Articles by "MVA Government"
Showing posts with label MVA Government. Show all posts

 

ایکناتھ شندے نے سنجے شیرساٹ کا لکھا ہوا خط شیئر کیا، شیوسینا اراکین اسمبلی کے احساسات اور جذبات کی عکاسی

مہاراشٹر میں جاری سیاسی اتھل پتھل کے درمیان اب باغی اراکین اسمبلی اور ادھو ٹھاکرے کے درمیان نوک جھونک شروع ہوگئی ہے. ادھو ٹھاکرے کے فیس لائیو کے بعد آج ایکناتھ شندے نے ایک مکتوب شیئر کیا ہے جو سنجے شیرساٹ نے لکھا ہے مگر اس میں تمام اراکین اسمبلی کے احساسات کی عکاسی کی گئی ہے. 

یہ بھی پڑھیں :.... ادھو ٹھاکرے نے سی ایم ہاؤس چھوڑ دیا
سنجے شیرساٹ نے لکھا کہ شیوسینا اراکین اسمبلی کیلئے آپ کا دروازہ ہمیشہ بند رہتا تھا، آپ ان اراکین اسمبلی کی کبھی سنتے نہیں تھے جبکہ ایکناتھ شندے نے ہمیشہ اپنے اراکین اسمبلی کی باتوں کو سنا اور آئندہ بھی سنتے رہیں گے. کل ورشا بنگلے کے دروازے سچ مچ عوام کیلئے کھول دیئے گئے بنگلے پر ہجوم دیکھ کر خوشی ہوئی. گزشتہ ڈھائی سال سے بطور شیوسینا رکن اسمبلی ہمارے لئے یہ دروازے بند تھے. ہمیں ایسے لوگ چلا رہے تھے جنہیں عوام نے نہیں منتخب کیا تھا وہ ودھان سبھا یا راجیہ سبھا کے ذریعے آئے تھے. وہ ہمیں شکست دینے اور راجیہ سبھا اور ودھان پریشد انتخابات کی حکمت عملی طے کرنے کا کام کررہے تھے. اس کا نتیجہ صرف مہاراشٹر نے دیکھا ہے.
بطور شیوسینا رکن اسمبلی ہمیں ورشا بنگلے تک براہ راست رسائی حاصل نہیں ہوئی. وزیراعلیٰ منترالیہ کی چھٹی منزل پر سب سے ملاقات کرتے تھے لیکن ہمارے لیے کوئی جگہ نہیں تھی، کیونکہ آپ کبھی منترالیہ میں نہیں گئے۔ کئی بار حلقے کے کاموں، دیگر مسائل، ذاتی مسائل کے لیے وزیراعلیٰ صاحب سے ملنے کی درخواست کرنے کے بعد ہمیں بلایا جاتا اور گھنٹوں بنگلے کے گیٹ پر کھڑا رکھا جاتا۔  میں نے وزیراعلیٰ کو کئی بار فون کیا لیکن فون ریسیو نہیں کیا جاتا تھا۔ آخر کار ہم تھک ہار کر واپس چلے جاتے۔ ہمارا سوال یہ ہے کہ ہمارے اپنے اراکین اسمبلی کے ساتھ ایسا ناروا سلوک کیوں؟ 3-4 لاکھ رائے دہندگان نے جنہیں منتخب کیا ہے ان نمائندوں کے ساتھ یہ سلوک؟

ہر مسلمان سماجی کارکن کو ڈی کمپنی سے جوڑا جارہا ہے، یہ بحیثیت مسلمان ہمارے ساتھ ناانصافی ہے: نیلوفر


مہاراشٹر مہاوکاس اگھاڑی حکومت کے وزیر برائے اقلیتی امور نواب ملک کو منی لانڈرنگ معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی) کے ذریعے گرفتار کئے جانے کے بعد ان کی بیٹی نیلوفر ملک نے کہا کہ راشٹریہ وادی کانگریس پارٹی لیڈر نواب ملک بے خوف بولتے تھے اس لئے مرکزی تفتیشی ایجنسیاں ان کے خاندان کے پیچھے پڑ گئی ہیں.

یہ بھی پڑھیں:... تین دیسی پستول اور 12 زندہ کارتوس کے ساتھ دو افراد گرفتار
نیلوفر نے خبر رساں ادارے اے این آئی کو بتایا کہ ہم گذشتہ تین چار ماہ سے سن رہے تھے کہ ای ڈی ہمارے گھر آئے گی. ہمارے والد نے ہمیں محتاط رہنے کے لئے کہا تھا ہم نے سب کچھ صحیح کیا ہے. نیلوفر نے مزید کہا کہ میرے والد بے خوف ہوکر بولا کرتے تھے اسلئے ای ڈی اور این سی بی ہمارے پیچھے پڑ گئی.
انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ میرے والد جلد باہر آجائیں گے یہ قانونی لڑائی ہے اور ہم لڑیں گے. ہر مسلمان جو عوام میں سماجی کارکن کے طور ہر کام کرتا ہے اسے ڈی کمپنی سے جوڑا جارہا ہے. مسلمان ہونے کی وجہ سے یہ ہمارے ساتھ بہت غلط ہورہا ہے. ممبئی کی خصوصی پی ایم ایل اے عدالت نے بدھ کے روز داؤد ابراہیم سے تعلق اور منی لانڈرنگ معاملے میں نواب ملک کو 3 مارچ تک ای ڈی کی تحویل میں دینے کا فیصلہ سنایا تھا. ذرائع کے مطابق ملک تفتیش میں تعاون نہیں کررہے تھے. ملک نے کہا کہ وہ خوفزدہ نہیں ہیں، وہ لڑیں گے اور جیتیں گے.

ریاست میں کرونا کے بڑھتے معاملات تشویشناک، بھیڑ پر قابو پانے کیلئے پابندیاں عائد کرنے پر غور، وزیراعلی جلد ہی کووڈ ٹاسک فورس کے ساتھ میٹنگ کریں گے

مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے آج کہا کہ ریاستی حکومت 15 سے 18 سال کے بچوں کیلئے اسکولوں میں ویکسینیشن کا نظم کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔واٹس ایپ: گروپ سے پریشان صارفین کیلئے زبردست فیچر جلد ہی متعارف ہوگا

راجیش ٹوپے نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ ہمیں کووڈ-19 ویکسینیشن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ہم 15 سے 18 سال کے بچوں کو اسکولوں میں ویکسن کے انتظامات کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ ٹوپے نے کہا کہ اب تک مہاراشٹر میں اومیکرون کے 167 معاملات ہیں، جن میں سے 19 مریضوں کو رخصت دے دی گئی ہے۔ ان میں کسی بھی مریض کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔ ہمیں عوامی نقل و حمل، شادی کی تقریبات وغیرہ میں بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لئے پابندیوں کو نافذ کرنے کے بارے میں سوچنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست بھر میں تیزی سے بڑھتے معاملات دیکھ ہر تشویش ہورہی ہے۔ ممبئی میں مثبت شرح 4% ہے اگر یہ شرح 5% ہوجاتی ہے تو ہمیں پابندیاں عائد کرنے سے متعلق سوچنا ہوگا۔ وزیر اعلی جلد ہی کووڈ ٹاسک فورس کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔

 

لاک ڈاؤن مرحلہ وار ختم کرنے کو اصولی طور پر منظوری لیکن حتمی فیصلہ وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کریں گے: ویٹیوار کی وضاحت

مہاراشٹر: جمعرات کے روز مہاراشٹر حکومت کے وزیر برائے ریلیف اینڈ ری ہیبیلیٹیشن وجئے ویٹیوار کے ذریعے مہاراشٹر میں ان لاک کے مرحلہ وار لائحہ عمل کا اعلان کرنے کے کچھ ہی دیر بعد شیوسینا کی زیرقیادت مہا وکاس اگھاڑی حکومت نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں لاک ڈاؤن جاری رہے گا۔جمعہ کے روز سے 36 اضلاع میں سے 18 اضلاع میں لاک ڈاؤن کی پابندیاں ختم نہیں ہوں گی۔حکومت نے کہا کہ لاک ڈاؤن ختم نہیں کیا گیا ہے بلکہ تجویز پر غوروخوص جاری ہے۔مہاراشٹر اس تعلق سے آئندہ ایک دو روز میں تفصیلی ہدایات جاری کرے گی۔حکومت نے ان لاک سے متعلق وضاحت میں کہا کہ ہم نے اب تک کووڈ پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا ہے، کچھ دیہی علاقوں میں وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔وائرس کی نئی اشکال اور خطرات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس بات پر غور کرنا اہمیت کا حامل ہے کہ پابندیاں ختم کی جانی چاہیے یا نہیں۔فی الوقت ریاست میں پابندیاں ختم نہیں کی گئی ہیں۔بریک دی چین کے تحت حکومت نے کچھ راحت دینے کا آغاز کیا ہے۔اسٹیٹ ڈزاسٹر مینجمینٹ(SDMA) ہفتے وار پازیٹیوویٹی ریٹ اور آکیسجن بیڈ کی دستیابی کی بنیاد پر پانچ مراحل میں ان لاک کے لائحۂ عمل پر غور کررہی ہے۔ پابندیاں ختم کرنی ہیں یا سخت کرنی ہیں اس تعلق سے جلد ہی حکومت رہنما ہدایات جاری کرے گی۔وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کی سربراہی میں منعقد ڈزاسٹر مینجمینٹ کی میٹنگ میں شرکت کرنے والے وجئے ویٹیوار نے اعلان کیا تھا کہ ریاست کے 36 اضلاع میں سے 18 اضلاع میں تمام سرگرمیاں جاری کی جائیں گی۔انہوں نے کہا تھا کہ حکومت نے ان لاک کیلئے پانچ مراحل میں درجہ بندی کی ہے۔پہلے مرحلے میں کووڈ-19 پازیٹیوویٹی ریٹ 5 فیصد اور آکیسجن کی دستیابی 25 فیصد ہونے پر ان لاک کیا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں وہ اضلاع جہاں کووڈ-19 پازیٹیوویٹی کی شرح 5 فیصد ہے اور آکسیجن کی دستیابی 25 فیصد کے اندر ہے انلاک ہوجائے گا۔ ان اضلاع میں تھانہ، اورنگ آباد، لاتور، ناندیڑ، جالنہ، پربھنی، بلڈانہ، ناسک، جلگاؤں دھولیہ، ناگپور، بھنڈارا، گڈچرولی، چندر پور، گونڈیا، وردھا، واشم اور ایوت محل ان 18 اضلاع میں جم، سیلون، باغات، واکنگ ٹریک، ریستوران، مالز اور تھیٹر کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ نجی، سرکاری دفاتر 100 فیصد حاضری کے ساتھ شروع ہوں گے۔عوامی تقریبات ، شادی کی تقریبات میں بھی 100 فی صد حاضری کی اجازت ہوگی۔اس کے علاوہ بسیں 100 فیصد کیپیسٹی کے ساتھ چل سکتی ہیں اور بین ضلعی سفر کی بھی اجازت دی گئی ہے۔  وزراء کے مطابق ای کامرس کمپنیاں فعال رہیں گی۔ نجی اور سرکاری دفاتر میں صدفیصد عملے کی موجودگی کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی۔دفعہ 144 کے تحت کرفیو اور ممنوعہ آرڈر ختم کردیا گیا ہے۔ بین ضلعی سفر کی اجازت ہے لیکن دوسری ریاستوں سے آنے والے لوگوں پر پابندی ہوگی۔تاہم حکومت نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ریاست کو ان لاک کرنے کی تجویز ابھی زیر غور ہے اور اضلاع کے متعلقہ انتظامی یونٹوں کی طرف سے مکمل جائزہ لینے کے بعد اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ سی ایم او کی جانب سے وضاحت جاری کرنے کے بعد ویٹیوار نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ مثبت شرح اور آکسیجن بستروں کی دستیابی کی بنیاد پر لاک ڈاؤن مرحلہ وار ختم کرنے کو اصولی طور پر منظوری دی گئی تھی لیکن کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس میٹنگ میں وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے اور نائب وزیر اعلی اجیت پوار بھی موجود تھے۔  ویٹیوار کے مطابق ان لاک سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعلی کریں گے۔

 

ریاست میں ان لاک کیلئے 5 مراحل پر مشتمل پروگرام تیار، ناسک سمیت 18 اضلاع کو لاک ڈاؤن سے راحت

مہاراشٹر: مہاراشٹر کے وزیر وجئے ویٹیوار نے اعلان کیا کہ جمعہ 4 جون سے میاراشٹر کے 36 میں 18 اضلاع میں لاک ڈاؤن مکمل طور پر ختم کردیا جائے گا۔ویٹیوار نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے کی زیرقیادت مہا وکاس اگھاڑی حکومت نے کرونا معاملات کے مثبت معاملات کی شرح اور آکیسجن فراہمی کی بنیاد پر ایک ان لاک پروگرام ترتیب فیا ہے جو 5 مراحل پر مبنی ہے۔جن اضلاع میں مثبت مریضوں کی تعداد کم ہے ان اضلاع میں کوئی پابندیاں نہیں ہوں گی۔پہلے مرحلے میں جن اضلاع میں پازیٹیوویٹی ریٹ 5 فیصد اور آکیسجن کی دستیابی 25 فیصد تک ہوگی وہ علاقے ان لاک ہوں گے۔ان اضلاع میں تھانے، اورنگ آباد، لاتور، ناندیڑ، جالنہ، پربھنی، بلڈانہ، ناسک، جلگاؤں، دھولیہ، ناگپور، بھنڈارا، گڈچرولی، چندرپور، گونڈیا، وردھا، واشم اور ایوت محل شامل ہیں۔

ممبئی میں ان لاک سے متعلق وجئے ویٹیوار نے کہا کہ ابھی ممبئی میں ان لاک نہیں ہوگا۔دوسرے مرحلے میں ممبئی کو ان لاک کیا جائے گا۔ اگر ممبئی میں پازیٹیوویٹی ریٹ کم ہوتا ہے تو لوکل ٹرین شروع کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ممبئی لیول 2 پر ہے اگر لیول 1 پر آتا ہے تو لوکل ٹرین سروس کا آغاز کیا جائے گا۔

 

اجیت پوار اور این سی پی کے ریاستی صدر جینت پاٹل نے وزیر داخلہ کا عہدہ قبول کرنے سے انکار کردیا

ممبئی: راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار کے معتمد خاص دلیپ والسے پاٹل کو مہاراشٹر کا نیا وزیرداخلہ منتخب کیا گیا ہے۔انیل دیشمکھ کے خلاف رشوت ستانی کے الزامات کے بعد ممبئی ہائی کورٹ نے ان کے خلاف سی بی آئی کے ذریعے تفتیش کا حکم نامہ جاری کیا ہے، جس کے بعد انیل دیشمکھ نے گذشتہ روز اپنے عہدے سے استعفی کا اعلان کردیا تھا۔انیل دیشمکھ کے استعفی کے بعد والسے پاٹل کو وزیرداخلہ منتخب کیا گیا ہے۔جنوری 2020 میں وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے ذریعے وزراء کی کونسل میں شامل کرنے کے بعد والسے پاٹل لیبر اور ایکسائز محکموں کے انچارج تھے۔واضح رہے کہ نائب وزیر اعلی اجیت پوار اور راشٹروادی کانگریس کے ریاستی صدر جینت پاٹل کی جانب سے وزیرداخلہ کا عہدہ قبول کرنے سے انکار کے بعد شرد پوار نے والسے پاٹل کا انتخاب کیا ہے۔