بی جے پی صدر جے پی نڈا سے ملاقات, این ڈی اے کی جانب سے نائب صدر جمہوریہ کے عہدے کا امیدوار بنائے جانے کا امکان


مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کابینہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے آج ہونے والے کابینہ اجلاس کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ کا اعلان کیا۔ نقوی کے ساتھ مرکزی اسٹیل وزیر آر سی پی سنگھ نے بھی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ دونوں کی راجیہ سبھا کی میعاد کل یعنی جمعرات کو ختم ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھین:.... سلمان خان کے وکیل کو جان سے مارنے کی دھمکی 

 نقوی کو حال ہی میں ہوئے راجیہ سبھا انتخابات میں بی جے پی نے امیدواری کیلئے نامزد نہیں کیا تھا تب سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ پارٹی انہیں ایک بڑے رول میں لانا چاہتی ہے۔ ذرائع کے مطابق انہیں این ڈی اے کی جانب سے نائب صدر جمہوریہ کے عہدے کا امیدوار بنایا جا سکتا ہے۔ نقوی اب تک مرکزی حکومت میں وزیر رہے ہیں، ساتھ ہی وہ راجیہ سبھا میں بی جے پی کی پارلیمانی پارٹی کے ڈپٹی لیڈر بھی تھے۔

 یہ بھی پڑھیں:...

ناسک کے صوفی بابا کا گولی مار کر قتل
مرکزی کابینہ کی میٹنگ کے بعد مختار عباس نقوی نے بی جے پی صدر جے پی نڈا سے ملاقات کی۔  تاہم دونوں لیڈران  کے درمیان کیا بات ہوئی اس بارے میں سرکاری معلومات نہیں مل سکیں۔ مختار عباس نقوی کے ساتھ جنتا دل یونائیٹڈ کے کوٹے سے مرکزی حکومت میں وزیر آر سی پی سنگھ نے بھی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ جے ڈی یو نے بھی انہیں راجیہ سبھا میں اگلی میعاد کیلئے نامزد نہیں کیا۔  جمعرات کو آر سی پی سنگھ کا بطور راجیہ سبھا ایم پی آخری دن ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کی میٹنگ میں وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی اور آر سی پی سنگھ کی تعریف کی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم مودی نے کہا کہ آپ نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: