Articles by "Kerala"
Showing posts with label Kerala. Show all posts

اہل خانہ کے مطابق ماتم کرنے کے بجائے مرنے والوں کو خوشی سے الوداع کرنا ہوگا اور یہی ہم نے کیا

کیرالہ میں ایک خاتون کی آخری رسومات کے دوران رشتہ داروں نے مسکراتے ہوئے تصویر کھنچوائی جوکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق 95 سالہ خاتون 17 اگست کو چل بسی، جن کی آخری رسومات کے دوران فیملی کے کم از کم 40 افراد نے تابوت کے ارد گرد جمع ہوکر مسکراتے ہوئے تصویر کھنچوائی۔ فیملی کی جانب سے کھنچوائی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جبکہ تصویر میں کیرالہ کے ایک وزیر 
بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :....
خاتون اپنی عمر اور صحت کی خرابی کے باعث کچھ سال سے بستر پر ہی تھیں لیکن کچھ ہفتہ قبل طبعیت بگڑ گئی تھی، خاتون کے 9 بچے جبکہ 19 پوتے اور پوتیاں ہیں۔ انکی موت کے وقت فیملی کے زیادہ تر افراد گھر پر ہی موجود تھے۔
وائرل ہونے والی تصویر پر اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ہمارا تصویر وائرل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، مرحومہ نے اپنی 95 سالہ زندگی بہت خوشی سے گزاری اور سب بچوں سے بہت پیار کرتی تھیں جبکہ تصویر لینا کا مقصد یہ تھا کہ اس لمحے کو یاد رکھا جائے۔
اہل خانہ کے مطابق عموماً لوگ مرنے والے کی میت پر آنسو ہی بہاتے ہیں اور اس تصویر کے پس منظر کو لوگ نہیں سمجھ سکتے، لیکن ہمیں ماتم کرنے کے بجائے مرنے والوں کو خوشی سے الوداع کرنا ہوگا اور یہی ہم نے کیا۔ کیرالہ کے وزیر تعلیم نے بھی فیملی کے حق میں رائے دی۔
21 سالہ آریہ راجندرن ایک الیکٹریشین اور LIC ایجنٹ کی بیٹی ہیں، قوی امکانات ہیں کہ ریاستی کمیٹی، ضلعی کمیٹی کی تجویز کو قبول کرتے ہوئے آریہ کو میئر منتخب کرے گی
نئی دہلی: کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا( مارکسسٹ) کی 21 سالہ لیڈر آریہ راجندرن ملک کی سب سے کم عمر میئر کی حیثیت سے تاریخ رقم کرنے کے بے حد قریب ہیں۔واضح رہے کہ تھرواننت پورم میونسپل کارپوریشن کے میئر کے عہدے کیلئے ان کا انتخاب کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔نیوز منٹ کی خبر کے مطابق CPI-M ضلعی کمیٹی کی جمعہ کے روز منعقد ہونے والی میٹنگ میں آریہ راجندرن کو میئر بنانے کی تجویز پیش کہ گئی ہے اور قوی امکانات ہیں کہ وہ ملک کی سب سے کم عمر میئر بن کر تاریخ رقم کریں گی۔راجندرن آل سینٹس کالج میں B.Sc کی طالب علم ہیں۔اس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد ملک بھر سے بائیں بازو کے پارٹی نمائندوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے آریہ راجندرن کو مبارکباد پیش کی ہے۔اطلاعات کے مطابق اس بات کا قوی امکان ہے کہ ریاستی کمیٹی، ضلعی کمیٹی کی تجویز کو قبول کرتے ہوئے آریہ کو میئر منتخب کرے گی اور جلد ہی اس کا باقائدہ اعلان بھی کیا جائے گا۔واضح رہے کہ کیرالہ میں 50 فیصدی بلدیاتی نشستیں خواتین کیلئے مختص ہیں اور متبادل مدت کیلئے خواتین شہری انتظامیہ کی سربراہی کرتی ہیں۔دی نیوز منٹ کی ایک خبر کے مطابق آریہ، CPI-M سے وابستہ بچوں کی ایک تنظیم بالاسنگم کی صدر ہیں۔اس کے علاوہ آریہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا (SFI) اور اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آف سی پی آئی ایم کی ریاستی کمیٹی کی رکن بھی ہیں۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق آریہ ایک الیکٹریشین اور LCI ایجنٹ کی بیٹی ہیں۔ان کا ایک منزلہ مکان ہے جہاں راستے ایسے ہیں کہ سواریاں بھی نہیں جاسکتیں۔واضح رہے کہ آریہ کیرالہ انتخابات میں کامیاب ہونے والی واحد کم عمر امیدوار نہیں ہیں ان کے علاوہ ماسٹرز ڈگری کی طالبہ 22سالہ جونیز پی اسٹیفن نے کیرالہ کی اوزہاوور پنچایت سے بطور آزاد امیدوار کامیابی حاصل کی ہے اور اب وہ پنچایت کی صدر مقرر ہونے کے بالکل قریب ہیں۔