اجیت پوار اور این سی پی کے ریاستی صدر جینت پاٹل نے وزیر داخلہ کا عہدہ قبول کرنے سے انکار کردیا
ممبئی: راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار کے معتمد خاص دلیپ والسے پاٹل کو مہاراشٹر کا نیا وزیرداخلہ منتخب کیا گیا ہے۔انیل دیشمکھ کے خلاف رشوت ستانی کے الزامات کے بعد ممبئی ہائی کورٹ نے ان کے خلاف سی بی آئی کے ذریعے تفتیش کا حکم نامہ جاری کیا ہے، جس کے بعد انیل دیشمکھ نے گذشتہ روز اپنے عہدے سے استعفی کا اعلان کردیا تھا۔انیل دیشمکھ کے استعفی کے بعد والسے پاٹل کو وزیرداخلہ منتخب کیا گیا ہے۔جنوری 2020 میں وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے ذریعے وزراء کی کونسل میں شامل کرنے کے بعد والسے پاٹل لیبر اور ایکسائز محکموں کے انچارج تھے۔واضح رہے کہ نائب وزیر اعلی اجیت پوار اور راشٹروادی کانگریس کے ریاستی صدر جینت پاٹل کی جانب سے وزیرداخلہ کا عہدہ قبول کرنے سے انکار کے بعد شرد پوار نے والسے پاٹل کا انتخاب کیا ہے۔
Post A Comment:
0 comments: