Articles by "CM Uddhav Thackeray"
Showing posts with label CM Uddhav Thackeray. Show all posts
شیوسینا پہنچی سپریم کورٹ، معاملے کی سماعت کی درخواست منظور، آج شام 5 بجے سماعت، شندے گروہ کی کل ممبئی آمد متوقع

 گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو فلور ٹیسٹ کی ہدایت دی ہے۔ کل بروز جمعرات کو شام 5 بجے فلور ٹیسٹ ہوگا۔ یہ خبر آتے ہی سیاسی ہلچل مچ گئی۔ سب سے پہلے شندے نے اپنے گروہ کے ساتھ آج گوہاٹی سے نکلنے کا اعلان کیا وہ پہلے گوا جائیں۔ ہوٹل تاج کنونشن میں 71 کمرے بک کرائے گئے ہیں۔ کل یہ لوگ ممبئی کے لیے روانہ ہوں گے۔ یہاں شیوسینا آج سپریم کورٹ پہنچی اور عدالت نے بھی درخواست قبول کر لی۔ سماعت آج شام 5 بجے ہوگی۔ اس سے پہلے بی جے پی آج شام اپنے اراکین اسمبلی کے ساتھ میٹنگ کرے گی تاکہ وہ کل کے طے شدہ فلور ٹیسٹ کی تیاری کر سکے۔
سنجے راؤت نے کہا کہ 12 اراکین اسمبلی کی معطلی کا معاملہ عدالت میں چل رہا ہے اور ایسے میں گورنر اجلاس بلا رہے ہیں، جو غلط ہے۔ وہ اس موقع کی تلاش میں تھے۔ اس فیصلے کے لیے گورنر بھی کہیں نہ کہیں سے دباؤ میں رہے ہوں گے۔  پردے کے پیچھے کون کھیل رہا ہے سب دیکھ رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق شندے گروہ اور بی جے پی کے درمیان حکومت سازی کے لیے سانٹھ گانٹھ جاری ہے۔ بی جے پی نے شندے گروپ کو 8 کابینی اور 5 ریاستی وزارت کی پیشکش کی ہے۔  ذرائع کے مطابق نائب وزیر اعلیٰ کے لیے ایکناتھ شندے کا نام لیا گیا ہے۔  گلاب راؤ پاٹل، سمبھوراج دیسائی، سنجے شیرساٹ، دیپک کیسرکر، ادے سمنت کو وزیر بنایا جا سکتا ہے۔


ریاست میں کرونا کے بڑھتے معاملات تشویشناک، بھیڑ پر قابو پانے کیلئے پابندیاں عائد کرنے پر غور، وزیراعلی جلد ہی کووڈ ٹاسک فورس کے ساتھ میٹنگ کریں گے

مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے آج کہا کہ ریاستی حکومت 15 سے 18 سال کے بچوں کیلئے اسکولوں میں ویکسینیشن کا نظم کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔واٹس ایپ: گروپ سے پریشان صارفین کیلئے زبردست فیچر جلد ہی متعارف ہوگا

راجیش ٹوپے نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ ہمیں کووڈ-19 ویکسینیشن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ہم 15 سے 18 سال کے بچوں کو اسکولوں میں ویکسن کے انتظامات کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ ٹوپے نے کہا کہ اب تک مہاراشٹر میں اومیکرون کے 167 معاملات ہیں، جن میں سے 19 مریضوں کو رخصت دے دی گئی ہے۔ ان میں کسی بھی مریض کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔ ہمیں عوامی نقل و حمل، شادی کی تقریبات وغیرہ میں بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لئے پابندیوں کو نافذ کرنے کے بارے میں سوچنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست بھر میں تیزی سے بڑھتے معاملات دیکھ ہر تشویش ہورہی ہے۔ ممبئی میں مثبت شرح 4% ہے اگر یہ شرح 5% ہوجاتی ہے تو ہمیں پابندیاں عائد کرنے سے متعلق سوچنا ہوگا۔ وزیر اعلی جلد ہی کووڈ ٹاسک فورس کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔