حالات کے پیش نظر سوشل میڈیا کا استعمال احتیاط سے کریں، شوسل میڈیا پر مالیگاؤں پولس کیساتھ ساتھ سائبر پولس کی بھی کڑی نظر

مالیگاؤں : (28 جون) شہریان مالیگاؤں باالخصوص واٹس ایپ یوزرس اور گروپ ایڈمن کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ اپنے واٹس ایپ کا استعمال احتیاط سے کریں ۔اپنی ذات سے کسی کی دل آزاری یا قانون کی خلاف ورزی نہ ہوسکے اسکا دھیان رکھا جائے ۔اسطرح کی اطلاع شہریان کے نام مالیگاؤں پولس انتظامیہ نے جاری کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:... کرلا سانحہ: مہلوکین کی تعداد اٹھارہ ہوگئی
انتظامیہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ عوام ملک کے حالات کو دیکھتے ہوئے سوشل میڈیا کا استعمال کریں ۔کسی دوسرے شہر یا ریاست کے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو ضرب لگانے والے پیغامات مالیگاؤں شہر کے واٹس ایپ گروپ میں شیئر نہ کریں ۔پولس انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بیرونی ریاست کے دل آزار ویڈیوز اور آڈیو کلپ وائرل نہ کریں ۔
سماجی ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے پولس انتظامیہ نے حفظ ماتقدم کے طور پر مذکور اپیل جاری کرتے ہوئے کہا کہ شوسل میڈیا پر مالیگاؤں پولس کیساتھ ساتھ سائبر پولس بھی کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں ۔لہذا شہریان واٹس ایپ پر قابل اعتراض پوسٹ شیئر کرنے سے گریز کریں اور گروپ ایڈمن سے بھی اپیل ہے کہ وہ اپنے اپنے گروپ کو اونلی ایڈمن موڈ کرلیں ۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: