مالیگاؤں پولیس کی بڑی کارروائی، پستول اور کارتوس سمیت سوئفٹ کار ضبط، مزیس تفتیش جاری


مالیگاؤں: شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم پر روک لگانے کیلئے جاری پولس انتظامیہ کی کوششوں کو بڑی کامیابی ملی۔ لوکل کرائم برانچ اور چھاؤنی پولیس نے احمد نگر ضلع کے دو افراد کو گرفتار کیا جو مالیگاؤں شہر میں دیسی کٹے (پستول) فروخت کرنے آئے تھے۔ پولس نے انکے قبضہ سے ایک سوئفٹ کار، تین دیسی پستول اور 12 زندہ کارتوس ضبط کیے۔

12 نومبر تشدد معاملے: گرفتار شدگان کی رہائی کیلئے مشترکہ کوششیں ناگزیر
یہ کارروائی جمعرات کی سہ پہر شہر کے جنرل اسپتال موسم ندی کے قریب کی گئی۔ اس سلسلے میں ملی تفصیلات کے مطابق پولیس کو دو مشتبہ افراد کے متعلق خفیہ اطلاع ملی کہ کار نمبر MH02BG3598 سے دو افراد مالیگاؤں آئے ۔پولس اسکواڈ اور چھاؤنی پولیس نے متعلقہ کار کو روکا جس میں دو مشتبہ افراد تھے۔  جب ان سے پوچھ گچھ کی گئی تو شک پیدا ہوا۔ کار کی تلاشی لینے پر تین عدد دیسی پستول اور 12 زندہ کارتوس برآمد ہوئے۔ اسے کیمپ پولیس اسٹیشن لے جایا گیا اور تفتیش جاری ہے۔میں
اس دوران دونوں میں سے ایک پر قتل کا الزام عائد ہے اور دوسرا بھی ایک بدنام زمانہ مجرم ہے۔  بتایا جاتا ہے کہ اس کے خلاف شری رام پور اور دیگر علاقوں میں مقدمہ درج ہے۔  شہر کی جرائم پیشہ دنیا میں گینگز کی سرگرمی بڑھ گئی ہے۔ اس کارروائی سے تحقیقات میں تیزی آنے کا امکان ہے۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: