واردات کے بعد حملہ آور صوفی بابا کی ایس یو وی لے کر فرار، ایک گرفتار، علاقے میں بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات

مہاراشٹر کے ضلع ناسک کے ایولہ قصبے میں چار نامعلوم افراد نے افغانستان سے ہندوستان میں سکونت اختیار کرنے والے 35 سالہ مسلم مذہبی رہنما کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق متوفی کی شناخت خواجہ سید ظریف چشتی کے نام سے ہوئی ہے جو ایولہ میں صوفی بابا کے نام سے جانے جاتے تھے۔ صوفی بابا کی لاش پلاٹ سے ملی پولیس کے مطابق یہ واقعہ شام کے وقت ممبئی سے تقریباً 200 کلومیٹر دور ایولہ کے علاقے چنچوڈی میں MIDC

یہ بھی پڑھیں:.... نوپور شرما معاملہ: ملک کی 117 اہم شخصیات کا چیف جسٹس کے نام خط

علاقے میں ایک کھلے پلاٹ میں پیش آیا۔ حملہ آوروں نے صوفی کے سر میں گولی ماری جس کے بعد وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔  تاہم قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ حملہ آور مقتول کو قتل کرنے کے بعد اس کی ایس یو وی کار لے کر فرار ہو گئے۔
واردات کی اطلاع ملتے ہی تحقیقات کے لیے پہنچی پولیس نے قتل میں ملوث ایک ملزم سمیت صوفی بابا کی ایس یو وی برآمد کر لی ہے جس سے باقی قاتلوں کے بارے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ پولیس اہلکار قاتلوں کے شواہد اکٹھے کرنے کے لیے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی اسکین کر رہے ہیں۔ خواجہ سید چشتی کو ایک ایسے وقت قتل کیا گیا ہے جب مہاراشٹر کے امراوتی میں ایک میڈیکل آپریٹر امیش کولہے کو گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد ریاست میں بے چینی پھیل گئی ہے۔ تاہم پولیس نے اس قتل کیس میں تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ناسک پولیس نے علاقے میں بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کر دی ہے۔


Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: