پیڈیاٹرک ٹاسک فورس کی سفارشات پر آج کابینی میٹنگ میں اہم فیصلے کا امکان، دسمبر میں کرونا کی تیسری لہر متوقع
کے جی سے ساتویں جماعت تک آف کلاسیں شروع کئے جانے سے متعلق پیڈیاٹرک ٹاسک فورس کی سفارشات پر عمل آوری کرتے ہوئے ریاستی وزیرِ صحت راجیش ٹوپے نے بدھ کے روز کہا کہ اول تا چہارم جماعت کیلئے جلد ہی آف لائن کلاسیس کا آغاز کیا جائے گا۔آج بروز جمعرات ریاستی کابینہ کی متوقع میٹنگ میں تجاویز پر فیصلہ لئے جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔۔۔یو اے ای کی شہزادی شیخ ہند کا اسلامو فوبیا کے خلاف رویہ سخت
حالانکہ راجیش ٹوپے نے 12 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کے ویکسینیشن پر زور دیا۔ انہوں نے صحت کارکنان اور فرنٹ لائن ورکرس کو بوسٹر ڈوز دینے سے متعلق مرکزی حکومت سے اپیل بھی کی۔حال ہی میں انہوں نے یونین ہیلتھ منسٹر منسکھ مندیویا اور دیگر افسران کے سامنے اس معاملہ کو اٹھایا تھا۔راجیش ٹوپے نے کہا کہ انہوں نے مجھے مطلع کیا تھا کہ وہ اس معاملے پر غور وخوض کررہے ہیں۔یہ مرکزی حکومت کا حکم ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے میں جلد ہی کوئی فیصلہ لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:۔۔۔مالیگاؤں تشدد: سیاسی مفاد حاصل کرنے کیلئے اس معاملے پر سیاست کرنا گھناؤنا عمل: شیخ رشیدml
راجیش ٹوپے نے کہا کہ میں نے منگل کے روز ڈاکٹر سہاس پربھو کی زیرِ قیادت ریاستی پیڈیاٹرک ٹاسک فورس کے ساتھ میٹنگ کی تھی۔انہوں نے سفارش پیش کی کہ سوشل ڈسٹنسنگ اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے اول تا چہارم جماعت کیلئے دوبارہ اسکولیں کھولی جاسکتی ہیں۔اس معاملے میں ڈاکٹر پربھو نے کہا کہ ٹاسک فورس نے تمام سخت پروٹوکول کی پاسداری کے ساتھ اسکولیں کھولنے کی سفارش پیش کی تھی۔ سفارشات محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم میں داخل کردی گئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں راجیش ٹوپے سے تفصیلی بات چیت ہوئی تھی۔ 18 سال سے کم عمر بچوں کو ویکسن لگانے سے متعلق ڈاکٹر پربھو نے کہا کہ ایسا اس وقت کیا جاسکتا ہے جب ویکسن کی قلت نہ ہو۔ حالانکہ انہوں نے واضح کیا کہ اسکولیں دوبارہ کھولنے کیلئے ویکسینیشن لازمی نہیں ہے۔ انہوں نے بچوں میں قوت مدافعت تیزی سے بڑھانے پر زور دیا۔
تیسری لہر:
راجیش ٹوپے نے حالانکہ کرونا کے نئے معاملات کافی کم ہوئے ہیں لیکن خطرہ اب بھی قائم ہے۔ دسمبر میں مہاراشٹر میں کرونا کی تیسری ہلکی لہر ہوگی۔راجیش ٹوپے نے کہا کہ مہاراشٹر میں 80 فیصد سے زائد لوگوں نے ویکسین لگوایا لیا ہے جو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔انفیکشن کی شرح کافی کم ہوئی ہے جبکہ اموات تقریبا صفر کے قریب ہیں۔ دسمبر میں تیسری لہر کے امکانات ہیں لیکن ویکسینیشن کے سبب قوت مدافعت میں اضافہ ہوا ہے، اس بات کا یقین ہے کہ انفیکشن ہلکا ہوگا اور آئی سی یو اور آکسیجن کی ضرورت کم پڑے گی۔
Post A Comment:
0 comments: