ٹوئیٹر صارفین نے ناراضگی کا اظہار کیا، نصرت فتح علی خان کے مینجر کے کاندھے پر ہاتھ رکھ کر کہا یہ نصرت میری جان ہے
پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے اس میں وہ نشے میں دھت ہیں اور اپنے مرحوم چچا نصرت فتح علی خان کے منیجر کو نصرت فتح علی خان کہہ کر پکار رہے ہیں۔ اس ویڈیو کی وجہ سے راحت ٹرولز کے نشانے پر آگئے ہیں۔
ٹوئیٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں راحت اپنے چچا نصرت فتح علی خان کے مینیجر کے ساتھ کندھے پر ہاتھ رکھ کر بات کرتے نظر آ رہے ہیں۔ پھر انہوں نے مینیجر کو گلے لگایا اور کہا ہم ایک ہیں اور ہمیشہ ایک رہیں گے۔ یہ میری زندگی ہے نصرت فتح علی خان۔ مداحوں اور ٹوئیٹر صارفین کو گلوکار کا اپنے چچا کا اس طرح مذاق اڑانا پسند نہیں آیا۔ لوگوں نے اس ویڈیو کو ری ٹوئیٹ کیا ہے۔ بعض نے غصے کا اظہار کیا اور بعض نے تشویش کا اظہار کیا۔ بہت سے لوگ نصرت فتح علی خان کے منیجر پر اس طرح محبت کی بارش کرنے پر راحت کی تعریف بھی کر رہے ہیں۔ تاہم ابھی تک اس پر راحت فتح علی خان کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
گلوکار نے 16 اگست کو اپنے چچا استاد نصرت فتح علی خان کو ان کی 24 ویں برسی پر ایک پوسٹ شیئر کرکے خراج عقیدت پیش کیا تھا۔ پوسٹ میں راحت نے لکھا تھا کہ آپ نے اپنی زندگی میں لاتعداد لوگوں کے دلوں کو چھوا ہے اور اپنی موت کے بعد بھی آپ اپنی موسیقی اور اپنی خاندانی میراث میں زندہ ہیں۔ آپ کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔
Post A Comment:
0 comments: