیڑ اور امراوتی میں بھی اس طرح کی واردات انجام دی گئی ہے اور ان مسلم شہروں کا امن وامان خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو ایک منظم سازش نظر آتی ہے۔ چونکہ آئندہ دنوں میں مہاراشٹر بھر میں میونسپل کارپوریشنوں، میونسپلٹیوں، گرام پنچایتوں اور ضلع پریشد کے انتخابات ہونے والے ہیں، اس تناظر میں فرقہ وارانہ ماحول خراب کرنے کی سازش کے امکانات سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ شیخ آصف نے کہا کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ مہاوکاس اگھاڑی حکومت کے خلاف اپوزیشن پارٹیاں ہندو مسلم کو آپس میں لڑا کر فرقہ وارانہ تشدد بھڑکا کر سیاسی فائدہ حاصل کرنا چاہتی ہیں؟ شیخ آصف نے مطالبہ کیا کہ ریاستی وزیرداخلہ کو اس معاملہ کی مکمل انکوائری کرنی چاہیے۔اس سے قبل سادھوی پرگیہ سنگھ اور کرنل پروہت جیسے فرقہ پرستوں نے مالیگاؤں میں بم دھماکے کرواکر شہر کی گنگا جمنی تہذیب نقصان پہنچایا تھا اور شہر کو شبہہ خراب کرنے ہی کوشش کی تھی۔شیخ آصف نے سوال اٹھایا کہ کیا فرقہ پرست تنظیموں کے افراد نے شہر میں پتھراؤ کرکے نوجوانوں کو مشتعل کرنے کی ناکام کوشش کی ہے؟

این سی پی ضلعی صدر نے واضح طور پر کہا کہ جس نے بھی قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش ہے اس کے خلاف کارروائی ہو لیکن کسی مخبر کی نشاندہی پر پولیس بے گناہوں پر کارروائی نہ کرے۔انہوں نے نے کہا کہ کل(سنیچر) وفد کی شکل میں جاکر پولیس انتظامیہ اس معاملے کی جانچ کی اپیل کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ریاستی وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹل سے گفتگو کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی مکمل معلومات کی جائے، اور بنا ثبوت کسی بے گناہ کے خلاف کارروائی نہ کی جائے۔اگر بنا ثبوت یا بلاوجہ کسی کو پریشان کیا گیا تو راشٹریہ وادی کانگریس پارٹی عوام کے ساتھ ہے۔بوقت ضرورت اس کے خلاف پرامن طریقے سے احتجاج کیا جائے گا۔


پولیس کنٹرول میں تعزیہ کمیٹی، پولیس انتظامیہ اور دیگر محکموں کے اعلی افسران کی مشترکہ میٹنگ، کرونا گائیڈ لائن کی پاسداری کرتے ہوئے امن وامان اور سادگی سے تہوار منانے کی اپیل

پولیس کنٹرول روم میں محرم کے پیش نظر مختلف محمکوں اور شہر تعزیہ کمیٹی کی مشترکہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔اس میٹنگ میں ضلع ایس پی سچن پاٹل، شہر ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی، ڈی وائے ایس پی لتا ڈھونڈے، پرانت آفیسر، ضلع کلکٹر اور پولیس انتظامیہ و دیگر محکموں کے اعلی افسران کے علاوہ تعزیہ کمیٹی اراکین نے شرکت کی۔ محرم کے پیش نظر شہر تعزیہ کمیٹی نے نظم ونسق، ٹریفک سہولیات سمیت دیگر کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ تعزیہ کمیٹی اراکین کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ کارپوریشن تعزیہ لے جانے کیلئے اچھی اور سہولیات سے لیس گاڑیوں کا نظم کرے۔

اس ضمن میں کارپوریشن نے امسال تیس(30) گاڑیوں کا نظم کرنے کا تیقن دیا۔اس کے علاوہ شہر میں نظم ونسق اور دیگر سہولیات فراہم کئے جانے کا بھی یقین دلایا گیا ہے۔

ویڈیو: ضلع ایس پی سچن پاٹل کا بیان

اس موقع پر ضلع ایس پی سچن پاٹل نے ملت اسلامیہ کو محرم کی مبارکباد پیش کی، اور کہا کہ گزشتہ سال کی طرح ہی امسال بھی محرم کرونا گائیڈ لائن و ہدایات پر عمل کرتے ہوئے محرم کا تہوار منائیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت کرونا کا خطرہ باقی ہے اور ہمیں احتیاط کرتے ہوئے اپنے آپ اور ہمارے بچوں کو اس خطرناک بیماری سے بچانا ہے۔ اسلئے تہوار پر بھی کرونا گائیڈ لائن پر عمل کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ محرم کے پیش نظر حالات کا جائزہ لینے کیلئے پولیس انتظامیہ کے ذریعے شہر کی اہم شاہراہوں اور مقامات پر روٹ مارچ کیا جائے گا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ تہوار امن و امان اور سادگی منائیں اور انتظامیہ کا تعاون کریں۔


تعزیہ گھر تعمیر کرنے کا مطالبہ، سابق میئر شیخ رشید اور برسر اقتدار نے مہا سبھا میں تعزیہ گھر کی تعمیر کو منظوری دے دی، کاغذی کارروائی کے سبب معاملہ التوا کا شکار: شفیق رانا

 مالیگاؤں:  پولیس کنٹرول روم میں آج پولیس انتظامیہ کی جانب سے تعزیہ کمیٹی کی مشترکہ تنظیموں کے ساتھ ساتھ دیگر محکموں کی ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔اس موقع پر تعزیہ کمیٹی کے ذمہ داران نے محرم کی آمد کے پیشِ نظر شہر میں صاف صفائی اور نظم و نسق اور ٹریفک کی صورتحال سمیت دیگر کئی اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔واضح رہے کہ اس وقت ساری دنیا کورونا وباء کے خوف و دہشت سے باہر آنے کی کوشش کررہی ہے۔لیکن ابھی بھی دنیا کے اکثر وبیشتر ممالک میں کورونا وباء کو لے کر بے چینی اور اضطراب کا عالم ہے۔ 

اس سلسلے میں مقامی پولیس انتظامیہ اور دیگر محکموں کے ساتھ تعزیہ کمیٹی کے ذمہ داران نے محرم کے متعلق مختلف امور پر بات کی اور مسائل دریافت کئے۔ اس ضمن میں ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی نے مسلمانان شہر کو محرم کی پرخلوص مبارکباد دی اور کہا کہ حکومت کی جانب سے گائیڈ لائن جاری کردی گئی ہے۔گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی عوام کو اسی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے تہواروں کو منانا ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ تہواروں کے موقع پر اکثر سوشل میڈیا پر شہر کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس محکمے افواہ پھیلانے والے واٹس اپ گروپ نظر بنانے ہوئے ہیں۔ اگر افواہ پھیلانے جیسے معاملات سامنے آتے ہیں تو اس پر پولیس سخت کارروائی کرے گی۔ 

اس تعلق سے تعزیہ کمیٹی کے رکن شفیق رانا نے بتایا کہ  حکومت مہاراشٹر نے تہواروں اور سبھی عوامی تقریبات کے لئے گائیڈ لائن مرتب کی ہے۔اور مقامی پولیس کے اعلیٰ افسران نے بھی اس بات کی اپیل کی ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائن و ہدایات پر عمل کرتے ہوئے محرم کا تہوار منائے۔انہوں نے مزید کہا کہ محرم کے بعد تعزیہ رکھنے کیلئے کافی دشواریاں ہوتی ہے اس معاملے میں انہوں نے کارپوریشن سے تعزیہ گھر کا مطالبہ کیا ہے۔ سابق میئر شیخ رشید اور برسراقتدار نے تعزیہ گھر کو مہاسبھا میں منظوری دے دی ہے لیکن کچھ کاغذی کارروائی کی تکمیل نہ ہونے کے سبب معاملہ التوا کا شکار ہے۔ شفیق رانا نے کہا کہ یہ تعزیہ گھر پورے ہندوستان کا پہلا تعزیہ گھر ہوگا۔اور اس بات کا اظہار کیا کہ حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائن و ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ملت اسلامیہ محرم کا تہوار منائے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔


شہر کی اہم شاہراہوں اور چوک چوراہوں پر ایڈیشنل ایس پی، ڈی وائے ایس پی اور پولیس اہلکاروں کا پیدل مارچ، عوام سے تعاون کی اپیل

مالیگاؤں: عیدالضحی کے پیش نظر آج مالیگاؤں میں ایس آر پی، پولیس اہلکاروں اور شہری حدود کے تمام پولیس اسٹیشنوں کے پی آئی اور ڈی وائے ایس پی کی موجودگی میں شہر ایڈیشنل ایس پی کی قیادت میں ایک پیدل مارچ کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز پولیس کنٹرول روم سے ہوا، شہر کی اہم شاہراہوں اور مقامات سے ہوتے ہوئے پولیس کنٹرول روم پر اس مارچ کا اختتام ہوا۔اس سے قبل کنٹرول روم میں شہر ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی نے عیدالضحی سے متعلق گائیڈ لائن کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانان شہر اور نمائندہ جماعتوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ عیدالضحی کی نماز گھروں پر ادا کریں اور نماز سے فراغت کے بعد سادگی سے فریضہ قربانی ادا کریں۔ بھیڑ بھاڑ اکٹھی نہ کریں سماجی دوری بنائے رکھیں اور گائیڈ لائن کی پاسداری کریں۔غلاضت اور فضلات مخصوص مقامات پر پھینکیں۔ اس تعلق سے کارپوریشن انتظامات کا تعاون کریں۔اس کے علاوہ ڈیوٹی پر معمور کئے گئے پولیس اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اطراف ان تمام چیزوں پر توجہ دیں، کسی بدنظمی کی صورت میں اپنے اعلی افسران کو اس کی اطلاع دیں اور ان کی رہنمائی میں مناسب اقدامات کریں۔ڈیوٹی کے وقت موبائل کا استعمال نہ کریں، بیٹھ کر بات چیت نہ کریں بلکہ پوری ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دیں۔واضح رہے کہ آج شام پولیس انتظامیہ نے پولیس کنٹرول روم سے ایک پیدل مارچ نکال کر شہر کے مختلف مقامات، اہم شاہراہوں اور چوک چوراہوں پر عوام کو بیدار کرنے کی کوشش کی۔پولیس انتظامیہ عیدالضحی کے موقع پر مستعد ہے۔

 

عیدِ قرباں کے پیش نظر شہر کی تمام عید گاہوں پر سخت پولیس بندوبست، نماز عیدالضحی گھروں پر ہی ادا کرنے کی ہدایت

مالیگاؤں: عیدالضحی کے پیش نظر 16 جولائی بروز جمعہ شہر ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے شہریان کو عیدالضحی کی مبارکباد پیش کی اور اپیل کی کہ عیدالضحی کی نماز اپنے گھروں پر ہی ادا کریں۔کوئی بھی شخص عید گاہوں کی سمت جانے کی کوشش نہ کرے۔واضح رہے کہ مسلمانوں کے دوسرے سب سے بڑے تہوار عیدالضحی کی آمد آمد ہے، اس موقع پر قانون کی بالادستی قائم رکھتے ہوئے شہر کے امن وامان اور سلامتی کے نقطۂ نظر سے محکمہ پولیس پوری طرح مستعد ہے۔شہر کے امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے دفعہ 110 کے تحت 24 افراد پر کارروائی کی گئی ہے، وہیں 6 جرائم پیشہ افراد کو شہر بدر کرنے کی تجویز بھی روانہ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاورلوم صنعت سے متعلق مفتی اسمعیل کی نمائندگی پر سوال، رکن اسمبلی کی وضاحت

اس کے علاوہ دفعہ 107 کے تحت قریب 5 سو افراد پر کارروائی کی گئی ہے۔ پولیس انتظامیہ نے متنبہ کیا کہ شہر میں اسی طرح قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔شہر کے امن وامان کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والے، جرائم پیشہ و شرپسند افراد، عوام کو دھمکانے والے افراد اور زمین پلاٹ کے معاملے میں غنڈہ گردی کرنے والے افراد سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ایسے افراد کے خلاف شکایت درج کروانے کیلئے ایک ہیلپ لائن نمبر جاری کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ صبح 11 بجے سے دوپہر 2 بجے تک، اور شام میں 3 سے 5 بجے کے درمیان براہ راست ایڈیشنل ایس پی آفس پر شکایت درج کروائی جاسکتی ہے۔پولیس انتظامیہ نے کہا کہ کسی بھی معاملے میں شکایت درج کروانے کیلئے 8010735413 پر رابطہ کریں اور شکایت درج کروائیں، پولیس انتظامیہ سخت سے سخت کارروائی کرے گی۔

پولیس کنٹرول روم میں مقامی پولیس انتظامیہ، دیگر محکموں اور امن کمیٹی کے ذمہ داران کی مشترکہ میٹنگ، گائید لائن کے مطاطق عیدالضحی منانے کی اپیل

مالیگاؤں: عیدالضحی کے پیش نظر پولیس کنٹرول روم میں آج ایک میأنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس انتظامیہ، دیگر محکموں اور امن کمیٹی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔اس وقت ساری دنیا کورونا وباء کے خوف و دہشت سے باہر آنے کی کوشش کررہی ہے۔تقریبا ابھی بھی دنیا کے اکثر وبیشتر ممالک میں بے چینی اور اضطراب کا عالم ہے۔عیدالاضحی کے تعلق سے حکومت کی جانب سے ایک بار پھر عوامی تقریبات پر وقتی طور پر پابندی عائد کردی ہے۔گزشتہ سال جیسے حالات پیدا ہوگئے ہیں۔حالات کے پیش نظر قربانی کرنا بھی دشوار ترین مرحلہ بنا ہوا ہے، عیدالضحی مسلمانوں کا دوسرا بڑا تہوار ہے اور قربانی ایک اہم فریضہ ہے۔اس کے پس منظر میں حکومت مہاراشٹر نے عیدالاضحی اور سبھی عوامی تقریبات کے لئے گائیڈ لائن مرتب کی ہے۔اس سلسلے میں مقامی پولیس انتظامیہ اور دیگر محکموں کے ساتھ امن کمیٹی کے ذمہ داران نے عیدالاضحی کے متعلق مختلف امور پر بات کی اور مسائل دریافت کئے۔امن کمیٹی کے ذمہ داران نے پولیس انتظامیہ کے اعلیٰ افسران اور کارپوریشن و دیگر محکموں کے سامنے اس بات پر روشنی ڈالی کہ شریعت کے مطابق نمازعیدالاضحی اور سنت ابراھیمی ادا کرنے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس تعلق سے ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی نے عوام سے اپیل کی کہ ریاستی حکومت اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے جاری گائیڈ لائن اور ہدایات پر عمل کرتے ہوئے نمازعیدالاضحی اپنے گھروں میں ہی ادا کریں اور قربانی کا فریضہ میں گائیڈ لائن کو مد نظر رکھتے ہوئے سادگی سے انجام دیں۔ صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر سوشل ڈسٹینسنگ قائم کرکے صفائی رکھ کر اور قربانی کے بعد جانوروں کی آلائش وغیرہ رہائشی علاقوں سے باہر لے جاکر پھینکنے کا نظم کرکے تمام مسلمان پولیس انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔چندر کانت کھانڈوی نے کہا کہ ایسے میں پولیس انتظامیہ کی جانب سے اضافی بندوست اور شہر کے 12 اہم مقامات پر پولیس کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔ غیر قانونی طریقے سے ممنوعہ جانوروں کی خریدار و فروخت کرنے والے افراد پر مویشی ایکٹ 1960 اور 2015 قلم کے تحت سخت کارروائی کئے جانے کا انتباہ دیا۔اس ضمن میں امن کمیٹی کے رکن افتخار پہلوان نے بتایا ہے کہ کورونا کے ماحول میں عیدالاضحی کی نماز مساجد یا گھروں میں ہی ادا کریں۔انہوں نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ عیدقربان امن اور سکون کے علاوہ جاری گائیڈ لائن کے ساتھ منانے میں افسران اور انتظامیہ کا مکمل تعاون کیا جائے گا۔پولیس انتظامیہ نے تمام محکموں کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دینے کی ہدایت دی ہے۔

 

افواہ نہ پھیلانے کی اپیل،ویڈیو مالیگاؤں کا نہیں، مزید شیئر کرنے والوں پر سخت کارروائی کا انتباہ

مالیگاؤں (نامہ نگار) گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔جس میں ہوٹل پر بیٹھے کچھ نوجوانوں کو پولس کے اہلکاروں نے اچانک کارروائی کرتے ہوئے حراست میں لیا اور ان کے قبضے سے ایک پستول برآمد کی۔اس ویڈیو کو مالیگاؤں کے اکثر وبیشتر واٹس ایپ گروپوں میں یہ لکھ کر شیئر کیا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو مالیگاؤں منماڑ چوپھلی پر واقع سیما ہوٹل کا ہے۔اس معاملے میں مالیگاؤں پولس انتظامیہ نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو مالیگاؤں شہر کا نہیں ہے بلکہ یہ ویڈیو گجرات کے کسی علاقے کا ہے۔ واضح رہے کہ اس معاملے میں پولیس انتظامیہ نے شہریان سے خاص طور پر نوجوان طبقہ سے یہ اپیل کی کہ اس ویڈیو کو مالیگاؤں کا بتاکر شیئر نہ کیا جائے یہ ویڈیو مالیگاؤں کا نہیں ہے۔اگر اس ویڈیو کو مزید شیئر کیا گیا تو شئیر کرنے والے افراد پر سخت کارروائی کی جائے گی۔پولس انتظامیہ نے اپیل کی ہے کہ افواہ پر دھیان نہ دیں اور افواہ نہ پھیلائیں۔