ریاست میں کرونا کے بڑھتے معاملات تشویشناک، بھیڑ پر قابو پانے کیلئے پابندیاں عائد کرنے پر غور، وزیراعلی جلد ہی کووڈ ٹاسک فورس کے ساتھ میٹنگ کریں گے
مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے آج کہا کہ ریاستی حکومت 15 سے 18 سال کے بچوں کیلئے اسکولوں میں ویکسینیشن کا نظم کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔۔۔واٹس ایپ: گروپ سے پریشان صارفین کیلئے زبردست فیچر جلد ہی متعارف ہوگا
راجیش ٹوپے نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ ہمیں کووڈ-19 ویکسینیشن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ہم 15 سے 18 سال کے بچوں کو اسکولوں میں ویکسن کے انتظامات کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ ٹوپے نے کہا کہ اب تک مہاراشٹر میں اومیکرون کے 167 معاملات ہیں، جن میں سے 19 مریضوں کو رخصت دے دی گئی ہے۔ ان میں کسی بھی مریض کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔ ہمیں عوامی نقل و حمل، شادی کی تقریبات وغیرہ میں بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لئے پابندیوں کو نافذ کرنے کے بارے میں سوچنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریاست بھر میں تیزی سے بڑھتے معاملات دیکھ ہر تشویش ہورہی ہے۔ ممبئی میں مثبت شرح 4% ہے اگر یہ شرح 5% ہوجاتی ہے تو ہمیں پابندیاں عائد کرنے سے متعلق سوچنا ہوگا۔ وزیر اعلی جلد ہی کووڈ ٹاسک فورس کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔
Post A Comment:
0 comments: