ہر مسلمان سماجی کارکن کو ڈی کمپنی سے جوڑا جارہا ہے، یہ بحیثیت مسلمان ہمارے ساتھ ناانصافی ہے: نیلوفر


مہاراشٹر مہاوکاس اگھاڑی حکومت کے وزیر برائے اقلیتی امور نواب ملک کو منی لانڈرنگ معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی) کے ذریعے گرفتار کئے جانے کے بعد ان کی بیٹی نیلوفر ملک نے کہا کہ راشٹریہ وادی کانگریس پارٹی لیڈر نواب ملک بے خوف بولتے تھے اس لئے مرکزی تفتیشی ایجنسیاں ان کے خاندان کے پیچھے پڑ گئی ہیں.

یہ بھی پڑھیں:... تین دیسی پستول اور 12 زندہ کارتوس کے ساتھ دو افراد گرفتار
نیلوفر نے خبر رساں ادارے اے این آئی کو بتایا کہ ہم گذشتہ تین چار ماہ سے سن رہے تھے کہ ای ڈی ہمارے گھر آئے گی. ہمارے والد نے ہمیں محتاط رہنے کے لئے کہا تھا ہم نے سب کچھ صحیح کیا ہے. نیلوفر نے مزید کہا کہ میرے والد بے خوف ہوکر بولا کرتے تھے اسلئے ای ڈی اور این سی بی ہمارے پیچھے پڑ گئی.
انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ میرے والد جلد باہر آجائیں گے یہ قانونی لڑائی ہے اور ہم لڑیں گے. ہر مسلمان جو عوام میں سماجی کارکن کے طور ہر کام کرتا ہے اسے ڈی کمپنی سے جوڑا جارہا ہے. مسلمان ہونے کی وجہ سے یہ ہمارے ساتھ بہت غلط ہورہا ہے. ممبئی کی خصوصی پی ایم ایل اے عدالت نے بدھ کے روز داؤد ابراہیم سے تعلق اور منی لانڈرنگ معاملے میں نواب ملک کو 3 مارچ تک ای ڈی کی تحویل میں دینے کا فیصلہ سنایا تھا. ذرائع کے مطابق ملک تفتیش میں تعاون نہیں کررہے تھے. ملک نے کہا کہ وہ خوفزدہ نہیں ہیں، وہ لڑیں گے اور جیتیں گے.

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: