بارش کے دوران راحت رسانی کی کارروائی جاری، وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے اور وزیراعظم نریندر مودی نے مہلوکین کے لواحقین کی امداد کا اعلان کیا

بی ایم سی ڈیزاسٹر کنٹرول نے بتایا کہ ممبئی کے کرلا علاقے میں عمارت منہدم ہونے کے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 18 ہو گئی ہے. جب کہ ایک خاتون سمیت کم از کم 27 دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
حکام کے مطابق شمال مشرقی ممبئی کے کرلا مشرقی مضافاتی علاقے میں چار منزلہ عمارت کا پورا ونگ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے سبب بہت سے لوگ ملبے میں پھنس گئے۔اس سے قبل شام کو امدادی کارکنان نے ملبے تلے پھنسے 23 افراد کو نکال لیا تھا جن میں 10 ہلاک اور دیگر 14 زخمی تھے. زخمیوں کو گھاٹ کوپر کے راجاواڑی اسپتال اور سائن کے ایل ٹی ایم جی اسپتال میں پہنچایا گیا.

یہ بھی پڑھیں:... مہاراشٹر سیاسی بحران : آج کی مکمل اپڈیٹ مختصراً
جب کہ وقفے وقفے سے بارش کے درمیان ملبے کے ڈھیر کو ہٹانے کا کام جاری ہے، مزید 8 لاشیں نکال لی گئیں اور کئی زخمیوں کو بچایا گیا ہے جنہیں اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا. وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو 500,000 روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا اور ہدایت دی کہ تمام زخمیوں کا سرکاری خرچ پر علاج کیا جائے۔ وزیر صنعت سبھاش دیسائی، برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کے اعلیٰ حکام اور پولیس حکام نے راحت رسانی کارروائیوں کی رہنمائی اور نگرانی کے لیے جائے وقوع کا دورہ کیا۔ جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف کی طرف سے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50,000 روپے دینے کا اعلان کیا۔
ریاستی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی، ممبئی فائر بریگیڈ، پولیس کی ریسکیو ٹیموں کے علاوہ راحت رسانی کی کوششوں میں شامل ہوئے
مقامی رضاکاروں نے اسی عمارت سے ملحقہ دوسرے ونگ کے لیے ممکنہ خطرہ ظاہر کیا ہے جو کسی بھی وقت گر سکتی ہے۔


Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: