Articles by "Chhagan Bhujbal"
Showing posts with label Chhagan Bhujbal. Show all posts

صبح 10 بجے تقریب حلف برداری، مہایوتی حکومت یا این سی پی کی جانب سے باقاعدہ تصدیق نہیں

ممبئی: آج 20 مئی بروز منگل راشٹریہ کانگریس پارٹی (این سی پی اجیت پوار) لیڈر چھگن بھجبل وزارت کا حلف لیں گے. خبروں کے مطابق صبح 10 بجے راج بھون میں حلف برداری کی تقریب

منعقد ہوگی. حلف برداری کی تقریب کیلئے سخت حفاظتی بندوبست کئے جاچکے ہیں.

وزیر خوراک و شہری سپلائی دھننجے منڈے کے استعفیٰ کی قیاس آرائیوں کے درمیان بھجبل کو کابینہ میں شامل کیا جارہا ہے. بھجبل کی مہایوتی اتحاد کے حلیف اجیت پوار کے کوٹہ سے تقرری کی جارہی ہے. دریں اثناء دیویندر فڑنویس کی زیر قیادت مہایوتی مہاراشٹر حکومت اور این سی پی کی جانب سے باقاعدہ تصدیق نہیں ہوئی ہے. حالانکہ بھجبل کی کابینہ میں واپسی کی توقع کی جارہی ہے. اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ بھجبل کیلئے ایک اہم سیاسی واپسی ہوگی.

دیویندر فڑنویس مجھے کابینہ میں لینا چاہتے تھے لیکن مجھے نہ لینے کا فیصلہ اجیت پوار نے کیا ہے: چھگن بھجبل

مہاراشٹر میں مہایوتی کی حکومت بننے اور وزراء کی حلف برداری کے بعد اب بغاوت کا سلسلہ جاری ہوگیا ہے. کئی لیڈران ناراضگی ظاہر کررہے ہیں. اجیت پوار این سی پی کے سینئر لیڈر چھگن بھجبل نے بھی واضح طور پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے. منگل کے روز انہوں نے کہا کہ "جہاں نہیں چینا، وہاں نہیں رہنا".

یہ بھی پڑھیں:.... مشہور طبلہ نواز استاد ذاکر حسین کا انتقال

ان کے اس بیان کے مختلف مطلب نکالے جارہے ہیں. وہیں منگل کے روز پونے میں چھگن بھجبل کے حامیوں نے اجیت پوار کے خلاف احتجاج بھی کیا. ان کا کہنا ہے کہ  چھگن بھجبل کو وزارت نا دینا پچھڑے طبقہ(OBC) کی تضحیک کی. بارامتی میں اجیت پوار کے بنگلے کے باہر بھی احتجاج کیا گیا.

چھگن بھجبل نے دعویٰ کیا کہ مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس انہیں کابینہ میں شامل کرنا چاہتے تھے، لیکن فیصلہ اجیت پوار نے کیا. واضح رہے کہ 77 سالہ بھجبل مہایوتی سرکار میں کابینہ کا حصہ تھے لیکن اس بار انہیں کابینہ میں جگہ نہیں دی گئی. بھجبل نے کہا کہ جس طرح بی جے پی میں دیویندر فڑنویس اور شیوسینا میں شندے فیصلے لیتے ہیں اسی طرح این سی پی میں اجیت پوار ہر فیصلہ کرتے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ آج وہ اپنے حامیوں اور کارکنان سے مشورہ کرنے کے بعد کچھ کہیں گے. مجھے وزیر نا بنائے جانے کا کوئی دکھ نہیں ہے لیکن میرے ساتھ جو سلوک کیا گیا میں اس سے افسردہ ہوں.

ناسک میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھجبل نے کہا کہ مئی میں انہیں لوک سبھا انتخابات میں امیدواری کیلئے کہا گیا تھا لیکن نام فائنل نہیں ہوا. پھر راجیہ سبھا کی سیٹ آفر کی گئی جسے میں نے ٹھکرا دیا. بھجبل نے کہا کہ جب میں راجیہ سبھا جانا چاہتا تھا تو مجھے ودھان سبھا الیکشن لڑنے کو کیا گیا اور اب مجھے راجیہ سبھا سیٹ آفر کی جارہی ہے.... کیا میں کوئی کھلونا ہوں؟؟؟ آپ جب کہیں کھڑا ہوجاؤں، جب کہیں بیٹھ جاؤں. میرے حلقے کے لوگ کیا سوچیں گے اگر میں استعفیٰ دے دوں.

بھجبل نے کہا کہ مجھے لوک سبھا انتخابات کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی اور امیت شاہ کے بولنے پر تیار کیا گیا. میں نے ایک ماہ تک تیاری کی اور عین وقت پر میرا نام ہٹا دیا گیا. پھر مجھے بتایا گیا کہ مجھے مہاراشٹر میں رہنا چاہیے. بھجبل نے مزید کہا کہ میرے ساتھ جو ہوا ہے وہ توہین ہے یہ وزارت کو سوال نہیں بلکہ میرے ساتھ ہوئے برتاؤ کا سوال ہے.

راشٹریہ وادی کانگریس پارٹی کے مختلف سیل اور ونگ کے عہدیداران و کارکنان کے اجلاس میں شیخ آصف نے چار ماہ کی کارگزاری پیش کی

مالیگاؤں: شہر راشٹروادی کانگریس کی جانب سے آج 26 ستمبر 2021ء بروز اتوار اے ٹی ٹی ہائی اسکول میں پارٹی کے مختلف سیل اور ونگ کے عہدیداران، کارکنان اور ورکنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ریاستی وزیر برائے خوراک چھگن بھجبل نے شرکت کی۔اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راشٹریہ وادی کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر شیخ آصف نے پارٹی کی اب تک کی کارکردگی اور مخلتف کمیٹیوں کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی صدارت ملنے کے بعد سے انہوں نے شہر میں پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے سخت محنت کی ہے۔ پارٹی کے سربراہ شرد پوار اور دیگر لیڈران کی رہنمائی میں انہوں نے مختلف ونگ تشکیل دیئے اور عملی سیاست کے نظریہ کی عوام کے سامنے پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار ماہ میں شہر کی عوام اور خاص طور پر نوجوانوں نے جس طرح راشٹریہ وادی کانگریس پارٹی کی  پذیرائی کی ہے اس سے اندازہ ہوتا آج شہر میں پارٹی کس قدر مضبوط ہوئی ہے۔مد مقابل سیاسی جماعتیں راشٹریہ وادی کانگریس پارٹی کی اس مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، ایک مہاگٹھ بندھن بنانے کی تیاری کی جارہی ہے، یہ این سی پی کی طاقت کا ثبوت ہے۔

شیخ آصف نے شہر کے خستہ حال راستوں کا ذکر کرتے ہوئے، شہر کی فلاح وبہبود اور ترقی کیلئے چھگن بھجل سے خصوصی فنڈ جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔

چھگن بھجل نے پارٹی کارکنان سے خطاب کے دوران کہا کہ شیخ آصف نے اعلی لیڈر شپ کی رہنمائی میں کافی حوصلہ بخش کام کیا ہے۔کانگریس پارٹی چھوڑنے کے بعد شیخ آصف سے متعلق خبروں کے ذریعے علم ہوا کہ مخلتف قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہے کہ کس پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔ شیخ آصف سے ملاقات کے دوران ہم نے انہیں پارٹی کی پالیسی اور نظریات بتائے، شیخ آصف نے تمام شرائط کو قبول کیا اور پارٹی نے ان کی کام کرنے کی لگن، ہمت اور حوصلے کو دیکھتے ہوئے انہیں ضلعی صدر کا عہدہ تفویض کیا۔چھگن بھجبل نے کہاکہ شیخ آصف عوام کی خدمت کرنے والا لیڈر ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہمیں یقین تھا کہ وہ کانگریس سے استعفی دینے کے بعد گھر نہیں بیٹھے گا بلکہ عوام کی خدمت کرنے والی پارٹی میں شامل ہوگا۔

ریاستی وزیر نے کرونا وباء کے دوران مالیگاؤں کے سماجی کارکنان اور عوام کے ذریعے کئے گئے کاموں اور منصورہ کے کاڑھا کا ذکر کرتے ہوئے شہر کی عوام کی ستائش کی۔شہر کی ترقی کیلئے خصوصی فنڈ جاری کرنے کے شیخ آصف کے مطالبہ پر چھگن بھجبل نے کہا کہ کرونا کے سبب ایک آدمی سے لے کر حکومتیں تک معاشی تنگی کا شکار ہیں لیکن اگر اس شہر کی ترقی کیلئے خصوصی فنڈ کی ضرورت ہے تو حکومت ضرور فنڈ دےگی۔

چھگن بھجبل نے کہا کہ آصف شیخ کی ہمت اور کاموں کو دیکھ کر مہاراشٹر راشٹروادی کانگریس پارٹی نے مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کی صدارت دی ہے۔آصف شیخ غریبوں کے لیڈر ہیں اور کام کرنے والوں کو عزت ملتی ہے لیکن انہیں صبر سے کام لینا ہے ۔انہیں ڈرنا نہیں چاہیے ۔مزید ہمت و حوصلہ رکھیں اور عوام کے سکھ دکھ میں برابر کے شریک رہیں ۔لوگوں کے درد کو بانٹنے والے ہمیشہ دلوں میں رہتے ہیں ۔غریبوں کے کام کریں، غریب ہمیشہ احسان مند رہتے ہیں اور یہی سب کام شیخ آصف کی مقبولیت میں اضافہ کررہے ہیں۔ موصوف نے اے ٹی ٹی ہائی ہائی اسکول کیمپس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مالیگاؤں شہر کی ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ کورونا سے پوری دنیا متاثر ہوئی، عوام کے جیب خالی ہوگئے، کاروبار متاثر ہوئے اور سرکاروں کے بجٹ پر بھی اثر ہوا لیکن سرکار نے عوام کی زندگی کو بچانے ترجیح دی ۔انہوں نے مالیگاؤں کارپوریشن کے کورونا ایام میں کئے گئے کاموں کی بھی ستائش کی ۔چھگن بھجبل نے کہا کہ انسانیت ہی سب سے بڑا فریضہ ہے ۔ قومی دولت پر عوام کا بھی حق ہے اور ہم عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے ۔انہوں نے مقدمہ برسراقتدار پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ڈیوائد اینڈ رول کیا جارہا ہے لیکن انسانیت اسے برداشت نہیں کریگی ۔انہوں نے ہندو مسلم اتحاد سے متعلق کہا کہ جب مالیگاؤں شہر کورونا کا ہاٹ اسپاٹ بنا تو ہم سب فکر مند ہوگئے اور ہم سب نے مل کر مالیگاؤں کو کورونا سے پاک کیا ۔مالیگاؤں نے بڑھ چڑھ کر پورے ملک کی خدمت کی اور کورونا کاڑھا سے لوگوں کو فائدہ پہنچایا ۔بھجبل نے کہا کہ میں مہاتما پھلے، امبیڈکر اور شاہو مہاراج کا فالوور ہوں ۔یہی انسانیت کا درس دیتے ہیں ۔شرد پوار بھی انہیں خیالات کے ماننے والے ہیں ۔بجھبل نے خواتین کی تعلیم پر زور دیا اور کہا کہ ساوتری بائی اور فاطمہ شیخ نے لوگوں کو تعلیم سے آراستہ کیا ۔اب ہمیں اپنی خواتین کو تعلیم کے میدان میں آگے لانا ہے ۔شرد پوار نے خواتین کو آگے لایا ۔50 فیصد خواتیں کا ریزرویشن کروایا ۔انہوں نے موجودہ حالات پر کہا کہ انصاف کی چکی آہستہ چلتی ہیں لیکن آٹا باریک پستی ہیں ۔ہمیں ایسے حالات میں صبر رکھنا ہے ۔

موصوف نے انسانیت کے حوالے سے کہا کہ ناندگاؤں میں سیلاب آیا تو مالیگاؤں کارپوریشن کمشنر اور میئر نے اپنا فریضہ بحسن و خوبیوں انجام دیا میں انکا شکریہ ادا کرتا ہوں۔موصوف نے کہا کہ شیخ آصف کو ابھی بہت کام کرنا ہے ہم انہیں کہتے ہیں کہ لگے رہو آصف بھائی، ہم تمھارے ساتھ ہیں ۔موصوف نے اردو میڈیا سینٹر میں حاضری لگائی جہاں صحافیوں نے ریاستی وزیر چھگن بھجبل کا استقبال کیا۔